06/04/2024
*بر وقت نکاح کے تعلق سے حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی صاحب کے اقوال*
*نکاح*
اگر بارہ تیرہ سال میں بچے بچیاں بالغ ہو رہے ہیں اور 25 - 30 سال تک نکاح نہیں ہو رہا ہے تو یہ جنسی مریض بھی بنیں گے اور گناہ بھی کریں گے۔
*نکاح*
وقت پہ نکاح اولاد کا حق ہے ، اس میں تاخیر والدین کو گناہ گار کرتی ہے۔
*نکاح*
ہر غیر شادی شدہ جوان لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کی طلب رکھتے ہیں اور یہ ایک فطری ضرورت ہے لہذا اپنے بالغ بچے بچیوں کے نکاح کا بندوبست کریں۔
*نکاح*
بھوک پیاس کے بعد بالغ انسان کی تیسری اہم ضرورت جنسی تسکین ہے ، اور جب جائز ذریعہ نہ ہو تو بچہ / بچی گناہ اور ذہنی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔
*نکاح*
بدقسمتی کی انتہا ، اسکول ، یونیورسٹیز میں بڑی بڑی لڑکیاں لڑکے بغیر نکاح علم حاصل کر رہے ہیں ، اور والدین کو نکاح کی پرواہ ہی نہیں۔
*نکاح*
انسان کی جنسی ضرورت کا واحد باعزت حل نکاح ہے ، اور اگر نکاح نہیں تو زنا عام ہوگا یہ عام فہم نتیجہ ہے۔
*نکاح*
اپنی بچیوں کے سروں پہ دوپٹہ ڈالنے کا مقصد تب پورا ہوگا جب ان کا نکاح وقت پہ ہوگا۔
*نکاح*
اللہ تعالی نے معاشرتی اعمال میں سے نکاح کو سب سے آسان رکھا ہے۔
*نکاح*
نکاح انسانوں کا طریقہ ہے ، جانور بغیر نکاح کے رہتے ہیں اور رہ سکتے ہیں۔
ج
*نکاح*
والدین اپنی اولاد پہ رحم کریں اور وقت پہ نکاح کا بندوبست کریں۔
ہدایت : *یہ کوئی فحش پوسٹ نہیں ہے ایک درس ہے* جو ہر والدین کی ضرورت ہے ، بےحیائی کو روکنے کا اور گناہوں سے اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کا ذریعہ ہے*
اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
(جزاکم اللہ خیرا)