Jamiat Ulama i Mewat

Jamiat Ulama i Mewat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jamiat Ulama i Mewat, Digital creator, Nuh.

23/11/2023
آج جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا محمود مدنی صاحب کی ہدایت پر۔جمعیۃ علماء ہند کا وفد فیروز پور جھرکہ پہنچنوح میوات ف...
14/10/2023

آج جمعیۃ علماء ہند کے صدر حضرت مولانا محمود مدنی صاحب کی ہدایت پر۔
جمعیۃ علماء ہند کا وفد فیروز پور جھرکہ پہنچ
نوح میوات فساد میں جو لوگ اپنے ہی گھروں سے بے گھر ہوگئے تھے ان لوگوں کے لیے
آج جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ناظم عمومی حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی نے نو اور مکانوں کی بنیاد رکھی جو حضرت مولانا عبد الرحیم صاحب بڈیڈوی رحمتہ اللہ علیہ کے نام پر رکھی گئی
وفد میں شامل حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ۔ حضرت مولانا غیور احمد قاسمی۔ حضرت قاری محمد اسلم صاحب بڈیڈوی۔ حافظ اسرائیل صاحب بیواں۔ وغیرہ شامل ہیں

جمعیت علمائے ہند کے وفد میوات کا دورہ کیاجمعیت علمائے ہند کے ناظم عمومی حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ساتھ جمیعت علم...
09/10/2023

جمعیت علمائے ہند کے وفد میوات کا دورہ کیا
جمعیت علمائے ہند کے ناظم عمومی حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ساتھ جمیعت علمائے میوات کے صدر حضرت قاری محمد اسلم صاحب بڈیڈوی

جمعیت علمائے میوات کے صدرحضرت قاری محمد اسلم صاحب بڈیڈوی
08/10/2023

جمعیت علمائے میوات کے صدر
حضرت قاری محمد اسلم صاحب بڈیڈوی

Jamiat Ulama i Mewat
06/10/2023

Jamiat Ulama i Mewat

جمعیت علمائے ہند کے صدر قائد ملت حضرت مولانا محمود مدنی صاحب
04/10/2023

جمعیت علمائے ہند کے صدر
قائد ملت حضرت مولانا محمود مدنی صاحب

آج جمعیتہ علماء ہند اور جمیعت علمائے میوات کا وفد معائنہ کے لیے فیروز پور جھرکا پہنچانوح میوات فساد میں جن لوگوں کے حکوم...
01/10/2023

آج جمعیتہ علماء ہند اور جمیعت علمائے میوات کا وفد معائنہ کے لیے فیروز پور جھرکا پہنچا
نوح میوات فساد میں جن لوگوں کے حکومت کی انتقامی کارروائی میں اپنے ہی گھروں سے محروم ہوجانے والے متاثرین کے لیے، جمعیتہ علماء ہند نے مقامی جمعیتہ کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر ان لوگوں کے لیے مکانات تعمیرات کروائیں۔
انشاءاللہ مکانوں کی تعمیرات کا کام جلد ہی مکمل ہو جائے گا🤲

قائد ملت ۔۔ حضرت مولانا محمود مدنی جمعیت علمائے ہند اور جمیعت علمائے میوات کا وفد ملاقات کرتے ہوئےJamiat Ulama i Mewat
28/09/2023

قائد ملت ۔۔ حضرت مولانا محمود مدنی
جمعیت علمائے ہند اور جمیعت علمائے میوات کا وفد ملاقات کرتے ہوئے

Jamiat Ulama i Mewat

मेवात हिंसा में जो लोग गिरफ्तार हुए थे अब तक (73) लोग जमानत मंसूर हो चुकी हैंJamiat Ulama i Mewat
26/09/2023

मेवात हिंसा में जो लोग गिरफ्तार हुए थे अब तक (73) लोग जमानत मंसूर हो चुकी हैं
Jamiat Ulama i Mewat

فرقہ پرستی کے خاتمہ کے لیے انتظامیہ کو منصفانہ کارروائی کرنی ہوگی : مولانا محمود مدنیمیوات فساد متاثرین کے لیے جمعیۃ کی ...
24/09/2023

فرقہ پرستی کے خاتمہ کے لیے انتظامیہ کو منصفانہ کارروائی کرنی ہوگی : مولانا محمود مدنی
میوات فساد متاثرین کے لیے جمعیۃ کی بازآبادکاری مہم کا صدر جمعیۃ نے جائزہ لیا
اورکہا کہ ضرورت مندوں کی خیر خواہی سے ہمارا مقصد صرف اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے٫
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مسجد کیل گاؤں بلب گڑھ فریدآباد میں جمعیۃ علماء ہریانہ کے ذمہ داروں کے ساتھ ملاقات کی اور میوات میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد متاثرین کے لیے جمعیۃ علماء ہند کی جاری جد وجہد کا جائزہ لیا۔
صدر جمعیۃ علماء ہند کے ساتھ ملاقات کے وقت جو شخصیات موجود تھیں، ان میں مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃعلماء ہند، مولانا نیاز احمد فاروقی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، حافظ محمد عاصم بنگلور، مولانا غیوراحمد قاسمی، میوات سے مولانا یحییٰ کریمی ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب، قاری محمد اسلم بڈیڈوی صدر جمعیت علمائے میوات ، مفتی محمد سلیم بنارسی، مولانا محمد سلیم ساکرس، مولانا ظفر الدین ، مولاناعثمان، مولانا ناصر، محمد عالم گمٹ اور امن فیلوشپ سے حافظ محمد سلیم فیروز پور نمک، مولانا دلشا د تائوڑو، حافظ یامین سوہنہ وغیرہ شامل تھے

جمعیت علمائے ہند 🌹 جمعیت علمائے میوات
24/09/2023

جمعیت علمائے ہند 🌹 جمعیت علمائے میوات

جمیعت یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ میوات
30/06/2023

جمیعت یوتھ کلب بھارت اسکاؤٹ میوات

آج مدرسہ معارف القرآن مقام بڈیڈ میوات میں جمیعت علمائے میوات کی ایک اہم میٹنگ  ہوئی اس میں بھی جمیت علماء کے سبھی ذمہ دا...
23/06/2023

آج مدرسہ معارف القرآن مقام بڈیڈ میوات میں جمیعت علمائے میوات کی ایک اہم میٹنگ ہوئی اس میں بھی جمیت علماء کے سبھی ذمہ دار موجود رہے

جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام منتخب کردہ زون 5 کے مثالی اضلاع کے منتخب کارکنان و رضاکاروں کے لیے دو روزہ ورکشاپ دفترجمعی...
17/06/2023

جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام منتخب کردہ زون 5 کے مثالی اضلاع کے منتخب کارکنان و رضاکاروں کے لیے دو روزہ ورکشاپ دفترجمعیۃ علماء ہند نئی دہلی کے مدنی ہال میں جاری ہے۔
آج صبح صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو جمعیۃ علماء ہند کی سرگرمیوں اور تعمیری پروگرام کو منظم کرنا ہے ۔ آج کے جو حالات ہیں اس میں ہمیں چار گنا زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ اگر آپ کو سماج میں اپنا مقام بنانا ہے تو سماجی زندگی کو مثالی بنانا پڑے گا ۔مولانا مدنی نے کہا کہ کسی بھی قوم کو چند ہی لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے ، کبھی بھی بھیڑ بڑا کام نہیں کرتی ، بلکہ چند منظم اور متحرک لوگ ہی کام کرتے ہیں اور ان کی محنتوں سے قوم کی تقدیر بدل جاتی ہے ۔آج کی تاریخ میں علمائے دین کی جماعت ہی وہ لوگ ہیں ، جو آگے بڑھ کر یہ کام کرسکتے ہیں ۔اور اگر وہ نہیں کریں گے تو اللہ تعالی ان کو ختم کردے گا ۔
اس ورکشاپ کے پہلےدن سوشل میڈیا ٹریننگ، مختلف پروجیکٹس جمعیتہ اوپن اسکول، اصلاح معاشرہ، دینی تعلیم، محاسبہ ایمان کا تعارف وغیرہ پیش ہوا- پرسنلٹی ڈیولپمنٹ کا پروگرام مولانا ڈاکٹر ساجد فلاحی پیش کر رہے ہیں-

Jamiat Ulama i Mewat

شیخ الہند حضرت مولانا محمودالحسن دیوبندیؒ ۔ جب شیخ الہند کی میت کو غسل دینے کے لیئے تختے پر لٹایا گیا تو دیکھنے والے سکت...
01/06/2023

شیخ الہند حضرت مولانا محمودالحسن دیوبندیؒ ۔

جب شیخ الہند کی میت کو غسل دینے کے لیئے تختے پر لٹایا گیا تو دیکھنے والے سکتے میں رہ گئے کہ کمر پر ہڈیوں کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ ۔ ۔
اس کے متعلق آپ کے شاگرد اور رفیقِ جیل مولانا حسین احمد مدنی سے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ :
"مالٹا" کے شب و روز میں شیخ الہند کو ایک تہہ خانہ میں لے جا کر اوندھے منہ لٹایا جاتا اور پھر کمر پر گرم سلاخیں پھیری جاتیں جس سے آپ کا چمڑا اور گوشت پگھل گیا اور ہڈیاں ظاہر ہوگئیں ۔ ۔ ۔ اللہ اکبر
مگر سلام شیخ الہند کی استقامت پر کہ پھر بھی آپ نے
آزادی ہند کا پرچم بلند کیئے رکھا ، اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور انگریز سامراج کے سامنے جھکنا گوارا نہ کیا ۔ ۔ ۔
بے شک عالی مقام ہیں دیو بند والے

دارالعلوم دیوبند کیا ھے ۔۔۔
01/06/2023

دارالعلوم دیوبند کیا ھے ۔۔۔

17/05/2023

دارالعلوم دیوبند کے سابق شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری رحمتہ اللہ علیہ کے اہل خانہ کا دہلی ممبئی ایکسپریس وے پر خوفناک حادثہ، دو جاں بحق، 😭
اور زخمیوں کو الور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔۔۔🤲🤲
Jamiat Ulama i Mewat

03/05/2023

داعی اسلام حضرت مولانا کلیم صدیقی صاحب جیل سے رہا ہوکر باہر آچکے ہیں

25/04/2023

آج بتاریخ ۲۵؍ اپریل ۲۳ کو جمعیۃ علماء ہند کےصدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب تکیہ کلاں رائے بریلی یوپی پہنچے اور وہاں مولانا سید بلال الحسنی ندوی صاحب نو منتخب ناظم ندوۃ العلماء لکھنو سے ملاقات کی اوران کی اور جملہ اہل خانہ کی خدمت میں صدرآل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ حضرت مولانا رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر تعزیت مسنونہ پیش کی ۔مولانا مدنی نے کہا کہ حضرت مولانا کا وصال پوری ملت اسلامیہ ہند کے لیے بڑا خسارہ ہے ۔
مولانا مدنی حضرت مرحوم کے مزار پر حاضر ہوئے اور دعائے مغفرت کی ۔واضح ہو کہ مولانا رابع حسنی ندوی ؒ کا رمضان المبار ک کے تیسرے عشرے کے شروع میں وصال ہوا تھا ، اس وقت مولانا مدنی مسجد رشید میں سینکروں متوسلین کے ساتھ معتکف تھے ۔
آج کی ملاقات کے موقع پر مولانا عبدالرب اعظمی صدر جمعیۃ علماء اترپردیش ، مولانا کلیم اللہ قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء اترپردیش، جناب سید حسین احمد لکھنواوردارالعلوم ندوۃ العلماء کے دیگر ذمہ داران موجود تھے

21/04/2023

مسجد جامع رشید دارالعلوم دیوبند میں 29 شب میں مکمل تراویح ہوئی۔ اس موقع پر خانقاہ مدنی کے سجادہ نشیں و صدر جمعیت علمائے ہند حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب نے بڑی روح پرور دعا کرائی۔
ایک جم غفیر نے اس دعا میں شرکت کی۔ واضح ہو کہ اس مسجد میں تقریبا دو ہزار متوسلین خانقاہ مدنی ایک ساتھ اعتکاف فرماتے ہیں۔ اپنے قیام کے وقت سے ہی یہ مسجد ہر رمضان میں اہل اللہ کی آماجگاہ رہی ہے جس کی قیادت شروع میں حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی رح اور اب ان کے جانشین فرماتے ہیں۔ اس سے بھی قبل حضرت قطب عالم مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ اس خانقاہ کی قیادت فرماتے تھے جن کی صدائے سحر گاہی سے سرزمین دیوبند کی خشک شاخیں ہری ہوجاتیں اور قوت ایمان میں روحانیت کی حلاوت سے دیوبند کی فضا مشام جاں معطر رہتی۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدللہ 4 اپریل کو کونیا ترکی میں ترکی زلزلہ زدگان کے لئے رمضان المبارک کیلئے اور عید ک...
05/04/2023

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الحمدللہ 4 اپریل کو کونیا ترکی میں ترکی زلزلہ زدگان کے لئے رمضان المبارک کیلئے اور عید کے لئے ایک 1000 بکس تیار کیے گئے ہیں آج ان شاء اللہ مختلف مقامات پر تقسیم کیے جائیں گے ۔
مولانا حکیم الدین قاسمی صاحب جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ہند،مقیم حال ترکی میں ۔

Address

Nuh
122508

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulama i Mewat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Digital creator in Nuh

Show All