
01/02/2025
ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تدریسی عملہ نے شریک ہوکر مسائل پر گفتگو کی۔اجلاس میں 7 نکات پر مسائل کو وائس چانسلر سے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر رجسڑار اور خزانچی کی جانب سے پیدا کئے جانے والے مسائل پر بحث ہوئی۔ایبٹ آباد یونیورسٹی کے اساتذہ نے 30 سے زاہد اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ اور بقایا جات کی ادائیگی ،یونیورسٹی کے اساتذہ کے لئے اعلی تعلیم کے لئے این اوسی سرٹیفیکیٹ کی فراہمی ،غیر ملکی تعلیم کے لئے چھٹیوں کا معاملہ ،تدریسی عملہ کے ترقی کے کیسز ،ایف بی آر کی جانب سے 25 فیصد ٹیکس چھوٹ خاتمہ کی مذمت ،یونیورسٹیوں میں حکومت کی غیر ضروری مداخلت کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔اجلاس میں تمام پیش کردہ مسائل پر سنجیدگی سے گفتگو کی گئی۔جس کے لئے فوری اقدامات اٹھانے کا زور دیا گیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کے لئے مؤثر حکمت عملی اپنانے پر زور دیا۔ انہوں نے رجسڑار اور خزانچی کی جانب سے بجٹ میں مختص کردہ رقم جو فیکلٹی ممبران کا بنیادی حق ہے جاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا ہے ان کو مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور فیکلٹی ممبران پر ظلم اور حراسگی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔