04/03/2024
وَمَا خَلَقۡتُ الۡجِنَّ وَالۡاِنۡسَ اِلَّا لِيَعۡبُدُوۡنِ (الذاريات:55)
اللہ سبحانہ و تعالی نے انسان کو اپنی عبادت اور معرفت حاصل کرنے کے لیے پیدا کیا ہے۔
▪️انسان کے اندر یہ طلب رکھ دی گئی ہے کہ کوئی ایسی ہستی ہو۔۔۔۔۔
▪︎جس کو وہ چاہے
▪︎جو سب کچھ جانے
▪︎جو اسکی تنہائیوں کی ساتھی ہو
▪︎جو اسکے مسائل، الجھنیں جانے اور انہیں حل کرسکے
▪︎جو ہمیشہ اسکا مددگار ہو
انسانوں میں کوئی اسکا دعوی نہیں کرسکتا ہے، ایسی ہستی تو صرف اللہ ہی کی ہو سکتی ہے۔
*کرنےکےکام:*
▫️عبادت شوق سے کرنی ہے
▫️عبادت پر جم جائیں
▫️زندگی کے کچھ اچھے اصول بنائیں اور ان پر جم جائیں
▫️اللہ کے لیے نیت خالص کریں اور نبی ﷺ کا طریقہ اپنائیں تو ہر عمل نیکی بن جائے گا
▫️چھوٹے چھوٹے اذکار یاد کریں، انکو عام روز مرہ کاموں کے دوران بھی کرتے رہیں
▫️رسول ﷺ سے محبت کریں، ان کے بارے میں جانیں، ان کا اتباع کریں
رب کے نازل کردہ احکامات کے پیچھے چلیں
▫️قرآن پڑھ کر رب والے بنیں
▫️ہر کام میں رب کی رضا کے متلاشی ہوں
▫️اللہ کے حلال کردہ کو حلال اور حرام کو حرام سمجھیں
▫️چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی اللہ سے مانگیں
▫️اسی سے بخشش مانگیں
▫️اسی پر توکل کریں
▫️رب سے ہر گز کبھی مایوس نہ ہوں