FANUS Urdu Magazine Online

FANUS Urdu Magazine Online A Fortnightly Urdu Magazine

17/03/2024
جنوری 2024 ء کا شمارہ پیش خدمت ہے ـ تاخیر کے لیے مجلہ فانوس کی پوری ٹیم معذرت خواہ ہے ـ
31/01/2024

جنوری 2024 ء کا شمارہ پیش خدمت ہے ـ تاخیر کے لیے مجلہ فانوس کی پوری ٹیم معذرت خواہ ہے ـ

مجلہ فانوس کے نومبر ـ دسمبر کا شمارہ پیش خدمت ہے ـ تاخیر کے لیے فانوس کی پوری ٹیم معذرت خواہ ہے ـ
28/12/2023

مجلہ فانوس کے نومبر ـ دسمبر کا شمارہ پیش خدمت ہے ـ تاخیر کے لیے فانوس کی پوری ٹیم معذرت خواہ ہے ـ

चांद पर भारत!
23/08/2023

चांद पर भारत!

مجلہ فانوس کے اگست 2023ء کا خصوصی شمارہ بمناسبت 77واں جشنِ یومِ آزادیٍ ہند پیش خدمت ہے ـ چند اسباب و عوامل کی بنیاد پر پ...
15/08/2023

مجلہ فانوس کے اگست 2023ء کا خصوصی شمارہ بمناسبت 77واں جشنِ یومِ آزادیٍ ہند پیش خدمت ہے ـ چند اسباب و عوامل کی بنیاد پر پندرہ روزہ مجلہ فانوس کو اس ماہ سے ماہنامہ کر دیا گیا ہے ـ آپ احبابِ گرامی قدر فرصت نکال کر اسے ضرور پڑھیں اور دوسروں کو شئر کریں اور انہیں پڑھنے کی ترغیب دیں ـ یقیناً آپ سب ممنون و مشکور ہوں گے ـ

https://drive.google.com/file/d/1vYmPyPb4MzxrLZugP4xrmmbUF6GpJvkr/view?usp=drivesdk

12/07/2023

*شیخ العرب والعجم استاذ الاساتذہ سند العلماء بقیۃ السلف مولانا محمد اعظمی صاحب کا انتقال پُرملال*
یہ خبر نہایت ہی رنج و افسوس کے ساتھ سنی گئی کہ شیخ العرب والعجم استاذ الاساتذہ سند العلماء بقیۃ السلف نامور عالم دین مولانا محمد اعظمی صاحب طویل علالت کے بعد آج بتاریخ 11 جولائی 2023ء، بوقت تقریبا سوانو بجے شب بعمر تقریبا 93 سال داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔اناللہ وانااليه راجعون.اللهم اغفرله وارحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله ونقه من الذنوب كمانقيت الثوب الابيض من الدنس وادخله الفردوس الاعلى من الجنة والهم اهله وذويه الصبر والسلوان.ان العين تدمع والقلب يحزن ولانقول الابما يرضى ربناسبحانه وتعالى . ان لله مااعطى وله مااخذ وكل شئى عنده باجل مسمى.
مولانا محمد بن مولانا عبدالعلی بن شیخ عبداللہ بن مولانا علیم اللہ بن حکیم جمال الدین رحمہ اللہ بڑے خلیق و ملنسار، سادگی پسند، متواضع، علماء نواز اور ورع و تقویٰ میں سلف کی یادگار تھے ۔ان کا انتقال علمی و تحقیقی دنیا کا عظیم خسارہ ہے۔ مولانا محمد اعظمی نے جامعہ عالیہ عربیہ مئو، جامعہ دار السلام عمر آباد، مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی اور مدرسہ اسلامیہ دارا نگر بنارس میں اکابر علماء و جہابذہ علم و دانش سے اکتساب فیض کیا جن میں سے مولانا محمد بن سلیمان داود مئوی، مولانا احمد بن ملا حسام الدین مئوی، مولانا محمد لقمان اعظمی اور مولانا ابوالقاسم سیف بنارسی شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے شاگرد رشید تھے۔آپ نے تقریباً پینتالیس سال تک جامعہ عالیہ عربیہ مئو ، مدرسۃ الاصلاح سرائے میر، جامعہ فیض عام مئو، مدرسہ خیرالعلوم سیونی اور کلیۃ فاطمۃ الزھراء للبنات مئو میں تدریسی و تربیتی اور انتظامی خدمات انجام دیں۔ آپ نے اس دوران متعدد دینی و علمی کتابیں تصنیف فرمائیں جن میں آداب زواج، شریعت و عادت، نقوش رحمانی، کائنات کا آغاز و انجام، نماز نبوی، مستند دعائیں، تذکرۃ البخاری، دعایۃ الایمان، قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے آداب وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ آپ برصغیر کے ان چند علماء میں سے تھے جو فن حدیث میں سند عالی رکھتے تھے، اس لئے عرب و عجم کے ہزاروں طلباء نے آپ سے اکتساب فیض کیاجو آپ کے لئے صدقہ جاریہ ہیں۔ ان شاء اللہ۔
مولانا مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے کاز سے بڑی دلچسپی رکھتے تھے اور ناچیز کو بہت عزیز رکھتے تھے اور جمعیت کی ہمہ جہت خدمات کے بارے میں سن کر خوشی کا اظہار کرتے اور دعاؤں سے نوازتے تھے۔ابھی کچھ دنوں پہلے لوہیا ، مبارک پور کے جلسے کی مناسبت سے محض مولانا سے ملاقات اور دعا کی غرض سے حاضر ہوا۔ مولانا نے برجستہ فرمایا کہ آپ ماشاء اللہ بہت ساری خدمات انجام دے رہے ہیں۔ہرملاقات میں بے حد ہمت افزائی فرماتے تھے۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی گراں قدر علمی و تحقیقی اور تدریسی خدمات کے اعتراف میں ان کو ایوارڈ سے نوازا تھا۔
ان کے جنازے کی نماز آبائی وطن مئو کے عیدگاہ اہل حدیث ڈومن پورہ پچھم میں کل صبح دس بجے ادا کی جائے گی۔ ان شاء اللہ پسماندگان میں معروف عالم دین اور صاحب قلم مولانا اسعد اعظمی سمیت چھ بیٹے عزیزان احمد، اجود، ارشد، امجد اور اسجد اور چھ بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے، بشری لغزشوں سے درگذر فرمائے، دینی و دعوتی خدمات کو شرف قبولیت بخشے،جنت الفردوس کا مکین بنائے، جملہ پسماندگان ومتعلقین کوصبرجمیل کی توفیق بخشے اور ملک ملت اور جمعیت و جماعت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین
شریک غم و دعا گو
اصغر علی امام مہدی سلفی
امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

29/06/2023

میرے پیارے دوستو!
آپ سبھی کو میری اور مجلہ فانوس کی طرف سے عید قرباں( 2023) کی بہت بہت مبارکباد ۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ آپ سب کے تمام دنوں کو خوشیوں اور تعطیلات کے دن بنائے۔ عید قرباں کا یہ دن آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو ہر سال عطا کرے ـ تاکہ آپ سب اسی طرح ہنستے ـ مسکراتے اور مستی کرتے رہیں۔
اللہ مجھے اور آپ کو قول و فعل میں اخلاص عطا فرمائے۔
آمین!!
تقبل الله منا ومنكم صالح الاعمال
كل عام وانتم بخير ۔

مدیر اعلیٰ :سہیل لقمان تیمی۔
منڈرو ،گڈا ،جھارکھنڈ

مجلہ فانوس کا چوتھا شمارہ پیش خدمت ہے، آپ احباب اسے ضرور پڑھیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازیں، یقیناً آپ ممنون و مش...
18/05/2023

مجلہ فانوس کا چوتھا شمارہ پیش خدمت ہے، آپ احباب اسے ضرور پڑھیں اور اپنے قیمتی مشوروں سے بھی نوازیں، یقیناً آپ ممنون و مشکور ہوں گے

21/04/2023

مجلہ فانوس اور اس کے تمام ذمہ داران کی طرف سے آپ تمام احباب گرامی قدر کو عید الفطر کی بہت بہت مبارک بادیاں

تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال وكل عام وانتم بخير

09/04/2023
آپ احباب گرامی کے مختصر و جامع تبصرے کا انتظار رہے گا
19/03/2023

آپ احباب گرامی کے مختصر و جامع تبصرے کا انتظار رہے گا

FOLLOW Page  FANUS Urdu Magazine Online
09/03/2023

FOLLOW Page FANUS Urdu Magazine Online

Address

PIPALJORIA , MANDRO, GODDA
Godda
813208

Telephone

+918709272153

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FANUS Urdu Magazine Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to FANUS Urdu Magazine Online:

Share

Category