29/12/2024
*ضلع ساؤتھ تھانہ کلفٹن*
*ایس ایچ او کلفٹن عنصر اقبال کی جانب سے نیوائیر نائٹ کے حوالے سے علاقہ مکینوں اور دیگر شہریوں کے لیۓ خصوصی پیغام*
*ایس ایچ او کلفٹن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی، ریسنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں*۔
*ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ ہلڑ بازی روکنے کیلئے مناسب جگہوں پر پولیس کی جانب سے ناکے لگائے جائیں گے*
*مذید گفتگو کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ اعلی افسران کی ہدایت پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا جاۓ گا کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جاۓ گی*
*مزید ایس ایچ او کلفٹن نے بتایا کہ نئے سال کی آمد پر عوام فائرنگ کر کے اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی دوسرے کے گھر کو ماتم میں تبدیل نہ کریں ہوائی فائرنگ کرنا ایک جرم ہے عوام اس جرم کو کرنے سے اجتناب کریں*
*انہوں نے مزید کہا کہ قانون سے منافی حرکات میں ملوث شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی اطلاع 15 یہ میرے موبائل نمبر 03332243513 پر بروقت دی جائے*
*پولیس کی جانب سے فوری کاروائی عمل میں لائی جائےگی*