30/10/2023
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے ضریح مبارک حضرت زینب(ع) کی جامع صفائی شروع کردی ہے
شام کے دار الحکومت دمشق میں موجود روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کے سربراہ اور مجلس ادارہ کے رکن سید جواد حسناوی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام کی طرف سے مختلف مناسبات اور متعدد مواقع پر روضہ مبارک حضرت زینب(ع) کے خدمات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ سال حضرت زینب(ع) کے کفیل و ضامن کے خدام کے ہاتھوں سے بنائی اور نصب کی گئی ضریح مبارک حضرت زینب(ع) کی آج روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام نے صفائی کا آغاز کر دیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضریح سازی کی ورکشاپ کے اہلکاروں کی نگرانی اور انہی کے لائحہ عمل کے مطابق ضریح مبارک کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے اور اس شرف میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اہلکار شریک ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ضریح مبارک کے تمام حصوں کی صفائی کے لیے خاص مواد استعمال کیا جا رہا ہے کہ جن میں چاندی، سونے اور دیگر دھاتوں سے بنائے گئے حصے بھی شامل ہیں۔🚩🤲❤️📷