Ziyai Network - ضیائی نیٹورک

Ziyai Network - ضیائی نیٹورک Ziyai Network - YouTube Channel
https://youtube.com/c/ziyainetworkofficial

27/01/2025
افسوس کوڈرما کی ایک لڑکی مرتدہ ہو گئی وجہ صرف موبائلآج بتاریخ 12/جنوری2025 جیسے ہی میں دارالعلوم غوثیہ ایجوکیشنل سینٹر ا...
13/01/2025

افسوس کوڈرما کی ایک لڑکی مرتدہ ہو گئی وجہ صرف موبائل

آج بتاریخ 12/جنوری2025 جیسے ہی میں دارالعلوم غوثیہ ایجوکیشنل سینٹر امباٹانڈ کوڈرما پہنچا اور کال کرنے کے لیے موبائل کھولا تو واٹس ایپ کے کسی گروپ میں یہ خبر دیکھا کہ ایک مسلمہ لڑکی(نصرت خاتون) غیر مسلم لڑکے(دھیرج سنگھ)سے شادی کر لی،جب پوری خبر بذریعہ ویڈیو دیکھا تو پتا چلا کہ یہ لڑکی تو یہاں سے پانچ دس کیلومیٹر پر واقع منجھلا نگر کی ہے۔یہ خبر سنتے ہی مانوں میرے پاؤں تلے زمین کھسک گئی اور دل بہت غمگین ہو گیا،میں فوراً محب گرامی وقار مولانا مظہر ضیا مصباحی اور قاری ایوب رضا نعمانی سے کہا کہ لڑکی کا گھر چلا جائے اور معلوم کیا جائے کہ یہ کیسے ہوا اور وہ لوگ اس کو واپس لانے کا کیا اقدام کر رہے ہیں،دارالعلوم میں چھٹی ہونے کے بعد ہم تینوں ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر لڑکی کے گھر کی طرف روانہ ہو گئے،جیسے ہی لڑکی کے گھر پہنچے تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص غم سے نڈھال،چہرے پر سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم سجایا ہوا ہے، اور رنج و الم کے اثرات اس کے چہرے پر نمایاں ہے،ہم لوگ ان سے مصافحہ کیے اور خیریت پوچھے پھر معلوم ہوا کہ یہی لڑکی کے والد صاحب ہیں،انہوں نے ہم لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا،ہم لوگ ساتھ بیٹھے اور پورے واقعہ کی تفصیل جاننے کی کوشش میں لگ گئے کہ آخر یہ شرمناک واقعہ کیسے پیش آیا۔ہم لوگ لڑکی کے والد صاحب سے سوال کیے کہ کیا آپ کی بیٹی اسکول یا کالج جاتی تھی تو وہ بولے تین سال سے اسکول نہیں گئی ہے۔اور یہ بھی کہنے لگے کہ سراغ نہیں مل پا رہا ہے،پتا نہیں یہ کیسے ہو گیا ہماری بیٹی پنج وقتہ نماز کی پابند تھی،ہر نماز کے بعد قرآن کی تلاوت کرتی تھی حتیٰ کہ اپنی ماں کو بھی نماز پڑھنا سکھاتی تھی،گھر سے باہر آنا جانا بھی نہیں کرتی تھی پتا نہیں یہ کیسے ہو گیا؟؟۔میں نے پوچھا کیا آپ اس کو موبائل دیے تھے وہ بولے کہ اس کو تو موبائل نہیں دیا تھا لیکن گھر میں ایک بڑا موبائل ہے اس سے نعت تقریر سنتی تھی۔میں فوراً ان سے موبائل مانگا اور چیک کرنے لگا پتا نہیں کوئی سراغ مل جائے۔میں انسٹاگرام چیک کرنے لگا کہ وہ ایپس موبائل میں ہے یا نہیں خیر میری نظر ایک ایپس "Snapchat " پر پڑی میں اس کے اندر گیا اور میسیج چیک کرنے لگا،کیا دیکھتا ہوں کہ ایک Contact بیسٹی/Besty نام سے ہے جب اس کے اندر گیا تو اسی غیر مسلم لڑکا(دھیرج سنگھ)کا نام آ گیا جس کے ساتھ وہ لڑکی بھاگ کر شادی کی ہے،اور اس میں 24/دسبمر کا مسیج شو کر رہا تھا جس میں وہ لڑکا Hii کا میسیج کیا ہوا تھا،میں فوراً سمجھ گیا کہ یہ سارا معاملہ نہ اسکول سے ہوا ہے اور نہ ہی کسی دوسری چیز سے بلکہ صرف اور صرف موبائل سے ہوا ہے۔Snapchat کے حوالے سے مولانا مظہر ضیا مصباحی خلاصہ کیے کہ یہ اتنا گھٹیا اور مہلک ایپس ہے کہ اس میں آئی ڈی کے ساتھ اس کا نمبر بھی شو کرتا ہے۔ہم لوگوں نے اس لڑکی کے والد صاحب کے سامنے یہ ساری بات رکھ دی کہ دیکھیے یہ شرمناک واقعہ اس وجہ سے پیش ہوا ہے۔یہ سن کر وہ رونے لگے اور ہم لوگوں سے پوچھنے لگے کہ بتائیے کیا حشر کے میدان میں اس بارے میں ہماری پکڑ ہوگی؟؟ تو میں نے اسے صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیے آپ جبکہ اپنی بیٹی کو دینی تعلیم دیے تھے اور اسے گھر سے باہر بھی نہیں جانے دیتے تھے اور جب آپ موبائل چارج لگا کر سو جاتے تھے تو وہ چپکے سے آپ لوگوں کے سو جانے کے بعد موبائل چلاتی تھی اور یہ شرمناک حرکت کی،اس لیے آپ پکڑے نہیں جائیں گے،قران شریف میں ہے"اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى" یعنی کوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسری کا بوجھ نہیں اٹھاتی"۔لہذا آپ صبر رکھیں الله عزوجل سب معاملات آسان فرما دے گا۔پھر ہم لوگ ان سے قانونی کارروائی کے بارے میں بات چیت کیے اس کے بعد لڑکی کی ماں کو دلاسہ دیتے ہوئے ہم لوگ وہاں سے رخصت ہو گئے۔

الحاصل: وہ لڑکی جو صوم و صلوٰۃ کی پابند تھی اور دوسروں کو اس کی ترغیب بھی دیتی تھی موبائل جیسے زہر قاتل میں پڑ کر اور Snapchat جیسے گھٹیا اور گھناؤنا ایپس کا استعمال کرکے اتنا بڑا قدم اٹھانے پر آمادہ ہو گئی۔
لہذا میں مسلمانوں سے گذارش کروں گا کہ خدارا اپنے بچوں کو موبائل جیسے زہر قاتل سے دور رکھیں،اور اس پر کڑی نظر رکھیں اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔


دارالعلوم غوثیہ ایجوکیشنل سینٹر امباٹانڈ کوڈرما جھارکھنڈ

https://whatsapp.com/channel/0029VamKyaO5kg71d8RzzG3L

کرم اے مظہرِ شیرِ خدا غریب نوازعطا ہو قوم کو عزّ و عُلا غریب نوازہے آسمانِ تکبر پہ وقت کا جے پالوہی سزا ملے اِس کو بھی ی...
28/11/2024

کرم اے مظہرِ شیرِ خدا غریب نواز
عطا ہو قوم کو عزّ و عُلا غریب نواز
ہے آسمانِ تکبر پہ وقت کا جے پال
وہی سزا ملے اِس کو بھی یا غریب نواز

فریدی صدیقی مصباحی

🔴 LIVEجشن تکمیل حفظ قرآن و رسم اجراء
27/11/2024

🔴 LIVE
جشن تکمیل حفظ قرآن و رسم اجراء

LIVE : Jashn E Taqmeel E Quran at Darul Uloom Ziya E Mustafa Ashraf Nagar Jale DarbhangaEvent Details: Jalsa Name : Jashn E Taqmeel E QuranLocation : Darul U...

26/11/2024

دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ میں جشن تکمیل حفظ قرآن ورسم اجراء میں شرکت کی گزارش ھے ___ 🗓️ 27th November 2024 (Wednesday) ⌚ 9:...
26/11/2024

دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ میں جشن تکمیل حفظ قرآن ورسم اجراء میں شرکت کی گزارش ھے ___
🗓️ 27th November 2024 (Wednesday) ⌚ 9:00 AM

یوپی والے کب جاگیں گے؟ بہار والے بیدار ہو گئے ہیں آج مورخہ ۲۱/ نومبر ۲۰۲۴ء بروز جمعرات ادارۂ شرعیہ شاخ کشن گنج کی اہم نش...
21/11/2024

یوپی والے کب جاگیں گے؟

بہار والے بیدار ہو گئے ہیں

آج مورخہ ۲۱/ نومبر ۲۰۲۴ء بروز جمعرات ادارۂ شرعیہ شاخ کشن گنج کی اہم نشست جامعہ تحسینیہ ضیاء القرآن دھنپورہ میں مولانا غلام حسنین صاحب قبلہ کشن گنج ضلع سکریٹری ادارۂ شرعیہ کشن گنج کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں مندرجہ ذیل امور پر غور کیا گیا
1..... حالات حاضرہ کے پیش نظر اہلسنّت کے جلسوں کے میعار پر غور
2..... خطباء و شعراء کے تعین پر غور
۔۔۔۔۔۔۔۔ باتفاق رائے طے پایا کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1۔۔۔ ضلع کشن گنج میں ہونے والے جلسوں میں وہی خطباء شعراء اور نقباء مدعو کئے جائیں گے جو پابند شرع ہوں اور بالخصوص جس کی داڑھی حد شرع کے مطابق ہو ۔۔۔
جلسوں میں مستورات کی شرکت پر پابندی لگائی جائے بلکہ صرف عورتوں ہی کا جلسہ منعقد کیا جائے جو دن میں ہو اور مکمل پردہ کا اہتمام کیا جائے ۔۔
۲۔۔۔۔ وہی خطباء شعراء اور نقباء مدعو ہوں جو ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوں اور کسی شرعی گرفت پر بلا دریغ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوں ۔۔
پیشہ ور مقررین ، شعراء اور نقباء ہر گز نہ بلائے جائیں
مذکورہ بالا ایجنڈوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ادارۂ شرعیہ کی ٹیم وقتاً فوقتاً ہر بلاک کا دورہ کرتی رہے گی
میٹینگ میں درج ذیل حضرات کی شمولیت رہی
صدر مجلس ۔۔۔ حضرت مولانا غلام حسنین اشرفی صاحب قبلہ کشن گنج خلیفۂ حضور تحسین ملت الحاج ابوالکلام نوری صاحب قبلہ ایل آر پی چوک ، مفتی مزمل حسین مصباحی صاحب دھانگڑھا ، مفتی کامران رضا صاحب قبلہ بہادر گنج ، مولانا التمش رضا صاحب کشن گنج ، قاری اسعد رضا صاحب دولالی ، مولانا ربیع رضا نوری صاحب کوچادھامن ، مولانا اسلم رضا نوری صاحب گورامنی ، نقیب اہلسنّت قاری شاہی رضا صاحب کشن گنج ، مولانا عادل اختر نوری صاحب پلاسمنی ، الحاج شاہد عالم رضوی صاحب جوریل شریف ، مولانا ساجد اقبال صاحب قبلہ کنہیا باڑی ، قاری انوار اشرف صاحب قبلہ بہادر گنج ، حافظ مبشر نظامی صاحب داملباڑی ، حافظ سجاد حسین صاحب گانگی ، مولانا ارشد رضا نوری صاحب مہیار پور ، حافظ بدر الدجیٰ صاحب کنہیا باڑی ، قاری عثمان غنی اسماعیلی صاحب مدرس جامعہ تحسینیہ ضیاء القرآن دھنپورہ ، حافظ شبیر احمد اشرفی صاحب مدرس جامعہ تحسینیہ ضیاء القرآن دھنپورہ وغیرہم
راقم الحروف ۔۔۔۔ سرفراز احمد تحسینی خطیبی غفر لہ
سربراہ اعلیٰ جامعہ تحسینیہ ضیاء القرآن دھنپورہ کوچادھامن کشن گنج بہار انڈیا

یہ ہر جلسوں میں لگنا چاہئے
16/11/2024

یہ ہر جلسوں میں لگنا چاہئے

16/11/2024

شمالی افریقہ کے ،قدیم ترین قبیلے کی آخری یادگار ،ماہر عمرانیات کی مانیں تو یہ قبیلہ تقریباً ناپید ہوچکا ہے 😊

،اس کے کچھ آثار رہندوستان کے ،بہار،بنگال،یوپی جیسے صوبوں کے مذہبی جلسوں میں دیکھے گیے ہیں ،😄 یہ قبیلہ فطری طور پر اجڈ،گھامڑ، فہم و فراست سے عاری اور علم و ادب سے کوسوں دور ہے ،

ماہرین کی مانیں تو یہی ساری باتیں اس قبیلے کے زوال کا پیش خیمہ ثابت ہویٔیں ،اگر یہ قبیلہ اپنی اسی روش پر قائم رہا تو وہ دن دور نہیں جب یہ قبیلہ پوری طرح ناپید ہوجاۓ 😊

Moienuddin Misbahi

13/11/2024

صرف اہل علم اس پوسٹ پر آئیں

جلسے کا نام اصلاح ایمان و عمل کانفرنس صرف اہل علم سے میں جاننا چاہتا ہوں کہ قوم کے ایمان و عمل کی اصلاح دو بجے رات تک صرف نـعت خوانی سے ہوگی یا بروقت واعظ کی وعظ و نصیحت ، خطیب کی خطابت ، مبلغ کی تبلیغ سے ہوگی ؟
Shamsuzzama Khan Saabri

شاہ دولہ کے چوہوں کی تاریخ ۔۔۔۔سمجھ لیں ۔۔۔ نظم سمجھنے میں آسانی ہوگیشاہ دولہ کے چوہےسیاسی بازیگری گروں نے پالے  ہوئے ہی...
05/11/2024

شاہ دولہ کے چوہوں کی تاریخ ۔۔۔۔سمجھ لیں ۔۔۔ نظم سمجھنے میں آسانی ہوگی

شاہ دولہ کے چوہے

سیاسی بازیگری گروں نے پالے ہوئے ہیں چوہے
حسین وعدے ۔سنہرے سپنے۔پناہ کی پیشکش ۔۔۔دلاسے ۔
بلوں سے اپنے اُبل اُبل کر نکل رہے ہیں
تمام چوہوں کے سر پہ ہے آہنی شکنجہ
عقیدتوں کا۔
اٹھائے جھنڈا۔۔ دری بچھانے کی مشق کرتے
جلوس و جلسے میں نعرے بازی کے فن میں ماہر ہیں سارے چوہے
ہیں گاؤں قصبوں سے دورافتادہ ہر علاقے سے آنے والے
یہ کچی عمروں کے سارے چوہے
ہے جن کےچھوٹے سروں میں سپنوں کا اک خزانہ
عجب سی بے سمت بھیڑ منزل تلاش کرنے نکل پڑی ہے
اُبل کے نا تجربہ کار قدموں سے چل پڑی ہے

سیاسی بازی گروں کے مقصد کی بازیابی
لو شاہ دولہ کے چوہوں سے ہوگی اب مکمل۔۔۔


دلشاد نظمی۔۔۔۔۔

31/10/2024

نہایت ہی افسوس کے ساتھ یہ خبر دی جارہی ہے کہ حضرت مولانا الحاج شیخ سجاد حسین رضوی (بانی رضوی نیٹ ورک) کی والدہ محترمہ مغفورہ کا آج انتقال ہوگیا ہے جن کے جنازہ کی نماز کل بعد نماز جمعہ رضوی منزل محلہ اسلام پور جالے میں ادا کی جائے گی۔لہذا آپ تمامی حضرات سے گزارش ہیکہ جنازہ کی نماز میں شریک ہوکر مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کریں۔ شریک غم۔ دلشاد جالوی

मजहब नहीं सिखाता आपस में बैर रखना।
21/10/2024

मजहब नहीं सिखाता आपस में बैर रखना।

21/10/2024

  ♥️🤲
19/10/2024

♥️🤲

19/10/2024

अलहम्दुलिल्लाह ♥️🤲 الحمدللہ
M***i Salman Azhari sb apne ghar jate hue

08/10/2024

رئیس القلم قائد اہلسنت حضرت علامہ ارشد القادری علیہ رحمہ پر بہتان لگانے والوں سے چند سوالات
Gulam Rasool Balyawi

Address

Darbhanga

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ziyai Network - ضیائی نیٹورک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share