Farman.e.nabvi

Farman.e.nabvi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Farman.e.nabvi, Publisher, Korangi 6, Kete Krachi.

23/10/2024
31/05/2021

آپ یکم جنوری 1976 کراچی میں پیدا ہوئے۔ صبر و رضا کے پیکر باپ نے اپنے اس نومولود بیٹے کا نام ”محمد تسلیم رضا“ رکھا۔ بچپن ہی میں والد گرامی کا جہانِ لافانی سے بلاوا آگیا۔ وفات سے قبل والد نے اپنے بچوں کو بتایا کہ میں تمھیں دنیاوی مال و زر تو نہیں دے سکا لیکن میں نے تمھیں ہمیشہ لقمۂ حلال کھلایا ہے کبھی لقمۂ حرام نہیں کھلایا۔
والد کے انتقال کے بعد محمد تسلیم رضا کے گھرانے پر ایک کڑا وقت آن پڑا تھا، لیکن عزم و استقلال کی پیکر انتہائی دین دار والدہ نے اللہ کی رضا کے سامنے اپنا سر خم کیا اور تن دہی سے اپنے بچوں کی تربیت و پرورش کرنے لگیں۔انھوں نے اپنی پوری توجہ اپنے بچوں کو دیندار اور خوددار بنانے میں صرف کی۔نامساعدحالات کے باعث محمد تسلیم رضا باقاعدہ اسکول نہ جاسکے مگر حصولِ علم کا شوق انھیں ٹیوشنز کے ذریعے درجہ بہ درجہ، جماعت در جماعت آگے بڑھاتا چلا گیا۔
محمد تسلیم رضا کی تربیت میں جہاں ان کی والدہ کا اہم کردار رہا وہاں مشہور صوفی بزرگ حضرت قبلہ بابا مجید اللہ افتخاری چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی صحبت باصفا نے بھی انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ محمد تسلیم رضا بچپن ہی سے کسب علم اور کسب معاش کی تگ و دو میں مصروف رہے۔آپ ٹیوشنز بھی پڑھتے رہے اور مختلف مدارس میں علم دین بھی حاصل کرتے رہے۔ آپ نے قرآن مجید کی تجوید اپنے وقت کے عظیم قاری عبد الرحمان شجاع آبادی رحمۃ اللہ علیہ،جنھوں نے مشہور زمانہ ”رحمانی قاعدہ“ لکھا، سے سیکھی۔ مزید برآں قاری غلام حسن الحسنی سے بھی تجوید و قرات کے اسرار و رموز سیکھے۔
نوجوانی کے دہلیز پر قدم رکھتے وقت دینی و دنیاوی علوم پر عبور حاصل کر چکے تھے ۔ایک ایسا نوجوان جس نے بچپن ہی سے اپنے وقت کے مشہور بزرگ بابا مجید اللہ افتخاری چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی اقتدا میں نمازیں پڑھی ہوں اور کئی بزرگوں سے اکتساب فیض کیا ہو ، اس کی شخصیت میں صوفیانہ رنگ چھلکنا ایک فطری امر تھا۔اس کے علاوہ بزرگوں کا ادب کرنا ۔ محافل نعت میں شرکت کرنا،وہاں دریاں بچھانا انتظامات میں شامل ہونا بچپن ہی سے آپ کے معمولات میں شامل رہا ۔ صرف انیس سال کی عمر میں محمد تسلیم رضا ایک مشہور دینی درسگاہ کے مہتمم مقرر ہوئے۔ ایک بڑے ادارے میں بطور مہتمم خدمات انجام دینے سے آپ کی قائدانہ صلاحیت نکھر کر سامنے آئی۔اس دوران آپ کا رحجان اپنے ذاتی کاروبار کی طرف بڑھتا چلا گیا کیونکہ آپ کا خیال تھا کہ دینی خدمت کے لیے انسان کا معاشی فکر و قید سے آزاد ہونا ضروری ہے۔ معاشی استحکام ہی ہمیں دوسروں کے لیے سود مند بناسکتا ہے۔ چنانچہ پانچ سالہ ملازمت کو خیرباد کہا اور 1999میں اپنے مکان کی چھت پر ایک کڑاہی کے ساتھ اسنیکس کے کاروبار کی بنیاد ڈال دی۔کم منافع،بہترین کوالٹی اور انتھک محنت کے زریں اصولوں نے دیکھتے ہی دیکھتے آپ کے بزنس کو پروان چڑھانا شروع کردیا اور آغاز کے چند سال بعد ہی آپ مکان کی چھت سے کارخانے اور کارخانے سے فیکٹری اور پھر فیکٹری سے انڈسٹری منتقل ہوتے گئے ۔اسی دوران آپ نے دنیا کے کئی ممالک میں سفر تجارت بھی کیا ۔اب تک آپ امریکہ برطانیہ اور یورپ سمیت دنیا کے پچاس ممالک کا سفر کر چکے ہیں ۔ لیکن آپ کا الٹیمیٹ گول کچھ اور تھا کاروباری عروج آپ کی منزل نہیں تھی۔ یہ اصل مقصد کے حصول کا ایک راستہ تھا۔اصل مقصد آقائے دوجہاں شافع محشرﷺ کی امت کے لیے خیر کا باعث بننا تھااور پھر جیسے ہی کچھ معاشی استحکام کے خدوخال واضح ہوئے آپ نے ادارہ”تسلیمیات“ کی بنیاد رکھ دی۔دیکھتے ہی دیکھتے ادارہ تسلیمیات کی شہرت نہ صرف پاکستان بلکہ ہندستان اور بنگلہ دیش سمیت دنیا کے بہت سے ممالک تک پہنچ گئی۔ آپ کے اصلاحی بیانات نے لوگوں کے دل موہ لیے۔آپ کے بعض بیانات کروڑوں لوگ دیکھ سن چکے ہیں۔ بے شمار لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ کے بیانات سن کر ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اورآپ کے مفید مشوروں سے ان کی زندگی کے بہت سے بند دروازے کھل گئے ہیں۔اسی دوران آپ نے کراچی یونیورسٹی سے اسلامک اسٹڈیز میں اپنا ایم فل مکمل کیا۔آپ کی بعض باتیں اقوال زریں میں شمار کی جاتی ہیں ،جنھیں کتابی شکل میں شائع کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ادارۂ تسلیمیات کے تحت کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں ہر جمعرات کی شب نو بجے محفل گوشۂ درود و سلام منعقد کی جاتی ہے، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد شریک ہوتی ہے۔اس کے علاوہ آپ نے ملتان شریف میں جامعہ امیر حمزہ کے نام سےایک بڑی دینی درسگاہ قائم کی جس میں سیکڑوں طلبا دین متین کا علم حاصل کر رہے ہیں۔آپ چندے کے ذریعے دینی خدمت کرنے کے قائل نہیں آپ دینی اداروں پر زور دیتے ہیں کہ انھیں مدارس و جامعات چلانے کے لیے چندے کے بجائے اپنے کاروبار پروان چڑھانے چاہیں۔ اسی خیال کے رول ماڈل کے طور پر آپ ادارہ تسلیمیات اور جامعہ امیر حمزہ کے معاملات چلارہے ہیں۔
محمد تسلیم رضا کی زندگی کا سفر درحقیقت غریبی سے امیری اور پھر امیری سے فقیری کے اسرارو رموز پر مشتمل ہے۔

26/05/2021

Address

Korangi 6
Kete Krachi

Telephone

+923142180716

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farman.e.nabvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category


Other Publishers in Kete Krachi

Show All