23/05/2024
وہ محاورہ تو سنا ہو گا ، نہ نومن تیل ہو گا نہ رادھا ناچے گی ؟
پرانے زمانے میں قلت کی انتہا تھی کہ نو من کا وزن بہت بڑی چیز ہوا کرتا تھا ، جو کہ کلو میں اج تین سو ساٹھ کلو بنتا ہے ،۔
ایک ہزار کلو کا ایک ٹن ہوتا ہے ، یہاں جاپان میں تیل ، شربت اور شہر کے ایک ایک ٹن کے کنٹینر ہوتے ہیں ،۔
اور ایکسپورٹ کرنے چالیس فٹ والے کنٹینر میں تیس ٹن وزن لوڈ کیا جاتا ہے ،۔
مجھے یہ بات ایک ایک بہت ہی مذہبی اور مقدس شخصت کی دولت تفصیل پر لکھی ہوئی ایک کتاب دیکھ یاد آئی ،۔
ایک سو اسی واسق یعنی بتیس ٹن ایک نخلستان کی کھجوریں ، ۔
اج کے حساب سے یہ صرف ایک چالیس فٹے کنٹینر کا لوڈ ہے ، اور صرف امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا ہر سال ہزاروں کنٹینر کھجور ایکسپورٹ کرتی ہے ،۔