Tameere Ummat

Tameere Ummat Tameere Ummat is a mission to unite huminity and and spreed peace and love.

15/03/2024

Kya Maslaki Ikhtilafat ka Khatma Mumkin Hai? - کیا مسلکی اختلافات کا خاتمہ ممکن ہے؟

https://youtu.be/EkXlsP5YpVI

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہہم نے ایک تحریک کا آغاز کیا ہے۔امت مسلمہ کی ترقی و تعمیر کے راستے میں رکاوٹ بننے والے فک...
14/03/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ہم نے ایک تحریک کا آغاز کیا ہے۔
امت مسلمہ کی ترقی و تعمیر کے راستے میں رکاوٹ بننے والے فکری مسائل کو حل کرنے اور امت کے اندر امت ہونے کا احساس پیدا کرنے کا۔
تفصیلات کے لیے یہ انٹروڈکشن ملاحظہ فرمائیں۔
https://youtu.be/0k_F9d1YZ5k?si=Eb034KTRS1ppP5ss
اور اپنے مشوروں سے نوازیں:
1. کیا آپ اس کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟
2. اس کو آگے کیسے بڑھایا جاسکتا ہے؟
3. وہ کون سے مسائل ہیں جن پر پہلے گفتگو ہونی چاہیے؟
4. وہ کون سے مباحث ہیں جن کی معتدل تفہیم کی آپ ضرورت محسوس کرتے ہیں؟

ذیل میں ہمارے یوٹیوب چینل اور فیس بُک پیج کا لنک موجود ہے۔ ہم سے جڑے رہنے کے لیے سبسکرائب اور فالو کرلیں۔
یوٹیوب: https://www.youtube.com/

فیس بُک پیج: https://www.facebook.com/tameereummat1/

This video was made with Clipchamp

14/03/2024

تکفیر اساس اور تفہیم اساس کیا ہے؟
ان دونوں رویے کا ہماری زندگی پر کیا اثر پڑتا ہے؟
تکثیری معاشرے میں مسلمان اپنا مقام کیسے بنائے رکھیں؟
تکفیر ازم کے نقصانات کیا ہیں؟
اسلام جیسے فطری دین کو ہم دنیا کے سامنے متعارف کیوں نہ کراسکے؟
تکفیرازم سے نجات کا فارمولا کیا ہے؟

ان سب سوالات کا جواب جاننے کے لیے دیکھیں ڈاکٹر ذیشان احمد مصباحی صاحب سے یہ خصوصی گفتگو۔۔۔۔

14/03/2024

Tameere Ummat Introduction

مسلکی عصبیت کا عفریت جو تعمیر کے ہر راستے پر ایک بڑی رکاوٹ بن کر کھڑا ہے۔
05/03/2024

مسلکی عصبیت کا عفریت جو تعمیر کے ہر راستے پر ایک بڑی رکاوٹ بن کر کھڑا ہے۔

تعمیر امت :  یعنی امت کی تعمیر وترقی میں حائل فکری مسائل کے حل کی تلاش--------------------------------------------حقائق ...
05/03/2024

تعمیر امت : یعنی امت کی تعمیر وترقی میں حائل فکری مسائل کے حل کی تلاش
--------------------------------------------
حقائق اور مسائل
 امت کی تعمیر و ترقی ہر فرد کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔ لیکن تعمیر کے ہر راستے پر مسلکی عصبیت کا عفریت ایک بڑی رکاوٹ بن کر کھڑا ہے جو اِس وقت ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
 مسلکی جھگڑوں اور آپسی نفرت و تعصب نے امت کو اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے کہ دین کی اصل روح فنا ہوتی جارہی ہے۔ پچھلے سو ڈیڑھ سو سالوں سے ہم آپسی خانہ جنگیوں میں مصروف رہے اور دشمنوں نے ہمارے خلاف ایک مضبوط محاذ کھڑا کردیا ہے ۔ اگر ہم بحیثیت اُمت ایک ساتھ کھڑے ہوکر اس طوفان کا مقابلہ کریں تو ممکن ہے کہ ہمارا نقصان کم سے کم ہو۔
 اب جب کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ ہمارےفضلا مسلمانوں کے اندر انتشار کو ہوا دینے، اختلافات کا زہر پھیلانے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے ایک عرصے سے استعمال ہو رہے ہیں اور ہمارے یہ فضلا اسلام کے خلاف مواد بیچتے آرہے ہیں۔ تو ایسے میں اُمّت کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنے اور وحدت و اعتدال کی طرف بلانے کے لیے مسلسل کوشش کرنے کی ضرورت و اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
 ہم جب بھی اپنی روحانی، تعلیمی یا معاشی تعمیر کی طرف بڑھتے ہیں تو ہمارے سامنے فکری مسائل کا ایک طوفان کھڑا ہوجاتا ہے اور ہم عمل کے بجائے میلاد و فاتحہ، مزارات و مقابر، سنت و بدعت، کفر شرک، عید میلاد و شب برات اور تقلید واجتہاد جیسے فروعی مباحث میں الجھ کر عمل کا موقع گنوا بیٹھتے ہیں۔ جیساکہ ہم نے شروع میں کہا کہ تعمیر کے ہر راستے پر مسلکی عصبیت اور فکری مباحث ایک بڑی رکاوٹ بن جاتے ہیں۔
 آج عوام سے لے کر خواص تک سبھی ان مسلکی جھگڑوں اور آپسی خانہ جنگیوں کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ لیکن ان بیانات سے آگے ہمیں عملی طور پر کیا کرنا چاہیے؟ ان میں کتنے لوگ سنجیدہ ہیں اور کچھ کرنا چاہتے ہیں؟ پھر اگر ہمیں کچھ کرنا ہے تو کیا کرنا ہے؟اس پر کیسے عمل ہو؟ ہمارے پاس کوئی ایسا واضح خُطہ یا لائحہ عمل نہیں ہے جس پر چل کر ہم موجودہ بحران سے نبرد آزما ہوسکیں۔

ان مسائل کا حل؟
 تاریخ گواہ ہے کہ اصلاح و فساد کے عمل کا آغاز پہلے اندر سے ہوتا ہے پھر باہر اس کے اثرات نظر آتے ہیں۔اس لیے ہماری سب سے پہلی کوشش یہ ہوگی کہ :
1. امت کی اندرونی اصلاح کے لیےہم سب مل جل کر تعمیر کے راستے میں آنے والے فکری مسائل اور رکاوٹوں کا معتدل اور واضح حل تلاش کریں اور اس پر صدق دل سے عمل کریں۔
2. ایسے لوگوں کو متعارف کرائیں اور ایک پلیٹ فارم پر جمع کریں جووحدت و دعوت کے لیے کام کر رہے ہیں۔
3. ایسے واقعات کی حوصلہ افزائی کرنا جن کے سبب امت میں اتحاد کی فضا قائم ہو۔
ہمارا مشن
ہمارا بنیادی مقصد اور مشن ہے تعمیر کی طرف بڑھنے کے لیے علمی رہنمائی فراہم کرنا اور تعمیر کی راہ میں حائل علمی اور فکری رکاوٹوں کا حل تلاش کرنا۔
ہمارا وِژن
مسلمانوں میں مثبت اور دعوتی طور پر امت کے تصور کو زندہ کرنا اور وحدت امت کی فکر پیدا کرنا۔
آپ کی ذمہ داری
امت کا ایک فرد ہونے کی حیثیت سے آپ کی ذمہ داری ہے کہ ہمارے اس مشن میں آپ ہمارا ساتھ دیں اور ہماری آواز زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے میں ہمارے مدد کریں۔

Address

Islampur
Islampur
733202

Telephone

+918052484295

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tameere Ummat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tameere Ummat:

Videos

Share


Other Digital creator in Islampur

Show All