Jadid News Urdu

  • Home
  • Jadid News Urdu

Jadid News Urdu The opinions expressed in the articles, Interviews, and comments are the opinions of the authors and do not necessarily reflect that of Jadidnews.in
(1)

*آسام و میزورم تنازعہ۔اک لمحہ فکریہ*مضامین و خبروں کے لئے رابطہ کریں 9457039194  https://www.urdu.jadidnews.in/assam-miz...
17/05/2023

*آسام و میزورم تنازعہ۔اک لمحہ فکریہ*

مضامین و خبروں کے لئے رابطہ کریں 9457039194
https://www.urdu.jadidnews.in/assam-mizoram-conflict-a-moment-of-thought/

آسام و میزورم تنازعہ۔اک لمحہ فکریہ مزمل حسین علیمیؔ ڈائریکٹر: علیمیؔ اکیڈمی آسام ہندوستان جو کسی تعارف کا محتاج نہیں دنیا کی نظر میں ایک انوکھا ملک ہے-یہ وہی ملک ہے ج....

*سالک مصباحی کی ادارت میں عظیم الشان مجموعہ مقالات “جہان اعلی حضرت اشرفی” شائع ہوا*
07/02/2023

*سالک مصباحی کی ادارت میں عظیم الشان مجموعہ مقالات “جہان اعلی حضرت اشرفی” شائع ہوا*

”جہان اعلیٰ حضرت اشرفی“ کا اشرف ملت کے ہاتھوں رسم اجرا 2/فروری بروز جمعرات کچھوچھہ شریفپ ریس ریلیز بین الاقوامی شہرت کے حامل سلسلہئ عالیہ اشرفیہ کچھوچھہ مقدسہ کا مش....

21/09/2022

مدارس اسلامیہ کا قیام ہمارا دستوری حق ! تحریر: جاوید اختر بھارتی ملک میں مدارس کا قیام ہمارا آئینی حق ہے،، ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے جس میں ہر شخص کو اپنے مذہب پر عمل ....

عبادت بھی کیجئیے اور سیاست بھی کیجئیے!
11/09/2022

عبادت بھی کیجئیے اور سیاست بھی کیجئیے!

عبادت بھی کیجئیے اور سیاست بھی کیجئیے! تحریر :جاوید اختر بھارتی یہ موضوع شائد کچھ تعجب خیز محسوس ہوتا ہو لیکن عالمی سطح سے لیکر ملکی اور مقامی سطح تک غور کرنے اور جائز....

23/08/2022

اب پسماندہ مسلمانوں پر پڑی بی جے پی کی نظر! تحریر: جاوید اختر بھارتی حال ہی میں بی جے پی کی طرف سے کچھ ایسے بیانات آئے ہیں اور خود وزیراعظم نریندرمودی نے مسلمانوں سے مت....

*تارک السلطنت حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رضی الله تعالیٰ عنہ*
21/08/2022

*تارک السلطنت حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رضی الله تعالیٰ عنہ*

تارک السلطنت حضرت مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رضی الله تعالیٰ عنہ افتخاراحمدقادری برکاتی تارک السلطنت غوث العالم محبوب یزدانی سلطان اوحدالدین حضور سیدنا مخدوم اشرف ....

*سرکاری خزانہ بھرنے کا طریقہ* /
20/08/2022

*سرکاری خزانہ بھرنے کا طریقہ*

/

سرکاری خزانہ بھرنے کے طریقے مشرف شمسی ٹرین میں سفر کرنے والے ایک سال کے بچہ کو بھی پوری ٹکٹ خریدنی..........

*خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں میں سالانہ عرس مخدومی کی تقریبات* /
20/08/2022

*خانقاہ اشرفیہ شیخ اعظم سرکار کلاں میں سالانہ عرس مخدومی کی تقریبات*
/

غوث العالم،محبوب یزدانی، تارک السلطنت، میرکبیر، اوحد الدین سلطان سید مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی س...............

20/08/2022

سماج کی سب سے چھوٹی اکائی خاندان ہوتا ہے، فرد سے خاندان اور خاندان سے سماج وجود میں آتا ہے، خاندان کو انگریزی میں فیملی اور عربی میں اُسرۃ

*مسلمانوں کی ترقی وخوشحالی کا راز*
20/08/2022

*مسلمانوں کی ترقی وخوشحالی کا راز*

یہ وقت کا کتنا بڑا المیہ ہے کہ علم کے ہر شعبے کو اپنے فیضانِ شعور سے مالامال کرنے والی قوم، فکر کے ہر افق پر اپنی برتری کا جھنڈا گاڑ دینے

"حافظ ہاشم قادری مصباحی"یہ نام اہل قلم کی دنیا میں محتاج تعارف نہیں ہےجس کی نوک قلم سے نکلنے والے مضامین روز سوشل میڈیا ...
18/08/2022

"حافظ ہاشم قادری مصباحی"
یہ نام اہل قلم کی دنیا میں محتاج تعارف نہیں ہے
جس کی نوک قلم سے نکلنے والے مضامین روز سوشل میڈیا و دیگر اخبارات میں شائع ہوتے رہتے تھے چاہے جس موضوع پر قلم اٹھایا انصاف کے ساتھ حق ادا کر دیا. طویل مضامین آپ کی شناخت تھے.
کافی دنوں سے کوئی مضمون نظر سے نہ گزرنے پر تشویش ہوئی ٹیلی-فون سے گفتگو کرنے پر پتہ چلا کہ رمضان المبارک کے دوران ہی سے "پیرالائزز" کی بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے لکھنا تو دور بول پانا ہی مشکل ہو رہا ہے سن کر دل پر بہت رنج ہوا. صحت کی دعا کی درخواست کی اور ساتھ ہی کہا کہ سب کو اطلاع کر دیں تاکہ سب لوگ صحت و تندرستی کی دعا کریں.
باتوں باتوں میں کچھ شکایتیں بھی کیں جو کہ شاید ہر اہل قلم کو اس قوم سے رہتی ہی ہیں.
جدید نیوز کی پوری ٹیم اس پریشانی کے وقت میں ہر طرح سے مصباحی صاحب کے ساتھ ہے.
93863 79632
مصباحی صاحب کا رابطہ نمبر
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ حافظ ہاشم قادری مصباحی کو جلد از جلد شفایے کاملہ عاجلہ عطافرمایے اور مزید دین کی خدمات لے آمین یا رب العالمین
ایڈیٹر
ڈاکٹر میم الف نعیمی
١٨ اگست ٢٠٢٢

*تحریک آزادی و مدارس اسلامیہ اورحالات حاضرہ*
18/08/2022

*تحریک آزادی و مدارس اسلامیہ اورحالات حاضرہ*

مدارس اسلامیہ نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں اور ملک کو آزاد کرانے میں تو بے مثال و بیشمار قربانیاں پیش کی ہیں

*نانا کا کلمہ پڑھنے والوں نے نواسے کو شہید کیا!*
16/08/2022

*نانا کا کلمہ پڑھنے والوں نے نواسے کو شہید کیا!*

سانحہ کربلا کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ایک طرف نواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا سر قلم کرکے اور آل رسول پر ظلم ڈھاکر دنیا میں دھاگ

ٹھاکرے کابیان اور بہار میں بی جے پی اقتدار سے بے دخل
15/08/2022

ٹھاکرے کابیان اور بہار میں بی جے پی اقتدار سے بے دخل

ادھو ٹھاکرے نے گزشتہ دنوں ایک بیان دیا تھا کہ اُنکی بھی حکومت آئیگی تب وہ بھی کسی کو نہیں بخشیں گے ۔ٹھاکرے کے بیان

بھارت کے مسلمانوں کے سامنے دو راستے ہیں بی جے پی یا لیفٹ۔
15/08/2022

بھارت کے مسلمانوں کے سامنے دو راستے ہیں بی جے پی یا لیفٹ۔

بھارت کے مسلمانوں کے سامنے دو راستے ہیں بی جے پی یا لیفٹ۔ مشرف شمسی ملک میں موجودہ سیاسی حالات میں مسلمانوں کے سامنے در پیش مسائل سے اُردو اخبارات کے صحافی اور دانشور ...

*علمائے ومشاٗئخ کی جانب سے علامہ سید شاہ ظفر مسعود اشرف کی تعزیت وقرآن خوانی*
27/02/2022

*علمائے ومشاٗئخ کی جانب سے علامہ سید شاہ ظفر مسعود اشرف کی تعزیت وقرآن خوانی*

علمائے ومشاٗئخ کی جانب سے علامہ سید شاہ ظفر مسعود کی تعزیت وقرآن خوانی یہ خبر تمام عالم اسلام پر خصوصا وابستگان سلسلہ عالیہ اشرفیہ نظامیہ چشتیہ پر بجلی بن کر گری کہ گ....

ایک صاحب فکر عظیم سیاست داں سے قوم محروم ہوگئی
26/02/2022

ایک صاحب فکر عظیم سیاست داں سے قوم محروم ہوگئی

ایک صاحب فکر عظیم سیاست داں سے قوم محروم ہوگئی یہ خبر تمام عالم اسلام پر خصوصا وابستگان سلسلہ عالیہ اشرفیہ نطامیہ چشتیہ پر بجلی بن کر گری کہ گل وگلزار اشرفیت،مہر چرخ ....

*نقاب میں بھی انقلاب دیکھا دنیا کی نگاہوں نے!*/
24/02/2022

*نقاب میں بھی انقلاب دیکھا دنیا کی نگاہوں نے!*
/

نقاب میں بھی انقلاب دیکھا دنیا کی نگاہوں نے! تحریر: جاوید اختر بھارتی عورتوں کے لئے پردہ تو تقریباً ہر مذہب میں ہے فرق اتنا ہے کہ کسی میں کم تو کسی میں زیادہ اور کسی مذہ...

*معروف روحانی پیشواء حضرت میاں بشیر صاحب نقشبندی مجددی لاروی واصل بحق علماء و مشائخ کا شاندار خراج عقیدت* https://www.ur...
16/08/2021

*معروف روحانی پیشواء حضرت میاں بشیر صاحب نقشبندی مجددی لاروی واصل بحق علماء و مشائخ کا شاندار خراج عقیدت*

https://www.urdu.jadidnews.in/renowned-spiritual-leader-hazrat-mian-bashir-sahib-naqshbandi-majidi-larvi/

معروف روحانی پیشواء حضرت میاں بشیر صاحب نقشبندی مجددی لاروی واصل بحق علماء و مشائخ کا شاندار خراج عقیدت کشمیر سے گوہر خاکی کی رپورٹ ممتاز روحانی مقتداء پیر طریقت صوف...

*حضرت عمر فاروق اعظم عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت!*
09/08/2021

*حضرت عمر فاروق اعظم عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت!*

! حضرت عمر فاروق اعظم عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیت تحریر جاوید اختر بھارتی [email protected] یوں تو ہر صحابی رسول کا مقام ومرتبہ بہت بلند ہے کسی ایک کی بھی سیرت کو اپنانا ر....

*فضائل اہلِ بیت وپنجتنِ پاک،حادثہ کرب وبلا*
09/08/2021

*فضائل اہلِ بیت وپنجتنِ پاک،حادثہ کرب وبلا*

فضائل اہلِ بیت وپنجتنِ پاک،حادثہ کرب وبلا تحریر:حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشید پور اللہ رب العزت نے ہر زمانے میں انبیا ئے کرام کو مبعوث فرمایا بنی نوع انسان کی ہدا...

زکوٰۃ کے بنیادی مقاصد و اجتماعی نظام *تحریر:حافظ ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور* اسلامی زندگی میں زکواۃ کا مفہوم تزکیہ، پاکی...
10/05/2021

زکوٰۃ کے بنیادی مقاصد و اجتماعی نظام *تحریر:حافظ ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور* اسلامی زندگی میں زکواۃ کا مفہوم تزکیہ، پاکیزگی، صفائی، آفزائش، نشونما اور فلاح کے ہیں۔ اسلام کے ارکان اربعہ میں سے زکوۃ جو ایک عظیم رُکن ہے قرآن و حدیث و شریعت نے تفصیل سے احکامات بیان کئے ہیں۔ زکواۃ کے داخلی اسرار و احکام کے بارے میں آئمہ اسلام نے مستقل کتابیں اور ابواب تحریر کئے ہیں۔حکیم الامت سیدنا امام غزالی قدسرہ نے اپنی تصنیف احیاء العلوم اور کیمیائے سعادت میں بڑی نفیس گفتگو فرمائی ہے۔ تفصیل کے لئے انکا مطالعہ کرنا چاہئے۔...

https://www.urdu.jadidnews.in/zakat-k-buniyadi/

زکوٰۃ کے بنیادی مقاصد و اجتماعی نظام زکوٰۃ کے بنیادی مقاصد و اجتماعی نظام زکوٰۃ کے بنیادی مقاصد و اجتماعی نظام

زکوٰۃ اسلام کا عالمی معاشی نظام ہے۔مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مد ن پور کھادر میں ج...
08/05/2021

زکوٰۃ اسلام کا عالمی معاشی نظام ہے۔مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مد ن پور کھادر میں جمعۃ الوداع کے خطبے میں سالک مصباحی کا اہم خطاب مولانا مقبول احمدسالک مصباحی بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،نئی دہلی نے جمعۃ الودع کے خطبے میں نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہا بر صغیر ہندو پاک میں زمانہ قدیم خصوصیت کے ساتھ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کے لیے ”جمعۃ الوداع“کی اصطلاح استعمال ہوتی آرہی ہے۔جو جائز اور مستحسن ہے،البتہ یہ واجب یا سنت نہیں۔صحیح احادیث میں اس کی مشروعیت یا مسنونیت کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا۔تاہم علما وصلحا،مفتیان کرام،عامۃ المسلمین کی اکثریت زمانہ قدیم سے اس پر قائم ہے،اس لیے ترمذی شریف کی مشہور حدیث پاک ”مسلمان جس نیک عمل کو بہتر سمجھیں وہ اللہ کے نزدیک بھی بہتر ہے“کے مطابق مسلمانوں کا جمعۃ الوداع کہنا اور اس کی تعظیم کرناجائز اور مستحب ہے۔اس کی تعظیم کرنے والادراصل نماز جمعہ اور یوم جمعہ کی ہی تعظیم کرتا ہے جو قرآن وسنت میں مشروع اور باعث اجر وثواب ہے۔...

https://www.urdu.jadidnews.in/%d8%b2%da%a9%d9%88%d9%b0%db%83-%d8%a7%d8%b3%d9%84%d8%a7%d9%85-%da%a9%d8%a7-%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%d9%85%d8%b9%d8%a7%d8%b4%db%8c-%d9%86%d8%b8%d8%a7%d9%85-%db%81%db%92%db%94%d9%85%d9%88%d9%84/

زکوٰۃ اسلام کا عالمی معاشی نظام ہے۔مولانا مقبول ا حمد سالک مصباحی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مد ن پور کھادر میں جمعۃ الوداع کے خطبے میں سالک مصباحی کا اہم خطاب...

قرآن پاک پوری انسانیت کے لیے رحمت الٰہی کا سر چشمہ ہے۔مولانا مقبول احمد سالک مصباحی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مد...
04/05/2021

قرآن پاک پوری انسانیت کے لیے رحمت الٰہی کا سر چشمہ ہے۔مولانا مقبول احمد سالک مصباحی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مد ندپور کاھد رمیں ختم قرآن پاک کی تقریب سے مولاناسالک مصباحی کاخطاب ہر سال کی طرح امسال بھی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مدن پور کھادر ایکس ٹینشن میں اکیس روزہ نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا،جس میں اہل محلہ نے حالات کی نا مساعدت کے باوجود صدق دل سے نماز تراویح میں شرکت کر کے بارگاہ مولی عز وجل میں سجود نیاز پیش کیا۔تراویح کی امامت حافظ وقاری مزمل حسین قادری سنگم وہار نے کی جب کہ سماعت قاری طیب علی قادری نے کیا۔حالات کو دیکھتے ہوئے دہلی کی بہت سی مساجد میں تراویح کا اہتمام نہ ہوسکا مگر فیضان خواجہ قطب الدنین بختیار کاکی علیہ الرحمہ سے جامعہ خواجہ میں بہ حسن وخوبی اس کا اہتمام کیا گیا جس کے لیے مولانا سالک مصباحی کے ساتھ ساتھ ان کے رفقا اور سنجیدہ فکر کے حامل اہل محلہ قابل مبارک باد ہیں۔اکیسویں شب میں ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا۔جس میں عام نمازیوں کے علاوہ اہل محلہ نے دعا میں شرکت کی غرض سے اپنی حاضری درج کرائی۔مختصر استقبالیہ پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے مولانا مقبول احمد سالک مصباحی بانی ومہتمم جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،نے اپنے ولولہ انگیز خطبے میں کہا کہ قرآن پاک امت مسلمہ ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے رحمت الٰہی کا سر چشمہ ہے۔اور قیامت تک کے لیے اس میں رہ نمائی اور ہدایت کا سامان موجود ہے۔موجود ہ وبائی حالات کے بارے میں قرآن پاک نے صاف کہا ہے۔ اور تمھیں جو مصیبت پہنچی وہ اس کے سبب ہے جو تمھارے ہاتھوں نے کمایااور بہت کچھ تومعاف فرمادیتا ہے۔(سورہ شوریٰ۔آیت۰۳)ایک جگہ اور ارشاد ہواکہ نافرمانی ہی تمام مصیبتوں کا سبب ہے۔تو ظالموں نے اور بات بدل دی جو فرمائی گئی تھی اس کے سوا تو ہم نے آسمان سے ان پر عذاب اتارا بدلہ ان کی بے حکمی کا۔ (سورہ بقرہ آیۃ۵۹)قرن کریم نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ آج جو کچھ بلائیں اور آفتیں ہمارے اوپر نازل ہورہی ہیں ہو ہامرے بد اعمالیوں کا بدلہ ہیں۔ارشاد ربانی ہے۔چمکی خرابی خشکی اور تری میں ان برائیوں سے جولوگوں کے ہاتھوں نے کمائیں تاکہ انہیں ان کے بعض کوتکوں کا مزہ چکھائے کہیں وہ باز آجائیں۔ (سورہ روم۔آیت۔۱۴)...

https://www.urdu.jadidnews.in/%d9%82%d8%b1%d8%a2%d9%86-%d9%be%d8%a7%da%a9-%d9%be%d9%88%d8%b1%db%8c-%d8%a7%d9%86%d8%b3%d8%a7%d9%86%db%8c%d8%aa-%da%a9%db%92-%d9%84%db%8c%db%92-%d8%b1%d8%ad%d9%85%d8%aa-%d8%a7%d9%84%d9%b0%db%81%db%8c/

قرآن پاک پوری انسانیت کے لیے رحمت الٰہی کا سر چشمہ ہے۔مولانا مقبول احمد سالک مصباحی جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی مد ندپور کاھد رمیں ختم قرآن پاک کی تقریب سے مولا...

کون کہتا ہے کہ احساس ہمارا جاگ اٹھا تلخ بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچائی ہے تحریر: جاوید اختر بھارتی  ہم بڑے جذبات...
22/03/2021

کون کہتا ہے کہ احساس ہمارا جاگ اٹھا تلخ بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچائی ہے تحریر: جاوید اختر بھارتی ہم بڑے جذباتی ہوتے ہیں، فوراً کوئی فیصلہ لے لیتے ہیں،جب جسے چاہتے ہیں تنقید کا نشانہ بنا دیتے ہیں، دینی، سیاسی، سماجی غرضیکہ ہر میدان میں جذبات سے کام لیتے ہیں اور بہت جلد پرانی روایات پر واپس آجاتے ہیں ابھی کچھ ہی دنوں پہلے کی بات ہے عائشہ نامی لڑکی نے جہیز کے مطالبے اور شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ آکر سابر متی ندی میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کو ندی کے موجوں کے حوالے کردیا،صاف اور واضح لفظوں میں یہ ہے کہ اس نے خودکشی کرلیا ، اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ابھی چند روز ہی گذرے تھے کہ پھر خبر آئی کہ ایک لڑکی کی ڈولی اٹھنے والی تھی، ہاتھوں میں مہندی لگنے والی تھی ، وہ کسی کا گھر بسانے والی تھی، مانگوں میں سیندور سجانے والی تھی کہ وہ جس آنگن میں سج سنور کر جانے والی تھی اس آنگن کا سرپرست عمر کے اعتبار سے ضعیف تھا لیکن حرص و ہوس اور لالچ کے میدان میں جوان تھا اس نے اپنے بازوؤں کی طاقت کے بل بوتے پر کچھ بنایا تھا کہ نہیں مگر اپنے بیٹے کو وہ ڈالر سمجھتا تھا اور اس بے غیرت باپ کا یہی خواب تھا کہ میرا بیٹا دینار و درہم اور ڈالر سے کم نہیں،، میں اس کے سر پر سہرا سجاؤں گا، اسے دولہا بناؤں گا، پھر مسجد میں لیوا کر جاؤں گا، دو رکعت شکرانہ کی نماز پڑھواؤں گا، اسے گھوڑے پر بیٹھاؤں گا اور اسے اس کی سسرال لے کر جاؤں گا پھر کہوں گا کہ مجھے اپنے بیٹے کی ضروریات زندگی کے سارے سازوسامان کے ساتھ نقدی رقم بھی چاہیے، تاکہ میرا بیٹا کوئی بزنس کر سکے باراتی کی زبردست خاطر بات ہونی چاہیئے، آپ ہمارے سارے مطالبات پورے کریں گے تو یہ شادی بڑے دھوم دھام سے ہوگی، جب آپ کی بیٹی جہیز کے ساتھ ہماری دہلیز پر قدم رکھے گی تو بھلے ہی اکیس توپوں کی سلامی ہم نہ دے سکیں لیکن ہزاروں روپے کے پٹاخے ضرور پھوڑیں ، رنگ برنگی آتش بازی ضرور کریں گے اور وہ رنگ برنگی روشنیوں سے آپ کو بھی یقین ہو جائے گا کہ ہماری بیٹی بہت آرام سے رہے گی،، لڑکی کو جب اس بات کی خبر لگی تو اس کی زندگی میں اندھیرا چھا گیا ، اپنا مستقبل تباہ نظر آنے لگا، وہ اپنے آپ کو اپنے باپ کے لئے بوجھ سمجھنے لگی اسے اس بات کی فکر تھی کہ آخر میرا غریب باپ کہاں سے اور کیسے میری سسرال والوں کے مطالبات کو پورا کرے گا اور کسی سے قرض لے کر کسی طرح سب کچھ کر ہی دیا تو پھر بعد میں وہ کیسے قرض چکائے گا وہ تو قرض کے بوجھ تلے مر ہی جائے گا بالاآخر اس نے اپنے سر سے دوپٹہ اتارا اور اسی کو موت کا سامان بنایا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا اخباری رپورٹ کے مطابق اس کے پاس سے جو کاغذ برآمد ہوئے اس پر یہی لکھا تھا کہ اے میرے ابو دنیا کہتی ہے کہ بیٹیاں زحمت نہیں بلکہ رحمت ہیں،، یہ بات یہ نظریہ آج کے دور میں بس زبانی ہے،، آج لڑکے والے لڑکی کے باپ کو یہ تأثر دیتے ہیں کہ ہم اپنے بیٹے کا رشتہ تمہاری بیٹی سے کررہے ہیں تو سمجھو یہ تمہارے اوپر ہمارا احسان ہے،، یہی وجہ ہے کہ آج ہر بیٹی چاہتی ہے کہ میرے باپ کے پاس اتنی دولت ہو کہ وہ میری شادی میں تمام رسم و رواج کو بخوبی انجام دے سکے اور اسے کسی سے قرض نہ لینا پڑے اور اے ابو جان آپ ضعیف ہوچکے ہیں اور غریب بھی ہیں قرض آپ کو کون دیگا؟ مجھے لگتاہے کہ میری شادی اور میری سسرال والوں کے مطالبات کی فہرست کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں آپ کی کمر ٹوٹ جائے گی اور آپ کھڑے نہیں ہو پائیں گے،، میں آپ کے درد کو سمجھتی ہوں اور آپ کو آزاد کرتی ہوں میں آپ کے لئے بوجھ نہیں بنوں گی بلکہ میرا آخری سلام لیجئیے اور مجھے معاف کرئیے میں دنیا سے رخصت ہوئی،، یوں تو آئے دن اخبارات کے صفحات پر خودکشی کی خبریں شائع ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں شادی بیاہ، جہیز کے نتیجے میں جو خودکشی کے واقعات رونما ہوئے تو اس نے جھنجھوڑ کر رکھ دیا اب کیا تھا فیس بک پر، واٹس ایپ پر، ٹوئٹر پر پوسٹ لگنا شروع ہو گئی کہ جہیز ناسور ہے، جہیز لعنت ہے، شعراء نے اپنے کلام میں مذمت کرنا شروع کردیا، صحافیوں نے قلمکاروں نے مضامین لکھنا شروع کردیا، بعض مقررین نے آتش فشاں نما تقریریں کرنا شروع کردیا، چوراہوں پر، شاہراہوں پر، چائے خانوں میں تبصرہ شروع ہو گیا ایسا محسوس ہوتا تھا کہ واقعی میں اب جہیز کا خاتمہ ہو ہی جائے گا اور بارات کا سلسلہ بند ہو جائے گا، شریعت اور سنت کے مطابق نکاح کا سلسلہ شروع ہو جائے گا بعض مقامات پر کمیٹیاں بھی تشکیل پا گئیں لیکن کہیں سے یہ آواز نہیں آئی کہ میں جہیز نہیں لوں گا، میں اپنے بیٹے کی بارات لے کر نہیں جاؤں گا بس ہر کوئی یہی چاہتا تھا اور چاہتاہے کہ دوسرے لوگ عمل کریں، بارات نہیں لے جانا چاہئے ، فضول رسم و رواج کا انعقاد نہیں کرنا چاہیے کاش کسی نے یہ کہا ہوتا کہ مجھے کوئی بارات جانے کے لئے بھی کہے گا تو میں انکار کردوں گا مگر کہیں ایسا کچھ نہیں،، یہی وجہ ہے کہ اب دھیرے دھیرے سب کچھ حسب معمول ہونے لگا ،، بارات جانے لگی، صرف شادی کارڈ پر نکاح مسنون لکھ کر پیچھا چھڑایا جانے لگا، اور پوری تقریبات میں سنت کی دھجیاں اڑایا جانے لگا،پٹاخہ پھوڑا جانے لگا، جہیز کا مطالبہ کیا جانے لگا اب نہ سابر متی ندی یاد آتی ہے نہ عائشہ کی خودکشی کا ذکر ہوتا ہے اسی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم بہت جذباتی ہوتے ہیں اور ہر فیصلہ جذبات کی رؤ میں اپنے آپ کو بہا کر لیتے ہیں اسی لئے ہمارا فیصلہ ٹکاوں نہیں ہوتا ہے بعض مقامات پر یہ فیصلہ ضرور کرلیا گیا کہ بارات آئے گی تو ہم نکاح نہیں پڑھائیں گے لیکن شاید یہ فیصلہ نہیں لیا گیا کہ ہمارے علاقے سے بھی بارات نہیں جائے گی،، یہ فیصلہ کہیں کہیں ضرور لے لیا گیا کہ اگر بارات آئے گی تو جو نکاح پڑھائے گا تو اس کا بائیکاٹ کیا جائے گا لیکن شاید یہ فیصلہ نہیں لیا گیا کہ ہمارے علاقے سے بھی کوئی بارات جائے گی تو اس بارات کا اہتمام کرنے والے کا بائیکاٹ کیا جائے گا، بارات کے شرکاء کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا کیا اس طرح کے دوہرے معیار کے مطابق لیا گیا فیصلہ کارآمد ثابت ہو سکتا ہے؟ میں ( جاوید بھارتی) ڈنکے کی چوٹ پر تحریر کرتا ہوں کہ صرف مفاد پرستی کی بنیاد پر لیا گیا کوئی بھی فیصلہ معاشرے کی اصلاح کے لئے قطعی کارآمد ثابت نہیں ہو سکتا عملی اقدامات کے لئے دوسروں سے اپیل کرنے سے پہلے ہمیں خود اپنے اوپر نافذ کرنا ہوگا تب جاکر کہیں بات بن سکتی ہے،، لیکن جیسے جیسے وقت گذرتا گیا ہمارے اندر تبدیلی آتی گئی اب ہم کہتے ہیں کہ شادیوں میں غیر شرعی کام ہوں گے تو ہم نکاح نہیں پڑھائیں گے،، اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا بارات لے کر لڑکی کے باپ کے دروازے پر جانا غیر شرعی نہیں ہے؟ کیا لڑکی کے باپ کے وہاں ولیمہ کا اہتمام کرانا غیر شرعی نہیں ہے؟ کیا کاروں کا قافلہ لے کر جانا اور انہیں بھی بارات والا ہی ناشتہ کرانا اور کھانا کھلانا پھر بھی کہنا کہ ڈرائیور کو بارات میں شمار نہیں کیا جاتا کیا یہ غیر شرعی نہیں ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ سارے کام غیر شرعی ہیں اور اس غیر شرعی کام میں سیاسی لیڈر بھی شریک ہوتے ہیں، سماجی نمائندے بھی شریک ہوتے ہیں، علماء کرام بھی شریک ہوتے ہیں ارے جب یہ غیر شرعی ہیں تو کیوں نہیں سیدھے سیدھے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ اب تک جتنا ہوا سو ہوا اب نہیں ہوگا،،اب بارات اور لڑکی والے کے وہاں ولیمہ بند،، ہاں لڑکے والے اپنی وسعت کے مطابق ولیمہ ضرور کریں اور یہ بھی حقیقت ہے کہ خرافات، نئی رسم نیا رواج اگر ابتدائی دور میں نہیں روکا گیا تو آگے چل کر وہ ایسا روپ لیگا کہ اسے روکنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اس لئے مسلمانوں کو تو ساڑھے چودو سو سال پہلے یہ بتایا گیا ہے کہ ہر وہ ناقص طریقہء کار جس سے دین و مذہب کی شبیہ بگڑے اسے فوراً روکو ورنہ آگے چل کر وہ مشکلات کا باعث بنے گا اور فتنے کا بھی سبب بنے گا اور آج اسی کا ہم سامنا کررہے ہیں،، کیا نہیں ہوا ہمارے معاشرے میں،، والدین سمیت نو (9) بیٹیوں کا جنازہ ایک ساتھ اٹھ چکا ہے مسلم معاشرے میں ، قرض لے کر بیٹی کی شادی ایک باپ نے کی داماد اسے شریک حیات سمجھ کر رکھنے کے بجائے فائیو اسٹار ہوٹل میں فروخت کردیا بیٹی نے باپ کو خط لکھا کہ اے میرے پیارے ابو آپ سمجھ رہے ہونگے کہ میرا داماد بہت اچھا ہے میری بیٹی بہت خوش ہوگی مگر اے ابو جان آپ کا داماد شکل انسان میں شیطان ہے،، اس نے مجھے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں فروخت کردیا ہے،، میں جانتی ہوں کہ آپ کو یہ معلوم ہونے پر بہت رنج و غم ہوگا ، آپ مجھے چھڑانے کی کوشش کریں گے لیکن اے ابو جان اس ہوٹل والے کی پہنچ بہت اوپر تک ہے ان کا نیٹورک بہت مضبوط اور بہت وسیع ہے آپ گھر بار بیچ کر بھی کچھ نہیں کر پائیں گے،، اور میں سماج میں کس منہ سے آؤں گی میں سماج اور معاشرے میں رہنے کے بھی قابل نہیں رہی میں خون کے آنسو بہاتے ہوئے یہ خط لکھ رہی ہوں اور اپنی زندگی کے خاتمے کا انتظام کر چکی ہوں جب تک یہ میرا خط آپ کو موصول ہو گا تب تک میری روح قفسِ عنصری سے پرواز کر گئی ہوگی،، اے ابو جان بس اس بات کا خیال رکھنا کہ میری چھوٹی بہن کی شادی سے پہلے آپ اتنا کما لینا اتنی دولت اکٹھا کر لینا کہ آپ کا ہونے والا داماد جتنی ہڈیاں مانگے آپ اس کے سامنے پھینک دیں یہ واقعہ ہم نے ایک عالم دین کی زبانی تقریر میں سنا ہے،، اس لئے تحریر کردیا کہ ہو سکتا ہے اس سے مستقل مزاجی کی شکل میں ہمارا احساس جاگے-

https://www.urdu.jadidnews.in/%da%a9%d9%88%d9%86-%da%a9%db%81%d8%aa%d8%a7-%db%81%db%92-%da%a9%db%81-%d8%a7%d8%ad%d8%b3%d8%a7%d8%b3-%db%81%d9%85%d8%a7%d8%b1%d8%a7-%d8%ac%d8%a7%da%af-%d8%a7%d9%b9%da%be%d8%a7/

کون کہتا ہے کہ احساس ہمارا جاگ اٹھا تلخ بھی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سچائی ہے تحریر: جاوید اختر بھارتی ہم بڑے جذباتی ہوتے ہیں، فوراً کوئی فیصلہ لے لیتے ہیں،جب جس...

پرفیسر فاطمی اردو ادب کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے ہمیشہ قومی یک جہتی اورحب الوطنی کا درس دیا ۔۔۔مقررین رام پور 14 م...
15/03/2021

پرفیسر فاطمی اردو ادب کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے ہمیشہ قومی یک جہتی اورحب الوطنی کا درس دیا ۔۔۔مقررین رام پور 14 مارچ (مجاہدخاں) انجمن ترقی اردو اترپردیش کے صوبائی صدر چودھری شرف الدین۔ جنرل سیکرٹری محمود الظفر رحمانی ایڈوکیٹ۔ اعزاز احمد رضوی ڈاکٹر انور حسین خان ( اجو دھیا ) مستقیم أحمدصدیقی (بارہ بنکی) ڈاکٹر عارف الدین صابری ( میرٹھ ) امیر احمد نہٹوروی( بجنور) نے عالمی شہرت یافتہ معروف ترقی پسند ادیب وناقد الہ باد یونیورسٹی شعبہ اردو کے سابق صدر وانجمن ترقی اردو الہ باد کے صدر پروفیسر علی احمد فاطمی کے مکان کی پریاگ راج ڈیو لپمینٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی انہدامی کی کارروائی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سےبنا کچھ بتاۓ اور ‌بنا وقت دۓ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت انکے لوکر گنج کے مکان کو جسمیں وہ گزشتہ 32سالوں سےاپنے کنبہ کے ساتھ رورہے تھے انتظامیہ نے ان کی غیر موجودگی میں زمین دوز کر دیا ۔ انکے ساتھ انکی بیٹی کے مکان کو بھی گرا دیا گیا جبکہ انکی اہلیہ سخت بیماری کی حالت میں ہیں ۔ اس غیر اخلاقی اور انتقامی کارروائی سے اردو والوں میں سخت رنج وغصہ پایا جا رہا ہے ۔ انجمن کے صوبائی صدر...

https://www.urdu.jadidnews.in/professor-fatemi-is-a-valuable-asset-of-urdu-literature-he-always-taught-national-unity-and-patriotism/

پرفیسر فاطمی اردو ادب کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے ہمیشہ قومی یک جہتی اورحب الوطنی کا درس دیا ۔۔۔مقررین رام پور 14 مارچ (مجاہدخاں) انجمن ترقی اردو اترپردیش کے صوبا....

تحریک آزادی میں ڈانڈی مارچ کا کردارکے موضوع پر ویبنار کا انعقاد رام پور یوپی :(مجاہدخاں) محمد علی جوہر یونیورسٹی میں آج ...
14/03/2021

تحریک آزادی میں ڈانڈی مارچ کا کردارکے موضوع پر ویبنار کا انعقاد رام پور یوپی :(مجاہدخاں) محمد علی جوہر یونیورسٹی میں آج تحریک آزادی میں ڈانڈی مارچ کا کردارکے موضوع پر یک روزہ ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ کشاگر شریواستو نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے مہمانان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شمائلہ نعیم نے مجاہدین آزادی کے موضوع پر اپنے خطاب میں سردار بلبھ بھائی پٹیل،جواہر لال نہرو، سبھاش چندر بوس، بھگت سنگھ، سکھدیو، چندر شیکھر آزاد، کنور سین کے علاوہ دیگر مجاہدین کا عمومی تعارف پیش کیا۔انھوں نے کہا ان مجاہدین آزادی نے جد وجہد آزادی میں ناقابل فراموش کردار ادا کیاہے۔جبکہ ڈاکٹر ریکھا سروہی نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں ڈانڈی مارچ کا کردار کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ ماہرہ اخلاق نے تحریک آزادی میں محمد علی جوہر کی خدمات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جوہر تحریک آزادی کے سالار تھے۔ انھوں نے انگریزوں کی غلامی سے آزادی کےلئے اپنی زندگی کے آخری وقت تک جد وجہد کرتے رہے۔ یہاں تک موت سے قبل انھوں نے انگریزحکمرانوں کے درمیان کہا تھا کہ یاتو تم مجھے آزادی دو یا پھر مجھے دفن ہونے کے لئے دو گز زمین،میں غلام ملک میں مرنا نہیں چاہتا ہوں۔ بعد ازاں کلچرل کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر گلریز نظامی نے ویبنار میں شرکاءکا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے معاونین کو کامیاب پروگرام کے لئے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر نامے علی، ڈاکٹر پلکت اگروال، ڈاکٹر راہین شمع، انا انجم، اقرا معظم، رابعہ خان وغیرہ موجود تھے۔

https://www.urdu.jadidnews.in/holding-a-webinar-on-the-role-of-dundee-march-in-the-independence-movement/

تحریک آزادی میں ڈانڈی مارچ کا کردارکے موضوع پر ویبنار کا انعقاد تحریک آزادی میں ڈانڈی مارچ کا کردارکے موضوع پر ویبنار کا انعقاد

*تزکرہ حضرت شاہ محمد غوث گیلانی قادری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ جد بزرگوار سادات عالیہ گیلانیہ برصغیر ہندو پاک تحریر ۔۔گوہر ...
10/03/2021

*تزکرہ حضرت شاہ محمد غوث گیلانی قادری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ جد بزرگوار سادات عالیہ گیلانیہ برصغیر ہندو پاک تحریر ۔۔گوہر خاکی ماور ہندوارہ کشمیر یوں تو وادی گلپوش میں خانوادہ سیادت کا ورد مسعود بانی اسلام در کشمیر علی ثانی حضرت امیر کبیر میر علی ابن شھاب الدین الہمدانی قدسہ سرہ سے پہلے ہوا ہیں تاریخ کی ورق گردانی سے معلوم ہوتا ہیں کہ حضرت سید شاہ عبدالرحمان بلبل شاہ ترکستانی سہروردی حجت الاسلام حضرت امیر کبیر سے پہلے ہی وارد کشمیر ہویے ہیں ۔ اس کے بعد تقریبا تیس بتیس سال کا وقفہ گزرا پھر جناب امیر عالی قدر نے وادی گلپوش کو اپنی قدم بوسی کا شرف بخشا۔ اس بعد پے در پے سادات کرام کے مختلف سلاسل مختلف سلاطین کے دور میں وارد کشمیر ہوئے۔ آج جس عظیم ولی اکمل مرشد زماں کا تزکرہ آپ کے سامنے کرنے جارہا ہوں وہ شہرہ آفاق ہستی جسے برصغیر ہند وپاک میں دنیاے علم و عرفان حضور شاہ محمد غوث لاہوی کے نام نامی اسم گرامی سے جانتی ہیں ۔ آپ کے اولاد امجاد میں بڑے بڑے اولیاء علماء صلحاء پیدا ہوئے۔ آپ کی ذریت پورے بر صغیر کے علاوہ دنیا میں باقی حصوں میں بھی سکونت پزیر ہیں ۔اگر ایران صغیر خطہ کشمیر کی بات کی جایں تو یہاں بھی کافی تعداد سادات گیلانیہ قادریہ کی ہیں جن کے اباءو اجداد ٹھٹھہ سند سے وارد کشمیر ہوئے ہیں۔ البتہ ان میں سے کچھ حضرات واپس تشریف لے گیے ۔ ٹھٹھہوی سادات کرام میں سب سے معروف( جو بعد مستقل طور کشمیر میں رہائش پزیر ہوئے) ولی کامل حضرت سید سخی شاہ محمد فاضل صاحب گیلانی قادری ہیں جن کا مرقد مبارک آج خانیار سرینگر کشمیر میں مرجع خلائق ہیں اور جو سادات گیلانیہ کشمیر کے جد اعلیٰ بھی ہیں ۔موضع خانیار شریف سے ہی اکثر سادات کرام گیلانیہ کشمیر کی دوسری جگہ کی طرف کوچ کر گیے ۔پھر یہ سلسلہ آگے بڑھتا گیا اور سادات کرام تا ایں دم برابر اپنے دینی و عرفانی خدمات انجام دیتے آئے ہیں ۔ شمالی کشمیر کے کرناہ ڈیوژن ۔ راجوار بون ہندوارہ ، اسی طرح اوڈی بونیار علاقہ دچھنہ بارہ مولہ ۔ خانیار سرینگر اور دیگر جگہوں پر آج بھی سادات کرام گیلانیہ کی بڈی تعداد رہائش پزیر ہیں ۔ پوری قوم سادات کے ساتھ ساتھ سادات گیلانیہ بلاشبہ خطہ کشمیر ان کی مرہون منت ہیں ۔ سادات حضرات گیلانیہ نے اپنے اسلاف کرام کے چھوڑے گیے روحانی و علمی ورثے کی بھرپور حفاظت فرمائی ۔اگرچہ مختلف ادوار میں ان کو اذیتیں جیلنے پڑیں لیکن ان حضرات نے سینہ صفر ہو کے اس روحانی شمع فروزاں کی پہرہ داری کی۔ آج ان ہی کے جد بزرگوار کا تزکرہ راقم ناچیز آپ کے سامنے کرنے جارہا ہیں ۔اور احقر اپنے لیے اس سعی کو باعث افتخار و باعث عافیت سمجھتا ہیں۔ کتب ہا کھنگالنے کے بعد نا چیز نے عرق ریزی سے حضرت غوث لاہوی کے گرانقدر دینی و روحانی خدمات پر مشتمل یہ مسودہ تیار کیا امید ہیں کہ قارئين و سادات کرام اس محنت کے دوران نا چیز کی کمی و کوتاہیوں کو درگزر کرینگے۔...

https://www.urdu.jadidnews.in/%d8%aa%d8%b2%da%a9%d8%b1%db%81-%d8%ad%d8%b6%d8%b1%d8%aa-%d8%b4%d8%a7%db%81-%d9%85%d8%ad%d9%85%d8%af-%d8%ba%d9%88%d8%ab-%da%af%db%8c%d9%84%d8%a7%d9%86%db%8c-%d9%82%d8%a7%d8%af%d8%b1%db%8c-%d9%84%d8%a7/

*تزکرہ حضرت شاہ محمد غوث گیلانی قادری لاہوری رحمۃ اللہ علیہ جد بزرگوار سادات عالیہ گیلانیہ برصغیر ہندو پاک تحریر ۔۔گوہر خاکی ماور ہندوارہ کشمیر یوں تو وادی گلپوش میں...

عورتوں سے حسنِ سلوک کامل ایمان کی نشانی تحریر: حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور عالمی یوم خواتین International women...
07/03/2021

عورتوں سے حسنِ سلوک کامل ایمان کی نشانی تحریر: حافظ محمد ہاشم قادری مصباحی جمشیدپور عالمی یوم خواتین International women's day 8, مارچ کو منایا جاتا ہے- اس کا مقصد خواتین کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کرنا اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کے لیے ترغیب دینا ہے، مذہب اسلام نے خواتین کی اہمیت کو بہت زیادہ بتایا ہے...

https://www.urdu.jadidnews.in/kind-treatment-of-women-is-a-sign-of-perfect-faith/

عورتوں سے حسنِ سلوک کامل ایمان کی نشانی

میری مادری زبان عالمی تہذیب کی غماز ہے " کےکےاردو گرلزکی تقریب یوم مادری زبان میں شرکاء کے تاثرات۔ جلگاؤں(پریسریلیز)انسا...
22/02/2021

میری مادری زبان عالمی تہذیب کی غماز ہے " کےکےاردو گرلزکی تقریب یوم مادری زبان میں شرکاء کے تاثرات۔ جلگاؤں(پریسریلیز)انسانی زندگی کے ارتقاء میں زبان کا اہم کردار ہے اسی کے ذریعے ہی ادب بھی آیا ہے ہر انسان کو اپنی مادری زبان پر فخر ہونا چاہئے اور ہوتا بھی ہے مجھے اپنی مادری زبان پر فخر اس لئے بھی ہے کہ یہ عالمی تہذیب کی غمازہے اور اسی رسم الخط میں ہمارا اور عالم اسلام کا دینی سرمایہ بھی ہے اس لحاظ سے اس کی قدر و منزلت دوبالاہے ان زرین خیالات کا اظہار صدر معلم عقیل خان بیاولی نے کےکےاردو گرلز ہائی اسکول و جونیئر کالج جلگاوں میں منعقدہ ثقافتی تقریب بضمن یوم مادری زبان ۲۱فروری میں اپنے صدارتی خطبہ میں کیا۔ اس موقع پر اساتذہ مظہرالدین شیخ، تبریز شیخ، تنویر اقبال صاحبہ،نے بھی حصول علم وفن میں مادری زبان کی اہمیت سے متعلق سیر حاصل معلومات فراہم کیں۔ تلاوت کلام پاک مسیرہ ابوبکر،ام رومان افضل نے کیں،ارم اسلم خان،نزہت نورالدین نے اعلی حضرت امام احمد رضا خاں صاحب کی عربی،فارسی،ہندی اردو چار زبانوں میں کہی نعت مبارکہ پیش کرکے حاضرین کو محو کردیا عرشین دیشمکھ نے اردو،مراٹھی ایمن عارف ،ہندی مصباح کھاٹک و گروپ، بنگالی سمیہ منڈل،جاسمین انصاری،انگریزی اطیبہ ناز، انگریزی حمد ارم و تحریم عالیہ،گجراتی شمیم نعیم، نے زبانوں کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی ترانہ انجمن نزہت نورالدین، جویریہ،ارم، راشدہ نے پیش کیا۔کورونا پر مشتمل نظم خدا کو بھول بیٹھے۔۔راشدہ باغبان نے پیش کی۔ شاہ ذاکر، مشتاق بہشتی موجود تھے،جمیلہ شیخ، شکیلہ شیخ نازیہ ،نسرین قادری، شیخ اسماء ، رضوانہ سید، محسن شاہ نے طالبات کو تیار کیا۔تدریسی غیر تدریسی عملہ نے کامیابی کے لیے محنت کیں۔نظامت دہم الف کی طالبات ثانیہ و مسکان باغبان نے کیں۔ شعبہ نثر و اشاعت اسکول ہذا 9822993710.

https://www.urdu.jadidnews.in/%d9%85%db%8c%d8%b1%db%8c-%d9%85%d8%a7%d8%af%d8%b1%db%8c-%d8%b2%d8%a8%d8%a7%d9%86-%d8%b9%d8%a7%d9%84%d9%85%db%8c-%d8%aa%db%81%d8%b0%db%8c%d8%a8-%da%a9%db%8c-%d8%ba%d9%85%d8%a7%d8%b2-%db%81%db%92/

میری مادری زبان عالمی تہذیب کی غماز ہے “ کےکےاردو گرلزکی تقریب یوم مادری زبان میں شرکاء کے تاثرات۔ جلگاؤں(پریسریلیز)انسانی زندگی کے ارتقاء میں زبان کا اہم کردار ہے ا...

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jadid News Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jadid News Urdu:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share