13/01/2025
بالڈھیری( قلندرآباد) جامعہ فاروقیہ اسلامیہ بالڈھیری میں سالانہ ختم قرآن و تکمیل صحیح البخاری دستاربندی و چادر پوشی کی پر نور و پروقار تقریب منعقد ہوئی کامیاب طلباء وطالبات کو انعامات سے نوازا اور کامیاب ھونے والے حفاظ کی دستاربندی و طالبات کی چادر پوشی کی گئی اس موقع پہ طلباء و طالبات کے علاوہ بڑی تعداد میں اہلیان علاقہ نے اس بابرکت محفل میں شرکت کی ، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول ص سے کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی جناب حضرت مولانا حسین احمد صاحب ، حضرت مولانا خلیل الرحمٰن نعمانی صاحب اور حضرت مولانا شبیر احمد کشمیری صاحب نے اپنے پیارے انداز میں دینی علوم اور خاص طور پر خواتین کی تعلیم کے بارے میں اظہار خیال کیا اور دین اسلام میں مدارس کی اہمیت کو اجاگر کیا اس موقع پہ حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب ، قاری محمد کریم ، حضرت مولانا چن زیب معاویہ ، حضرت مولانا ضیاء الرحمان ، حضرت مولانا حفیظ ، گل رحیم صاحب ، فخر الاسلام صاحب ، محمد شریف اللّٰہ صاحب ، ثناء اللہ صاحب و دیگر اکابرین نے بھی شرکت فرما کر محفل کو چار چاند لگا دئیے اختتامی خطاب کے بعد حضرت مولانا شیر محمد صاحب مہتمم جامعہ فاروقیہ اسلامیہ نے تمام آ نے والے علماء حضرات و دیگر کا شکریہ ادا کیا یاد رہے جامعہ فاروقیہ اسلامیہ بالڈھیری کے قیام سے لے کر اب تک سینکڑوں حفاظ کرام اور دیگر طلباء و طالبات نے دینی تعلیمات مکمل کی ھیں اور مدرسے کے مہتمم کی انتھک کوششوں سے اس مدرسے کا نام ھزارے بھر کے بہترین مدارس میں شامل ہے ۔