Tableegh islam

Tableegh islam only Islamic post

04/12/2024

*_Allah(S.A.W.) ix an incredible master...He ix king👑 of kingz...He can make impossible, possible...He'll make a way when there seems to be no way...So have complete trust in him..._*✨🫰🏻

*یاد دہانی:* دنیا کی سب سے بہترین مصروفیات آپ ﷺ پر درود بھیجنا.🪻💜 *اَللّٰهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَم...
04/12/2024

*یاد دہانی:* دنیا کی سب سے بہترین مصروفیات آپ ﷺ پر درود بھیجنا.🪻💜

*اَللّٰهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ°*
*اَللّٰهُمَّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰى إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ °*

*نوٹ:* خود بھی حبیبِ خدا ﷺ پر درود پڑھ کر منہ میٹھا کیجئے اور اس مٹھاس کو دوسروں تک بھی پہنچائیں.🪻💜

*جزاکم اللہ خیرا کثیرا*

04/12/2024

*"وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ بُكْرَةً وَأَصِيلًا.."* 💜
*Recite React and share to others for sdqa-e-jaria*🪻

سُبْحَانَ اللّٰهِ
الحَمْدُ للّٰهِ
اللّٰهُ أكْبَرُ
لَا إلَهَ إلَّا اللّٰهُ
سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللّٰهِ العَظِيمِ
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إلَّا بِاللّٰهِ
أسْتَغْفِرُ اللّٰهَ وَأتُوبُ إلَيْهِ
لَا إلَهَ إلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
اَللّٰهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ

"ذکر ایک دیوار ہے؛ بندے اور جہنم کے مابین!"💜

*امام ابن القيم رحمه ﷲ*
*(الوابل الصیب : 84)*🪻

04/12/2024

*امام أحمد بن حنبل رحمه ﷲ سے پوچھا گیا:*

"ہمارے اور عرشِ رحمان کے مابین کتنا فاصلہ ہے؟
فرمایا: سچے دل سے نکلی ایک سچی پُکار کا؛

*پھر یہ آیتِ مبارکہ تلاوت کی:*
"‏اور (اے پیغمبرﷺ) جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھیں؛ تو (آپ اُن سے کہہ دیجیے کہ) میں اتنا قریب ہوں، کہ جب کوئی مجھے پُکارتا ہے، تو میں پکارنے والے کی پُکار سُنتا ہوں!"

*|[سورۃ البقرہ : 186]|*

04/12/2024

طلحہ بن عبیدﷲ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ جب چاند دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے تھے:

” *اللّهمَّ أهِلَّهُ عليْنا بالأمْن والإيمان، وَالسَّلامَةِ وَالإسلامِ، ربِّي وربُّكَ اللّٰهُ، هِلالُ رُشْدٍ وخيرٍ“*

اے ﷲ! اس چاند کو ہم پر، امن اور ایمان اور سلامتی اور اسلام کے ساتھ طلوع فرما۔ (اے چاند!) میرا اور تیرا رب ﷲ ہی ہے۔ اے ﷲ ! یہ ہدایت اور بھلائی کا چاند ہو🤲🥹🌙

_ #یکم جمادی الثانی_

04/12/2024

”جس کے اَتباع (فالوورز) زیادہ ہو جائیں، اُس کے شیاطین بھی زیادہ ہو جاتے ہیں۔“

*(التابعي الواعظ عبيد بن عمير رحمه الله تــ ٧٣ھ)*

یعنی اس کی گمراہی کے ابواب زیادہ ہو جاتے ہیں۔ جیسے ریا، سمعہ، تعریف، شہرت، بلا علم رائے زنی، حق ٹھکرانا، دوسروں کو حقیر سمجھنا، علم حاصل نہ کرنا وغیرہ..!!!

04/12/2024

رائیونڈ مرکز کے امیر مولانا نذر الرحمن صاحب دامت برکاتہم کی طبیعت ناساز ہے تمام احباب حضرت کیلئے دو رکعت نفل پڑھ کر خصوصی دعا کریں

*`اَللّٰهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ`*🫀
03/12/2024

*`اَللّٰهُمَّ صَلِِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰى آلِ مُحَمَّدٍ`*🫀

03/12/2024

السلام عليكم ورحمۃ ﷲ وبرکاتہ!

02/12/2024

اسلام آباد: چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ آج چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بمطابق 4 دسمبر 2024 بروز بدھ ہوگی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی مقام سے ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشاءاللہ یکم جمادی الثانی 1446 ہجری بمطابق4 دسمبر 2024 بروز بدھ ہوگی۔

02/12/2024

بھائیوں نے یوسف علیہ السلام کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی، انہیں قتل کرنا چاہا مگر ناکام رہے۔ باپ کی نظروں سے دور کیا، مگر محبت مزید بڑھ گئی۔ انہیں غلام بنا کر بیچ دیا، مگر ﷲ نے ان کو بادشاہت عطا فرما دی۔ اس لیے لوگوں کی سازشوں اور تدبیروں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ یاد رکھو، ﷲ کی تدبیر اور چاہت ہمیشہ سب پر بھاری ہوتی ہے۔ 🥹🫀 💯

02/12/2024

جب تمہیں لگے کہ تمہارا کوئی نہیں ہے تو آسمان کی طرف دیکھنا، وہاں وہ ہے جو ہمیشہ سے تمہارا تھا اور ہمیشہ رہے گا..!!! 🥹🫀

02/12/2024

*`سَلوُا اللهَ الثبات؛ فنحن في زمن تتقلب فيه القلوب، والمواقف بسهولة!*`

ﷲ سے ثابت قدمی مانگو؛ کیونکہ ہم ایک ایسے زمانے میں ہیں جس میں دل اور موقف آسانی سے پلٹ جاتے ہیں!

*`يا مقلّب القلوب ثبّت قلوبنا على الحق والدين`*

اے دلوں کو پلٹنے والے! ہمارے دلوں کو حق اور دین پر مضبوط کر دے۔🤲🏻

02/12/2024

*`کہیں آپ کا دل ﷲ اور اس کے کلام (قرآن) کی محبت سے خالی تو نہیں ؟؟؟`*

*علامہ ابن قیم الجوزیہ رحمہ ﷲ نے فرمایا :*

"جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ قرآن کی آیات سننے کے بجائے اشعار سننے کا شوقین ہے، اور قرآن کو سننے کے بجائے نغمے اور گانے سننا زیادہ پسند کرتا ہے، تو یہ اس بات کی سب سے بڑی دلیل ہے کہ اس کا دل ﷲ اور اس کے کلام (قرآن) کی محبت سے خالی ہے".

*|[الجواب الكافي ص٢٣٦]|*

02/12/2024

"اگر ہمارے دل پاک ہوتے تو ہمارے دل رب کے کلام سے سیر نہ ہوتے، اور مجھے یہ پسند نہیں کہ مجھ پر کوئی ایسا دن آئے جس میں میں مصحف (قرآن) کو نہ دیکھوں۔"

اور عثمان رضی ﷲ عنہ کا انتقال اس حال میں ہوا کہ ان کا مصحف زیادہ دیکھنے کی وجہ سے پھٹ چکا تھا۔

*|[امیر المؤمنین عثمان بن عفان رضی ﷲ عنہ]|*
*|[الأسماء والصفات - البيهقي ١/‏٥٩٣ — أبو بكر البيهقي (ت ٤٥٨)]|*

01/12/2024

> *_اَللّٰھُمَّ لَا سَھْلَ اِلَّا مَا جَعَلْتَہٗ سَھْلًا وَّاَنْتَ تَجْعَلُ الْحَزَنَ اِذَا شِئْتَ سَھْلًا_*

*اے اللّٰه! کوئی کام آسان نہیں ہے مگر وہی جسے تو آسان کردے اور تو مشکل کام جب چاہے، آسان کردیتا ہے۔*🤲🏻

01/12/2024

ہمیں اپنے سخت دنوں سے خود ہی لڑنا پڑتا ہے
کبھی مسکرا کر!
کبھی آنسو بہا کر!
کبھی صبر کر کے!
کبھی امیدوں کے سہارے
کبھی یقین کے کنارے
ہاں ہمیں خود ہی لڑنا پڑتا ہے
ہر درد سے ہر غم سے
ہر خواہش ہر آرزو سے
ہمیں فقط خود ہی لڑنا ہوتا ہے
🪻🌸

01/12/2024

`فرمانِ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم`

*” اللّٰہ کے نزدیک سب سے بہتر دوست وہ ہے جو لوگوں میں اپنے دوست کے لیے بہتر ہے، اور اللہ کے نزدیک سب سے بہتر پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لیے بہتر ہے…“*

*(جامع ترمذی : ١٩٤٤ )*

住所

Minato, Tokyo

ウェブサイト

アラート

Tableegh islamがニュースとプロモを投稿した時に最初に知って当社にメールを送信する最初の人になりましょう。あなたのメールアドレスはその他の目的には使用されず、いつでもサブスクリプションを解除することができます。

事業に問い合わせをする

Tableegh islamにメッセージを送信:

ビデオ

共有する

カテゴリー