Pak NZ Media

Pak NZ Media This is news page. Watch New Zealand and Pakistan news and latest development in New Zealand and Pakistan Politics
(2)

نیوزی لینڈ میں جشن آزادی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کی شرکت
21/08/2024

نیوزی لینڈ میں جشن آزادی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کی شرکت

21/08/2024

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب میں ایک کمیونٹی ممبر کی جانب سے خوبصورت آواز میں گایا گیا ملی نغمہ

18/08/2024

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مقیم پنجاب کے شہر میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے معروف سنگر محمد ریحان سلطان یوم آزادی کی تقریب میں ملی نغمے پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے

18/08/2024

پاکستان ایسوسی ایشن آف کنٹربری نیوزی لینڈ کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریب میں چائنیز گروپ کا لائنز ڈانس کا مظاہرہ

نیوزی لینڈ: مفت کھانے کیساتھ جان لیوا ٹافیاں تقسیم، پورے ملک میں ہلچل مچ گئیآکلینڈ------- نیوزی لینڈ کے  شہر آکلینڈ میں ...
15/08/2024

نیوزی لینڈ: مفت کھانے کیساتھ جان لیوا ٹافیاں تقسیم، پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

آکلینڈ------- نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں مفت کھانے کے ساتھ جان لیوا نشہ آور ٹافیاں ملنے پر گمنام عطیے نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آکلینڈ میں خیراتی ادارے کے تقسیم کردہ کھانے کے ساتھ جان لیوا ٹافیاں پائی گئیں، انناس کی ٹافیوں میں میتھی مفیٹامین کی مہلک مقدار کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک خیراتی تنظیم نے کھانے کے ساتھ تقریباً 400 افراد میں ٹافیاں تقسیم کیں۔ جنہیں کھانے سے ایک بچے سمیت 3 افراد کی طبیعت خراب ہوئی۔

خیراتی ادارے کے حکام نے بتایا کہ ٹافیاں کسی انجان شخص نے بطور عطیہ بھیجی تھیں، اس بات سے انجان تھے کہ ان ٹافیوں میں میتھی مفیٹامین نامی نشہ موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نادانستہ طور پر میتھی مفیٹامین نامی نشہ آور ٹافیاں تقسیم کرنے پر معافی مانگتے ہیں۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ نشے کی ملاوٹ کے باعث ایک ٹافی کی قیمت تقریباً 600 ڈالر تک ہے۔

ڈرگ فاؤنڈیشن کے مطابق ایک ٹافی میں 3 گرام میتھی مفیٹامین تھی جوعموماً لی جانے والی مقدار سے 300 گنا زیادہ ہے۔

نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کے مطابق اتنی زیادہ مقدار میں یہ نشہ انتہائی خطرناک ہے جو موت کا باعث ہوسکتا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈرگ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ کسی نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا، منشیات کو ایسے اسمگل کرنا عام بات ہے۔

برطانوی میڈیا نے نیوزی لینڈ کو پیرس اولمپکس 2024 کے "اووراچیورز" کا نام دے دیاریکارڈ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ ک...
13/08/2024

برطانوی میڈیا نے نیوزی لینڈ کو پیرس اولمپکس 2024 کے "اووراچیورز" کا نام دے دیا

ریکارڈ گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کو پیرس 2024 اولمپکس کے "اووراچیورز" کا نام دیا گیا ہے۔

"واقعی اولمپکس کس نے جیتا؟" کے عنوان کے تحت،برطانوی میڈیا ٹائمز نے گیمز میں بہترین اور بدترین کارکردگی دکھانے والے ممالک کی فہرست دی ہے، جس میں نیوزی لینڈ سابق زمرے میں سرفہرست ہے۔

"نیوزی لینڈ کے ایتھلیٹس نے پیرس 2024 میں صرف 5 ملین سے زیادہ آبادی ہونے کے باوجود 20 تمغے جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان کا فی 258,000 افراد میں ایک تمغہ کی شرح اس موسم گرما میں کم از کم چار جیتنے والی قوموں میں سب سے بہتر ہے۔

نیوزی لینڈ میڈل ٹیبل پر 10 طلائی، سات چاندی اور تین کانسی کے ساتھ، کینیڈا، اسپین، سویڈن اور برازیل کو پیچھے چھوڑ کر گیارہویں نمبر پر ہے۔ امریکہ نے چین کو پیچھے چھوڑ کر ٹیبل پر سرفہرست مقام حاصل کیا، خواتین کے باسکٹ بال کے فائنل میں 40 واں طلائی تمغہ آیا جس میں اس نے میزبان فرانس کو 67-66 سے شکست دی۔ چین نے بھی 40 طلائی تمغے حاصل کیے لیکن اس کے پاس چاندی اور کانسی کے تمغے امریکا سے کم تھے۔

افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے 15 رکنی نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلانکرائسٹ چرچ------- نیوزی لینڈ نے افغانس...
12/08/2024

افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے 15 رکنی نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

کرائسٹ چرچ------- نیوزی لینڈ نے افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کریں گے جبکہ کین ولیمسن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ مائیکل بریسویل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، ول اورورکے اور بین سئیرز ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ بھارت کے شہر نوئیڈا میں کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ 9 سے 13 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ ٹیم دو ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا کا بھی دورہ کرے گی جہاں پر پہلا ٹیسٹ 18 اور دوسرا ٹیسٹ 26 ستمبر سے کھیلا جائے گا

پیرس اولمپکس 2024 کا رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام' امریکہ 40 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر رہاکھیلوں کا سب سے بڑا میلہ ...
12/08/2024

پیرس اولمپکس 2024 کا رنگارنگ تقریب کے ساتھ اختتام' امریکہ 40 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پیرس اولمپکس رنگارنگ اختتامی تقریب کے ساتھ ختم ہو گیا، اولمپک اسٹیڈیم میں شاندار تقریب سجائی گئی، سینکڑوں فنکاروں نے دلکش پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔ امریکہ 40 گولڈ میڈل کے ساتھ مجموعی طور پر 126 تموں کے ساتھ پہلے نمبر پر جب کہ چین 40 تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 91 تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا-

اسٹیڈ ڈی فرانس میں ہونے والی رنگا رنگ تقریب میں مختلف ممالک کے ایتھلیٹس اپنے ملک کا پرچم تھامے شریک ہوئے، مارچ پاسٹ کیا، اس کے بعد فنکاروں نے خوب رنگا جمایا۔ اولمپکس مقابلوں کے انعقاد کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے 45 ہزار رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اس کے بعد میوزک کی جھنکار ہوئی، جس سے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے ساتھ ایتھلیٹس بھی خوب محظوظ ہوئے۔ اسٹیج پر پیرس اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ٹونی اسٹیگوئٹ اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس بیخ چھ نمایاں ایتھلیٹس کے ساتھ اسٹیج پر آئے۔

اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر ٹونی اسٹیگوئٹ نے اپنے خطاب میں ایتھلیٹس اور تھامس بیخ نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور گیمز کے اختتام کا اعلان کیا گیا۔ تھامس بیخ نے 2028 اولمپکس کے میزبان لاس اینجلس کی میئر کو اولمپک فلیگ دیا جس کے بعد منفرد انداز میں ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی اسٹیڈیم میں انٹری ہوئی اور وہ اولمپکس فیلگ کے ساتھ روانہ ہوگئے۔

آخر میں تھامس بیخ کے پیرس اولمپکس کے باقاعدہ اختتام کے اعلان کے ساتھ اولمپک فلیم کو بجھا دیا گیا اور دلکش آتش بازی کے ساتھ تقریب بھی ختم ہوئی۔

Well done Arshad Nadeem Gold Medal for Pakistan with Olympics Record.
08/08/2024

Well done Arshad Nadeem Gold Medal for Pakistan with Olympics Record.

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گےپیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور می...
05/08/2024

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے- منتظمین نے جیولن تھرو مقابلوں کے گروپس کا اعلان کردیا۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے آج دوپہر میں ہوں گے جس میں پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں۔ عالمی نمبر 5 ایڈیس میٹوشیویسیئس اور عالمی نمبر 6 اینڈرسن پیٹرس بھی اس گروپ میں شامل ہیں جبکہ اس سیریز میں 90 میٹر کی تھرو کرنے والے جرمنی کے میکس ڈینھنگ بھی گروپ بی کا حصہ ہیں۔ گروپ بی کا ایکشن پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہو گا جس میں ارشد ندیم پانچویں نمبر پر تھرو کرنے آئیں گے۔

میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفکیشن معیار کو پچھلے ایونٹ سے بڑھا دیا گیا، اس بار کم سے کم 84 میٹر کی تھرو کرنے والے پلیئر کی میڈل راؤنڈ میں رسائی یقینی ہوگی۔ فائنل راؤنڈ میں مجموعی 12 پلیئرز جگہ بنائیں گے، 84 میٹر کی تھرو کی تعداد 12 سے کم ہونے پر بہترین تھرو والے پلیئرز کوالیفائی کریں گے۔ جیولین تھرو مقابلوں میں 32 پلیئرز دو گروپس میں ایکشن میں ہوں گے۔

چائنا سدرن ایئر لائنز کا اکتوبر میں کرائسٹ چرچ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلانچائنا سدرن ایئر لائنز ا...
01/08/2024

چائنا سدرن ایئر لائنز کا اکتوبر میں کرائسٹ چرچ کے لیے براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

چائنا سدرن ایئر لائنز اکتوبر کے آخر سے شروع ہونے والے موسم گرما کے لیے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ اور جنوبی چین کے گوانگژو کے درمیان اپنی براہ راست سروس دوبارہ شروع کرے گی۔

ایئر لائن 17 دسمبر 2024 سے 12 فروری 2025 کے درمیان چوٹی کے موسم کے دوران ہفتے میں سات دن پرواز کرے گی، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 75 فیصد زیادہ نشستیں ہوں گی جو کہ چینی نئے سال کی مدت کے لیے ایک فروغ ہے-

کرائسٹ چرچ ہوائی اڈے کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک اعزاز ہے جو نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں چینی نئے سال کو منانے کا انتخاب کرتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ سفر اور تجارت کے لیے مزید مواقع فراہم کرتے ہیں، جو مسافروں اور علاقائی معیشت کے لیے اہم فوائد لاتے ہیں۔ 2016 سے آٹھ سالوں سے، چینی ایئر لائن نے کرائسٹ چرچ کے لیے براہ راست پروازیں پیش کی ہیں، جس میں تقریباً 400,000 مسافر گوانگزو سروس استعمال کر رہے ہیں۔

کرائسٹ چرچ ہوائی اڈے پر ایروناٹیکل ڈویلپمنٹ کے جنرل مینیجر گورڈن بیون نے کہا کہ اس سال کے شروع میں چائنا سدرن ایئر لائنز کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے، جس کا مقصد نہ صرف سیاحت کو فروغ دینا ہے بلکہ تعلیم اور اعلیٰ قدر والی کارگو خدمات کو بڑھانا، علاقائی معیشت کو فروغ دینا ہے۔ اور بین الاقوامی رابطہ۔

چائنا سدرن ایئر لائنز کی واپسی اور چینی نئے سال کے لیے بڑھتی ہوئی خدمات جنوبی جزیرے میں رہنے والے 20,000 سے زائد چینی باشندوں کو اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے، اپنی روایات کو منانے اور تہواروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک قیمتی دو طرفہ رابطہ فراہم کرے گی۔ بیون نے کہا کہ وہ سانپ کے سال میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ فی الحال، چائنا سدرن ایئر لائنز نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے اور گوانگزو میں آکلینڈ کے درمیان باقاعدہ ہوائی راستہ چلاتی ہے۔

پیرس اولمپکس' جاپان 4 گولڈ  میڈل کے ساتھ سرفہرستپیرس اولمپکس کے دوسرے روز مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا، پوائنٹس ٹین...
28/07/2024

پیرس اولمپکس' جاپان 4 گولڈ میڈل کے ساتھ سرفہرست

پیرس اولمپکس کے دوسرے روز مزید 13 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوگیا، پوائنٹس ٹینل پر جاپان 4 گولڈ میڈلز سمیت 7 میڈل لے کر سرفہرست ہے، میڈل ٹیبل پر اب تک 22 ملکوں کا کھاتہ کھل چکا ہے۔

پیرس اولمپکس میں دو روز کے مقابلوں کے بعد جاپان 4 گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، آسٹریلیا کے 4 گولڈ اور 2 سلور میڈلز ہیں، وہ چھ مجموعی میڈلز کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔

امریکا کے مجموعی میڈلز 12 ہیں لیکن گولڈ میڈلز کی تعداد تین ہے جس کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر ہے، امریکی ایتھلیٹس نے 6 سلور اور 3 برانز میڈلز بھی حاصل کئے ہیں۔

فرانس کے 3 گولڈ، 3 سلور اور 2 برانز میڈلز ہیں جبکہ کوریا نے 3 گولڈ، 2 سلور اور ایک برانز میڈل لیا، چین نے 3 گولڈ میڈل کے علاوہ ایک سلور اور 2 برانز میڈلز جیتے ہیں۔

اٹلی نے ایک گولڈ، 2 سلور اور 3 برانز، قازقستان نے ایک گولڈ 2 برانز، جبکہ بیلجیم نے ایک گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا ہے۔

جرمنی، ہانگ کانگ اور ازبکستان نے ایک، ایک گولڈ میڈل جیتا، برطانیہ نے 2 سلور، 2 برانز، برازیل نے ایک سلور ، 2 برانز جبکہ کینیڈا نے ایک سلور اور ایک برانز میڈل جیتا ہے۔

فجی، کوسوو، منگولیہ، پولینڈ اور تیونس نے ایک ایک سلور میڈل جیتا، سوئیڈین نے 2 برانز میڈلز حاصل کئے ہیں جبکہ مصر، اسپین، ہنگری، انڈیا میکسیکو، مولدووا، اور جنوبی افریقا نے ایک، ایک برانز میڈل جیتا ہے۔

Latest Medal position in Paris Olympics 2024
27/07/2024

Latest Medal position in Paris Olympics 2024

نیوزی لینڈ: دیکھ بھال کے ریاستی اداروں میں 2 لاکھ افراد کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف رپورٹ....... قومی رسوائی‘ نیوزی لینڈ ک...
26/07/2024

نیوزی لینڈ: دیکھ بھال کے ریاستی اداروں میں 2 لاکھ افراد کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف

رپورٹ....... قومی رسوائی‘ نیوزی لینڈ کی تاریخی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں ریاست کی دیکھ بھال کے اداروں میں 2 لاکھ افراد کے ساتھ بدسلوکی کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں شاہی کمیشن نے ریاست اور مذہبی اداروں میں کئی دہائیوں سے ہونے والی زیادتیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے کہا کہ یہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا ایک سیاہ اور افسوسناک دن ہے، بحیثیت معاشرہ اور ایک ریاست ہمیں بہتر کام کرنا چاہیے تھا، وہ پرعزم ہیں کہ مستقبل میں ایسا کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ 12 نومبر کو قوم سے باضابطہ معافی مانگی جائے گی۔

2018 میں بچوں کی حفاظت کےلیے بنائے گئے اداروں میں بدسلوکی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات شروع ہوئی تھیں۔ بنیادی طور پر 1950 سے 1999 تک کے عرصے کی تحقیقات کی گئیں، بعد میں 1999 سے 2019 تک جن لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی انھوں نے بھی گواہیاں دیں۔

رپورٹ گزشتہ روز منظر عام پر لائی گئی جس کا وزن 14 کلوگرام ہے، رپورٹ 6 سال میں مکمل کی گئی، 100 دن سے زیادہ کی عوامی سماعتیں، تقریباً 3 لاکھ شہادتیں اور 10 لاکھ سے زیادہ دستاویزات ثبوت کے طور پر ملے۔

انکوائری کے مطابق 1950 سے ریاستی کیئر سینٹر میں آنے والے 6 لاکھ 55 ہزار افراد میں سے تقریباً 2 لاکھ کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔

ان زیادتیوں میں جنسی، جسمانی اور جذباتی بدسلوکی بڑے پیمانے پر اور منظم طریقے سے ہوئی، بدسلوکی کرنے والوں میں دیکھ بھال کرنے والے، مذہبی رہنما، سماجی کارکن اور طبی ورکر شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچوں اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ...
24/07/2024

پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی20 میچوں اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ جائے گی-
پہلا ٹی20 میچ : 16 مارچ 2025
دوسرا ٹی20 میچ : 18 مارچ 2025
تیسرا ٹی 20 میچ : 21 مارچ 2025
چوتھا ٹی20 میچ: 23 مارچ 2025
پانچواں ٹی20 میچ: 26 مارچ 2025

پہلا ون ڈے میچ : 29 مارچ 2025
دوسرا ون ڈے میچ : 2 اپریل 2025
تیسرا ون ڈے میچ: 5 اپریل 2025

پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کی سالانہ جنرل میٹنگ' فنانشل  اور کارکردگی رپورٹ پیش کی گئیکرائسٹ چرچ--- پاکستان ایسوسی...
24/07/2024

پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کی سالانہ جنرل میٹنگ' فنانشل اور کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی

کرائسٹ چرچ--- پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کی سالانہ جنرل میٹنگ ہالسویل لائبریری ہال کرائسٹ چرچ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے ممبران نے شرکت کی- میٹنگ میں پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے جنرل سیکٹری اشتیاق احمد نے گزشتہ سال کی فنانشل رپورٹ اور کارکردگی سے متعلق ممبران کو اگاہ کیا- انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری نے پاکستانی کمیونٹی کے لیے کئی ایونٹس کا انعقاد کیا جس میں بچوں کے لیے کرکٹ اور فٹبال کے ایونٹس نوجوانوں کے لیے یوتھ ایونٹس اور مرد و خواتین کے لیے گپ شپ جیسے سوشل ایونٹس شامل ہیں-

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کی گزشتہ سال کی بڑی اچیومنٹ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے دیا گیا "Community Cricket Collaboration Initiative Award 2023 " ہے یہ ایوارڈ پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ میں مقیم کسی ایتھنک کمیونٹی کو ملا ہے جو پاکستانی کمیونٹی کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے انہوں نے ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہوا ہے- اس موقع پر ممبران کی جانب سے مینجمنٹ کمیٹی سے سوالات بھی کیے گئے جن میں ممبرز اور نان ممبرز کا مسئلہ سرفہرست رہا جس پر کمیٹی نے ممبران کو بتایا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کا کوئی حل نکال لیں گے اس کے علاوہ ممبران کی جانب سے کمیٹی کو کچھ تجاویز بھی پیش کی گئی جس پر کمیٹی نے مستقبل میں ان پر غور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی- پاکستانی کمیونٹی ممبر ڈاکٹر راحیل خان نے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی امداد کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کی تجویز پیش جس پر تمام ممبران نے اس تجویز کو سراہا-

آخر میں پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے صدر محمد ارشد خان نے جنرل میٹنگ میں شرکت کرنے والے ممبران کا شکریہ ادا کیا- اس موقع پر کمیونٹی ممبران نے پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کی گزشتہ سال کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کمیٹی آئندہ سال بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرتی رہے گی-

نیوزی لینڈ کرکٹ کا سیزن 25-2024 کے شیڈول کا اعلان' پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ ...
16/07/2024

نیوزی لینڈ کرکٹ کا سیزن 25-2024 کے شیڈول کا اعلان' پاکستان کرکٹ ٹیم مارچ میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی

کرائسٹ چرچ----- نیوزی لینڈ کرکٹ نے سیزن 25-2024 کے لیے مرد و خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے-سمر کرکٹ سیزن 28 نومبر 2024 سے انگلینڈ کے دورہ نیوزی لینڈ سے شروع ہوگا جو مارچ 2025 میں آسٹریلیا کی خواتین کے دورہ نیوزی لینڈ سے ختم ہوگا اس دوران انگلینڈ ' پاکستان اور سری لنکا کی مردوں کی کرکٹ ٹیمیں نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم فروری 2025 میں پاکستان کے خلاف ٹرائی نیشن سیریز اور آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کھیلنے پاکستان جائے گی-

سمر کرکٹ سیزن 25-2024 کے شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز نومبر میں شروع ہوگی جس کے بعد دسمبر میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی- سری لنکا کے خلاف سیریز کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان روانہ ہو جائے گی جہاں وہ فروری میں ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپینز ٹرافی میں شرکت کرے گی- پاکستان میں ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے علاوہ تیسری ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے چیمپینز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی-دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 29 مارچ کو نیپیر میں ہوگا-اس کے علاوہ اسٹریلیا اور سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیمیں بھی سیزن کے دوران نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی-

نیوزی لینڈ میں مقیم سابق پاکستانی آل راؤنڈر خالد عباد اللّٰہ 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ڈنیڈن------ نیوزی لینڈ میں ...
15/07/2024

نیوزی لینڈ میں مقیم سابق پاکستانی آل راؤنڈر خالد عباد اللّٰہ 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈنیڈن------ نیوزی لینڈ میں مقیم سابق پاکستانی آل راؤنڈر خالد عباد اللّٰہ 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ خالد عباد اللّٰہ نے 1964ء تا 1967ء 4 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔خالد عباد اللّٰہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالد عباد اللّٰہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

خالد عباد اللہ نے 1964 سے 1967 کے درمیان اوٹاگو کے لیے کھیلا، 1976 میں ڈنیڈن جانے سے پہلے انہوں نے شہر میں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک ایک نجی کرکٹ کوچنگ کلینک چلایا جس نے نیوزی لینڈ کے کچھ بڑے ناموں سمیت ہزاروں کرکٹرز کی زندگیوں کو چھوا۔ اس میں گلین ٹرنر، کین ردر فورڈ، کرس کیرنز اور حال ہی میں سابق کپتان برینڈن میکولم شامل ہیں۔ عباد اللہ میک کولم کے ذاتی بیٹنگ کوچ تھے، اور اس نے 2004 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے لیے جارحانہ بلے باز کے طور پر اسے اپنے بازو کے نیچے لے لیا۔ عباداللہ جنہوں نے میک کولم کے والد اسٹو کی بھی کوچنگ کی، نے 22 فرسٹ کلاس سنچریاں بنائیں، جن میں ٹیسٹ ڈیبیو پر 166 شامل ہیں۔ عباد اللہ وارکشائر کے بہترین بیرون ملک مقیم کھلاڑیوں میں سے ایک تھے، جنہوں نے 1954 سے 1972 کے درمیان 439 فرسٹ کلاس اور لسٹ اے گیمز کھیل کر تین ڈومیسٹک ٹرافیاں جیتیں۔

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر بلی عباد اللہ جمعہ کو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا مختصر لیکن قابل ذکر بین الاقوامی کیریئر تھا، انہوں نے 1964 اور 1967 کے درمیان پاکستان کے لیے صرف چار ٹیسٹ کھیلے، لیکن ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے اپنے ملک کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ عباد اللہ نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1964 میں آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کیا، اس کھیل میں چھ ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والوں میں سے ایک تھا جب پاکستان نے اپنی کامیابی کے ابتدائی سالوں کے بعد دوبارہ جنم لیا۔ عباد اللہ کو کپتان حنیف محمد کے اصرار پر ٹیم میں ڈرافٹ کیا گیا تھا اور انہوں نے پہلی اننگز میں 166 رنز کے ساتھ اس یقین کا بدلہ فوری طور پر ادا کر دیا۔ وہ ساتھی ڈیبیو کرنے والے، اور وکٹ کیپر، عبدالقادر کے ساتھ 249 رنز کی ابتدائی شراکت کا حصہ تھے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی وکٹ کے لیے دو ڈیبیو کرنے والوں کے درمیان سب سے زیادہ شراکت ہے، اور پہلی وکٹ کا قومی ریکارڈ تھا جب تک کہ عامر سہیل اور اعجاز احمد نے اسے 1997 میں توڑ دیا۔

وہ وارکشائر کے ساتھ ایک عمدہ کیریئر بنانے کے بجائے صرف تین مزید ٹیسٹ کھیلے گا۔ وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے پہلے پاکستانیوں میں سے ایک تھے (اے ایچ کاردار نے وارکشائر کے لیے تین سیزن کھیلے تھے جب پاکستان مکمل رکن نہیں تھا اور خان محمد نے سمرسیٹ کے لیے ایک میچ کھیلا تھا)، 1954 کے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کے انتخاب میں نظر انداز کیے جانے کے بعد۔ . ناخوش، وہ ایک پیشہ ور کرکٹر کے طور پر اپنا کیریئر بنانے کے لیے انگلینڈ آئے اور تقریباً 18 سیزن تک کھیلتے ہوئے کامیابی سے ایسا کیا۔ اس میں تین سالوں میں دو محدود اوورز کے کپ ٹائٹلز میں کلیدی کردار شامل تھے۔ اس نے 3-25 لیے اور 1968 کے فائنل میں وارکشائر کی چار وکٹوں سے جیت میں 28 رنز بنائے۔

کاؤنٹی سے فارغ ہونے کے بعد، وہ برطانیہ کے ایک اسکول میں کوچ بن گیا، جو آنے والی چیزوں کی علامت ہے۔ اوٹاگو (اور آسٹریلیا میں تسمانیہ کے لیے کچھ کھیل) کھیلنے کے ساتھ ساتھ کچھ کوچنگ کے لیے نیوزی لینڈ منتقل ہونے کے فوراً بعد، انھوں نے نیوزی لینڈ کے عظیم بلے بازوں میں سے ایک گلین ٹرنر کی ابتدائی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس نے فرسٹ کلاس کیریئر کا اختتام 27.28 پر 17,078 رنز بنا کر اور 30.96 پر 462 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے 417 فرسٹ کلاس آؤٹ میں سے، 377 وارکشائر کے لیے تھے، جن کے لیے وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک کھیلے۔

لسٹ اے کے 64 میچوں میں عباد اللہ نے 829 رنز بنائے اور 84 وکٹیں لیں۔ وہ 20 فرسٹ کلاس میچوں اور 12 لسٹ اے گیمز میں امپائر کے طور پر بھی کھڑے رہے۔ وہ نیوزی لینڈ میں ایک پرائیویٹ کوچنگ کلینک بھی چلاتا تھا۔ ان کے بیٹے قاسم عباد اللہ نے گلوسٹر شائر اور اوٹاگو کے لیے 31 فرسٹ کلاس گیمز اور 19 لسٹ اے گیمز بھی کھیلے۔

کین ولیمسن سینٹرل کنٹریکٹ اور وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردارنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرک...
19/06/2024

کین ولیمسن سینٹرل کنٹریکٹ اور وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردار

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے نیوزی لینڈ کرکٹ کا سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہوگئے۔ سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کے بعد ولیمسن مکمل سیزن کے لیے دستیابی سے آزاد ہوگئے۔ سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود ولیمسن نیوزی لینڈ کرکٹ کو دستیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کین ولیمسن جنوری میں نیوزی لینڈ کو سمر سیزن کے دوران دستیاب نہیں ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ولیمسن ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 8 میچز اور پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہو گئی
13/06/2024

نیوزی لینڈ کی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 سے باہر ہو گئی

IND vs PAK: Naseem Shah breaks down after loss against India
10/06/2024

IND vs PAK: Naseem Shah breaks down after loss against India

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا بڑا اپ سیٹ' امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو باآسانی ہرا دیاڈیلس--- ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں ...
06/06/2024

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا بڑا اپ سیٹ' امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو باآسانی ہرا دیا

ڈیلس--- ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو باآسانی ہرا کر اپ سیٹ کر دیا- پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز کا ٹوٹل بنایا جواب میں امریکا کی ٹیم بھی 20 اوورز میں 159 رنز بناسکی جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جہاں ہوم ٹیم نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کردیا۔

ڈیلس میں کھیلے گئے گروپ اے کے اس میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جہاں اسکی ابتدائی دو وکٹیں 14 رنز پر گر گئیں۔ محمد رضوان 9 اور عثمان خان 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
اسکور 26 رنز تک پہنچا تو 11 رنز بنانے والے فخر زمان چوکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان بابر اعظم اور شاداب خان نے مشکل صورتحال سے ٹیم کو نکالا۔ دونوں کے درمیان 48 گیندوں پر 72 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ 98 کے مجموعے پر 40 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلنے والے شاداب خان کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ انکے بعد آنے والے اعظم خان گولڈن ڈک آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم نے افتخار احمد کے ساتھ اسکور میں 27 رنز کا اضافہ کیا جہاں 125 کے مجموعے پر بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ افتخار احمد کی صورت میں گری جو 18 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ اختتامی لمحات میں شاہین آفریدی نے ناقابلِ شکست 23 رنز بنا کر ٹیم کا ٹوٹل 159 رنز تک پہنچایا۔ امریکا کی جانب سے نوشتھگ کینجگے نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ سورابھ نیٹراولکر نے 2 جبکہ علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک ایک آؤٹ کیا۔امریکا کی جانب سے نوشتھگ کینجگے نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں امریکا نے پراعتماد آغاز کیا۔ اسکی پہلی وکٹ 12 رنز بنانے والے اسٹیون ٹیلر کی صورت میں 36 رنز پر گری جنہیں نسیم شاہ نے آؤٹ کیا۔ اسکے بعد کپتان مونک پٹیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 50 رنز بنادیے۔ انکا ساتھ آندریس گاؤس نے دیا جنہوں نے 35 رنز بنائے۔ دونوں نے مل کر ٹیم کو 68 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر میچ کو پاکستان سے دور کردیا۔ چوتھی وکٹ پر نتیش کمار اور ارون جونز نے ناقابلِ شکست 48 رنز کی پارٹنرشپ بنائی لیکن اپنی ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔ اختتامی لمحات میں پاکستان کے فاسٹ بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو فتح کی لکیر پار کرنے سے روک دیا، لیکن میچ ٹائی ہوگیا۔ ارون جونز نے 36 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ نتیش کمار 14 رنز بنا کر کیریز پر موجود رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔

‏ڈیلاس کا وہ اسٹیڈیم جہاں 6 جون کو پاکستان اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ امریکہ سے کھیلے گا🏟️🏆‎  ‎  ‎  ‎  ‎
03/06/2024

‏ڈیلاس کا وہ اسٹیڈیم جہاں 6 جون کو پاکستان اپنا پہلا ورلڈ کپ میچ امریکہ سے کھیلے گا🏟️🏆
‎ ‎ ‎ ‎ ‎

9TH JUNE  T20 World Cup 2024 USA
31/05/2024

9TH JUNE T20 World Cup 2024 USA

پاک - کیوی سپر لیگ (پی کے ایس ایل) 2024 کا پہلا ایڈیشن ایسٹرن ایگلز نے جیت لیا-حبیب اللہ مروت پلیئر آف دی میچ قرار پائےک...
27/05/2024

پاک - کیوی سپر لیگ (پی کے ایس ایل) 2024 کا پہلا ایڈیشن ایسٹرن ایگلز نے جیت لیا-حبیب اللہ مروت پلیئر آف دی میچ قرار پائے

کرائسٹ چرچ----- پاک - کیوی سپر لیگ (پی کے ایس ایل) 2024 کا پہلا ایڈیشن ایسٹرن ایگلز نے جیت لیا-فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد ایسٹرن ایگلز نے سیلون اسٹالینز کو شکست دی- سیلون اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 65 رنز بنائے تا ہم ایسٹرن ایگلز نے 7.4 اوورز میں مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کر لیا- حبیب اللہ مروت شاندار بائولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے-

تفصیلات کے مطابق (Lets Play Aotearoa) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کی طرز پرمنعقدہ پی کے ایس ایل 2024 کا پہلا ایڈیشن ہیگلے گراؤنڈ کرائسٹ چرچ میں کھیلا گیا پی کے ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں چھ ٹیموں ایسٹرن ایگلز' ناردرن نائٹس' سیلون اسٹالینز ' ویسٹرن والوز ' سدرن سپارٹنز اور سنٹرل کنگز کے اونرز نے ڈرافٹ کے ذریعے 10 ' 10 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا- پی کے ایس ایل کے رولز کے مطابق ہر ٹیم 8 کھلاڑیوں اور 8 اوورز پر مشتمل تھی اور انڈور بال کا استعمال کیا گیا- پی کے ایس ایل تین ہفتوں تک جاری رہی اور ہر اتوار کو میچز کا انعقاد کیا گیا- چھ ٹیموں میں سے چار ٹیموں نے فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا- جس میں ایسٹرن ایگلز اور ناردرن نائٹس نے کوالیفائنگ میچ جب کہ ویسٹرن والوز اور سیلون اسٹالینز نے ایلیمینیٹر میچ کھیلا- ایسٹرن ایگلز نے نادرن نائٹس کو ہرا کر فائنل کے لیے جبکہ سیلون سٹالینز نے ویسٹرن والوز کو ہرا کر دوسرے ایلیمینیٹر میچ کے لیے کوالیفائی کیا- گزشتہ روز اتوار کو دوسرا ایلیمنیٹر اور پی کے ایس ایل کا فائنل کھیلا گیا- دوسرے ایلیمینیٹر میں ناردرن نائٹس اور سیلون اسٹالینز کے درمیان ایک سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا جس میں سیلون اسٹالینز 22 رنز سے فتح یاب ہوئے۔ شکیل نے شاندار 31 رنز اور باؤلنگ میں 9 رن پر 1 وکٹ کے ساتھ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔

بعد اذاں پی کے ایس ایل گرینڈ فائنل میں ایسٹرن ایگلز کا مقابلہ سیلون اسٹالینز سے ہوا۔ Selwyn Stallions نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے لیکن ایسٹرن ایگلز نے 7.4 اوورز میں مطلوبہ ٹارگٹ حاصل کر لیا- حبیب اللہ مروت کو ان کی شاندار بائولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔انہوں نے پانچ رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں اس جیت کے ساتھ ایسٹرن ایگلز پہلے PKSL 2024 کے چیمپین قرار پائے- فائنل کے اختتام پر پاکستان ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے صدر محمد ارشد خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے- فاتح ٹیم ایسٹرن ایگلز کے کپتان عثمان نے پی کے ایس ایل 2024 ٹرافی وصول کی- اس کے علاوہ پی کے ایس ایل میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں عمیر شکیل نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ، خان محمد نے باؤلر آف دی ٹورنامنٹ اور ہمس عرفان نے رائزنگ سٹار ٹرافی وصول کی- اس موقع پرپاکستانی ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے صدر محمد ارشد خان نے اپنے خیالات کے اظہار میں کمیونٹی کو متحد کرنے کی کوششوں پر Let's Play Aotearoa کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مالکان، کھلاڑیوں اور سپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر Lets Play Aotearoa کے ڈائریکٹر سردار فیصل نے ٹیم مالکان' سپانسرز ' سٹال ہولڈرز اور پاکستانی ایسوسی ایشن آف کینٹربری کا انڈر 14 بچوں کے لیے منی کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے نوجوان گنز، کرکٹ کے ابھرتے ہوئے ستاروں کو بھی تسلیم کرنا اور ان کی تعریف کرنا چاہیں گے جن کا جوش اور ٹیلنٹ پورے ٹورنامنٹ میں چمکا ہے۔ اس کے علاوہ التمش عسکری، راہول بھردواج، اور ہیری سنگھ کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے تین اتوار تک کھیلوں کی امپائرنگ کی۔ ان کی لگن داد کی مستحق ہے۔ Lets Play Aotearoa رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے پر پاکستانی ایسوسی ایشن آف کینٹربری کے جنرل سیکرٹری اشتیاق احمد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے پاکستان  کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلانپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج آئندہ ماہ ہ...
24/05/2024

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج آئندہ ماہ ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کےلیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔امریکا اور کیریبین میں یکم جون سے 29 جون تک ہونے والے اس عالمی ایونٹ میں بابر اعظم پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان جبکہ ٹیم میں کوئی ٹریولنگ ریزرو کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ کھلاڑیوں میں ابرار احمد، اعظم خان، محمد عباس آفریدی، صائم ایوب اور عثمان خان کوپہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے منتخب کیا گیا ہےجبکہ محمد عامر اور عماد وسیم آخری بار 2016 اور 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے تھے، دیگر آٹھ کھلاڑیوں نے 2022 میں آسٹریلیا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلاننیوزی لینڈ کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ...
29/04/2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔کین ولیمسن ٹیم کی قیادت کریں گے وہ چوتھے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایڈم ملن ٹخنے کی سرجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں اور کائل جیمیسن کمر کی انجری کے ری ہیب کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین، ڈیون کانوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری اور ڈیرل مچل شامل ہیں۔اس کے علاوہ جیمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مائیکل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں بین سیئرز کو ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

Trophy unveiled for the Bank Alfalah presents Jazz Pakistan vs New Zealand T20I Series 2024 🇵🇰🇳🇿🏆
18/04/2024

Trophy unveiled for the Bank Alfalah presents Jazz Pakistan vs New Zealand T20I Series 2024 🇵🇰🇳🇿🏆

Address

Wentworth Street
Christchurch
8041

Telephone

+64210471831

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak NZ Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pak NZ Media:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Christchurch

Show All