Al-Watan News

Al-Watan News Senior Journalist Sardar shafique is the owner of Al-Watan News Network. It,s Pakistan's largest digital media house. Its provide latest news and information.

Al-Watan New has been providing news,news content to local,national & international audience.

Highlights
15/01/2025

Highlights

15/01/2025
 #تلاش ڈی آئی جی ہزارہ کا دورہ بٹگرام،  #ڈی آر سی کابینہ سے ملاقات #معاشرے سے نفرتوں کے  #خاتمہ اور مسائل کے حل میں ڈی آ...
15/01/2025

#تلاش ڈی آئی جی ہزارہ کا دورہ بٹگرام، #ڈی آر سی کابینہ سے ملاقات
#معاشرے سے نفرتوں کے #خاتمہ اور مسائل کے حل میں ڈی آر سی کا کردار اہم ہے، #ناصر محمود ستی
#ڈی آر سی ممبران بلا معاوضہ #عوام کو مفت اور فوری انصاف کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ
ایبٹ آباد(الوطن نیوز ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا دورہ بٹگرام کے موقع پر ڈی آر سی بٹگرام سے تعارفی میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی آر سی بٹگرام کے تمام عہدیداران و ممبران نے شرکت کی اور ڈی آئی جی ہزارہ کو بٹگرام آمد پر خوش آمدید کہا۔ چیئرمین ڈی آر سی شیربہادر خان نے کمیٹی کارکردگی کے حوالے اور درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے نفرتوں اور مسائل کو بہترین انداز سے حل کرنے میں ڈی آر سی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے آپ اللہ کی رضا کی خاطر اپنے قیمتی وقت س وقت نکال کربلا معاوضہ عوام کو مفت اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور لوگوں کے درمیان جھگڑوں اور اختلافات کو ختم کرکے انکی صلح کروا کر اللہ کی خوشنودی حاصل کررہے ہیں۔ ڈی آر سی کی شفاف کارکردگی کی وجہ سے لوگوں کا اعتماد مزید بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخواہ پولیس کی یہ کوشش ہے کہ ڈی آر سی کو مزید وسعت دی جائے آپکی جانب سے پیش کیئے گئے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا اور پولیس ڈی آر سی کو ہر پلیٹ فارم پر ہر ممکنہ تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔

 #تلاش گمشدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔   #تلاش گمشدہ  بچی مہرمہ ولد سران احمد سکنہ محلہ بیگہ حویلیاں آج صبح اپنے بھائی کیساتھ سکول ...
15/01/2025

#تلاش گمشدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #تلاش گمشدہ
بچی مہرمہ ولد سران احمد سکنہ محلہ بیگہ حویلیاں آج صبح اپنے بھائی کیساتھ سکول گئی لیکن ابھی تک واپس نہیں آئی اگر کسی کو اسکے بارے میں کوئی معلومات ہو تو درج ذیل پتہ یا نمبر پر رابطہ کریں 03169434441

ملک بھر میں 6سالوں کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈوزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری ...
15/01/2025

ملک بھر میں 6سالوں کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ
وزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردی ہیں. 6سال کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز رجسٹرڈ ہوئے،پنجاب میں ایک کروڑ 46 لاکھ اور سندھ میں 53 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا،خیبر پختونخوا 72 لاکھ ،بلوچستان12 لاکھ ،اسلام آباد میں 3 لاکھ 90 ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا

محکمہ واسا ایبٹ آباد کی نااہلی  ،دو سال سے کہیال میں پانی کے کنیکشن کے لیے درخواست دینے والے کو اب تک پانی کا کنیکشن تو ...
15/01/2025

محکمہ واسا ایبٹ آباد کی نااہلی ،دو سال سے کہیال میں پانی کے کنیکشن کے لیے درخواست دینے والے کو اب تک پانی کا کنیکشن تو نہ لگا کر دیا البتہ پانی کا بل ہر ماہ باقاعدگی سے بھیجنا شروع کر دیا سائل بارہا حکام کو آگاہ کر چکا لیکن بل پھر بھی بھیج رہے

ایبٹ آباد(الوطن نیوز )30بیڈ پر مشتمل مصطفی ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم گامی اڈہ کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں معروف...
15/01/2025

ایبٹ آباد(الوطن نیوز )30بیڈ پر مشتمل مصطفی ہسپتال اینڈ میٹرنٹی ہوم گامی اڈہ کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب میں معروف مائر تعلیم وعالم دین مفتی عبدالبصیر رازی نے فیتہ کاٹا ۔اس موقع پر روحانی شخصیت پیرسید محبوب شاہ چائلڈ رائٹس ہزارہ کے کوآرڈینیٹرسید صدیق حسین شاہ ،ایم ڈی ہسپتال سید بلال علی شاہ کے علاوہ معززین کثیر تعداد میں شریک تھے۔افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی مدرسہ محمدیہ کریمیہ منڈیاں کے مہتمم مفتی عبدالبصیر رازی کا کہنا تھا دین کے بعد کائنات میں دوسرا بڑا علم طب کا ہے ۔رسول اللہ اور اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کام کو سرانجام دیا ہے۔کسی بھی شعبہ میں خدمت کے جذبہ سے کام کرنے پر رحمت کے دروازے کھل جاتے ہیں جب کہ دو نمبری کرنے والے جھاگ کی طرح فنا ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اپنے وجود کو نافع بنائیں اور غریب اور ضرورت مند مریض کا خصوصی خیال رکھیں۔ایبٹ آباد گامی اڈہ چلڈرن ہسپتال سے ملحقہ مصطفی ہسپتال اینڈ مٹیرنٹی ہوم میں جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری کے ساتھ لیبارٹری بھی بنائی گئی ہے۔ہستپال میں گائنی ڈاکٹر ،جنرل اوپی ڈی ،سرجن سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی 24 گھنٹے یقینی بنائی گئی ہے۔

15/01/2025

#۔ہزارہ کے #عوام کے لیے #خوشخبری
#ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں #کارڈیالوجی او ٹی کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیالوجی آپریشن تھیٹر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ہزارہ خطے کے لوگ صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں ایک تبدیلی کے سنگ میل کا مشاہدہ کرنے والے ہیں۔ جدید ترین سہولیات سے آراستہ OT اپنے آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد اس کا افتتاح کیا جائے گا جس سے خصوصی کارڈیک کیئر کو آپ کے گھر ہزارہ میں لایا جائے گا۔
یہ شاندار کامیابی ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف گورنرز (BOG) کی سرشار کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کی قیادت چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل کر رہے ہیں۔
ان کی قیادت میں ہسپتال کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور کمیونٹی کو اہم طبی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم پیش رفت کی گئی ہے۔
کارڈیالوجی او ٹی ہزارہ کے لوگوں کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا کیونکہ اس سے مریضوں کو زندگی بچانے والے کارڈیک طریقہ کار کے لیے دور دراز شہروں کا سفر کرنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ یہ سہولت اعلیٰ معیار کی قابل رسائی اور بروقت دل کی دیکھ بھال فراہم کرے گی جس سے مریضوں اور ان کے اہل خانہ پر جسمانی اور مالی دونوں طرح کے دباؤ کو کم کیا جائے گا۔
چیرمین بورڈ آف گورنرز نے اس سنگ میل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ان کا کہنا تھا کہ ہم ہزارہ میں صحت کی دیکھ بھال کو تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ کارڈیالوجی او ٹی کی تکمیل ہمارے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ہماری لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ اقدام اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ہزارہ میں کسی کو بھی دل کے علاج کے لیے اپنا آبائی شہر نہ چھوڑنا پڑے۔
کارڈیالوجی او ٹی کا افتتاح ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ہزارہ ریجن کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہوگا جو کہ عالمی معیار کی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ادارے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

*وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ”احساس نوجوان“ پروگرام کی تقریب سے خطاب*احساس نوجوان پروگرام نوجوانوں کو...
15/01/2025

*وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا ”احساس نوجوان“ پروگرام کی تقریب سے خطاب*

احساس نوجوان پروگرام نوجوانوں کو باروزگار اور با اختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کےلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، یہ 3 سالہ منصوبہ ہے جس پر 3 ارب روپے کی لاگت سے عمل درآمد شروع کیا گیا ہے، علی امین خان گنڈاپور

اس پروگرام پر عمل درآمد کےلئے رواں بجٹ میں 1 ارب 10 کروڑ روپے مختص ہیں، پروگرام کے پہلے حصے پر بینک آف خیبر کے اشتراک سے عمل درآمد کیا جارہا ہے، جس کے تحت 1 ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، علی امین خان گنڈاپور

پروگرام کے اسی حصے میں 18 سے 35 سال تک 3 سے 5 نوجوانوں پر مشتمل کلسٹرز کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، ان قرضوں کی واپسی کےلئے 8 سالوں پر مشتمل آسان شیڈول رکھا گیا ہے، پہلے 20 ماہ گریس پیرئیڈ ہوگا جس کے دوران کوئی وصولی نہیں ہوگی، علی امین خان گنڈاپور

پروگرام کے دوسرے حصے پر اخوت مائیکرو فنانس بینک کے اشتراک سے عمل درآمد کیا جارہا ہے جس کی لاگت 2 ارب روپے ہے، پروگرام کے اس حصہ میں 18 سے 40 سال تک کے افراد کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار شرو ع کرنے کےلئے 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، پروگرام کے تحت نوجوان خواتین اور خصوص افراد کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے، علی امین خان گنڈاپور

اس کے علاوہ 3 مختلف پروگرامز احساس اپنا گھر پروگرام ،احساس روزگار پروگرام اور احساس ہنر پروگرام بھی جلد شروع کئے جارہے ہیں، احساس پروگراموں کےلئے رواں بجٹ میں مجموعی طور پر 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، علی امین خان گنڈاپور

ہمارا ویژن اور مشن ایک خود مختار قوم اور خود کفیل ملک ہے، ہم نے بانی چئیرمین کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے احساس نوجوان پروگرام شروع کیا ہے، علی امین خان گنڈاپور

نوجوانوں ملازمت سے زیادہ اپنا کاروبار شروع کرنے پر توجہ دیں، کاروبار میں ترقی کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہوتے ہیں، کاروبار کے مواقع ہم فراہم کریں گے، نوجوانوں آئیڈیاز لے آئیں، نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں، محنت کا کوئی متبادل نہیں، علی امین خان گنڈاپور

 #خطیب مرکزی  #جامع مسجد  #اہلحدیث کالاباغ ایبٹ آباد  #شیخ الحدیث مولانا  #۔محمد یوسف (مرحوم) کے  #فرزند  #مولانا زبیر ا...
15/01/2025

#خطیب مرکزی #جامع مسجد #اہلحدیث کالاباغ ایبٹ آباد #شیخ الحدیث مولانا #۔محمد یوسف (مرحوم) کے #فرزند #مولانا زبیر احمد یزدانی کو مرکزی #جامع مسجد اہلحدیث #کالاباغ ایبٹ آباد کا #خطیب #مقرر کر دیاگیا ہے اللہ تبارک و تعالی استقامت عطا فرمائے آمین

ہزارہ ریجن کے اضلاع میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے انتخابات جاری۔قاری بخت جہاں ضلع کوہستان کے امیر ،مولانا عمل خان ضلعی ناظ...
15/01/2025

ہزارہ ریجن کے اضلاع میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے انتخابات جاری۔
قاری بخت جہاں ضلع کوہستان کے امیر ،مولانا عمل خان ضلعی ناظم مقرر
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ہزارہ ریجن میں بھی مرکزی جمعیت اہل حدیث کے انتخابات جاری ہیں۔ضلع ایبٹ آباد،مانسہرہ کے بعد کوہستان میں بھی انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہے۔نگران انتخابات ہزارہ مولانا محمد سلیمان کی نگرانی میں منعقدہ انتخابی عمل میں قاری بخت جہاں مدیر مدرسہ سلفیہ جیجال کو ضلعی امیر ،مولانا عمل خان کو ضلعی ناظم جبکہ مولانا مومنین کو ضلعی ناظم مالیات مقرر کیا گیا۔دیگر اراکین شوری میں سربلند خان،جمیل الرحمن،عمر خان پٹن،احمد خان بن کھڑ،ملک سید جان ،مولانا احسان الحق وغیرہ شامل ہیں۔۔

15/01/2025

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گٸی، اللہ کریم سب کو حفظ و امان میں رکھے

 #تلاش گمشدہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  #تلاش گمشدہ۔۔۔  ایبٹ آباد کی یونین کونسل نملی میرا سرمہ گلی کا رہائشی  رفاقت حسین ولد  محمد رف...
14/01/2025

#تلاش گمشدہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #تلاش گمشدہ۔۔۔
ایبٹ آباد کی یونین کونسل نملی میرا سرمہ گلی کا رہائشی رفاقت حسین ولد محمد رفیق تقریبا ایک ماہ سے زائد عرصہ ہو گیا ایبٹ اباد سے لاپتہ ہے اگر کسی کو نظر ائے برائے مہربانی دیے گئے نمبر پر اطلاع دیجیے جزاک اللہ 03400941028
۔۔۔03404628440

ایپکا ضلع ہری پور کے  انتخابات اخترنوازخان الیاس خان پینل کا کلین سویپ کر دیا  اور 17 عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی ح...
14/01/2025

ایپکا ضلع ہری پور کے انتخابات اخترنوازخان الیاس خان پینل کا کلین سویپ کر دیا اور 17 عہدوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے

14/01/2025

مانسہرہ۔۔۔ ہزارہ یونیورسٹی دن دگنی رات چگنی ترقی کی اعلی منازل طے کر رہی ہے۔۔۔۔۔ تعلیمی میدان میں تحقیق و تدریس میں دن بدن آگے بڑھ رہی ہے۔۔۔۔

 #تلاش ورثاء  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔  #تلاش ورثاء یہ بچہ اس وقت تھانہ سکندر اباد سپلائی ایبٹ اباد میں موجود ہے اپنا اور اپنے گھر والو...
14/01/2025

#تلاش ورثاء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ #تلاش ورثاء
یہ بچہ اس وقت تھانہ سکندر اباد سپلائی ایبٹ اباد میں موجود ہے اپنا اور اپنے گھر والوں کا نام نہیں بتا سکتا جو کوئی بھی اس بچے کو جانتا ہو تھانہ سکندر اباد سے رابطہ کریں شکریہ

Address

Opp: DHQ Hospital Link Road Abbottabad
Abbottabad
22010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Watan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al-Watan News:

Videos

Share