30/10/2024
مدارس کے نظام ونصاب پر عہدِآغاز سے ہی گفتگو ہو رہی ہے_ اس سلسلے میں متعدد سمینار ،کانفرنس اور ورکشاپ منعقد ہوتے رہے ہیں_ بہت سے ماہرینِ تعلیم اور تعلیمی ادارے اس میں بہتری کے لیے سرگرمِ عمل ہیں_ حالیہ دنوں میں حکومت کی بدنیتی نے اس بحث کو مزید تیز تر کردیا ہے _ مولانا اشہد رفیق ندوی(سکریٹری ادارۂ تحقیق) کو اس موضوع سے گہری دل چسپی رہی ہے اور اس میں بحث میں سرگرم حصہ لیتے ہیں_ مدارس کے موضوع پر منعقد ہونے والے سمیناروں میں ان کے مقالات اور تجاویز کو بڑی اہمیت دی جاتی رہی ہے_ پیش نظر کتاب ''دینی مدارس کا نظام و نصاب _ایک تجزیاتی مطالعہ'' انہی مقالات کا مجموعہ ہے جو مختلف سیمیناروں میں پیش کیے گئے ہیں_ اس میں اہم مدارس مثلاً دار العلوم دیوبند ، ندوۃ العلماء لکھنؤ، مدرسۃ الاصلاح سرائے میر ، جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ جامعہ سلفیہ بنارس اور جامعہ اشرفیہ مبارک پور کے نصاب میں تفسیرِ قرآن ، علوم القرآن، حدیث، فقہ اور دعوت اسلامی کی کیفیت وکمیت کا گہرائی سے تجزیہ کیا گیا ہے اور بہتری کے لیے قیمتی تجاویز پیش کی گئی ہیں_ اس کے علاوہ طریقۂ تدریس ،طریقہ تربیت اورطرز تخاطب کو بھی موضوع بحث بنایا گیا ہے_ نظام ِ مدارس سے دل چسپی رکھنے طلبہ و محققین کےلئے یہ ایک قیمتی تحفہ ہے_
صفحات :182
قیمت :150
ملنے کا پتہ :مکتبہ تحقیق
090274 45919