17/11/2024
32 منٹ کی یہ ویڈیو وقت نکال کر ضرور دیکھیں
ایک بار دعوتی سلسلے میں شیخ عتیق الرحمن ریاضی حفظہ اللہ کے علاقے کی طرف جانا ہوا تو شیخ سے ملاقات کا موقع ملا ، طویل ملاقات میں شیخ کی زندگی کے چند پہلوؤں پر بات ہوئی( تدریس ، تجارت ، دعوت و تبلیغ وغیرہ) جن کے چند ملاحظات ویڈیو کی شکل میں آپ کے سامنے ہیں -
شیخ عتیق الرحمن ریاضی حفظہ اللہ کا دعوتی و اصلاحی طریقہ جو وہ اپنے کچھ احباب کو ساتھ لے کر گھروں تک جاکر انفرادی طور پر ( بنا کسی خرچ اور اشتہار کے ) دین کی خدمت کر رہے ہیں یقیناً وہ قابل مبارکباد ہیں ، شیخ کہتے ہیں یہی میرا اصل طریقہ ہے دعوت کا -
میں پچھلے دو سالوں شیخ کو جانتا ہوں لیکن الحمد للّٰہ شیخ اس طریقہء اصلاح کو بہت سالوں سے اپنا رہے ہیں ، شیخ نے بتایا کہ اس سے لوگ کافی متاثر ہوتے ہیں ، لوگوں سے انفرادی طور پر ملنا ان کا حال خبر لینا ان کو دعاء دینا پیار و محبت سے پیش آنا یقیناً ان کو یہ طریقہ دین اور علماء دین سے قریب کرتا ہے -
ابھی چند ایام پہلے کی بات ہے شیخ نظام الدین سلفی حفظہ اللہ کی دعوت پر ان کے مسکن پر پہنچا وہاں سے شیخ نظام الدین سلفی، شیخ عتیق الرحمن ریاضی حفظہما اللہ اور دیگر چند احباب بسنت پور کپل وستو نیپال جو شیخان کے گاؤں سے قریب پڑتا ہے کی طرف رخ کرتے ہیں جس میں راقم الحروف بھی ہوتا ہے مغرب کی نماز کے بعد لوگوں کے گھروں تک جاکر انفرادی طور پر نماز کی طرف دعوت دیتے ہیں، عشاء میں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے ، نماز بعد اختصار کے ساتھ دروس کا اہتمام ہوتا ہے ، لوگ اس عمل سے کافی متاثر ہوتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں- اللہ ان سب کی خدمت کو قبول فرمائے ( آمین)
اپنی تقریر و تحریر سے میرا مقصد کسی کو تکلیف دینا نہیں لیکن انسان ہوں خطاؤں کی سرزدگی سے بری نہیں ہوں اگر آپ کو میری باتوں سے تکلیف ہوئی یا کبھی ہو جائے تو معافی کی درخواست کرتا ہوں
آئیں ہم سب مل کر دین کہ خدمت کریں ، اللہ ہمارے علماء کی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کی حفاظت فرمائے ( آمین)
اللہ ہماری صف (علماء) میں اتحاد پیدا کر دے