Al-Qalam ماہنامہ مجلہ القلم

Al-Qalam ماہنامہ مجلہ القلم ملک نیپال سے اردو اور نیپالی زبان میں شائع ہونے والا ایک دینی، علمی، سماجی اور اصلاحی مجلہ۔

[مجلہ "القلم" کے بعض اہداف و مقاصد]
1- کتاب و سنت اور مستند دینی ماخذ کی روشنی میں امر بالمعروف والنہی عن المنکر کے فرائض کی انجام دہی۔
2- فہم سلف کے مطابق مبادیات دین کی تشریح و توضیح اور عقائد و اعمال کی اصلاح۔
3- ملک سے بدعات و خرافات اور غیر اسلامی رسوم و رواج کی بیخ کنی و استئصال۔
4- اہل باطل کی جانب سے اٹھنے والے نت نئے فتنوں کا کتاب و سنت کی خالص تعلیمات اور منھج سلف صالحین کے مطابق مقابلہ

کرنا۔
5- اسلامی علوم و فنون کی ترویج و اشاعت کرنا ۔
6- مسلمانوں میں دینی شعور بیدار کرنا ۔
7- نو آموز قلمکاروں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنا اور انکی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو پروان چڑھانا۔

10/04/2024

इस्लामको महान् पर्व इद-अल-फित्रको शुभ अवसरमा स्वदेश तथा विदेशमा रहनुभएका सम्पुर्ण नेपाली लगायत सन्सारका सम्पूर्ण मुस्लिम धर्मावलम्बीमा अल-कलम नेपाल टीमको तर्फबाट हार्दिक मङ्गलमय शुभकामना व्यक्त गर्दछौं र उत्तरोत्तर प्रगति, सुस्वास्थ्य, पूर्ण आयु, सुख र शान्तिका लागि अल्लाह सित प्रार्थना पनि गर्दछौं।

आज मिती २०८०/१२/२७ नेपाली भाषामा इस्लामिक पत्रिका  #कलम"को वर्ष १ अंक ४ (अप्रेल २०२४) लुम्बिनी रुपन्देही बाट प्रकाशित गर...
09/04/2024

आज मिती २०८०/१२/२७ नेपाली भाषामा इस्लामिक पत्रिका #कलम"को वर्ष १ अंक ४ (अप्रेल २०२४) लुम्बिनी रुपन्देही बाट प्रकाशित गरिएको छ।
को लागि >
https://drive.google.com/file/d/1abj0li7JN4mMBhiN8GOC6Y3CdHegIJrw/view?usp=drivesdk

मासिक पत्रिका 'कलम' रूपन्देही, नेपाल मार्च महिना २०२४ को अङ्क यहाँहरूसामु प्रस्तुत छ । यहाँहरूले यस पत्रिकालाई पढ्नुहुने...
10/03/2024

मासिक पत्रिका 'कलम' रूपन्देही, नेपाल मार्च महिना २०२४ को अङ्क यहाँहरूसामु प्रस्तुत छ । यहाँहरूले यस पत्रिकालाई पढ्नुहुनेछ र आफ्ना इष्टमित्रहरूसँग साझा पनि गर्नुहुनेछ भन्ने आशा राखेका छौँ । यसका साथै यस पत्रिकालाई पढेर आफ्नो अमूल्य प्रतिक्रियाहरू दिनुहुन हार्दिकतापूर्वक अनुरोध पनि गर्दछौँ । अल्लाहले यस पत्रिकालाई हामी सम्पूर्णका लागि लाभदायक बनाओस् । आमीन ।
यदि यहाँहरू आफ्ना लेख प्रकाशन गराउन चाहनुहुन्छ अथवा यहाँहरूसँग केही सुझाव सल्लाह र प्रतिक्रिया छ भने हामीहरूलाई अवश्य सम्झनुहोला ।
#सम्पर्क_नम्बर :-
+९७४-७००९३२७३
+९७४-७०६२४१५९
#इमेल : [email protected]
#फेसबुक_पेज : Al-Qalam ماہنامہ مجلہ القلم

https://drive.google.com/file/d/1Fyxfa_KZ9NMTyN7gKkhB46wYHJuVk7yL/view?usp=drivesdk

 ، مارچ- 2024 کا تازہ ترین شمارہ مختلف النوع محتویات کے ساتھ پیشِِ خدمت ہے۔ اس دینی و علمی رسالہ سے خود استفادہ کریں اور...
29/02/2024

، مارچ- 2024 کا تازہ ترین شمارہ مختلف النوع محتویات کے ساتھ پیشِِ خدمت ہے۔
اس دینی و علمی رسالہ سے خود استفادہ کریں اور دوسروں تک پہنچائیں نیز اپنے قیمتی تاثرات و تعلیقات سے نوازیں۔
:
https://drive.google.com/file/d/17LoEp9pXR9_btwLhPhjBhWl6WfHQrYec/view?usp=drivesdk

मासिक पत्रिका  #कलम, रूपन्देही, नेपाल फेब्रुअरी महिना २०२४ को अङ्क यहाँहरूसामु प्रस्तुत छ । यहाँहरूले यस पत्रिकालाई पढ्न...
11/02/2024

मासिक पत्रिका #कलम, रूपन्देही, नेपाल फेब्रुअरी महिना २०२४ को अङ्क यहाँहरूसामु प्रस्तुत छ । यहाँहरूले यस पत्रिकालाई पढ्नुहुनेछ र आफ्ना इष्टमित्रहरूसँग साझा पनि गर्नुहुनेछ भन्ने आशा राखेका छौँ । यसका साथै यस पत्रिकालाई पढेर आफ्नो अमूल्य प्रतिक्रियाहरू दिनुहुन हार्दिकतापूर्वक अनुरोध पनि गर्दछौँ । अल्लाहले यस पत्रिकालाई हामी सम्पूर्णका लागि लाभदायक बनाओस् । आमीन ।
यदि यहाँहरू आफ्ना लेख प्रकाशन गराउन चाहनुहुन्छ अथवा यहाँहरूसँग केही सुझाव सल्लाह र प्रतिक्रिया छ भने हामीहरूलाई अवश्य सम्झनुहोला ।
#सम्पर्क नम्बर :-
+९७४-७००९३२७३
+९७४-७०६२४१५९
#इमेल : [email protected]
#फेसबुक पेज : Al-Qalam ماہنامہ مجلہ القلم

https://drive.google.com/file/d/1aR4iFj-nKB9WmHckEduMe_noRS7rk0eA/view?usp=drivesdk

 ، روپندیہی نیپال، فروری، 2024 کا تازہ ترین شمارہ بساط بھر کاوشوں کے ساتھ پیشِِ خدمت ہے۔ اس شمارے میں بطور خاص نئے قلمکا...
01/02/2024

، روپندیہی نیپال، فروری، 2024 کا تازہ ترین شمارہ بساط بھر کاوشوں کے ساتھ پیشِِ خدمت ہے۔
اس شمارے میں بطور خاص نئے قلمکاروں کو ضرور پڑھیں اور قیمتی آراء و تاثرات اور گرانقدر تعلیقات سے نوازیں۔ مجلہ کے تئیں تمام تر مثبت تنقید اور اصلاحی تبصروں کا بشرح صدر ان شاء اللہ استقبال کیا جائے گا۔
:
https://drive.google.com/file/d/1U0PivzlLzvI7GGWPw_B4VNDO2sNu0jPY/view?usp=drivesdk

11/12/2023

مجلہ القلم- نیپالی ایڈیشن کے رسم اجراء کے موقع پر فضیلۃ الشیخ ابو انس شمس الدین بن عبد السمیع السنابلی المدنی حفظہ اللہ قرآن کی آیت " و ما أرسلنا من رسول إلا بلسان قومه" کے تناظر میں تاثراتی کلمات پیش کرتے ہوئے:

 #नेपाली_मासिक_पत्रिकाको_विमोचन।हिजो  ०९/१२/२०२३ ई० अर्थात् मंसिर २३, २०८० बि. सं.,शनिवार इशा नमाजपछि दोहाको कोमिला होटल...
10/12/2023

#नेपाली_मासिक_पत्रिकाको_विमोचन।
हिजो ०९/१२/२०२३ ई० अर्थात् मंसिर २३, २०८० बि. सं.,शनिवार इशा नमाजपछि दोहाको कोमिला होटलमा मासिक पत्रिका 'कलम' का सदस्यहरु र केही साथीहरूको उपस्थितिमा " #कलम"_नेपाली पत्रिकाको विमोचन गरिएको थियो । जसको प्रथम अंक तपाईहरूको सेवामा प्रस्तुत गर्दै हामिलाई खुसी भइरहेको छ। अल्लाहले यसलाई सम्पुर्ण मानवजातिको लागि लाभदायक बनाऊन्।
For PDF:
https://drive.google.com/file/d/1wPRG45F3NHIJJoXlhz87-fr_kI5--Rgi/view?usp=drivesdk

हिजो मिति २०८०/०८/२३ (09/12/2023) दोहा कतारको एक होटलमा नेपाली भाषामा 'कलम' नामको एउटा इस्लामिक, सांस्कृतिक तथा समाजिक म...
10/12/2023

हिजो मिति २०८०/०८/२३ (09/12/2023) दोहा कतारको एक होटलमा नेपाली भाषामा 'कलम' नामको एउटा इस्लामिक, सांस्कृतिक तथा समाजिक मासिक पत्रिकाको विमोचन समारोह सम्पन्न भयो। जस्मा नेपालका विभिन्न मुस्लिम धर्मगुरु, विद्वान, लेखक, शिक्षाक तथा अन्य पधाधिकारीहरु उपस्थित भएका साथै आ आफ्ना मन्तब्य पनि राख्नुभएका थिए। तलको तस्बिरमा त्यसको एक झलक देख्न सक्नुहुन्छ।



https://drive.google.com/file/d/1wPRG45F3NHIJJoXlhz87-fr_kI5--Rgi/view?usp=drivesdk

10/12/2023

नेपाली भाषामा 'कलम' इस्लामिक, सांस्कृतिक तथा समाजिक मासिक पत्रिकाको विमोचन समारोह।

 ، روپندیہی نیپال، دسمبر، 2023 کا تازہ ترین شمارہ بساط بھر کاوشوں کے ساتھ پیشِِ خدمت ہے۔ اپنے قیمتی آراء و تاثرات اور گر...
30/11/2023

، روپندیہی نیپال، دسمبر، 2023 کا تازہ ترین شمارہ بساط بھر کاوشوں کے ساتھ پیشِِ خدمت ہے۔
اپنے قیمتی آراء و تاثرات اور گرانقدر تعلیقات سے نوازیں۔ مجلہ کے تئیں تمام مثبت تنقید اور اصلاحی تبصروں کا بشرح صدر استقبال کیا جائے گا۔
:
https://drive.google.com/file/d/1oWwAeRK4fkZW-B7ndV6sE1b4xy6c49Vd/view?usp=drivesdk

 بتاریخ 12/اکتوبر 2023بروز جمعرات ڈاکٹر جمیل احمد ضمیر مدنی-حفظہ اللہ - کی صدارت میں مجلہ القلم کی انتظامیہ کی ایک اہم م...
04/11/2023



بتاریخ 12/اکتوبر 2023بروز جمعرات ڈاکٹر جمیل احمد ضمیر مدنی-حفظہ اللہ - کی صدارت میں مجلہ القلم کی انتظامیہ کی ایک اہم میٹنگ" الریان پارک" میں منعقد ہوئی۔ جس میں نظامت کے فرائض سرپرست مجلہ مولانا افضال احمد سلفی-حفظہ اللہ- نے انجام دیئے، مجلس کا آغاز مجلہ کے رکن اور مرکز قطر الثقافی (الفنار) کے داعی و مترجم حافظ و مولانا حفظہ اللہ کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔
بعد ازاں نے اپنے استقبالیہ کلمات میں میٹنگ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ :" ماہ ستمبر 2021ء میں مجلہ القلم کا اجراء عمل میں آیا تھا ، اللہ کے فضل وکرم اور آپ کی دعاؤں اور قلمی تعاون سے الحمدللہ "مجلہ القلم" اپنی کامیابی کے دو سال مکمل کر چکاہے،اس عرصے میں مجلہ القلم نے اپنے بامقصد مضامین کے ذریعہ ملک کے دیگر علمی ودینی مجلات کے مابین نمایاں حیثیت اور قارئین کرام کے دلوں میں اپنا ایک مقام بنانےمیں کامیابی حاصل کی ہے، اور آج کی یہ میٹنگ اس لیے منعقد کی گئی ہے تاکہ ہم اپنے گذشتہ دوسالہ دور کےایجابی اور سلبی پہلووں کا منصفانہ جائزہ لیں، اور اس کی روشنی میں مجلہ القلم کی ترقی واستحکام کے لیے مستقبل کا لائحۂعمل مرتب کریں، اور نئے منصوبوں کو بہتر انداز میں روبہ عمل لانے کے لیے آپ حضرات کے ساتھ مشاورت کریں"۔
بعدہ باضابطہ میٹنگ کا آغاز ہوا، اورشرکائے مجلس نے علی الترتیب مجلہ القلم سے متعلق اپنے گرانقدر تاثرات بیان کیے، سب سے پہلے فضیلۃ الشیخ حافظ محمد شاہد یار محمد سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے اپنے تاثراتی کلمات میں کہا کہ:"مجلہ القلم ایک معیاری مجلہ ہے، اس میں میرے مضامین برابر شائع ہوا کرتے ہیں، جس سے مجھے بھی بہت کچھ سیکھنے اور استفادہ کرنے کاموقع ملاہے، ذمہ داران مجلہ نے دیار غیر میں مقیم علماء کرام کو جو اپنی ملازمت کی وجہ سے تدریس اور دعوت وتبلیغ کے فرائض انجام نہیں دے سکتے ان کے لئے بذریعہ قلم دعوتی فرائض ادا کرنے کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، اللہ تعالی ذمہ داران مجلہ کو مزید ہمت وحوصلہ عطا فرمائے اور مجلہ کو دن دونی رات چوگنی ترقیوں سے نوازے۔

مولانا (بھنگہیا) حفظہ اللہ نے کہا: "مجلہ بحمداللہ بہت بہتر نکل رہا ہے، میں ہرماہ مجلہ القلم میں شائع دو چار مضامین بالتفصیل پڑھتا ہوں، خصوصا جو نئے مضامین ہوتے ہیں،ذمہ داران مجلہ کو میرا مشورہ ہے کہ فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ گروپ میں نشر کرنے کے ساتھ مجلہ القلم کی ویب سائٹ بھی بنالیں تو یہ زیادہ مفید ہوگا، اللہ رب العالمین ہم سبھی کو مزید توفیق دے"۔
مولانا محمد جعفر اثری حفظہ اللہ نے کہاکہ:" مجلہ بہت معیاری اور عمدہ ہے، میں اس کا مستقل قاری ہوں، اللہ تعالی اسے مزید ترقی سے نوازے"۔

مولانا حفظہ اللہ داعی ومترجم مرکزقطر الثقافی (الفنار) دوحہ قطر نے کہا کہ:" مجلہ القلم کے حوالے سے اداریہ اور علمائے اہلحدیث روپندیہی کا سوانحی خاکہ جو مولانا افضال احمد سلفی صاحب لکھتے ہیں، میں اسے مستقل پڑھتا ہوں، دوسرے جو مضامین ہیں وہ بھی ماشاءاللہ بہت بہتر ہوتے ہیں، البتہ مجلہ کی تنسیق وترتیب اور تنوع کے حوالے سے یہ کہوں گا کہ اگر اور اس میں مزید بہتری لائی جائے تو بہت مناسب ہوگا، مجموعی طور پر مجلہ بہت بہتر ہے"۔

مولانا حفظہ اللہ ( نائب مدیر مجلہ القلم ) نےحمد وصلا‏ۃ کے بعد کہا:"مجلہ نے اس مختصر مدت میں جو شہرت حاصل کی ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے اور یہ شہرت اس کو اس بنیاد پر ملی ہےکہ ماشاءاللہ اس کے سارے مضامین پر مغز اور قیمتی ہوتے ہیں جو دیگر مجلات سے اس مجلہ کو ممتاز اور منفرد مقام عطا کرتے ہیں، جب میں کسی مجلہ کو دیکھتا تھا تو میرے دل میں یہ خواہش پنپتی تھی کہ کاش میں بھی کبھی کسی مجلے کے اداری امور سنبھالوں اور کچھ کروں، اللہ تعالی نے مجھے توفیق دی، اور جب میں اس مجلے کا نائب مدیر منتخب کیا گیا تو میں نے اپنے اندر جو کچھ کمیاں اور کمزوریاں محسوس کیں، میں نے حتی المقدور انہیں دور کرنے کی کوشش کی، اس مجلہ کے ذریعہ میں نے بہت کچھ سیکھا اوراپنی ذات کو بہت منظم اور مستحکم کیا اور الحمدللہ مزید کوشش جاری ہے، اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس ذمہ داری کو صحیح طور پر نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، اس مجلے کی تطویر وترقی کے لیے ہمارے مدیر محترم جو کردار ادا کر رہے ہیں اس کی کوئی قیمت نہیں چکائی جا سکتی ہے، جزاہ اللہ خیرا۔
علاوہ بریں برادر محترم مولانا افضال احمد صاحب جو وقتا فوقتا اپنے ملنے جلنے والے سارے لوگوں کو اس مجلہ سے جوڑنے کی کوشش اور انہیں اپنی ذات کو باصلاحیت بنانے کے لیے مہمیز لگاتے رہتے ہیں، اور اس مجلہ کو منظم کرنے ان کا بھی بہت اہم کردار ہے.
مجلہ میں مضامین کی درست طریقے سے پروف ریڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے اس میں بعض لفظی غلطیاں رہ جاتی ہیں، جس کا مجھے بھی احساس ہے، اسے سدھارنے کی ضرورت ہے تاکہ مجلہ کی جو مقبولیت ہے وہ ہمیشہ برقرار رہے، اللہ تعالی ہم لوگوں کو اس مشن کو پورا کرنے اور آپس میں ہم آہنگی بنائے رکھنے کی توفیق دے۔

مولانا حفظہ اللہ نے کہا کہ :" میں بحیثیت قاری اس مجلہ سے بہت مطمئن ہوں، اللہ رب العالمین آپ حضرات کی خدمات کو قبول فرمائے اس مجلہ کی بڑی خصوصیت ہرماہ وقت پر شائع ہونا ہے، ہمارے ملک نیپال میں کئی مجلے جاری ہوئے اور ایک دو شماروں کے بعد بند ہوگئے جبکہ یہ مجلہ القلم وقت پر نشر ہوتا ہے اور اس کے جو مضامین ہیں ان میں تنوع ہوتا ہے اور مزید تنوع پیدا کرسکیں تو بہتر ہوگا، مجموعی طور پر مجلہ کامیاب ہے، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ لوگوں کو مزید اس میں نکھار پیدا کرنے کی توفیق دے"۔

مولانا حفظہ اللہ نے کہاکہ:" مجلہ القلم اپنے دامن میں متنوع مضامین کو سمیٹے ہوئے ہرماہ کی پہلی تاریخ کو نمودار ہوتا ہے، میری کوشش ہوتی ہے کہ اولین فرصت میں اسے پڑھ لوں، میرا مشورہ ہے کہ اگر اس میں بزم خواتین واطفال کا بھی اضافہ ہوجائے تو بہت بہتر ہوگا، بقیہ مجموعی طور پر بہت بہتر ہے، اللہ تعالی مزید توفیق دے"۔

مولانا حفظہ اللہ امام وخطیب وزارۃ الاوقاف قطر نے کہا:" مجلہ القلم کے دوسرے شمارے سے اب تک اس میں مسلسل میرا درس حدیث نشر ہو رہا ہے، درحقیقت مجلہ القلم کی وجہ سے مجھے یہ موقع ملا کہ کچھ مطالعہ کریں اور لکھیں ورنہ ہم لوگ یہاں آنے کے بعد کتابوں سے دور ہوگئے تھے، اور جو کچھ پڑھا تھا اسے بتدریج بھولتے جا رہے تھے، مگر درس حدیث لکھنے کے لیے متعدد کتب اور شروحات حدیث کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے، اور ضمنا دیگر مسئلہ ومسائل بھی نظروں سے گزرتےہیں ، جو میرا ذاتی فائدہ ہے، درس حدیث تحریر کرنے میں میں نے جو طریقہ اختیار کیا ہے کہ پہلے حدیث کا ترجمہ، راوی کا مختصر تعارف اور عام فہم وآسان لفظوں میں مختصر شرح کی جائے اور آخر میں حدیث سے مستنبظ چند مسائل ذکر کر دیئے جائیں،اور عبارتوں میں تکرار، لفاظی اور مشکل محاوروں سے گریز کیا جائے، اگر آپ لوگ اس میں کچھ حذف واضافہ یا تبدیلی چاہتے ہوں تو بطور مشورہ بتا سکتے ہیں، اس پر غور کیا جائے گا، اور حدیثوں کے انتخاب میں میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ متفق علیہ ہو یا صحیح بخاری یا صحیح مسلم کی حدیث ہو ، اور حدیث کا موضوع ہمارے سماج کے موجودہ حالات سے متعلق ہو، مثلا: معاشرے میں برائی سے، فتنوں سے یا بدعقیدگی وغیرہ سے۔
جہاں تک مجلہ میں گوشۂ خواتین اور گوشۂ اطفال کے اضافے کی بات ہے تو یہ بہت ضروری ہے، میں نے گوشۂخواتین پر تو غور نہیں کیا تھا البتہ گوشۂ اطفال کے بارے میں برابر کہتا رہا ہوں کہ بچوں کے لیے دو صفحہ یا ایک صفحہ خاص کریں اس میں ان کی ذہنی وفکری معیار کے مطابق کوئی مختصر تربیتی مضمون یا کم ازکم انبیائے کرام علیہم السلام ، صحابۂکرام اور سلف صالحین کے قصے ہی نشر کر دیا کریں جسے لوگ خود پڑھیں گے اور فیس بک ، واٹس ایپ اور ٹویٹر وغیرہ سے دوسروں تک بآسانی پھیلا سکیں گے۔
اس کے علاوہ ایک بات یہ ہے کہ مجلہ پرنٹ نہیں ہوتا ہے، دو سال سے صرف آنلائن نشر کیا جاتا ہے، بہت سارے لوگوں نے مجھ سے ورقی مجلہ طلب کیا مگر میں نے معذرت کی ، لہذا اس کو پرنٹ کرنے کی کوشش کی جائے، اوراس کی مستقل ویب سائٹ بھی بنانے کی کوشش کریں، یا کم ازکم بلاگ بنا کر اس میں سارے مجلے اپلوڈ کر دیئے جائیں، اسی طرح ایک نیا واٹس ایپ گروپ بنا لیا جائے جس میں صرف مجلہ ہر ماہ نشر کیا جائے اس کی حیثیت ارشیف کی ہوگی"۔

اس کے بعد مدنی حفظہ اللہ نے صدارتی کلمات میں چند اہم نکات پر گفتگو فرمائی: "اللہ تبارک وتعالی کا بے پایا شکر واحسان ہے کہ اس نے آپ لوگوں کو یہ توفیق بخشی کہ آپ نے ایک علمی مجلہ نکالنے کا اہتمام فرمایا، اللہ تعالی آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور آپ کے اس عمل کو خالص بنائے اور ذریعۂ نجات بنائےکیونکہ کوئی بھی عمل جس کے ذریعے ہم اللہ تعالی کو خوش کرنا چاہتے ہیں تو ضروری یہ ہے کہ وہ خالص اللہ تعالی کے لیے ہو اور کسی قسم کی نام ونمود یا شہرت طلبی اس سے مقصود نہ ہو، اور دوسری چیز یہ ہے کہ مجلہ من حیث المجموع اپنے قارئین پر بہت اچھا اثر ڈال رہا ہے، جس کا اندازہ بعض لوگوں کے تبصروں سے ہوتا ہے، اور تیسری چیز یہ ہے کہ شیخ صفی اللہ صاحب جو اداریہ لکھتے ہیں الحمدللہ وہ بہت سوجھ بوجھ اور سوچ سمجھ کر لکھتے ہیں اور ان کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ حالات حاضرہ کو اس میں شامل کریں جو ایک اچھے اداریے کی پہچان ہے، اور چوتھی چیز یہ ہے کہ دو سالوں کے اندر آپ نے اس مجلے سے جو توقعات وابستہ کر رکھی تھیں کیا یہ توقعات پوری ہوئیں اور کس حد تک پوری ہوئيں یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اس کا محاسبہ کریں، اور چھٹی چیز یہ ہے کہ آپ اس مجلے کے قارئین کو کس روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں، آپ کے قارئین کا مستوی اور معیار کیا ہے اور انہیں کس قسم اور معیار کے مضامین کی ضرورت ہے؟ اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ اپنے مجلے کے مضامین میں تنوع اور اس میں بہتری لاسکتے ہیں تو سب سے پہلے آپ اپنے اہداف کو متعین کر یں، اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے، اور ساتویں چیز یہ ہے کہ میں تو بہت زیادہ دیکھتا نہیں ہوں، لیکن بعض مضامین مجھے ایسے لگتے ہیں کہ عناوین کا اختلاف ہونے کے بعدمکرر ہوتے ہیں، یعنی ایک دو ماہ قبل ایک عنوان سے کوئی مضمون شائع ہوا پھر دوبارہ اسی عنوان سے کوئی مضمون دوبارہ شائع ہوتا ہے،شاید یہ آپ لوگوں نے محسوس کیا ہو، اور آٹھویں چیز یہ ہےکہ بعض حضرات ترجمہ کرتے ہیں اور بہت لمبا لمبا ترجمہ کرتے ہیں، میری اپنی ذاتی رائے کہ ایک شمارے میں کسی ایک مضمون کا ترجمہ ہونا چاہیے، اس لیے کہ اس سے مقصد کیا ہے؟ اصلاح اور تبلیغ ہے؟ یا اس میں آپ کو لوگوں کو کچھ اور دینا ہے؟ مثلا قارئین کو باذوق قارئین بنانا ہے، ان کے ذہنی افق کو وسیع کرنا ہے، یا جو اس میں لکھنے والے قلمکار حضرات ہیں ان کے تعلق سے آپ نے کیا سوچا ہے، ہوسکتا ہے اس کے ذریعے بہت سے قلمکار حضرات بھی فائدہ اٹھائيں، وہ اپنی علمی صلاحیت کو جلاء بخشیں، اپنے قلم کو توانائی بخشیں تو اس لحاظ سے بھی آپ اپنے مجلے کے مضامین اور اسے محتویات کو بھی طے کرسکتے ہیں، یہ کچھ باتیں ہیں جو میرے ذہن میں آئی ہیں، اور معذرت کے ساتھ کہ کوئی بھی تنقید اگر تعمیری واصلاحی مقصد سے ہو تو اس کو قبول کرنا چاہیے، اور مجلہ کےتمام اراکین اور جو لکھنے والے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہیں کہ اپنی تمام تر مشغولیات کے باوجود مجلے کے لیے وقت نکالتے ہیں اور ایسے ہی وہ قارئین بھی قابل مبارک باد ہیں جو اس پرفتن دور میں مختلف قسم کا جو علمی فوضی ہے آپ کے مجلے کو پڑھتے ہیں تو وہ بھی آپ کے شکریے کے مستحق ہیں، کبھی کبھی آپ لوگ اپنا شکریہ ان تک بھی پہونچائیے تاکہ وہ مزید آپ کے مجلے کی طرف راغب ہوں اور ایک مجلے کو جاذب نظر بنانے کے لیے اس میں تنسیق وتزئین جس کی جانب شیخ نے پہلے اشارہ کیا ہے اس کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور میرے خیال سے افراد کی کمی نہیں ہے لیکن افراد میں ہمت وقوت کی کمی ہے، مثلا میں ہی نہیں لکھ پاتا ہوں کچھ وجوہات کی بنا پر یا بہت سارےلوگ ہیں جو نہیں لکھ پاتے ہیں تو ان کو بھی آپ تیار کریں یا کوشش کریں کہ وہ لکھیں، اور جو گوشۂاطفال اور گوشۂ خواتین ہے ان کے لیے کسی کو مقرر کر دیں، اور ایسے ہی کسی مناسبت سےکوئی خصوصی شمارہ نکال دیں شاید اس سے پہلے رمضان المبارک کی مناسبت سے نکالا گیا ہے، یا حالات حاضرہ پر بھی نکال سکتے ہیں، سال میں ایک شمارہ نکالیں اور اس کا اعلان آپ پہلے کر سکتے ہیں جس کا فائدہ یہ ہوگا کہ لوگ اس کے لیے ذہنی طور پر تیار رہیں گےتو مجلے کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا، اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ کی کاوش کو قبول فرمائے اور ہماری اس بیٹھک کو مبارک بنائےاور جس طرح ہم یہاں جمع ہوئے اللہ تبارک وتعالی ہمیں جنت الفردوس میں بھی اسی طرح اکٹھا کرے، وآخردعواناأن الحمد لله رب العالمين۔

صدر مجلس کے صدارتی کلمات کے بعد میٹینگ کے مختلف ایجنڈوں پر ترتیب وار گفتگو ہوئی، اور اتفاق رائے سے درج ذیل #تجاویز منظور کیے گئے:
1:- مجلہ کو مزید بہتراور مفید تر بنانے کے لیے اس میں "گوشۂاطفال اور گوشۂ خواتین " کا اضافہ کیا جائے ، تاکہ ان کی ذہنی وفکری تربیت اور دینی عقائد واحکام سے خاطر خواہ روشناس کرایا جائے.
2:- مجلہ القلم کے سابقہ شماروں کوسال کے اعتبار سے مرتب کرکے اس کو کتابی شکل میں طبع کروایا جائے اور اس کے رسم اجراء کے بعد ملک کی مختلف لائبریریوں اور مدارس ومراکز اسلامیہ میں ارسال کی جائیں، تاکہ محفوظ ہو جائيں اور اس سے استفادہ آسان تر ہوسکے۔
3:- مجلہ القلم کی آفیشیل ویب سائٹ بنوائی جائے ، اس پر جو بھی خرچ آئے گا باہمی تعاون سے پورا کیا جائے گا۔
4:- مجلہ القلم کا خصوصی شمارہ نکالا جائے، اور عنوان کے انتخاب کے بعد اس کا اعلان پہلے شائع کر دیا جائے تاکہ لوگ وقت پر اپنے مضامین ارسال کر سکیں۔
5:- تراجم علمائے اہلحدیث روپندیہی کی ترتیب میں تیزی لائی جائے ، جن علماء نے اب تک اپنا سوانحی خاکہ نہیں بھیجا ہے ان سے رابطہ کرکے حاصل کرنے کی کوشش کی جائے تاکہ یہ کتاب جلد منظرعام پر آئے، ممکن ہے اسے دیکھ کر دیگر اضلاع کے علماءبھی اپنے ضلع کے اہل علم وفضل کی سیرت وسوانح جمع کرنے کی کوشش کریں۔
6:- مجلہ القلم کا نیپالی ایڈیشن بھی نکالا جائے اور اس کا نام بھی "القلم " رکھا جائے، اس کا پہلا شمارہ مرتب کرنے کے بعد میٹینگ میں اس شمارے کو سامنے رکھ کر اس کا بغور جائزہ لینے کے بعد نشر کیا جائے گا۔

آخر میں مدیر مجلہ مولانا حفظہ اللہ نے میٹنگ میں تشریف لائے تمام ذمہ داران ومنسوبین مجلہ القلم اور مہمانان کا شکریہ ادا کیا نیز تاثراتی کلمات میں پیش کئے گئے اقتراحات پر غور کرنے اور مجلہ کو بہتر سے بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی، اس کے بعد تمام شرکاء کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔
مجلس میں مذکورہ علماء کے علاوہ مولانا عبدالواحد اثر انصاری، مولانا محمد ھاشم بن محمد قاسم فیضی، مولانا حافظ محی الدین سنابلی، مولانا مجیب الرحمن سنابلی، مولانا کلام الدین منت علی عالیاوی، مولانا احسن سعید عالیاوی، حسین علی اثری وغیرہم نے شرکت فرمائی۔

رپورٹ تیار کنندہ: ادارہ مجلہ القلم

 ، روپندیہی نیپال، نومبر، 2023 کا تازہ ترین شمارہ حسب روایت  پیشِِ خدمت ہے۔ ان تمام قارئین کا ہم بے حد ممنون و مشکور ہیں...
31/10/2023

، روپندیہی نیپال، نومبر، 2023 کا تازہ ترین شمارہ حسب روایت پیشِِ خدمت ہے۔
ان تمام قارئین کا ہم بے حد ممنون و مشکور ہیں جو اس رسالے کو حسب توفیق ہر ماہ پڑھتے ہیں، دعاؤں سے نوازتے ہیں اور تنقیدی و اصلاحی اقتراحات پیش کرتے ہیں۔ اللہ اس علمی رسالے کو امت مسلمہ اور پوری انسانیت کیلئے مفید بنائے۔
:
https://drive.google.com/file/d/1VhK5hjVP_u1CCX7T4NS4mQIVDUMv2CPL/view?usp=drivesdk

02/10/2023

الحمد للہ بنعمتہ تتم الصالحات
بڑی خوشی کی بات ہے کہ قارئین القلم کی تعداد روز افزوں بڑھتی جارہی ہے، واٹساپ گروپ وغیرہ کے علاوہ فیس بوک پر محض ایک دن کے اندر قارئین کی تعداد 5,057 پہونچ چکی ہے۔ ہند و نیپال اور خلیجی ممالک کے علاوہ پاکستان میں بھی القلم کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور قارئین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ فللہ الحمد والمنہ
اس موقعہ پر ادارہ القلم اللہ جل شانہ کا شکر ادا کرتا ہے جس کی توفیق سے یہ با ہدف کارواں آگے بڑھا، بعدہ ان تمام مضمون و کالم نگاران کا ممنون و مشکور ہے جنہوں نے بلا کسی مادی فوائد کے اس تحریک کا ساتھ دیا، ساتھ ہی ان ذمہ داران کا بھی جنہوں نے اس مادیت کے دور میں دیار غیر میں مسافر کی زندگی گزارتے ہوئے بھی بلا کسی مادی و معنوی لالچ کے للہ فللہ اس قلمی و علمی سفر کا آغاز کیا اور ایک مستقل ادارہ کا فرض نبھایا، ساتھ ہی ان تمام قارئین کا جو اپنا قیمتی وقت نکال اس رسالے کو حسب توفیق پڑھتے رہتے ہیں اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اصلاحی و تنقیدی پہلووں سے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔ جزاھم اللہ احسن الجزاء۔

امید کہ آئندہ بھی قارئین و قلمکار اور عوام و خواص کی دعائیں القلم کے ساتھ رہیں گی اور یہ مجلہ یوں ہی امت مسلمہ کی ترجمانی کرتا رہے گا۔

ادارہ القلم
2 اکتوبر 2023

 ، روپندیہی نیپال، ماہ اکتوبر، 2023 کا شمارہ بساط بھر کاوشوں کے ساتھ اپنی تمام تر رعنائیوں اور نوع بنوع محتویات کے ساتھ ...
01/10/2023

، روپندیہی نیپال، ماہ اکتوبر، 2023 کا شمارہ بساط بھر کاوشوں کے ساتھ اپنی تمام تر رعنائیوں اور نوع بنوع محتویات کے ساتھ حسب روایت پہلی تاریخ کو پیشِِ خدمت ہے۔
:
جن احباب کا مضمون شاملِ اشاعت نہیں ہو سکا ہے وہ آئندہ شمارے کا انتظار کریں ۔ و جزاکم اللہ خیراً

For PDF:
https://drive.google.com/file/d/12IeiQq-AyD0XAOnqoRyeR105RVkpNes9/view?usp=drivesdk

31/08/2023



علماء روپندیہی ، نیپال توجہ فرمائیں!
" " کے نام سے ایک کتاب زیر ترتیب ہے یہ علماء اہل حدیث روپندیہی، نیپال کی دینی , ملی و سماجی خدمات , ان کے روشن کارنامے، ان کی بے مثال ہمہ جہت قربانیوں پر مشتمل ہوگی - لہذا روپندیہی نیپال کے علماء کرام اور فارغین مدارس سے مؤدبانہ و مخلصانہ التماس ہے کہ وہ از راہ کرم اپنے جملہ احوال و مشغولیات تعلیمی , تدریسی و تصنیفی کاموں پر مشتمل سوانحی خاکہ سے مطلع فرمائیں نیز اپنے علاقہ کے مشہور و معروف علماء کرام کی مختصر حالات زندگی اور ان کے علمی کارنامے بھی قلم بند کرکے درج ذیل پتہ پر ارسال کر کے مشکور ہوں -
:
[email protected]

+97466429388
+97430481898

31/08/2023

مجلہ القلم کے بنیادی اہداف میں سے ایک اہم ہدف نیپال کے علماء و طلبہ کو صحافت سے جوڑنا ہے ۔ لہذا اس جانب خصوصی توجہ دیں ۔ شکریہ

 ، روپندیہی نیپال، مارچ، 2023 کا تازہ ترین شمارہ حسب معمول اور ہائی رِنک رکارڈ  کے مطابق پہلی تاریخ کو پیشِ خدمت ہے۔ امی...
01/03/2023

، روپندیہی نیپال، مارچ، 2023 کا تازہ ترین شمارہ حسب معمول اور ہائی رِنک رکارڈ کے مطابق پہلی تاریخ کو پیشِ خدمت ہے۔ امید کہ قارئین مجلہ کے مختلف النوع مندرجات و مشمولات سے مستفید ہونگے اور ہمیں اپنے تعلیقات و تاثرات اور قیمتی آراء و مفید مشوروں سے نوازیں گے۔
For pdf link: 🖇️
https://drive.google.com/file/d/14nBWhFaIHKjm8ACaztkL14mlzOXw-svB/view?usp=drivesdk

 ، روپندیہی نیپال، فروری 2023 کا تازہ ترین شمارہ حسب سابق پہلی تاریخ کو پیشِ خدمت ہے۔ امید کہ قارئین مجلہ کے مختلف النوع...
01/02/2023

، روپندیہی نیپال، فروری 2023 کا تازہ ترین شمارہ حسب سابق پہلی تاریخ کو پیشِ خدمت ہے۔ امید کہ قارئین مجلہ کے مختلف النوع مندرجات و مشمولات سے مستفید ہونگے اور ہمیں اپنے تعلیقات و تاثرات اور قیمتی آراء و مفید مشوروں سے نوازیں گے۔
For pdf link: 🖇️
https://drive.google.com/file/d/1lR0jw8Ssf5EudZpZd3hywONDIevi13OE/view?usp=drivesdk

 ، روپندیہی نیپال کا نئے سال جنوری 2023 کا تازہ ترین شمارہ حسب سابق پہلی تاریخ کو پیشِ خدمت ہے۔ امید کہ قارئین، مجلہ کے ...
31/12/2022

، روپندیہی نیپال کا نئے سال جنوری 2023 کا تازہ ترین شمارہ حسب سابق پہلی تاریخ کو پیشِ خدمت ہے۔ امید کہ قارئین، مجلہ کے مختلف النوع مندرجات و مشمولات سے مستفید ہونگے اور ہمیں اپنے تعلیقات و تاثرات اور قیمتی آراء ومفید مشوروں سے نوازیں گے۔
For pdf link: 🖇️
https://drive.google.com/file/d/1Njl_U5ELh0mKRufhn6O2A6lC7jkXlkxy/view?usp=drivesdk

فتوى بازى ایک لمحہء فکریہ✍️: ڈاکٹر جمیل احمد ضمیر----------------------------------------دینى مسائل اور شرعى معاملات میں...
05/12/2022

فتوى بازى ایک لمحہء فکریہ
✍️: ڈاکٹر جمیل احمد ضمیر
----------------------------------------
دینى مسائل اور شرعى معاملات میں فتوى دینا انتہائى حساس اور ذمہ دارنہ فرض منصبى ہے۔ جس کے تقاضوں سے عُہدہ برآ ہونے کے لئے دینى علوم پر مکمل دسترس، کتاب وسنت کى صحیح سمجھ، نصوص کا استحضار، مقاصدِ شریعت پر گہرى نظر، قیاس واستنباط کا ملکہ، مسائل کى نوعیت کا ادراک، احادیث کى صحت وضعف کا علم اورزمان ومکان کى نزاکتوں سے واقفیت بنىادى شرائط میں سے ہے۔

نیز مفتى کے لئے ضرورى ہے کہ وہ خلوصِ نیت، وقار وسکینت اورتقوى وطہارت کا پیکر ہو۔ عدل وانصاف، راست بازى اور سچائى کا خو گر ہو۔ خدمتِ خلق اور رضائے الہى اس کا مطمح نظر ہو۔ تعصب وتحزّب اور جانبدارى سے کنارہ کش ہو۔ نفسانى خواہشات اور رکیک جذبات سے پاک ہو۔ دو رنگى، خوشامد وجبین سائى اور ضمیر فروشى جیسے رذیل اخلاق واطوار سے کوسوں دور ہو۔ کھنکتے سکوں کى لالچ، شہرت ونامورى کى ہوس اور جاہ ومنصب کى حرص جیسى آلائشوں اور آلودگیوں سے دامن بچائے رکھنااس کا طرہ امتیاز ہو۔
مزید برآں مفتى پر لازم ہےکہ وہ کسى مسئلہ مىں فتوى دیتے وقت تحقیق و تثبت سے کام لے، اس کے تمام پہلؤوں پر مکمل غوروخوض کئے بغیر فتوى جارى نہ کرے، اور بلا کسى مضبوط بنیاد اور قوى دلیل کے کوئى رائے قائم کرنے سے یکسر پرہیز کرے۔ لوگوں کے اندر اطاعتِ رسول اور اتباع سنت کا جذبہ پیدا کرنے کى کوشش کرے اور اس سلسلے مىں کوئى دقیقہ فروگذاشت نہ کرے۔

چنانچہ انہیں رجال واشخاص سے وابستہ کرنے کے بجائے دلیل سےجوڑے، اوربراہ راست کتاب وسنت کے ایمان افروز سرچشموں کى طرف موڑے۔تقلید وتقید کى بوجھل بیڑیوں اور جمود وتعطل کى بھول بھلیوں سے نکال کر قال اللہ وقال الرسول کى صدائے دلنواز سے ان کے اذہان وقلوب کو بہرہ مند کرے۔
اسى طرح تواضع وخاکسارى کا دامن ہاتھ سے کبھى نہ چھوڑے چنانچہ اگر کسى مسئلہ مىں علم نہ ہو تو اپنے بالمقابل کسى جانکار عالم کى طرف سائل کى رہنمائى کر دے۔ نیز کسى مسئلے مىں اپنى غلطى واضح ہو جانے کے بعد اس سے فورا رجوع کر لے اور حق کے سامنے سرِ تسلیم خم کردے۔

منصوص اور اجماعى مسائل مىں اپنے ذوق ومزاج اورعقل وقیاس کو خواہ مخواہ دخل دینے سے کلى طورپر اجتناب کرے۔ اختلافى مسائل مىں مختلف آراء واقوال کے ما بین ترجیح کى بنیاد پر فتوى دے، چنانچہ جو قول دلیل کے اعتبار سے زیادہ قوى اور شریعت کى روح اور منشا کے زیادہ قریب ہو اسے اپنائے۔ البتہ کوئى نیا قول یا نئی رائے ایجاد کرنے سے قطعا اجتناب کرے۔ اور اگر کسى مسئلے مىں جملہ آراء واقوال کے مآخذ مضبوط ومستحکم ہوں اور دلیلیں متجاذب ہوں تو ایسى صورت مىں وسعت نظری اور کشادہ دلى سے کام لے اور اس مىں اختلاف کو زیادہ ہوا نہ دے۔

نیز اجتہادى وقیاسى مسائل جن کے متعلق کتاب وسنت میں واضح نصوص واشارات نہ ہوں مىں فتوى دیتے وقت غایت درجہ احتیاط سے کام لے، چنانچہ متعلقہ فقہى قواعد، شریعت کے عمومى مزاج، اور مصالح ومفاسد کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے اعتدال ومیانہ روى پر مبنى ایسا فتوى دے جو نہ تو شریعت کى روح سے متصادم ہو اور نہ ہى لوگوں کے لئے کسى واقعى مشقت اور حرج کا سبب ہو۔ یعنى نہ تو تسہیل وتیسیر کا دروازہ چوپٹ کھلا رکھے اور نہ ہى تشدد اور سختى کو بہر حال روا رکھے۔ اسى طرح نہ ہى کسى مسئلہ مىں بزور تاویل ایسى وجہ جواز نکالنے کى کوشش کرے جو شرعى اصول اور تقاضوں کے خلاف ہو۔
مزید برآں مفتى کو چاہىئے کہ وہ اکابر اہل علم کى جماعت اور قدر آور علمى شخصیات کى طرف بالخصوص پیچیدہ وحساس مسائل مىں ضرور رجوع کرے۔ ان کے بلند پایہ افکاروخیالات اور گرانقدرعلمى تجربات سے استفادہ کى بھر پور کوشش کرے اور اس سلسلے میں کوئى جھجھک اور عار نہ محسوس کرے۔ نیز علمى اَنا , اور تعالُم (دعوائے علمیت)سے بالکل گریز کرے , کیونکہ تعالم اس دور کا ایک بڑا فتنہ اور المیہ ہے۔

چنانچہ آج تعالم کے نتیجے مىں میدان دعوت وتبلیغ اور منصب افتاء کو ہر کہ ومہ اور ہما شُما نے اپنى جولانگاہ بنا لیا ہے۔ علمى بے بضاعتى، فقہى بے بصیرتى اورفکرى کم مائیگى کے باوجود اس میدان مىں اچھل کود مچانے والے مفتیوں کاایک سیل رواں امنڈ پڑا ہے۔ منصب افتاء کے بارِگراں سے سبکدوش ہونے اور اس کے تقاضوں کو کما حقہ پورا کرنے کے لئے مطلوبہ علمى استعداد اور اہلیت مفقودہے۔ لیکن پَر جمنے سے پہلے اونچى اڑان بھرنے کے شوق میں بزعم خویش "أنا لَها أنا لَهَا" (اس کااہل مىں ہوں) کا بلند بانگ نعرہ اوروسیع وعریض دعوى گویا زبان حال سے کہہ رہے ہوں:
جو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینا اسى کا ہے۔

اور طرفہ تماشہ یہ کہ اس قسم کے بعض نااہل مفتیوں پر فقیہ امت، مجتہد ملت، مفتى الأنام اور شیخ الاسلام بننے کا بھوت اتنى برى طرح سوار ہے کہ وہ اپنے بالمقابل ربانى علماء، مقتدر فقہاء اورباصلاحیت طلباء کو در خور اعتناء نہیں سمجھتے۔ اور ہر چھوٹے بڑے مسئلے مىں بے دریغ اظہار رائے کرتے اور اندھا دھندفتوے جھاڑتے رہتےہیں۔

الغرض اس تعالم کے باعث شرعى مسائل مىں بلا علم وتحقیق اور فقہى بصیرت کے فتوى دینے کا چلن عام ہے۔ جس کے بھیانک نتائج اور تباہ کن اثرات سے امت مرحومہ جوجھ رہى ہے اور بلندى کو پستى کى طرف، روشنى کو اندھیرے کى طرف، استقامت ِفکر کو کج فکرى کى طرف، اور یقین کو شک وتذبذب کى طرف ترقىء معکوس کرنے کا پورا موقع مل رہا ہے جو انتہائى افسوسناک, المناک اور غور طلب امر ہے۔
لہذا ملت کے اربابِ حل وعقد، امت کے بہى خواہ وغیرتمند حضرات بشمول علماء واعیان وطلاب علوم نبوت پر یہ ذمہ دارى عائد ہوتى ہے کہ اس وبا کے خاتمہ کے لئے کمر بستہ ہوں۔ اس فتنہ کا قلع قمع کرنے کے لئے عملى طور پر میدان مىں اتریں، منصب افتاء کے وقار کو بحال کرنے کے لئے اىک مستحکم لائحہ عمل تیار کریں۔ علماء کى جماعت مىں در آئے ان نا اہل مفتیوں کى خطرناکیوں سے نونہالانِ قوم وملت اور فرزندانِ دین وامت کو آگاہ کریں اور ان کى کارستانیوں سے پردہ اٹھائیں۔ تاکہ اس فتنہ کا سدباب اور اس مرض کا خاتمہ ہو۔ نیز ایسى روح پرور علمى وتحقیقى فضاء پیدا ہوجس کى عطربیزیوں سے مشام جاں معطر اور ذہن ودماغ روشن اور منور ہوجائیں۔ اور امت مىں انتشار وخلفشار اور عوام الناس کے یہاں شک وتذبذب کا ماحول ختم ہو سکے۔
اللہ تعالى ہم سب کو شرورِ نفس سے محفوظ رکھے اور اپنے قول وعمل مىں اخلاص کى توفیق عطا فرمائے۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ  دسمبر 2022 کا تازہ شمارہ حسب سابق مہینہ کی پہلی تاریخ کو پیش خدمت ہے۔خود بھی پڑھیں دوسر...
01/12/2022

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دسمبر 2022 کا تازہ شمارہ حسب سابق مہینہ کی پہلی تاریخ کو پیش خدمت ہے۔
خود بھی پڑھیں دوسروں کو شیئر کریں اور کسی بھی قسم کا ملاحظہ/ تعلیق محسوس ہو تو بلاجھجھک اس کا اظہار کریں، ادارہ خندہ پیشانی سے تمام قارئین کی رائے کا احترام کرتا ہے۔

PDf download link: 👇
https://drive.google.com/file/d/14F9vF-p74JdOFRiZJztcL4TesNMf5lb1/view?usp=drivesdk

Address

Dhupahi
Lumbini

Telephone

+97466429388

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Qalam ماہنامہ مجلہ القلم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al-Qalam ماہنامہ مجلہ القلم:

Videos

Share

Category


Other Magazines in Lumbini

Show All