Imaan Tv ایمان ٹی وی

  • Home
  • Imaan Tv ایمان ٹی وی

Imaan Tv ایمان ٹی وی اسلامک انفارمیشن ۔ نماز ،روزہ،حج ،زکوۃ ،
عقائد۔ اور دیگر ضروریات زندگی سے متعلق معلومات اور مسائل سے مکمل آگاہی اور حل
(7)

Before Yesterday,  a very valuable meeting under the umbrella of "Tahaffuz e Aqa'id Ahle Sunnah Forum UK" in Bolton.   "...
16/01/2024

Before Yesterday, a very valuable meeting under the umbrella of "Tahaffuz e Aqa'id Ahle Sunnah Forum UK" in Bolton.
"تحفظ عقائد اہل سنت فورم یوکے" کے پلیٹ فارم سے ایک نہایت مفید میٹنگ!!

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=122099431598115725&id=61553471762186&mibextid=Nif5oz  is a new page for the ...
13/11/2023

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=122099431598115725&id=61553471762186&mibextid=Nif5oz
is a new page for the purpose of social & moral integrity. Please follow!!
دعوت و تبیلغ اور باہمی گفتگو کے لئے نیا پیج ہے براہ کرم فالو کیجئے۔ جزاکم اللہ

دعوت و تبلیغ کے مشن میں حصہ لینے کے لئے اس پیج کو فالو کیجئے! جزاکم اللہ!
NAAT Khwani Naat Collections Naat Sharief ISLAM Religion Al Faiz Trust Official

حُبّ ❤️
26/08/2023

حُبّ ❤️

جو کام جماعتیں مل کے کرتی ہیں ان کے برابر ایک شخصیت نے وہ کارنامہ سرانجام دیا کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے' جامعہ نظامیہ رضویہ ...
24/08/2023

جو کام جماعتیں مل کے کرتی ہیں ان کے برابر ایک شخصیت نے وہ کارنامہ سرانجام دیا کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے' جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور کے قیام کے احوال پڑھئیے تو صبر و استقامت اور توکل علی اللہ کی ایسی داستان ملتی ہے جس سے راہ حق پہ چلنے والوں کو عزم و حوصلہ ملتا ہے قبلہ مفتی عبد القیوم ہزاروی علیہ الرحمۃ کی ذات سے اوصاف جمیلہ کی ایسی قوس قزح پھوٹتی دکھائی دیتی ہے جس میں ہمت' جراءت' حکمت' بصیرت' للہیت اور حمایت اہل سنت کے خوبصورت رنگ نہ صرف آپ کی ظاہری حیات میں بلکہ بعد از وصال بھی تشنگان علم و حکمت کے باطن کو قوت' جوارح کو طاقت اور ارادوں کوعزیمت بخشتے ہیں۔۔۔
جامعہ نظامیہ رضویہ سے لے کر تنظیم المدارس کے استحکام تک ۔۔۔۔ چٹائیوں پہ آغاز تدریس سے لے کر عالی شان جامعات کی تعمیر تک ۔۔۔۔ حریت فکر پہ ثبات' نظریات اہل سنت پہ مضبوطی سے کاربند اور تحریک اعلی حضرت کے بہترین عملی ترجمان کی حیثیت سے آپ کی ذات "ہمہ جہتی اوصاف" کا مجموعہ ہے جس کی بنیاد صرف اور صرف عشق مصطفی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ و اصحابہ و سلم ہے۔۔۔ یہ مفتی صاحب قبلہ کی زندہ کرامت ہے کہ جامعہ نظامیہ رضویہ آپ کے وصال کے بعد بھی مکمل اس ڈگر پہ رواں دواں ہے جس پہ آپ چھوڑ کے گئے تھے۔۔۔ زمانے کی گردش اور مال و زر کی چمک نے بہت بڑے بڑے قد کے لوگوں کو بونا کردیا ۔۔۔ اہل سنت کے نام پہ جاہ و حشمت اور اعلی حضرت کے نام پہ شہرت پانے والے' ایسی کثافتوں کا شکار ہوئے کہ "بت ہندی کی محبت میں برہمن بھی ہوئے" ۔۔۔ لوگ بدلے' نظریات بدلے' چال چلن بدلے اور کیفیت و احوال بدلے ۔۔۔۔ مگر "گلستان جامعہ نظامیہ رضویہ" کا ایک گل بھی خزاں رسیدہ نہ ہوا ۔۔۔ بلکہ یہ نام نظریات کی شفافیت' عقیدے کے رسوخ اور دانش و حکمت کی ترویج کے لئے مینارہ نور یقین کیا گیا ۔۔۔۔ آج بھی معتقدات کی دنیا میں صحیح العقیدہ عالم دین کی شناخت کے لئے اتناہی کافی ہے کہ وہ جامعہ سے فارغ التحصیل ہے ۔۔۔۔۔
اس محسن و مربی کو فراموش نہ کیجئے ۔۔۔۔ ان کا تذکرہ کیجئے ۔۔۔ ان کے کارناموں اور احسانات کا ذکر کیجئے اور خوب خوب ایصال ثواب کا اہتمام کیجئے ۔۔۔۔ رحمۃ اللہ تعالی علیہ رحمۃ واسعۃ دائمۃ ابدا ۔۔۔۔۔
محمد سجاد رضوی
24/08/2023

رضی اللہ تعالی عنہ !!!
08/08/2023

رضی اللہ تعالی عنہ !!!

22/06/2023
21/02/2023

معراج النبیﷺ کے بارے ندیم چوہدری کا لائیو پروگرام بصیرت

20/11/2022

ماضی ۔۔۔۔۔۔!!

10/09/2022
بیشک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے 💯السلام علیکم 🌺جمعہ مبارک ❤️
14/01/2022

بیشک ہر مشکل کے بعد آسانی ہے 💯
السلام علیکم 🌺
جمعہ مبارک ❤️

12/11/2021

#کیا دین تاجروں کے ہاتھ چڑھ گیا؟؟
نیلے پیلے رنگ رنگیلے ' نیم سریلے نوٹ خوانوں کی "قطار اندر قطار ٹولیاں" گلی گلی کوچہ کوچہ اس موجود نسل کو جس "مذہبی روش" پہ لگا رہی ہیں اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں۔۔۔ اسی طرح "روحانی لوٹ مار سیل" کے کارنامے بھی دین کی ایسی شکل پیش کررہے ہیں کہ "یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں ۔۔۔۔" !! ہم جو اہل عشق و محبت کہلاتے ' نعرے لگاتے' نذرانے دیتے اور لنگر کھاتے' شاہراہِ رسم و رواج پہ رواں دواں ہیں' سراسر مقصدِ دین اور نزولِ قرآن کے خلاف ہے۔ اصولِ دین پہ جائیں تو نبوت و رسالت کا بنیادی اور اساسی فائدہ اس انسانیت کو شعورِ زندگی دے کر معرفتِ ربانی کا جام پلانا تھا جس کی خاطر اس کائنات کی بہترین ہستیوں نے دکھ درد سہے ' طعن و طنز برداشت کئے اور ہجرتوں کے موسم دیکھے۔۔۔۔ بھڑکتی آگ کو گلزار بنانے والے' دربارِ فرعون میں نعرۂ حق لگانے والے' طائف کی سرزمیں پہ پتھر کھا کے رحمتیں لٹانے والے ۔۔۔۔ ایک ہی قبیلہ اور جماعت کے وہ روشن چاند ہیں جن پہ انسانی ھدایت کا انحصار ہے جو شرف و کمال اور تعظیم و تکریم کے اعلیٰ درجے پہ فائز' آدمیت کو عزت و وقار کی "ردائے ایمان" سے نوازتے ہیں ۔۔۔ جن کے کلمے پڑھے گئے جن کی زباں سے کلامِ الہٰی ملا۔۔۔ جن کی مراتب' خود خالقِ کائنات نے بتائے اور انھیں کامیابی و کامرانی کا مرکز و محور قرار دیا ۔۔۔۔ یہ دین ان ہستیوں کے وجود مسعود سے دنیا میں پھیلا اور بالآخر "الیوم اکملت لکم دینکم۔۔۔۔۔" کی صدائے دلنشیں نے دین کی تکمیل کا اعلان کیا' جہاں "وجودِ محمدی ﷺ " کی تابشوں نے ختمِ نبوت کا نور بکھیرا وہیں پہ اس امر کا تیقن بھی کرا دیا کہ اب صرف اسلام ہی بطور دین باقی رہے گا۔۔۔ اسی گلستاں سے سارا جہاں ' عطائے ربانی کے گل' فضلِ باری تعالیٰ کی خوشبو اور " رضوان اکبر" کے ثمر سے بہرہ مند ہوتا رہے گا۔۔۔۔۔
اسی طرح قرآن بطور دستورِ حیات دیا اور "کردار مصطفیٰ کریم ﷺ " رہتی دنیا کے لیے اسوۂ حسنہ ٹھہرایا۔۔۔۔ کون سا کردار ۔۔۔؟؟ ایسی زندگی جہاں عالی مرتبت ' پیکرِ شوکت و جلالت' آشنائے رازِ قدرت ' صاحبِ معراج و رفعت ۔۔۔ ایسی بلندیوں پہ فائز نظر آتے ھیں کہ عقل و خرد کی طاقتیں' اسے بیان کرنے سے قاصر ۔۔۔۔ مگر عاجزی و انکساری ایسی کہ جماعتِ صحابہ ؓ میں تشریف فرما ہیں مگر اپنے لئے کوئی الگ سے مقام نہیں رکھا کہ نمایاں نظر آئیں' سفر میں جائیں تو کام کاج میں اپنے رفیقوں کا ہاتھ بٹائیں ۔۔۔ مسجد تعمیر کریں تو خود پتھر اٹھائیں ۔۔۔۔ یتیموں پہ شفقت کریں۔۔ بیواؤں کو چادرِ عزت سے نوازیں۔۔۔ فقیروں محتاجوں کی بھوک مٹانے کا ساماں کریں۔۔۔ مظلوموں کو حق دلانے کی سعی فرمائیں ۔۔۔۔ اور رب تعالیٰ اعلان فرمائے ۔۔۔ لقد کان لکم فی رسولِ اللہ اسوة حسنة" سنو سنو !! اس رسولِ اکرم ﷺ کی زندگی میں تمھارے لئے بہترین نمونہ ہے۔۔۔۔!
اور آج کی یہ مذہبی دنیا کے "مقدس بت" جو ناآشنانے فقہ و بصیرت ہیں' قرآن سے تعلق نہیں ' عقل سے علاقہ نہیں ۔۔۔ دین کی معرفت نہیں ' اصولِ نبوت سے نسبت نہیں ۔۔۔۔ نفس و خواہش کے غلام ۔۔ تقدس کے لبادے میں تاجر ۔۔۔ نمود و نمائش کے خواہاں۔۔۔ اور طائف میں درد سہہ کے اس دین کو خون دینے والے آقا و مولا ﷺ کا نام استعمال کرنے والے بازی گر ۔۔۔۔ !! کیا یہ دین سکھائیں گے۔۔۔؟ کیا یہ شعور دیں گے؟؟ کیا ان کے وجود سے انقلاب آئے گا؟؟
تمھارے مدرسے بھوک کا شکار ۔۔۔ تمھارے مدرس غربت کے مارے ۔۔۔ تمھارے طالب علم دو وقت کی روٹی سے مجبور ۔۔۔ اور ایک ایک محفل کے لاکھوں وصول کرنے والے تمھیں جنت میں لے کے جائیں گے۔۔۔۔ ؟
آج لے ان کی پناہ آج مدد مانگ ان سے
پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا
ﷺ ﷺ ﷺ

By: Muhammad Sajjad Rizvi
12/11/2021

09/08/2021

غریب و سادہ و رنگیِں ہے داستانِ حرم
نہایت اس کی حُسینؓ، ابتدا ہے اسمٰعِیلؑ
نیا ھجری سال مبارک!

 #علامہ طاہر عزیز باروی صاحب کی فیملی کو حادثہ !!                                                                #ھم ایم...
07/07/2021

#علامہ طاہر عزیز باروی صاحب کی فیملی کو حادثہ !! #ھم ایمان ٹی وی یورپ کی ھر دلعزیز علمی شخصیت حضرت علامہ مولانا محمد طاہر عزیز باروی صاحب زید شرفہ ( ناروے ) کے اہل خانہ پر جوحادثاتی پریشانی گھریلو سلنڈر پھٹنے کی صورت میں آئی اور جس کے نتیجے میں ان کے دو انتہائی قریبی عزیزوں کا انتقال اور تقریبا درجن بھر فیملی ممبران زخمی ہوئے ۔۔ دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں ہم مرحومین کے لئیے دعائے بخشش کرتے ہیں کہ اللہ رب العالمین مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔ اور قبلہ علامہ باروی صاحب اور تمام خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
#منجانب: علامہ محمد یعقوب نقشبندی ' علامہ عبد الرحمٰن جماعتی ' علامہ محمد سجاد رضوی اور "ایمان ٹی وی ٹیم"

12/05/2021

رمضان المبارک کا خصوصی پروگرام تدبیر • مستند علماء کرام کے ساتھ آپ کے مسائل اور ان کے شرعی جوابات

Address


Telephone

+393245553892

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Imaan Tv ایمان ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Imaan Tv ایمان ٹی وی:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share