#urdupoetry #homestyling #hardikpandya #travelawesome #foodoftheday #Mushayera #urduadab #foodoftheday #exercisemotivation #fitnesschallenge PM Narendra Modi Ilhan Omar
ہندوستان میں انبیاء کرام کی قبریں
پنجاب کے جالندھر سے سرہند تک کا سفر
از قلم شان عالم( القاسمی)
ہندوستان کے اندر کسی مقام پر انبیاء کرام کی قبریں ہیں، اس بارے میں احقر نے سب سے پہلے اپنے محسن و مشفق اور برادر کبیرحضرت مولانا جان عالم صاحب ( مدرس مدرسہ محمودیہ سروٹ، مظفرنگر) سے سنا تھا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ پنجاب کے اندر کسی گاؤں میں انبیاء کی قبریں ہیں ، اس کے بعد سے احقر کی بڑی خواہش تھی کہ اللہ کا فضل ہوا تو ان شاء اللہ اس جگہ کی زیارت ضرور کروں گا۔
وقت گزرتا گیا اور آخر کار احقر 2014 میں پنجاب کے جالندھرشہر میں میں اپنی ملازمت کی تلاش میں پہنچا۔ احقر کو ایک'ہند سماچار 'نامی اردو نیوز پیپر میں ملازمت مل گئی۔اخبار یا صحافت کی لائن میں چھٹی ذرا مشکل ہوتی ہے، اس لئے ملازمت کی مصروفیات اور امورِ دنیا داری کے باعث انبیاء کرام کی قبروں کی زیارت کی خواہش کے ساتھ ساتھ بہت سارے ارمان جیسے نسیا منسیا ہوگئے تھے۔
لیکن کہتے ہیں کہ اللہ کوئی چیز وقت سے پہلے اور قسمت سے کم یا زیادہ نہیں دیتے۔ کافی طویل عرصہ گزرنے کے بعد اپنی نوشتہ تقدیر اور وقت کے مطابق احقر نے اکتوبر2021میں اپنے چند دوست و احباب کے ساتھ رخت سفر باندھا اور اللہ کے فضل وکرم سے پنجاب کے سرہند میں مجدد الف ثانی کے مزار پر حاضری دی۔
وہاں کچھ گھنٹے قیا