Nhnewspak

Nhnewspak ہر خبر پر نظر

خبرِغم إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون !!ایران : امام جمعہ تہران اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ محمد ام...
03/03/2024

خبرِغم
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون !!
ایران : امام جمعہ تہران اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ محمد امامی کاشانی کچھ ہی دیر پہلے حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے گھر میں انتقال کرگئے..
آپ کی عمر مبارک 94 سال تھی

09/02/2024

تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کا تعلق کسی نہ کسی مسلک سے ہے تو پھر جنگ جیو گروپ کے ملازمین کو ایم ڈبلیو ایم کے مسلکی جماعت ہونے سے تکلیف کیوں ہے ؟

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔ ہماری قوم ان لوگوں سے واقف ہوتی ہے جو منبر پہ آتے ہیں لوگ خطباء کو عزت، پروٹوکول ، پیسہ سب کچ...
09/11/2023

انا للہ واناالیہ راجعون۔۔۔ ہماری قوم ان لوگوں سے واقف ہوتی ہے جو منبر پہ آتے ہیں لوگ خطباء کو عزت، پروٹوکول ، پیسہ سب کچھ دیتے ہیں مگر وہ عظیم علماء، مدرسین جو مختصر سی خدمت کے عوض گمنامی کے عالم میں مساجد و مدارس میں ساری زندگی خدمات سر انجام دیتے ہیں۔ اور گمنامی میں ہی رخت سفر باندھ لیتے ہیں قوم ان کے نام تک سے واقف نہیں ہوتی ۔۔

لوگ ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں نہ انہیں پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ انہیں بھاری بھرکم نیازیں ملتی ہیں۔۔۔۔
مختصر سی تنخواہ میں ساری زندگی علوم آل محمد ع کی نشر و اشاعت میں لگے رہتے ہیں اور سیکڑوں طلباء کو عالم دین بنا کر قوم کے حوالے کرتے ہیں۔۔۔۔
ان عظیم ہستیوں میں سے ایک علامہ رانا محمد نواز قمی صاحب رح ہیں جو ساری زندگی درس و تدریس میں مشغول رہے ۔۔۔
سیکڑوں طلباء کو زیور علم سے آراستہ کیا آج جب اپنے اسی مشن میں مصروف تھے ۔طلباء کو پڑھا رہے تھے کہ عین اسی وقت ہارٹ اٹیک ہوا اور داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔۔۔۔۔ انا للہ واناالیہ راجعون 😭
خدا رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را ۔۔۔۔۔
رحم اللہ من قراء الفاتحہ ۔۔۔۔

https://nhnewspak.com/2023/10/26/%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D9%81%D8%A7%D8%B7%D9%85%DB%81-%D9%85%D8%B9%D8%B5%D9%88%D9%85%...
26/10/2023

https://nhnewspak.com/2023/10/26/%D8%AD%D8%B6%D8%B1%D8%AA-%D9%81%D8%A7%D8%B7%D9%85%DB%81-%D9%85%D8%B9%D8%B5%D9%88%D9%85%DB%81-%D9%82%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D9%84%D9%85%DB%8C-%D9%85%D8%B1%D8%AA%D8%A8%DB%81/

حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا اس خاندان اور گھرانہ میں پیدا ہوئیں اور تربیت پائی جو علم و تقوائے الھی اور اخلاقی فضائل و کمالات کا مرکز و مخزن تھا ، حضرت امام موسی کا....

25/10/2023

*حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے متعلق آج کی اہم خبروں کا خلاصہ*

*حماس اور حزب اللہ وغیرہ کے مزاحمتی حلقے کا دباؤ بھاری بڑرہا ہے۔*

مغربی ممالک ایک ایک کرکے اسرائیل میں حاضری دے رہے ہیں اور غزہ ہولوکاسٹ اور نسل کشی میں شرکت اپنا تعاون پیش کررہے ہیں۔ اج فرانس کے صدر مکرون حاضر ہوگیا تھا۔

⚡️ایرانی وزیر خارجہ: واشنگٹن نے ہمیں دو پیغام بھیجے ہیں۔جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ وہ جنگ کے دائرے کو بڑھانے کا ارادہ نہیں رکھتا اور تہران سے تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتا ہے

اطلاعات کےمطابق شام میں تیسری امریکی بیس پر بھی حملہ ہوا ہے۔
اس سے پہلے اب سے کچھ دیر پہلے دو امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملے ہوئے تھے۔

خطے میں امریکی اڈوں پر حملوں کی خبریں سن کر امریکی صدر تقریر بیچ میں چھوڑ کر چلے گئے۔ بائیڈن نے کہا کہ مجھے صورتحال کا جائزہ لینے والے کمرے میں جانا ہے۔ اس لیے معذرت خواہ ہوں۔
حماس کی جانب سے انسانی بنیادوں پر رہا کی جانے والی سن رسیدہ اسرائیلی خواتین میں سے Yocheved Livschitz نے میڈیا سے گفتگو کی جس میں اس ک کہنا تھا کہ:

"وہ ہمارے ساتھ عزت کے ساتھ پیش آئے، ہمیں ادویات فراہم کیں، ہماری حفظان صحت کا خیال رکھا، اور ڈاکٹروں کو ہمارے معائنہ کے لیے لائے۔ وہ بہت دوستانہ تھے۔"

آج دن میں حماس کا اسرائیلی شہر تل ابیب پر بہت راکٹ میزائلوں سے بہت بڑا اور وسیع حملہ کیا ہے۔ جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس اور لوگوں کو پناہ گاہوں میں رہنا پڑا۔

لبنان سے اسرائیل کی طرف 4 انٹی ٹینک میزائل فائر کیے گئے ہیں !
حزب اللہ نے راس النقرہ کے شمال میں اسرائیلی فوج کی فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ہے ۔

صیہونی میڈیا کے مطابق جولان پہاڑیاں جو اس وقت اسرائیل کے قبضے میں ہیں پر شام سے دو راکٹ داغے گئے ہیں ۔

حزب اللہ کی فورسز نے گائیڈڈ میزائلوں سے اسرائیل کے علاقے خیبرت المنارہ کو نشانہ بنایا ہے جس جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

عراق میں امریکی عین الاسد ائیر بیس پر دو راکٹ گرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔

عراقی الویتہ الوعد الحق برگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں صیہونی/امریکی جرائم کے جواب میں کویت اور متحدہ عرب امارات میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے۔

ابو حمزہ، القدس بریگیڈ کے ترجمان:
"غزہ میں صہیونی فوج کا زمینی داخلہ ہزاروں تربیت یافتہ مجاہدین کے دلوں کو راحت بخشے گا، جو ان کا مقابلہ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔"

ہم حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​نہیں چاہتے: اسرائیلی صدر
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا کہنا ہے کہ "اسرائیل" لبنان کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔
تاہم اسرائیلی قابض افواج کا مقصد غزہ پر توجہ مرکوز کرنا اور حماس کو ختم کرنا ہے۔
ہرزوگ نے ​​کہا کہ "ہم لبنان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں... میں اس بات پر زور دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی شمالی سرحد پر یا کسی اور کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے ہیں۔ ہم حماس کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور اپنے شہریوں کو گھر واپس لانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں"۔

اسرائیلی میڈیا نے پیر کو رپورٹ کیا کہ اسرائیلی قابض افواج (آئی او ایف) کے اندر سیاسی قیادت کے ممکنہ طور پر غزہ پر ایک منصوبہ بند زمینی حملے کو منسوخ کرنے کے بارے میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ نیتن یاہو جنوبی اور شمالی دونوں محاذوں میں الجھنے کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے آپریشن شروع کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں۔

حماس کی القسام بریگیڈ کے کمانڈو فوج نے اشکیلون کے جنوب میں زیکیم کے ساحلوں پر سمندری اور زمینی راستے سے داخل ہوگئی ہے اور اسرائیلی فورسز اور ان کے درمیان شدید مسلح جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
اسرائیل نے اس شہر کے لوگوں کو پناہ گاہوں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی۔

یہ جنگ طولانی ہورہا ہے اور حماس نے پہلے اس کےلئے تیار کی ہے۔

24/10/2023

https://whatsapp.com/channel/0029Va8w70rIN9io5fIWch14

طوفان الاقصی آپریشن سےخوفزدہ صیہونی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے
https://nhnewspak.com/2023/10/25/طوفان-الاقصی-آپریشن-سےخوفزدہ-صیہونی-ن/

کوئی بھی بیدار ضمیر اتنے جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتا، غزہ میں صحافیوں کی شہادت پر ایران کا ردعمل
https://nhnewspak.com/2023/10/25/کوئی-بھی-بیدار-ضمیر-اتنے-جرائم-پر-خاموش/

لندن: میٹرو کے اسپیکر سے فلسطین کی آزادی کا نعرہ لگ گیا
https://nhnewspak.com/2023/10/25/لندن-میٹرو-کے-اسپیکر-سے-فلسطین-کی-آزادی/

دشمن نے اگر کوئی غلطی کی تو اسے ایران کے فیصلہ کن اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا: ایرانی وزیر دفاع
https://nhnewspak.com/2023/10/25/دشمن-نے-اگر-کوئی-غلطی-کی-تو-اسے-ایران-کے/

روس اور برازیل کی جنگ بندی اور انسان دوستانہ امداد تک رسائی پر تاکید
https://nhnewspak.com/2023/10/25/روس-اور-برازیل-کی-جنگ-بندی-اور-انسان-دوس/

کراچی: کالعدم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشتگرد گرفتار
https://nhnewspak.com/2023/10/25/کراچی-کالعدم-لشکر-جھنگوی-کا-خطرناک-دہش/

کرکٹ عالمی کپ 2023: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 149 رن سے ہرا دیا
https://nhnewspak.com/2023/10/25/کرکٹ-عالمی-کپ-2023-جنوبی-افریقہ-نے-بنگلہ-دی/

ایشین پیرا گیمز میں ایران کو ملنے والے تمغوں کی تعداد 47 ہوگئی
https://nhnewspak.com/2023/10/25/ایشین-پیرا-گیمز-میں-ایران-کو-ملنے-والے-ت/

https://whatsapp.com/channel/0029Va8w70rIN9io5fIWch14

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nhnewspak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Nhnewspak:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share