تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر نے اتوار کو اسمبلی سیشن میں اعلان کیا کہ ریاست بھر میں دس ہزار ائمہ و موذنین کے علاوہ ماباقی 6 تا 7 ہزار ائمہ و موذنین کی زیر التوا درخواست کو منظوری دے کر انہیں ماہانہ پانچ ہزار روپیہ مشاہیرہ دیا جائے گا۔
تلنگانہ اسمبلی میں مجلس اتحاد المسملین کے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی نے سیف الدین کے اہل خانہ کی مدد کرنے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا جس پر تلنگانہ حکومت نے سیف الدین کی بیوہ کو سرکاری نوکری اور ایک ڈبل بیڈروم مکان دینے کا اعلان کیا۔
مہاراشٹر ٹرین فائرنگ: مہلوکین میں حیدرآبادی نوجوان بھی شامل، رکن اسمبلی جعفر حسین معراج کی متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات
شہر حیدرآباد میں مختلف مساجد میں بچوں کو نماز فجر کا پابند بنانے کے لئے ایک انوکھی مہم شروع کی گئی جس کے تحت 40 دنوں تک نماز فجر پابندی کے ساتھ ادا کرنے والوں کو انعام دیا جاتا ہے کشن باغ بہادرپورہ میں مسجد سید دریا میں بھی 40 دن نماز فجر ادا کرنے پر سائیکلس تقسیم کی گئیں۔
Madrasa-I-Aliya celebrates 150 years of completion
مدرسہ عالیہ حیدرآباد کے قدیم ترین اسکولوں میں سے ایک ہے، اس اسکول کے 150 سال مکمل ہونے پر مدرسہ عالیہ کی خدمات کو یاد کرنے کے لیے نظام کالج، گن فاؤنڈری، حیدرآباد کے اسکول کے احاطے میں ایک جشن تقریب منعقد کی گئی۔
تلنگانہ میناریٹی فینانس کارپوریشن کی جانب سے قرض حاصل کرنے کے لئے اقلیتی طبقات سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں 19 دسمبر سے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔
شہر حیدرآباد کے دھرنا چوک پر مسلم یونائٹیڈ فیڈریشن کی جانب سے مسلمانوں کے ساتھ نا انصافی کے خلاف بھوک ہڑتال کا آغاز کیا گیا اس موقع پر صدر مسلم یونائیٹڈ فیڈریشن جناب خیر الدین صوفی صاحب اور دیگر سماجی و ملی رہنما موجود تھے۔
حیدرآباد کے علاقے کوٹھی میں وسیع و عریض برٹش ریزیڈنسی بہت خوبصورت انگلینڈ طرز پر تعمیر کی گئی عمارت ہے۔ فی الحال اس شاندار عمارت میں وومینس کالج قائم ہے۔
بابری مسجد کی شہادت کی 30 ویں برسی کے موقع پر حیدرآباد کے سعیدآباد کے عیدگاہ اجالا شاہ میں مسلم خواتین و طالبات نے مسجد کی بازیابی کے لئے اجتماعی دعا و قنوت نازلہ کا اہتمام کیا
حیدرآباد: ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی نے اس سال ٹیچرس ڈے کے موقع اپنے اساتذہ سے عمرہ کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا ہوگیا منتخب اساتذہ کا قافلہ عمرہ کے مقدس سفر پر روانہ ہوگیا ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے جانسٹھ روڑ پر واقع تقریبا تین سو سال قدیم ابو مظفر علی کی درگاہ اور وہاں موجود مسجد کو ضلع انتظامیہ نے بلڈوزر کے ذریعے منہدم کردیا۔
شہر حیدرآباد میں صفا بیت المال کی جانب سے دوسری مرتبہ آخری سفر مغسلہ ایمبولنس خدمات کا خواتین کے لئے آغاز کیا گیا۔
تلنگانہ میں کمیونٹی سنٹرز میں لڑکیوں اور خواتین کو ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ وہ روزگار سے منسلک ہوکر خود کفیل بن سکے۔
حیدرآباد کی مسجد بلال میں بچوں کو نماز کا عادی بنانے کے مقصد سے 40 روزہ ایک مہم شروع کی گئی تھی۔ مہم کے اختتام پر مسجد بلال کمیٹی اور مرزا غفار بیگ کی جانب سے سینکڑوں بچوں کو نماز فجر پابندی سے ادا کرنے پر تحفتاً سائیکل دی گئی۔ اس مہم میں آٹھ برس سے 18 برس کے تقریباً 102 بچوں نے حصہ لیا جنہوں نے پابندی کے ساتھ فجر کی نماز ادا کی۔
مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ سماج میں شعور بیداری کی اشد ضرورت ہے اور اپنے آپ کو چوکنا رکھنے کی ضرورت ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہیکہ ہم مشتعل یا متشدد ہوجائیں، بلکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کے سلسلہ چوکنا رہیں۔
حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پی ایف آئی پر پابندی عائد کئےجانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف آئی پر تو پابندی لگا دی گئی لیکن اجمیر درگاہ بم بلاسٹ کے مجرمین جن تنظیموں سے وابستہ ہیں ان پر ابھی تک کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔
حیدرآباد: انجمن فلاح معاشرہ یاقوت پورہ کی جانب سے آج سعید ولا فنکشن پلازہ رین بازار یاقوت پورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سات مستحق لڑکیوں کی شادی کی گئی۔ اجتماعی شادی تقریب میں انجمن کی جانب سے مستحق جوڑوں کو ضروری سازوسامان بھی دیا گیا۔
امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان نے کہا کہ ایس آئی او سماج کی تعمیر نو کا عزم لیکر اٹھی ہے اور مستقبل میں اس عزم کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے متعدد ریاستوں میں چھاپوں کے دوران 100 سے زیادہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے رہنماوں کو گرفتار کیا ہے۔
حیدرآباد: طب یونانی طلبہ نے مرکزی حکومت کی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا۔