The Truth دی ٹروتھ

  • Home
  • The Truth دی ٹروتھ

The Truth دی ٹروتھ Writing For Truth......
(3)

کرۂ ارض سےمتعلق اسلام کا آفاقی نظریہ https://www.thetruth1.in/islam-and-universe/
28/08/2020

کرۂ ارض سےمتعلق اسلام کا آفاقی نظریہ https://www.thetruth1.in/islam-and-universe/

سلمان عارفی ندوی عصر حاضر میں جدید علمی وسائنسی اکتشافات نے جہاں ایک جانب انسانی زندگی کو ترقی وسرعت سے ہمکنار کیا وہیں دوسری جانب عالمی پیمانے پر کچھ ایسے اسلام مخا....

*آزادی پر چھائے خطرات کے یہ بادل!**ابھے کمار*"ملک کو سب سے بڑا چیلنج ان لوگوں سے ہے جو کبھی بھی آزادی کی لڑائی میں شام...
14/08/2020

*آزادی پر چھائے خطرات کے یہ بادل!*
*ابھے کمار*
"ملک کو سب سے بڑا چیلنج ان لوگوں سے ہے جو کبھی بھی آزادی کی لڑائی میں شامل نہ تھے۔آج ایسے لوگ ہم سب کے حاکم بن بیٹھے ہیں اور ‘دیش بھکتی’ کا درس دے رہےہیں۔مگر ان کا اصل مقصد حب الوطنی نہیں بلکہ بھارت کی روح کو ختم کرنا ہے۔وہ بھارت کی تہذیب، ثقافت، تاریخ اور تشخص کو بھگوا رنگ سے رنگنا چاہ رہے ہیں۔ان کی پوری کوشش ہے کہ ہندوستان کے خوبصورت باغیچوں سے مختلف اقسام کے پھولوں کو اکھاڑ بھینک دیا جائے۔ان کی کوشش یہ ہے کہ باغیچوں میں صرف ایک ہی رنگ اور بو کا پھول رہے۔وہ کثرت میں وحدت کے نظریہ کے علاوہ محکوم طبقات کےحقوق پر بھی حملہ کر رہے ہیں۔"

*مکمل مضمون پڑھیں!*
https://www.thetruth1.in/cloud-of-dangers-looms-over-freedom/

ابھے کمار ملک بھر میں یوم آزادی تقریب کی تیاریاں چل رہی ہیں۔کورونا وبا کی وجہ سے اس سال جوش و خروش تھوڑا کم دکھ رہا ہے۔مگر کورونا سے متعلق پریشانیاں وقتی ہیں۔کچھ مدت ...

*مسلم دنیا کی خلا میں چھلانگ!**خضر جواہری*"اگر ہم گذشتہ پانچ چھ صدیوں کا مطالعہ کریں تو ہمیں یہی ملے گا کہ عہد وسطی میں ...
12/08/2020

*مسلم دنیا کی خلا میں چھلانگ!*
*خضر جواہری*

"اگر ہم گذشتہ پانچ چھ صدیوں کا مطالعہ کریں تو ہمیں یہی ملے گا کہ عہد وسطی میں جہاں ایک طرف یورپ میں علم کے میدان میں برق رفتاری کے ساتھ ترقی ہو رہی تھی تو ہم "پدرم شہنشاہ است" کے نشہ میں چور سوئے رہے۔ اور سب سے بڑی چوٹ مسلم دنیا کو تب لگی جب پندرہویں صدی کے آخری عشرے میں یورپیوں نے امریکا اور ہندوستان کا نیا راستہ تلاش کر لیا کیونکہ اس سے قبل جو بھی عالمی تجارت ہوتی تھی اور یورپ تک مشرق سے جو بھی سامان پہنچتا تھا وہ سب مسلم دنیا سے ہوکر گزرتا تھا۔ چنانچہ نئے راستہ کی دریافت سے قبل ہم پاتے ہیں کہ مصر کافی خوشحال ملک تھا اور اس کا سہرا اس کے راستے سے ہوکر گزرنے والی تجارتی شاہراہ تھی۔ لیکن جب یورپیوں کو نیا راستہ مل گیا تو ان کا مسلم دنیا سے انحصار ختم ہو گیا اور شاہراہ ِ ابریشم Silk Road اپنی موت آپ مر گیا اور وہی دوسری طرف کچھ ہی سالوں کے اندر اندر یورپ کے ممالک نے دنیا کے سمندروں پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا۔ اس کا نقصان یہ ہوا کہ بحر عرب جو پہلے ایک طرح سے عربوں کی جاگیر تھا اس سے انہیں ہاتھ دھونا پڑ گیا اور تجارت کے ذریعے جو فراوانی اور دولت میسر آتی تھی وہ جاتی رہی۔ بجائے اس کے کہ مسلم دنیا نئی کالونیاں بسائے وہ خود یورپ کی کالونی بننے لگی۔ اور آج تین صدیوں کے استعمار کے بعد ہم اس حالت تک پہنچ گئے۔"

*مکمل مضمون پڑھیں!*
https://www.thetruth1.in/a-new-leap-of-muslim-world-into-the-space/

خضر جواہری گذشتہ دنوں پہلے یہ خوشکن خبر سننے میں آئی کہ متحدہ عرب امارات نے پہل کرتے ہوئے مسلم اور عرب دنیا سے پہلی بار امل نامی ایک اکتشافی جہاز خلا میں بھیجا۔ گرچہ م....

کہو میں ایمان لایا اورپھر اس پر جم جاؤ! https://www.thetruth1.in/belief-on-allah-and-quran/
10/08/2020

کہو میں ایمان لایا اورپھر اس پر جم جاؤ! https://www.thetruth1.in/belief-on-allah-and-quran/

ابو فہد، نئی دہلی '' انسانی ذہن ایک انتہائی سریع الحرکت آلہ ہے، اس کی حرکت شش جہت ہے اوراس کی منزل وہی ہے جہاں آپ اسے ٹھہرادیں۔'' جناب سید تحسین گیلانی صاحب نے اپنی وا....

*راستہ دکھانے کے لئے شکریہ زکوۃ فاؤنڈیشن!**عزیر احمد*"زندہ قومیں شکایت نہیں کرتی ہیں, بلکہ راستہ ڈھونڈتی ہیں، عزیمت کی د...
09/08/2020

*راستہ دکھانے کے لئے شکریہ زکوۃ فاؤنڈیشن!*
*عزیر احمد*
"زندہ قومیں شکایت نہیں کرتی ہیں, بلکہ راستہ ڈھونڈتی ہیں، عزیمت کی داستانیں مشکلات کے راہوں سے ہوکر گزرتی ہیں، کہانیاں مشقتوں کی بھٹی میں تپ کر تیار ہوتی ہیں، اس گھٹا ٹوپ تاریکی میں ہماری امیدوں کا محور کا وہ مسلم کانسٹبل بھی ہوسکتا ہے کہ جس نے ڈیوٹی پر رہتے ہوئے امتحان پاس کر لیا، پاتال لوک میں بھی ہم نے ایک مسلم کانسٹبل کو ڈیوٹی کرتے کرتے امتحان پاس کرتے دیکھا تھا، پر سوچا نہ تھا کہ کوئی سرپھرا بعینہ وہ کردار حقیقت کی دنیا میں بھی ادا کردے گا، انسپریشن لینے کے لئے ہمارے اردگرد ایسے ہزاروں کردار بکھرے پڑے ہیں جو گرتے ہیں، اٹھتے ہیں، جھکتے ہیں، مگر ٹوٹتے نہیں، اور وہی تو اصل ہے کہ امیدوں کا دامن کبھی ہاتھ سے چھوڑا نہ جائے، اگر تنکے کے سہارے سمندر نہیں پار کی جاسکتی ہے تو لکڑی کی تلاش کیوں چھوڑی جائے؟ کیا ضروری ہے کہ ہمارے صاحب جبہ و قبہ و دستاران پارلیمنٹ میں ہی جا کر بیٹھیں تبھی قوم کی حالت کی سدھرے گی؟"

*مکمل مضمون پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں!*
https://www.thetruth1.in/thank-you-zakat-foundation-for-our-guidance/

عزیر احمد اس بار یوپی ایس سی کا رزلٹ آیا، مگر مسلمانوں کی امیدوں کے شاید برعکس آیا، کیونکہ اس میں ڈیڑھ سو رینک تک صرف ایک مسلمان جگہ بنا پایا، لیکن گزشتہ دو تین تین سال...

*شرجیل کی تقریر پر لیفٹ-لبرل کا غیر منصفانہ رد عمل!**"شرجیل امام نے ایسے مضامین لکھے ہیں جو نہ صرف بلند خیالات پیش کرتے ...
07/08/2020

*شرجیل کی تقریر پر لیفٹ-لبرل کا غیر منصفانہ رد عمل!*
*"شرجیل امام نے ایسے مضامین لکھے ہیں جو نہ صرف بلند خیالات پیش کرتے ہیں بلکہ وہ ایک ایسے متبادل نظریہ کی تشکیل کرتے ہیں جس کے ذریعہ کارپوریٹ کی ظالمانہ ریاست پسندی کے خلاف لڑائی چھیڑی جاسکتی ہے-*
*شرجیل ساری دنیا کی اقلیتوں کی جدوجہد کے لئے اس صورت میں بہت ہی مفید ثابت ہوسکتے ہیں اگر ان کو زندہ رہنے دیا جائے کیونکہ اس لڑائی میں اخیر تک انہیں اپنا کنٹریبیوشن پیش کرنا ہے۔"*
*"ہم یعنی اس مضمون کے لکھنے والے جن میں ایک جین، ایک دلت اور ایک مسلمان ہیں شرجیل کی کہی اور لکھی ہوئی باتوں کی حمایت کرتے ہیں اور خود اس کی شرطوں پر کھڑے ہونے سے اتفاق رکھتے ہیں۔"*
مکمل مضمون پڑھیں!
https://www.thetruth1.in/the-unjust-reaction-of-left-liberal-on-the-speech-of-sharjeel-imam/

(ہندوستان کی سالمیت اور اتحاد کے نام پر اقلیتوں کو خاموش کرنے کے لیے،حقیقت میں لیفٹ-لبرل کیا کرتے ہیں؟ اپوروانند جھا اور محمد عاصم کے مضامین جبکہ فیس بک پر شودھابرتا ....

اسلوبِ تحریر کیا ہے؟ https://www.thetruth1.in/what-is-the-way-of-writing/
07/08/2020

اسلوبِ تحریر کیا ہے؟ https://www.thetruth1.in/what-is-the-way-of-writing/

صاحب قلم کے زندگی گزارنے کے اسلوب کا پَرتو ہے ابو فہد،دلی اسلوبِ تحریر ہر صاحب قلم کے لکھنے کے اپنے اسٹائل کا نام ہے۔ أسلوبِ تحریر صاحب قلم کے مخصوص لفظیات، پھر انہی....

خود کو پہچان اے انسان! https://www.thetruth1.in/recognize-yourself/
03/08/2020

خود کو پہچان اے انسان! https://www.thetruth1.in/recognize-yourself/

تحریر: یاسر حارب ترجمہ : راشد خورشید یونیورسٹی کے دنوں میں ایک دفعہ میں شخصی ترقی کے ایک اسپیشلسٹ سے ملنے گیا، مسئلہ یہ تھا کہ شدید خواہش کے باوجود مجھے لوگوں کے سامنے ...

اویغور مسلم آبادی میں اضافہ کے خلاف سخت حکومتی اقدام! https://www.thetruth1.in/strict-government-action-against-the-incr...
03/08/2020

اویغور مسلم آبادی میں اضافہ کے خلاف سخت حکومتی اقدام! https://www.thetruth1.in/strict-government-action-against-the-increase-in-uighur-muslim-population/

بشری ثبات، کانپور اویغور مسلمانوں پر جو ظلم وستم ڈھایا جا رہا ہے عام طور پر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اس کو بیان نہیں کرتے بلکہ اور تو اور حقوق انسانی کے نام پر نعرہ لگ....

نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں! https://www.thetruth1.in/when-they-see-their-goal-in-sky/
03/08/2020

نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں! https://www.thetruth1.in/when-they-see-their-goal-in-sky/

صدیقی محمد اویس، میراروڈ، ممبئی۔ ہم تمام لوگ۔۔۔ چندر شیکھر آزاد، بھگت سنگھ، اشفاق اللہ خان، رام پرساد بسمل وغیرہ ناموں سے بخوبی واقف ہیں ۔ کیونکہ یہ وہ لوگ تھے جنہوں ...

متبادل میڈیا کا قیام وقت کی ضرورت! https://www.thetruth1.in/establishing-media-is-a-need-of-hour/
28/07/2020

متبادل میڈیا کا قیام وقت کی ضرورت! https://www.thetruth1.in/establishing-media-is-a-need-of-hour/

✍🏻صدیقی محمد اویس، ممبئی کیا ہندوستانی میڈیا مکمل طور پر آزاد ہے ؟ کیا میڈیا پوری آزادی اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہا ہے؟ کیا میڈیا عوام کے مسائل ...

شرجیل سے وہ کیوں ڈرتے ہیں؟ https://www.thetruth1.in/why-they-fear-sharjeel/
25/07/2020

شرجیل سے وہ کیوں ڈرتے ہیں؟ https://www.thetruth1.in/why-they-fear-sharjeel/

ابھے کمار جے این یو کا ریسرچ اسکالر شرجیل امام ابھی جیل سے باہر بھی نہیں نکل پایا ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا بی اے (سیاسیات) کا طالب علم شرجیل عثمانی کو یوپی پولیس ...

شہریت (ترمیمی) ایکٹ کا فائدہ اٹھانے کے لئے روہنگیائی مسلم مہاجرین اپنا رہے ہیں عیسائی مذہب! پڑھیں اکانومک ٹائمز کی خصوصی...
24/07/2020

شہریت (ترمیمی) ایکٹ کا فائدہ اٹھانے کے لئے روہنگیائی مسلم مہاجرین اپنا رہے ہیں عیسائی مذہب! پڑھیں اکانومک ٹائمز کی خصوصی رپورٹ دی ٹروتھ پر- https://www.thetruth1.in/muslim-rohingya-refugees-convert-to-christianity-to-take-benefit-of-the-citizenship-amendment-act/

دی اکانومک ٹائمز کی خصوصی رپورٹ راہل ترپاٹھی شہریت ترمیمی ایکٹ نے بہت سارے افغان اور روہنگیائی مسلم مہاجرین کو اس بات پر آمادہ کردیا ہے کہ وہ عیسائی مذہب اختیار کرلی....

لاک ڈاؤن، کورونا اور مودی سرکار : ایک تجزیہ https://www.thetruth1.in/lock-down-covid-19-and-modi-govt/
24/07/2020

لاک ڈاؤن، کورونا اور مودی سرکار : ایک تجزیہ https://www.thetruth1.in/lock-down-covid-19-and-modi-govt/

صدیقی محمد اویس لاک ڈاؤن ! یہ لفظ شاید ہی کسی نے کورونا وبا سے پہلے سنا ہوگا ! اس لاک ڈاؤن کے دوران نہ جانے کتنوں نے اپنے عزیزوں کو کھویا ! سینکڑوں مزدور پل بھر میں لقمہ ا...

آیا صوفیا کا حالیہ فیصلہ اور کچھ اندیشے! https://www.thetruth1.in/the-recent-judgment-on-hagia-soufia-and-some-problems/
23/07/2020

آیا صوفیا کا حالیہ فیصلہ اور کچھ اندیشے! https://www.thetruth1.in/the-recent-judgment-on-hagia-soufia-and-some-problems/

حسنین اشرف 1994م میں پہلی بار ایک کویتی اخبار کو انٹریو دیتے ہوئے طیب اردوگان نے کہا تھا کہ وہ استانبول میں اسلامی شناخت واپس لائیں گے اور ساتھ ہی أیا صوفیا کے مسجد کا د....

متحدہ عرب امارات کا تاریخی اقدام! https://www.thetruth1.in/mars-mission-a-historical-step-of-uae/
23/07/2020

متحدہ عرب امارات کا تاریخی اقدام! https://www.thetruth1.in/mars-mission-a-historical-step-of-uae/

مریخ پر مشن 'امید' بھیجنے والا پہلا مسلم ملک بن گیا! ایم ودود ساجد موضوع ذرا خشک ہے۔ لیکن شاید پیش کش آپ کو اچھی لگے۔ متحدہ عرب امارات یعنی UAE نے اسپیس سائنس کے میدان میں...

دنیا کی پہلی یونیورسٹی – مراکش کی قروین یونیورسٹی! https://www.thetruth1.in/worlds-first-university/
14/06/2020

دنیا کی پہلی یونیورسٹی – مراکش کی قروین یونیورسٹی! https://www.thetruth1.in/worlds-first-university/

جو باره صديوں سے مسلسل علم ودانش كے جام انڈيل رہى ہے۔ عماره رضوان - نئى دہلى ہم جب علم ودانش كے نقشے پر نظر ڈالتے ہيں، تو ہميں يونيورسٹيوں كے نام پر آكسفورڈ ، كيمبرج ، ہ...

بچوں کی تربیت والدین کا فرض! https://www.thetruth1.in/childrens-upbringing-is-a-responsibility-of-parents/
14/06/2020

بچوں کی تربیت والدین کا فرض! https://www.thetruth1.in/childrens-upbringing-is-a-responsibility-of-parents/

محمد اویس صدیقی کیا آپ اپنے بچوں کی تربیت کے لئے فکر مند ہیں ؟ بالکل ہونگے، تمام والدین اپنے بچوں کی صحیح تعلیم و تربیت کے لئے بہت فکر مند رہتے ہیں۔ موجودہ دور میں امت ....

محکمہ پولیس اور مسلمان https://www.thetruth1.in/police-and-indian-muslims/
13/06/2020

محکمہ پولیس اور مسلمان https://www.thetruth1.in/police-and-indian-muslims/

سیف ازہر ہمارے دیش میں پولیس کی چھ بڑی کٹیگریز ہیں ۔۔۔ ان میں سے چار کے لیے گریجویشن کے ساتھ مرکز اور اسٹیٹ سول سروسز اگزام کریک کرنا درکار ہے جبکہ دو کے لیے صرف بارہوی...

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے مطالعہ کا حکم دیا: رپورٹ https://www.thetruth1.in/rece...
08/06/2020

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے مطالعہ کا حکم دیا: رپورٹ https://www.thetruth1.in/recep-tayyip-erdogan-ordered-for-the-study-to-change-hagia-sofya-in-mosque/

خضر شمیم ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اپنے معاونین سے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں ایک جامع مطالعہ کریں جس میں استنبول کی مشہور تاریخی عمارت آیاصوفیہ ، جو اس وقت ایک میوزی...

تجارت اور مسلمان! https://www.thetruth1.in/trade-and-muslims/
08/06/2020

تجارت اور مسلمان! https://www.thetruth1.in/trade-and-muslims/

سیف ازہر شاید یہ جان کر آپ کو بھی حیرت ہو کہ بھارتی معیشت میں مسلمانوں کی حصہ داری یہی کوئی 3 فیصد کے آس پاس ہے اور مسلمانوں کی آبادی تقریباً 14 فیصد کے آس پاس ہے ۔۔۔ جس ب....

ہر طرف نفرت کے سوداگر خدا خیر کرے! https://www.thetruth1.in/hatred-is-everywhere/
05/06/2020

ہر طرف نفرت کے سوداگر خدا خیر کرے! https://www.thetruth1.in/hatred-is-everywhere/

ڈاکٹر عبداللہ صابر اسسٹنٹ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن بیرکپور راشٹر گروسریندر ناتھ کالج، کولکاتا تقریبا دنیا کے بیشتر ممالک اس وقت کرونا کی زد ...

20 ڈالر، یا 20 ارب ڈالر https://www.thetruth1.in/20-dollar-or-20-billion-dollar/
31/05/2020

20 ڈالر، یا 20 ارب ڈالر https://www.thetruth1.in/20-dollar-or-20-billion-dollar/

كيا جورج فلائڈ صدر ڈونالڈ ٹرمپ كے لئے محمد بوعزيزى ثابت ہوں گے؟ عماره رضوان نئى دہلى تقريباً دس سال پہلے تيونس كے شہر سيد بوزيد ميں ميونسپل كارپوريشن كے عالى شان دفتر...

رافعہ ارشد – جو لندن کی پہلی باحجاب جج بنیں! https://www.thetruth1.in/rafia-arshad-first-hijab-wearing-judge-appointed-i...
28/05/2020

رافعہ ارشد – جو لندن کی پہلی باحجاب جج بنیں! https://www.thetruth1.in/rafia-arshad-first-hijab-wearing-judge-appointed-in-uk/

عماره رضوان نئی دہلی اسلام اور مسلمانوکے تعلق سے اکثر ہمیں منفی خبريں سننے ملتی رہتی ہیں ، ايسے ميں مغرب سے تازه ہوا كا ايسا جھونكا آيا جس نے پورى روح كو معطر كر ديا۔ چ...

زبانوں کی تو تو میں میں!خضر شمیم"جب ہم برصغیر اور اہل برصغیر پر نظر ڈالتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے عربوں کو اگر اس...
28/05/2020

زبانوں کی تو تو میں میں!

خضر شمیم

"جب ہم برصغیر اور اہل برصغیر پر نظر ڈالتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے عربوں کو اگر اس بات پر فخر ہے کہ وہ اہل ضاد ہیں تو ہم ہندی مسلمان اس پر فخر کر سکتے ہیں کہ ہم بھی تو یہاں ہنود کے درمیان اہل "ز” ہونے کا شرف رکھتے ہیں ۔ یہ بہت معلوم چیز ہے کہ برادرانِ وطن ز/ذ نہیں بول پاتے ہیں اور اس کی جگہ بھی وہ ج بولتے ہیں ۔ چنانچہ ذلیل کو جلیل ، ظہور میاں کو جہور میاں ، ظالم کو جالم ، ظلمت کو جلمت ، مظلوم کو مجلوم اور ظاہر کو جاہر بولنے پر مجبور ہیں ۔ اور یقین مانئے کہ جب وہ ذائقہ کو جائقہ بولتے ہیں تو زبان کا پورا ذائقہ خراب ہو جاتا ہے ۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ انہیں اس محرومی کا احساس نہیں ہے لہذا وہ برابر اس کی اصلاح کے لئے تگ و دو میں رہتے ہیں اور دیکھئے کہ اب تو انہوں نے اپنی زبان میں ز کے لئے ایک الگ حرف بھی بنا لیا ہے ज़ ۔ لیکن چونکہ وہ بیچارے یہ نہیں جانتے کہ کونسا لفظ ز اور ذ سے ہے اور کونسا لفظ ج سے اس لئے بار بار لڑکھڑا کر گر پڑتے ہیں"

مکمل مضمون پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں!
https://www.thetruth1.in/language-conflict/

خضر شمیم خدا کی اس سرزمین پر مختلف زبانیں اور بھانت بھانت کی بولیاں بولی جاتی ہیں ، کتنی زبانیں مر جاتی ہیں اور کتنی ہی نئی زبانیں ان کی جگہ لے لیتی ہیں ۔ ہر زبان کی اپن...

مابعد کورونا اور کچھ سوالات!حسنین اشرف”ہمیں یاد رکھنا چاہئے یہ دھرتی کبھی بھی نئے آئیڈیاز اور افکار کے بحران کا شکار نہی...
27/05/2020

مابعد کورونا اور کچھ سوالات!

حسنین اشرف

”ہمیں یاد رکھنا چاہئے یہ دھرتی کبھی بھی نئے آئیڈیاز اور افکار کے بحران کا شکار نہیں ہوئی۔ جب کبھی کسی نظام کی استحصالی فطرت حد سے بڑھی تو اس کو اکھاڑ کر پھینک دیا اور اسکی جگہ پر کسی دوسرے جدید اور بہتر نظام کو متعارف کروایا اور اسے اپنایا۔ اس زمین کی ابتدائی معیشت شکار پر منحصر تھی۔ جس کے بعد کاشتکاری کو اپنایا گیا اور feudalism کے آقائی چنگل کو توڑ کر اشتراکیت کی کتابی جنت میں مساوات کا خواب دیکھا گیا اوربالآخر اپنے آپ کو Capitalism کے حوالے کردیا۔ اس پورے دورانیہ میں دنیا نے صرف چند سالوں کیلئے اسلامی نظام معیشت کا ذائقہ چکھا۔ اور مملوکیت کیساتھ ساتھ ہی جاگیردارانہ نظام بھی اپنی جڑیں گہری کرتا چلا گیا۔ اور اسکے بعد اسلام کا اقتصادی نظام اور مارکیٹ پالیسیز کتاب البیوع کے ابواب کو ترمذی اور دوسرے فقہ و حدیث کی کتابوں میں مدرسوں کی چہاردیواریوں میں وضاحت اورتشریح کیلئے محصورکر دیا گیا۔ نشأۃ ثانیہ کے بعد بھی مسلم ممالک میں جدید جدید طرز پر تعمیر کی گئی تعلیمی اور تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیز نے بھی ان گراں قدر اصولوں کی تنقیح و تمحیص اور اسکے خدو خال کو مزید رنگ ؤ روپ دے کر موجودہ مارکیٹ میں بیچنے کی کما حقہ کوشش نہیں کی۔ (بہر حال یہ صرف ایک دلی خواہش ہے جو دوربین یا خورد بین کسی کے بھی استعمال سے مستقبل قریب قابل حصول نظر نہیں آتا)۔”

مکمل مضمون پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں!
https://www.thetruth1.in/post-coronavirus-and-some-questions/

حسنین اشرف فرض کیجئے آپ 45 ڈگری درجہ حرارت والی جلتی ہوئی گرمی سے لوٹ کر آئے ہوں۔ گھر میں کولر کی ٹھنڈ ہوا میں چند ہی لمحہ کیلئے آپ بیٹھ پائے تھے اور لائٹ چلی گئی۔ ایسا ہ...

یہ کیا غضب کہ مجھے دعوت سفر دے کر!ڈاکٹر عبداللہ صابراسسٹنٹ پروفیسر, ڈپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن"مزدوراسپیشل ٹ...
27/05/2020

یہ کیا غضب کہ مجھے دعوت سفر دے کر!

ڈاکٹر عبداللہ صابر
اسسٹنٹ پروفیسر, ڈپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن

"مزدوراسپیشل ٹرین ایک تماشا ہے، بہت بڑا گھوٹالہ ہے، لوگوں کو بہکانے اور بھٹکانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔اس میں سفر کرنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں ہے۔ اس کے لئے شرائط وقواعد اتنے پیچیدہ ہیں کہ اکثر لوگوں کی یہاں تک رسائی ہی نہیں ہوپاتی اور اگر سب کچھ جھیلنے کے بعد ہو بھی جاتی ہے تودورانِ سفر راستے میں ہی دم گھٹ جانے کا غالب امکان ہوتا ہے۔ مزدور اسپیشل ٹرین میں سفر کرنے کے لئے سب سے پہلے پولس اسٹیشن میں رجسٹریشن کرانی ہوتی ہے۔ رجسٹریشن کے مراحل اس قدر پر پیچ ہیں کہ لوگوں کوکئی کئی دنوں تک پولس اسٹیشن کا چکر لگانا پڑتا ہے۔لوگ رات رات بھر جگ کر لائن لگاتے ہیں ۔ چکر لگاتے لگاتے اگر رجسٹریشن ہوبھی جاتی ہے تو خوش ہونے کی ضرورت نہیں، اس لئے کہ سفر کامرحلہ کب آئیگااس کا کو ئی پتہ نہیں۔"

مکمل رپورٹ پڑھنے کے لئے لنک پر کلک کریں!
https://www.thetruth1.in/special-report-regarding-mazdur-trains/

(مزدور اسپیشل ٹرین کے خصوصی حوالے سے) ڈاکٹر عبداللہ صابر اسسٹنٹ پروفیسرڈپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونی کیشن، بیرکپورراشٹرگروسریندرناتھ کالج، کولکاتا ملک میں غ....

منریگا! https://www.thetruth1.in/mgnrega/
27/05/2020

منریگا! https://www.thetruth1.in/mgnrega/

عاصم افضال آج بازار بند تھا، پورے شہر میں بندی تھی، شیام کو آج بھی کام نہیں مل سکا، انتظار کی گھڑی موت سے بھی سخت ہوتی ہے، سورج کی ٹکیا زردی مائل ہونے لگی تو وہ گھر کی و....

ایک ملاقات (دوسرا خط) https://www.thetruth1.in/second-letter/
27/05/2020

ایک ملاقات (دوسرا خط) https://www.thetruth1.in/second-letter/

ڈاکٹر سعد احمد بستروں کی سلوٹ، گڑبڑائے تکیے، شکن زدہ چادریں، نڈھال گلاس، بدحال بوتل، گنگناتا پانی، سنسناتا پنکھا، ٹیبل لیمپ کی پر امید روشنی، ہلکی ہلکی ہواؤں کی خوش ...

ملک بھر میں بڑھتا اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کا کردار! https://www.thetruth1.in/growing-islamophobia-in-india/
25/05/2020

ملک بھر میں بڑھتا اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کا کردار! https://www.thetruth1.in/growing-islamophobia-in-india/

محمد اویس صدیقی اسلاموفوبیا ! یہ لفظ آج کل میڈیا، سوشل میڈیا میں موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ آئے دن اسلاموفوبیا سے متعلق خبریں ہمارے کانوں سے گزرتیں ہیں کہ فلاں سیاستدان نے ...

ہر گھر عیدگاہ اور عیدگاہیں ویران https://www.thetruth1.in/eid-2020/
24/05/2020

ہر گھر عیدگاہ اور عیدگاہیں ویران https://www.thetruth1.in/eid-2020/

عمارہ رضوان نئی دہلی رمضان كا مبارک مہينہ دنيا كے بيشتر ممالک ميں ختم ہوا ، اور وہاں پر آج عيد منائى جارہى ہے ، بيشتر ملكوں ميں لاك ڈاؤن كے ساتھ كرفيو بھی لاگو ہے ، لہذ....

آصف اقبال تنہا : باطل سے ڈرنے والے اے آسماں نہیں ہم! https://www.thetruth1.in/asif-iqbal-tanha/
23/05/2020

آصف اقبال تنہا : باطل سے ڈرنے والے اے آسماں نہیں ہم! https://www.thetruth1.in/asif-iqbal-tanha/

محمد اویس صدیقی ہمیشہ سے دنیا میں یہ دستور رہا ہے کہ جب جب باطل قوتیں سرگرم عمل ہوئیں ہیں تب تب انکی پر زور مزاحمت ہوئی ہے۔ یہ کوئی لفاظی نہیں ہے بلکہ تاریخ گواہ ہے کہ ک...

سیلفیا رومانو سے عائشہ تک کا سفر https://www.thetruth1.in/silvia-romano-and-her-journey-to-islam/
23/05/2020

سیلفیا رومانو سے عائشہ تک کا سفر https://www.thetruth1.in/silvia-romano-and-her-journey-to-islam/

(لاک ڈاؤن اور قید و بند کی ایک ایمان افروز روداد) عمارہ رضوان جامعہ سينئر سيكنڈرى اسكول – نئى دہلى جب پورا يوروپ کورونا وائرس كے قہر سے نبرد آزما ہے اور نقل وحرکت كے تم...

کووڈ ۱۹ اور مذہبی منافرت! https://www.thetruth1.in/covid-19-and-religious-hatred/
23/05/2020

کووڈ ۱۹ اور مذہبی منافرت! https://www.thetruth1.in/covid-19-and-religious-hatred/

ڈاکٹر عبداللہ صابر اسسٹنٹ پروفیسر, ڈپارٹمنٹ آف جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، بیراکپور راشٹرگرو سریندرناتھ کالج، کولکاتا۔ بھارت میں ذات پات،رنگ ونسل کی بنیاد پر تعص....

کورونا، شراب اور با جماعت نماز! https://www.thetruth1.in/corona-wine-and-prayer/
23/05/2020

کورونا، شراب اور با جماعت نماز! https://www.thetruth1.in/corona-wine-and-prayer/

عامر ضیاء ہندوستانی حکومت نے ریاستوں کی دباؤ کی وجہ سے شراب کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔ یہ بات بھی غور طلب ہے کہ سرکار کی طرف سے شراب کی دوکانیں کھولنے کی اجازت ا...

اردو پر پھر بجلی گری! https://www.thetruth1.in/again-urdu-is-in-target/
22/05/2020

اردو پر پھر بجلی گری! https://www.thetruth1.in/again-urdu-is-in-target/

ابھے کمار مقبول شاعر صدا انبالوی کا یہ شعر اردو کے خلاف چل رہی سیاست کے درد کو بخوبی ظاہر کرتا ہے۔ اپنی اردو تو محبت کی زباں تھی پیارے اب سیاست نے اسےجوڑ دیا مذہب سے۔ م....

بڑوں کی عید اور ہماری عیدی! https://www.thetruth1.in/eid-of-elders-and-our-eidi/
22/05/2020

بڑوں کی عید اور ہماری عیدی! https://www.thetruth1.in/eid-of-elders-and-our-eidi/

كرونا! ہم تجھ كو معاف نہيں كرسكتے۔ عمارہ رضوان– نئى دہلى [email protected] عيد كا تيوہار ہمارے لئے ہر سال آتا رہتا ہے ، اور ہزاروں خوشياں اپنے دامن ميں سميٹ كر لاتا ہے ، ا...

مسلم فوبیا اور ہندوستانی مسلمان! https://www.thetruth1.in/muslimphobia-and-indian-muslims/
22/05/2020

مسلم فوبیا اور ہندوستانی مسلمان! https://www.thetruth1.in/muslimphobia-and-indian-muslims/

پروفیسر وارث مظہری جامعہ ملیہ اسلامیہ, نئی دہلی حالیہ عرصے میں ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا جس تیزی سے متاثر ہوئی ہے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت وعداوت کے ماحول م...

شاہین باغ سے شاہین باغ قبرستان تک! https://www.thetruth1.in/from-shaheen-baagh-to-shaheen-baagh-graveyard/
20/05/2020

شاہین باغ سے شاہین باغ قبرستان تک! https://www.thetruth1.in/from-shaheen-baagh-to-shaheen-baagh-graveyard/

جنازے ہیں ، مگر کندھا دینے والے نہیں!! عمارہ رضوان جامعہ سينئر سيكنڈرى اسكول ، نئى دہلى شاہين باغ ، جامعہ نگر كى ایک كالونى ہے ، تقريبا بيس پچيس سال پہلے لوگوں نے يہاں ....

أم عمارہ نسیبہ بنت کعب! https://www.thetruth1.in/umme-ammara-nasiba-bint-kaab/
20/05/2020

أم عمارہ نسیبہ بنت کعب! https://www.thetruth1.in/umme-ammara-nasiba-bint-kaab/

جب مردوں كے اوسان خطا ہو گئے !! عماره رضوان جامعہ سينئر سيكنڈرى اسكول , نئى دہلى " الله تعالى كى رحمتيں نازل ہوں تم پر اور پور ے گھر والوں پر۔ الله كى نعمتيں حاصل ہوں گھر ...

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Truth دی ٹروتھ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Truth دی ٹروتھ:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share