قیادت میڈیا ناروے
اپنے بچیوں کے موبائل فون چیک کیا کریں
ریٹائرڈ میجر سید اعجاز حسین شاہ صاحب جو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسر ہیں اور جن کے قبضے سے مبینہ طور پر آئس (کرسٹل میتھ) اور افروڈیزیاک کے علاوہ دو موبائل فونز سے یونیورسٹی کے اہلکاروں اور طلبہ کی 6 ہزار کے قریب قابل اعتراض ننگی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں یہ تمام لڑکیاں اس اسلامی یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ ہیں جناب فرما رہے ہیں ایک سازش کے تحت کسی نے یہ ویڈیو میرے موبائل فون میں اپ لوڈ کی ہیں سُنا تھا کہ یہ میجر جنرلز سیاستدانوں کی اُن کی فیملی کی ننگی ویڈیو بناتے ہیں اب تو ان سے سکول کالج یونیورسٹی کی بچیوں کی عزتیں بھی محفوظ نہیں رہی
22/07/2023
★彡[برسات میں احتیاط ۔۔۔ حادثات سے نجات]彡★
★彡[برسات میں احتیاط ۔۔۔ حادثات سے نجات]彡★
★彡[برسات میں احتیاط ۔۔۔ حادثات سے نجات]彡★
موسم برسات میں اپنے بچوں اور مویشیوں کو بجلی کے کھمبوں، ان کو سہارا دینے والی تاروں، ٹرانسفارمروں، ہائی ٹینشن تاروں و دیگر تنصیبات سے دور رکھیں۔
22/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
نگران حکومت کی پھرتی
پنجاب میں بیورو کریسی کے لئے سوا دو ارب روپے کی نئی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
ہر تحصیل میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے لئے
4×4 ڈبل کیبن Rivo ریوو
خریدی جائے گی جبکہ ان کے پاس موجود Vigo تحصیلدار کو دے دی جائے گی
غریب عوام پہ ٹیکسوں کی بھرمار
بجلی 50 روپے فی یونٹ
آج تک ایسا نہیں ہوا کسی نگران حکومت نے ایسی پھرتیاں دکھائی ہوں ان کے پاس تو یہ سب کرنے کا مینڈیٹ ہی نہیں ہوتا
22/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکورٹی آفیسر کے کارنامے
یونیورسٹی کی تعلیم سے بہتر ہے بہنیں اپنے گھر میں رہیں
پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے 5500 لڑکیوں کی ویڈیوز اور آئس برآمد
کیا بندہ اپنی بہن بیٹی کو ایسے ادارے میں پڑھا سکتا ہے
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکورٹی آفیسر کے موبائل سے 5500 لڑکیوں کی نازیبا تصاویر اور نازیبا ویڈیوز ملنے کا واقعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا چیف سیکورٹی آفیسر نشے کی حالت میں گرفتار ، تقریباً 5500 سے زائد یونیورسٹی کی طالبات کی فحش ویڈیوز ، تصویریں اور چیٹ سامنے آگئی ، کمپنی کریں اور سیمسٹر میں پاس ہوجائیں ورنہ فیل کردیا جائے گا۔
22/07/2023
نظم: جس دیس، از: فیض احمد فیض
جس دیس سے ماؤں بہنوں کو
اغیار اٹھا کر لے جائیں
جس دیس سے قاتل غنڈوں کو
اشراف چھڑا کر لے جائیں
جس دیس کی کورٹ کچہری میں
انصاف ٹکوں پر بکتا ہو
جس دیس کا منشی قاضی بھی
مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو
جس دیس کے چپے چپے پر
پولیس کے ناکے ہوتے ہوں
جس دیس کے مندر مسجد میں
ہر روز دھماکے ہوتے ہوں
جس دیس میں جاں کے رکھوالے
خود جانیں لیں معصوموں کی
جس دیس میں حاکم ظالم ہوں
سسکی نہ سنیں مجبوروں کی
جس دیس کے عادل بہرے ہوں
آہیں نہ سنیں معصوموں کی
جس دیس کی گلیوں کوچوں میں
ہر سمت فحاشی پھیلی ہو
جس دیس میں بنت حوا کی
چادر بھی داغ سے میلی ہو
جس دیس میں آٹے چینی کا
بحران فلک تک جا پہنچے
جس دیس میں بجلی پانی کا
فقدان حلق تک جا پہنچے
جس دیس کے ہر چوراہے پر
دو چار بھکاری پھرتے ہوں
جس دیس میں روز جہازوں سے
امدادی تھیلے گرتے ہوں
جس دیس میں غربت ماؤں سے
بچے نیلام کراتی ہو
جس دیس میں دولت شرفاء سے
نا جائز کام کراتی ہو
جس دیس کے عہدیداروں سے
عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں
جس دیس کے سادہ لوح انساں
وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں
اس دیس کے ہر اک لیڈر پر
سوال اٹھانا واجب ہے
اس دیس کے ہر اک حاکم کو
سولی پہ چڑھانا واجب ہے
22/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
سپینش پولیس نے بارسلونا کے نواح میں 4 ڈونر کباب شاپس پر چھاپہ مار کر 2 شادی شدہ جوڑوں کو گرفتار اور 16 افراد کو ان کی 'قید سے رہائی' دلوا دی ہے۔
جن میں سے 10 سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ . پولیس کے مطابق،
ان ڈونر کبابس میں لیبر قوانین کی خلاف ورزی،
غیر ملکی شہریوں کا استحصال، بجلی کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔
پولیس کے مطابق Barberà del Vallès ، Castellar del Vallès اور Polinyà میں موجود 4 ڈونر کبابس کے خلاف اپریل 2023 سے تحقیقات جاری تھیں۔
جو مکمل ہونے پر جولائی میں چھاپہ مارا گیا. پولیس کے مطابق، استحصال کرنے والوں اور متاثرین کی اکثریت ایک ہی قومیت سے تعلق رکھتی ہے۔
پولیس کے مطابق، مالکان نے اپنی ضرورت اور ملازمین کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا، چونکہ ملازمین کے پاس اسپین میں قانونی دستاویزات نہیں تھیں،
اس لیے کوئی بھی کارکن سوشل سیکیورٹی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں تھا،
جو ورکر لیگل تھے ان کے مزدوری کے معاہدے نہیں کیے گئے تھے اور اپنے کام کے لیے مناسب مالی معاوضہ وصول کیے بغیر، طے شدہ حد سے اور بغیر ہفتہ وار چھٹی کے زیادہ گھنٹے کام کرتے تھے.
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ،
متاثرین اسی فاسٹ فوڈ کی جگہ پر رہتے تھے جہاں وہ کام کرتے تھے،
حفظان صحت سے متعلق حالات خراب تھے،
اور رہائش کی جگہ پر وینٹیلیشن کی کمی تھی اور ان کے ارد گرد خراب ماحول اور خطرناک مواد کا ذخیرہ تھا۔ چاروں گرفتار افراد کو الزامات کے ساتھ رہا کر دیا گیا ہے۔
قیادت میڈیا ناروے بارسلونا
22/07/2023
21/07/2023
آئی جی پنجاب پولیس کے حکم پر راجہ طاہرحسین پولیس آفیسر کھاریاں
موقع پر ٹریفک پولیس آفیسران عوام کے ساتھ تعاون میں پیش پیش رہے
لیکن ایک بات جو بہت ہی ضروری ہے
جو لوگ موٹر سائیکل چلا رہے تھے
کافی لڑکوں کے پاس نہ شناختی کارڈ تھا اور نہ ہی موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہی ڈرائیونگ لاسنس تھا
خدا نہ کرے اگر ایکسیڈنٹ ہو جائے تو آپ کے پاس کوئی بھی شناخت نہ ہو تو آپ کی شناخت کیسے کی جائے گی
اپنے پاس کوئی نہ کوئی شناخت رکھیں شکریہ
20/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
پنجاب میں 4 سال کے دوران 1026 خواتین قتل ، 3914 کیساتھ زیادتی
اسلام آباد( نمائندہ قیادت میڈیا ناروے ) پنجاب میں گزشتہ 4 سال کے دوران 1026 خواتین کو قتل اور 3914 کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس بات کاا نکشاف نیشنل کمیشن پنجاب کی جانب سے انسانی حقوق کمیٹی میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
انسانی حقوق کمیٹی کی کنوینر ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے واقعات سے متعلق رپورٹ کے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2019 میں خواتین کیخلاف 18 ہزار 460 واقعات ،2020 میں 18ہزار 218 ،2021 میں 24 ہزار 554 ،2022 میں 24 ہزار 552 واقعات رپورٹ ہوئے۔
گزشتہ چار سال کے ڈیٹا کے مطابق 17 ہزار 316 خواتین اغوا ہوئیں ، 3914 خواتین کےساتھ ریپ کے واقعات ، ایک ہزار 26خواتین کا قتل ہوا ، خواتین پر تشدد کے 1715 واقعات ہوٸے، اس کے علاوہ خواتین کے ساتھ گینگ ریپ کے 268 ،عزت کے نام پر قتل کے 176 ، تیزاب پھینکنے کے 41 واقعات ہوئے۔
خواتین پر تشدد، ہراسگی، زیادتی اور قتل کے جرائم میں سزائوں کی شرح 0٫5 فیصد ہونے کا انکشاف
اپنے خونی رشتوں کے ہاتھوں 58 خواتین کی عزت پامال ہوئی ، خواتین کی زبردستی شادی کے 14 اور کم عمری میں شادی کے 13 واقعات رپورٹ ہوٸے، لڑاٸی جھگڑوں کو ختم کرنے کیلٸے 6 خواتین کو ونی کیا گیا۔
20/07/2023
کوٹلہ قاسم خاں
غیرت مند لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے بجلی بل زیادہ آنے پر احتجاج کیا
یہ ظلم بند کرو یہ ظلم بند کرو
20/07/2023
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
یہ خبر نہیں نصیحت ہے
قیادت میڈیا ناروے
منڈی بہاوالدین/ یورپ جانے کا خواہشمند 21 سالہ نوجوان عثمان بلال بھی انسانی سمگلنگ کی بھینٹ چڑھ گیا، انسانی سمگلر نے تین ماہ قبل اٹلی لے جانے کیلئے 24 لاکھ لیکر لیبیا پہنچایا نوجوان کو روزانہ 24 گھنٹے بھوکا رکھا جاتا جس پر وہ بیمار ہوکر اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا
والدین نے لیبیا سے بیٹے کی لاش لانے کیلئے مذید 9 لاکھ روپے ادا کئے اہل خانہ غم سے نڈھال، حافظ آباد کے انسانی سمگلر نے رابطہ منقطع کر لیا،
والدین 34 لاکھ قرض لیکر بھی بیٹے کو اٹلی نہ بھجوا سکے بلکہ بیٹے کو عمر بھر کیلئے جدا کر دیا 😭
20/07/2023
✨وَتُعِزُّ مَنٌ تَشَاء وَتُزِلُّ مَنٌ تَشَاء✨
عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ❤️ 💯
20/07/2023
ڈی پی او گجرات احمد نواز شاہ کی ہدائیت پرڈی ایس پی صدر سرکل عدنان احمد ملک نے محرم الحرام کے سلسلہ میں افسران و ملازمان سے میٹنگ کی
تمام افسران و ملازمان کو افسران بالا کے احکامات اور محرم الحرام کی ڈیوٹیز کے متعلق بریف کیا۔
19/07/2023
تمام دوست محبت کے ساتھ درود شریف پڑھیں
19/07/2023
آجکل جو حالات پاکستان کے چل رہے ہیں پاکستان کو شہباز شریف نہیں
بلکہ
تیسرا کلمہ کی ضرورت ہے🤲
میں پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے
17/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
اوورسیز ہاسپٹل منڈی بہاؤالدین،
اوورسیز بھائیوں کا علاقہ کے لیے بہت ہی اچھا بہت ہی عمدہ اقدام ہے
اوورسیز بھائی اس کوشش میں ہیں کہ اس مہنگائی کے دور میں مڈل کلاس لوگوں کو صحت کی اچھی صورتیں فراہم کریں اوورسیز بھائیوں کو دل کی اٹھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
اوورسیز بھائی اپنی حق حلال کی مزدوری سے ہاسپٹل کو چندہ دیں گے کہ ہماری جانیں بچ سکیں اوورسیز بھائیوں کی سوچ کو سلام پیش کرتا ہوں
"تنقید برائے تعمیر"
پاکستان میں منفی لوگ بھی پائے جاتے ہیں جیسے ہم ہر سبزی میں الو ڈالتے ہیں انہوں نے کوئی کام نہیں کرنا ہوتا وہ صرف الو کا کام کرتے ہیں
آپ لوگ سمجھ جائیں
اوورسیز بھائیوں نے یہ کام خدمت خلق کے لیے شروع کیا ہے
تجاویز دیں
چیک اینڈ بیلنس رکھیں
معاملات کو دیکھیں
اور ساتھ ہماری رہنمائی کریں
لیکن آپ شخصی اختلاف کی وجہ سے اس نیک کام سے اختلاف تو نہ کریں۔ جزاک اللّٰه
راجہ سلطانی سیکرٹری اورسیز کمونٹی پاکستان
17/07/2023
اصل حقیقت
17/07/2023
گجرات :
پولیس آفیسر چوہدری لیاقت علی گجر S H O گجرات
نے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والا گینگ گرفتارکرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا
16/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
خوبصورت زندگی کا راز
1۔ روزانہ ایک دیسی لہسن ضرور کھائیں.
2۔ ناشتے میں ابلے ہوئے انڈے کا استعمال لازمی کریں۔
3۔ ناشتے کے وقت ایک سیب کا استعمال کریں۔
4۔ گھی کی روٹی کی بجائے خشک روٹی استعمال کریں۔
5۔ دن میں 12 گلاس پانی ہر صورت پیئں۔
6۔ ایک دن چھوڑ کر تخم ملنگہ یا اسپغول چھلکا کا استعمال کریں۔
7۔ادرک۔ سونف۔ دار چینی۔ پودینہ۔ چھوٹی الائچی۔
تمام چیزیں تھوڑی مقدار میں لیں۔زیادہ نہ لیں۔انکا قہوہ بنا کے ایک ایک کپ پیئں۔ آدھا لیموں ملا لیں۔ایک دن چھوڑ کر ایک دن پیئں۔
8- روزانہ پانچ یا سات کجھوریں کھائیں.
9- صبح کے وقت بھگو کے رکھے ھوئے بادام چھیل کر کھائیں 12 عدد
10- بوتل اور ڈبے والے juices ترک کر دیں۔ بہت نقصان دہ ہیں۔ان کی جگہ گھر میں Fresh juice بنا کر پیئں۔
11- روزانہ اپنے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر تیل لگا کر سوئیں۔ ناف میں تین قطرے تیل ڈالیں۔ کافی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
12- تلاوت قرآن پاک، پانچ وقت نماز پابندی سے پڑھیں
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام پڑھا کریں اور جو تھوڑا سا وقت جب بھی ملے اللہ سبحان تعالی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کریں۔
گھر میں برکتیں برکتیں ہوگی
16/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
رحیم یار خان: تحصیل لیاقت پور میں شادی کے اگلے ہی دن دولہا نے دلہن اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ دلہن، اس کے بھائی اور نکاح خواں کے خلاف درج کرایا گیا ہے۔
دولہے نے درج مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ دلہن ماں کی بیماری کا کہہ کر پانچ لاکھ روپے کی نقد رقم اور زیورات لے گئی ہے۔
مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مفرور دلہن اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
شرائط پوری نہ کرنے پر دولہا اور باراتی یرغمال، دلہن والوں نے تشدد بھی کیا
علاقہ پولیس کے مطابق دلہن کی جانب سے جو ایڈریش لکھا گیا تھا اس پر تالا لگا ہوا ہے اور کوئی جواب دینے والا بھی نہیں ہے۔
16/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
گجرات کوکھاریاں سمبڑیال موٹروے سے ملانے والی 29 کلومیٹر طویل تعمیر ایکسپریس وی کا آدھا کلومیٹر حصہ دریا میں بہہ۔
غیر تعمیراتی سامان کے استعمال سے یہ معیاری نچلے درجے کا سیلاب نہ سہہ سکی۔ دیہاتیوں کی تنقید اور تحقیقات کا مطالبہ چناب میں زیر تعمیر سڑک ٹوٹ گئی۔
گجرات: گجرات شہر کو کھاریاں سمبڑیال موٹروے سے ملانے والی زیر تعمیر ایکسپریس وے کا کم از کم ڈیڑھ کلو میٹر حصہ شہر کے نواحی گاؤں کوٹ غلام کے قریب دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب سے بہہ گیا ہے۔
کم معیار کے میٹریل اور تعمیرات کا استعمال دریا میں معمولی سیلاب کو بھی برداشت نہیں کر سکتا جس کے کنارے سڑک تعمیر کی جا رہی ہے، مقامی لوگوں نے پیر کو ڈپٹی کمشنر صفدر ورک کے مقام کا دورہ کرتے ہوئے شکایت کی۔
ڈی سی نے انہیں اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام کو پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ایک کسان نے بتایا کہ دریا کے دائیں جانب ایک طرف سے سڑک کٹ گئی ہے جبکہ دوہری کیریج وے کی دوسری طرف کٹاؤ کا خطرہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً چار سال قبل اس علاقے میں زرعی اراضی کا ایک بہت بڑا حصہ کٹ گیا تھا اور گاؤں کی زمین کو بچانے کے لیے ایک اسپر بنایا گیا تھا لیکن اس سڑک کو ایسا کوئی تحفظ نہیں دیا گیا جو کہ متعلقہ حکام کی غفلت ہے۔
زیر تعمیر سڑک کے کٹے ہوئے حصے کو زمین بھرنے کے بعد کارپٹ کیا جانا تھا کیونکہ بیس اور سب بیس پہلے ہی مکمل ہو چکا تھا۔
تاہم، نگران پنجاب حکومت کی جانب سے تقریباً چھ ماہ قبل فنڈز کی تبدیلی کی وجہ سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔
نگران پنجاب حکومت نے اس سے قبل گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع کے میگا ترقیاتی منصوبوں کی تحقیقات کا حکم دیا تھا جو اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی مخلوط حکومت نے شروع کیے تھے۔
29 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے کا آغاز اکتوبر میں حکومت کی جانب سے 9.1 بلین روپے کی لاگت سے کیا گیا تھا اور اس سڑک کو ایک منی موٹر وے کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا تاکہ گجرات شہر کو کھاریاں سمبڑیال موٹروے کے زیر تعمیر حصے سے ملایا جا سکے جو کہ لاہور
سیالکوٹ کی توسیع ہے۔ موٹر وے
دوہری گاڑیوں والے ایکسپریس وے کو دوسرے مرحلے میں موٹر وے کی طرح باڑ لگانی تھی۔ تاہم، تاخیر کا نتیجہ اب دریا کے کنارے کے ساتھ اس کے حصوں کے کٹاؤ کی صورت میں نکلا ہے۔
مقامی لوگوں نے پنجاب حکومت پر زور دیا ہے کہ ایکسپریس وے کو سیلاب سے بچانے کے لیے اس کے ڈیزائن کو ازسر نو بنایا جائے، ان کا کہنا ہے کہ سڑک کی زمین یا مٹی بھرنے کے ساتھ ساتھ پتھر رکھے جائیں۔
ڈان، جولائی 13، 2023 میں شائع ہوا۔
15/07/2023
حضرت محمد ﷺنے ارشاد فرمایا:
"جو مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اللّٰہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت بھیجتا ہے۔"
15/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
تمام دوستوں کی نظر اللہ تبارک و تعالی آپ کو صحت اور تندرستی عطا فرمائے
ریسکیو 1122 کھاریاں کی پوری ٹیم کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ساتھ ساتھ چوہدری پرویز الہی صاحب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس ادارے کی بنیاد رکھی
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کا گجرات عزیز بھٹی ہسپتال ریفر سلسلہ آج سے نہیں برسوں سے جاری ہے
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں میں ڈاکٹر قابل نہ ہونے کی وجہ سے گجرات عزیز بھٹی ہسپتال ریفر کیا جاتا ہے ریفر کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ مریضوں کی جان بچ سکے
میرے علم کے مطابق دو یا تین لیڈیز ڈاکٹر ہیں ہو سکتا ہے کہ اس سے زیادہ ہوں لیڈی ڈاکٹروں کو اپنی قابلیت پر شک تھا اس لیے انہوں نے ریفر کیا ہے کہ مریضہ کی جان بچ سکے
لیڈیز ڈاکٹر زیادہ آپریشن ہی کرتی ہیں اللہ کا شکر ادا کریں خاتون آپریشن سے بچ گئی
اس وقت میں وزیراعظم پاکستان سے بھی درخواست نہیں کر سکتا وہ بھی غریب عوام کے آپریشن میں مصروف ہیں
سرجن ڈاکٹر اقبال علوی صاحب نے اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے کی اور عوام کی خدمت میں پیش پیش رہے
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں جنگل ہوا کرتا تھا لوگ دن کو بھی جانے سے ڈرتے تھے سرجن ڈاکٹر اقبال علوی صاحب نے بھرپور محنت کی جنگل کو منگل بنا دیا
آج جو واقعہ ہوا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں قابل ڈاکٹروں کی سخت ضرورت ہے
تحصیل کھاریاں کہ لوگ پر امن احتجاج ریکارڈ کروائیں
15/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
سابق ایم این اے سردار محمد خان لغاری اور
سابق ایم پی اے نیلم حیات ملک
نے پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
سردار محمد خان لغاری نے این اے 192 ڈی جی خان سے 2018 کے الیکشن میں اپنے مدمقابل شہبازشریف کوشکست دی تھی۔
علاوہ ازیں استحکام پاکستان پارٹی نے تحریک انصاف کی ایک اور بڑی وکٹ گرادی ہے،
15/07/2023
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
15/07/2023
LIVE
قیادت میڈیا ناروے
محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں ، اسد قیصر کیخلاف مقدمہ درج
حکومت کو آپشن دیدیا، الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے، اداروں سے بات چیت ہوئی نہ گارنٹی دی: اسد قیصر
فائل فوٹو
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے خلاف محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمہ صوابی تھانے میں اینٹی کرپشن صوابی کے آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی، سابق وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالکریم خان
اور ڈپٹی ای ڈی او کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف میں ہی ہوں، اسد قیصر
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کے مطابق پی ٹی آئی دور میں سیاسی مداخلت پر میرٹ کے برعکس بھرتیاں کی گئیں ، ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ غیر قانونی بھرتیوں کے باعث قومی خزانے کو ایک کروڑ ، 78 لاکھ روپے کا نقصان ہوا
15/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
✍️محمدعظیم نوشاھی
🌿🌹 #شیخوپورہ:آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہمایوں بشیر تارڑ کے ہمراہ ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران تھانہ بھکھی کی پولیس چوکی جیون پورہ کے انچارج اے ایس آئی سید مظہرحسین شاہ کی طرف سے اپنی ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ ڈکیت گینگز پکڑنے اور اپنے علاقہ سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس چوکی جیون پورہ کے انچارج اے ایس آئی سید مظہر حسین شاہ کی اعلی کارکردگی پر انھیں اپنے آفس بلاکر انکی حوصلہ افزائی کی اور شاباش دیتے ہوئے انھیں 35 ہزار روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے امید ظاہر کی کہ تھانہ بھکھی کی پولیس چوکی جیون پورہ کی اہلکاران چوکی انچارج اے ایس آئی سید مظہر حسین شاہ کی قیادت میں آئندہ بھی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
15/07/2023
الحمدللہ! لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی کے واقعات میں پنجاب بھر میں درج تمام آیف آئی آروں میں گرفتار کرنے سے اور کسی بھی قسم کا نیا تجربہ کرنے سے روک دیا !
14/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
ڈاکو وزیراعلی کو وارننگ دینے کے لیے کچھ وقت کے لیے
جی ٹی روڈ کو بلاک کیا اگر ہمارے مطالبے پورے نہ کیے گئے تو
پورے پاکستان کو بند کر دیں گے ڈاکو وزیراعلی کو ہماری وارننگ
آج پورے پنجاب میں ملازمین نے اپنے حق کے لیے آواز اٹھائی
تحصیل کھاریاں کی عوام MC کھاریاں کے ساتھ کھڑی ہے اور بھرپور مذمت کرتی ہے ملازمین کا حق ان کو دیا جائے
14/07/2023
Congratulations 💕💕💕
13/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
تحصیل کھاریاں تحصیل و ضلع گجرات ایجنٹس جو ڈرائیونگ لائسنس بنا کر دیتے ہیں غریب عوام سے 40 / 50 ہزار روپیہ لے رہے ہیں غریب آدمی اتنے پیسے نہیں دے سکتا میرٹ پر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں ایجنٹس کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے ایجنٹس گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں کچھ ایجنٹس کے نمبر اور نام بہت جلد ایف آئی اے گجرات کو ڈاک کے ذریعے بھیج دوں گا
آفیسر بہت اچھے ہوتے ہیں اپ مکمل تیاری کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس دفتر جائے انشاءاللہ آپ کامیاب ہو جائیں گے اپنے دل سے خوف نکالے اور ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں
13/07/2023
قیادت میڈیا ناروے
راجہ طاہر پولیس آفیسر کھاریاں آئی جی کے حکم کے مطابق
آج الخدمت مرکز کھاریاں کے سامنے ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس نے مل کر لوگوں کے لائسنس چیک کیے جن کے پاس لائسنس تھے ان کو جانے دیا جن کے پاس لائسنس نہیں تھے ان کو خدمت سینٹر اندر جا کر ان کے لرننگ ایشو کروا کے دیے
Be the first to know and let us send you an email when Qiadat Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.