14/01/2024
بھاگلپور علمی و صنعتی ، اور ادبی و ریشمی شہر بھاگلپور کے قدیم دینی و تعلیمی اداره مدرسه اسلامیه قاسمیه سردار پور، چمپانگر بھاگلپور میں 14 جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء بمقام جامع مسجد سردار پورا ایک عظیم الشان جلسہ دستار بندی کا انعقاد ہورہا ہے جس کی صدارت مفکر اسلام، امیر شریعت حضرت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشین خانقاہ رحمانی مونگیر فرمائیں گئے، جبکہ نظامت کے فرائض مدرسہ عربیہ احیاء العلوم ناتھ نگر کے مہتمم مولانا اسجد ناظری نظر اور مفت محمد خلیل صاحب استاد حدیث مدرسه اصلاح المسلمین چمپا نگر انجام دیں گے۔ مدرسہ قاسمیہ کے مہتم قاری حسیب الرحمن مفتاحی نے بتایا کہ اس اجلاس کو مولانا قاری محمد اسعد قاسمی مہتمم مدرسہ اصلاح المسلمین کی سر پرستی اور شیخ الحدیث مولانا اویس قاسمی کی قیادت حاصل ہے انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفتی محمد وصی صاحب نائب قاضی امارت شرعیہ پٹنہ کی شرکت ہوگی جبکہ مولانا عطاء الرحمن مفتاحی صدر جمعیۃ علماء بھاگلپور، مفتی خورشید انور قاسمی قاضی شریعت بھاگلپور با نکا، مفتی الیاس قاسمی قاضی و صدر محکمہ شرعیہ بھاگلپور بحیثیت خطیب شرکت