میلسی۔رپورٹ قاری خالدسے۔میلسی تھانہ گڑھا موڑ کی حدود میں پولیس مقابلے میں ڈکیتی کے دوران امام مسجد کو سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک وہاڑی ۔ 3 کس نامعلوم ملزمان کا ناکہ بندی پوائنٹ پل لاڑانوالا کے قریب پولیس سے سامنا، فائرنگ کے دوران نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاہلاک ملزم کی شناخت آصف ولد اسلم سے ہوئی جس نے 13 دسمبر کو دوران واردات قاری عبدالقیوم کو دوران واردات فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ نماز عشاء کی امامت کروا کر واپس اپنے گھر جا رہے تھےقاری عبدالقیوم کے والد مدعی مقدمہ اور گواہان نے ٹی ایچ کیو میلسی میں ہلاک ڈاکو کی شناخت بھی کر لی ملزم کے قبضہ سےمقتول قاری عبدالقیوم سے دوران واردات چھینا گیا موبائل بھی برآمد ہلاک ہونے والا ملزم قتل، اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب تھا
میلسی۔رپورٹ قاری خالد ۔میلسی گلی ڈاہراں والی نزد مسجد رحمانیہ میں میونسپل کمیٹی میلسی کے واٹر سپلائی پائپوں کی لیکج کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیوریج کا مضر صحت گندا پانی مکس ہو رہا ہے ۔جس کی وجہ سے شہری صاف پانی پینے سے محروم ہوگئے ہیں۔مضر صحت پانی سے وبائی امراض بھی پھوٹ سکتے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر میلسی فوری نوٹس لے کر پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کے لیے اقدامات کریں .
پولیس تھانہ میراں پور کی کاروائی گھریلو تشدد کرنے والے ملزم کو انتہائی قلیل وقت میں گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا متاثرہ خاتون کی ایس ایچ او تھانہ میراں پور زعیم برلاس اور ان کی ٹیم کو دعائیں
میلسی۔رپورٹ قاری خالد سے ۔میلسی سرکلر روڈ کا رہائشی 22سالہ شیخ عمیر صبح سویرے گھر سے رزق کی تلاش میں ریڑھی لیکر نکلا۔شام کو گھر واپس آرہا تھا کہ راستے میں تھانہ صدر کے علاقہ مو ضع شمن کے قریب مسلحہ ڈاکووں نے لوٹ مار کیلئے ناکہ لگا رکھا تھا۔ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لی۔ مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ریڑھی بان موقع پر ہی جانبحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ افسوناک واقعہ کی خبر ملتے ہی لواحقین اور شہریوں کی بہت بڑی تعداد ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئی۔لواحقین نے افسوناک واقعہ پر پولیس کیخلاف شدید احتجاج شروع کر دیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوہمیں روڈ پر روک کر لوٹ مار کرتے ہیں۔پیسے نہ دینے پر گولی مار دیتے ہیں میلسی شہر میں پولیس ہمیں تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کر کے امن امان قائم کیا جائے اور جن ڈاکووں نے ہمارے بھائی کو قتل کیا انکو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔غم سے نڈھال لواحقین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے اپیل کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔جبکہ ڈی پی او وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان افسوس ناک واقعہ کی اطلاح ملتے موقع پر پہنچ گئے زخمی ہونے والے ریڑھی بان کی عیادت کی اور جانبحق
میلسی . رپورٹ قاری خالد سے.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کی ہدایات پر بوریوالا سرکل کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں
*3 گینگ ہائے کے 5 ممبران گرفتار، 21 مقدمات ٹریس، 6 لاکھ روپے مالیتی مسروقہ اور اسلحہ ناجائز 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد*
پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے 3 گینگ ہائے کے 4 ممبران کو گرفتار کر کے 12 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 66 ہزار روپے مالیتی مسروقہ اور اسلحہ ناجائز 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کئے
پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا نے شہباز گینگ کے سرغنہ شہباز عرف شہبازی کو گرفتار کر کے 9 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 5 لاکھ 32 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کیا
کاروائی میں ایس ڈی پی او سرکل بوریوالا ظفر اقبال ڈوگر کے زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا مجاہد خان بلوچ اور ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن بوریوالا مظہر فرید نے حصہ لیا
جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔
میلسی (رپورٹ قاری خالد سے)ڈی پی او وہاڑی منصور امان کی محکمانہ عدالت
پولیس افسران اور جوانوں کے شوکاز اور چارج شیٹوں کو فائل کرتے ہوئے معافی کا اعلان بھی کیا.
سال 2024 میں اب تک 1023 انعامات اور غفلت،لاپرواہی،بد عنوانی پر 366 سزائیں دی جا چکی ہیں #police
سانگھڑ
ملک بھر کی طرح سانگھڑ میں بھی یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس پر بات کرتے ہیں اپنے نمائندے عزیز الرحمان رند سے
*IH SWABI CULTURE NIGHT AT GKMC*
گجوخان میڈیکل کالج کے زیراہتمام صوابی میں کلچر نائٹ کے نام سے سجا ثقافت کا خوب صورت میلہ.. موسیقی، شاعری اور ادب سے بھرپور اس پروگرام میں نہ صرف تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا بلکہ شعرا نے شعر و شاعری کا ایسا محفل سجایا کہ دیکھنے والے داد دئے بغیر نہ رہ سکے..
پشتو موسیقی پر رقص کرتے یہ نوجوان گجوخان میڈیکل کالج صوابی کے طلبہ ہیں جو ثقافت سے بھرپور ایک خوبصورت شام میں اکھٹے ہوئے ہیں.۔
پشتو روایتی رقص ہو یا پاکستان کے دیگر علاقائی ثقافت ہو اس محفل میں طلبہ و طالبات نے ہر رنگ بھکیر دئے۔۔
ساٹ..
طلباء کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس قسم کے پروگرام سے ایک تازگی ملتی ہے
کلچر نائٹ کا مقصد پاکستان کی ثقافت سے لوگوں کو روشناس کرانا تھا..شعراء اور ادیبوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرکے شرکاء سے خوب داد وصول کیا..
GKMCS (Gajju Khan Medical College Swabi) #Swabi
ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات ریالہ کے مقام پر ویگو گاڑی اور ٹوٹا ہائی ایس آپس میں ٹکرا کرگہری کھائی میں جاگری۔۔
ایبٹ آباد ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی میں عورتوں بچوں سمیت 11 افراد سوار تھے ۔
ایبٹ آباد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی
ایبٹ آباد ۔گاڑی میں ایک ہی فیملی کے 11 افراد سوار تھے جن کا تعلق کراچی سے ہے۔
ایبٹ آباد ۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے چار افراد کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری منتقل کیا جا رہا ہے ۔
پاکستان پوسٹ کے ملازمین کودرپیش مسائل جن میں سرفہرست ملازمین کی اپگریڈیشن ہے پیپلز یونٹی پوسٹل ملازمین کو صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بمقام پشاور میں منعقد ہوا اور اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پوسٹل ملازمین کی فی الفور اپگریڈیشن کی جائے۔ ملازمین کا یہ مطالبہ 2016 سے جاری ہے ۔2016میں حکومت نے تمام ملازمین کواپگریڈکرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن افسوس محکمہ ہذا اس پر عمل نہ کرا سکا۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملازمین کے حق میں فیصل بھی دیا۔ جس پر ابھی تک کوئی عمل در آمد نہ ہو سکا۔ پیپلز یونٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹریعمران جمالی اور مرکزی صدرخالد خان صاحب نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ملازمین کا یہ درینہ مسئلہ حل کیاجائے۔