Beloved Ummah Of Prophet Muhammad ﷺ

  • Home
  • Beloved Ummah Of Prophet Muhammad ﷺ

Beloved Ummah Of Prophet Muhammad ﷺ ہمارا مقصد اچھی بات آپ تک پہنچانا ہے انشاءاللہ ہماری ویڈیوز سے آپ بہت مستفید ہوں گے، آپ ہمیں سپورٹ کرتے رہئے، اُمید ہے آپ کو ہمارا پیج اچھا لگے گا

12/11/2024

سورہ فاتحہ کی تلاوت ہر نماز میں کیوں ضروری ہے

21/07/2024

وفات سے 3 روز قبل جبکہ
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
ام المومنین
حضرت میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے گھر تشریف فرما تھے،

ارشاد فرمایا

کہ
"میری بیویوں کو جمع کرو۔"

تمام ازواج مطہرات
جمع ہو گئیں۔
تو
حضور اکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
دریافت فرمایا:
کیا

تم سب
مجھے اجازت دیتی ہو
کہ
بیماری کے دن
میں
عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے ہاں گزار لوں؟"

سب نے کہا
اے اللہ کے رسول
آپ کو اجازت ہے۔

پھر
اٹھنا چاہا
لیکن اٹھہ نہ پائے
تو
حضرت علی ابن ابی طالب
اور
حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما آگے بڑھے
اور
نبی علیہ الصلوة والسلام کو
سہارے سے اٹھا کر سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے سے
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے کی طرف لے جانے لگے۔

اس وقت
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
اس (بیماری اور کمزوری کے) حال میں پہلی بار دیکھا تو
گھبرا کر
ایک دوسرے سے پوچھنے لگے

رسول اللہ (صلی اللہ وآلہ وسلم) کو کیا ہوا؟

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کیا ہوا؟

چنانچہ
صحابہ مسجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور
مسجد نبوی میں
ایک رش لگ گیا۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا
پسینہ شدت سے بہہ رہا تھا۔

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ
میں نے اپنی زندگی میں
کسی کا
اتنا پسینہ بہتے نہیں دیکھا۔
اور
فرماتی ہیں:

"میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے دست مبارک کو پکڑتی اور
اسی کو
چہرہ اقدس پر پھیرتی

کیونکہ
نبی علیہ الصلوة والسلام کا ہاتھ
میرے ہاتھ سے کہیں زیادہ
محترم اور پاکیزہ تھا۔"

مزید
فرماتی ہیں
کہ حبیب خدا
علیہ الصلوات والتسلیم
سے
بس یہی
ورد سنائی دے رہا تھا
کہ
"لا إله إلا الله،
بیشک موت کی بھی اپنی سختیاں ہیں۔"

اسی اثناء میں
مسجد کے اندر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کے بارے میں خوف کی وجہ سے لوگوں کا شور بڑھنے لگا۔

نبی علیہ السلام نے دریافت فرمایا:
یہ
کیسی آوازیں ہیں؟

عرض کیا گیا
کہ
اے اللہ کے رسول!
یہ
لوگ آپ کی حالت سے خوف زدہ ہیں۔

ارشاد فرمایا کہ
مجھے ان کے پاس لے چلو۔
پھر
اٹھنے کا ارادہ فرمایا لیکن
اٹھہ نہ سکے
تو
آپ علیہ الصلوة و السلام پر
7 مشکیزے پانی کے بہائے گئے،
تب
کہیں جا کر کچھ افاقہ ہوا
تو
سہارے سے اٹھا کر ممبر پر لایا گیا۔

یہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا
آخری خطبہ تھا
اور
آپ علیہ السلام کے آخری کلمات تھے۔

فرمایا:
" اے لوگو۔۔۔! شاید
تمہیں
میری موت کا خوف ہے؟"
سب نے کہا:
"جی ہاں اے اللہ کے رسول"

ارشاد فرمایا:
"اے لوگو۔۔!
تم سے میری ملاقات کی جگہ دنیا نہیں،
تم سے
میری ملاقات کی جگہ حوض (کوثر) ہے،

اللہ کی قسم گویا کہ
میں یہیں سے
اسے (حوض کوثر کو) دیکھ رہا ہوں،

اے لوگو۔۔۔!
مجھے تم پر
تنگدستی کا خوف نہیں بلکہ مجھے تم پر
دنیا (کی فراوانی) کا خوف ہے،
کہ
تم اس (کے معاملے) میں
ایک دوسرے سے
مقابلے میں لگ جاؤ گے

جیسا کہ
تم سے پہلے
(پچھلی امتوں) والے لگ گئے،
اور
یہ (دنیا) تمہیں بھی ہلاک کر دے گی
جیسا کہ
انہیں ہلاک کر دیا۔"

پھر
مزید ارشاد فرمایا:
"اے لوگو۔۔!
نماز کے معاملے میں
اللہ سے ڈرو،
اللہ سےڈرو۔
نماز کے معاملے میں
اللہ سے ڈرو،

(یعنی عہد کرو
کہ نماز کی پابندی کرو گے،
اور
یہی بات بار بار دہراتے رہے۔)

پھر فرمایا:
"اے لوگو۔۔۔!
عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو،
عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو،

میں تمہیں
عورتوں سے
نیک سلوک کی
وصیت کرتا ہوں۔"

مزید فرمایا:
"اے لوگو۔۔۔!
ایک بندے کو اللہ نے اختیار دیا
کہ
دنیا کو چن لے
یا اسے چن لے
جو
اللہ کے پاس ہے،
تو
اس نے اسے پسند کیا جو
اللہ کے پاس ہے"

اس جملے سے
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کا مقصد
کوئی نہ سمجھا حالانکہ
انکی اپنی ذات مراد تھی۔
جبکہ
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ
وہ
تنہا شخص تھے
جو
اس جملے کو سمجھے اور
زارو قطار رونے لگے
اور
بلند آواز سے
گریہ کرتے ہوئے
اٹھہ کھڑے ہوئے
اور
نبی علیہ السلام کی بات قطع کر کے پکارنے لگے۔۔۔۔

"ہمارے باپ دادا
آپ پر قربان،
ہماری
مائیں آپ پر قربان،
ہمارے بچے آپ پر قربان،
ہمارے مال و دولت
آپ پر قربان....."
روتے جاتے ہیں
اور
یہی الفاظ کہتے جاتے ہیں۔

صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم (ناگواری سے)

حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھنے لگے
کہ
انہوں نے
نبی علیہ السلام کی بات کیسے قطع کر دی؟

اس پر
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دفاع
ان الفاظ میں فرمایا:

"اے لوگو۔۔۔!
ابوبکر کو چھوڑ دو
کہ
تم میں سے ایسا کوئی نہیں
کہ جس نے
ہمارے ساتھ کوئی بھلائی کی ہو
اور
ہم نے
اس کا بدلہ نہ دے دیا ہو،
سوائے ابوبکر کے،
کہ
اس کا بدلہ
میں نہیں دے سکا۔
اس کا بدلہ
میں نے اللہ جل شانہ پر چھوڑ دیا۔

مسجد (نبوی) میں کھلنے والے تمام دروازے بند کر دیے جائیں،

سوائے ابوبکر کے دروازے کے کہ
جو کبھی بند نہ ہوگا۔"

آخر میں
اپنی وفات سے قبل مسلمانوں کے لیے
آخری دعا کے طور پر ارشاد فرمایا:
"اللہ تمہیں ٹھکانہ دے،
تمہاری حفاظت کرے، تمہاری مدد کرے، تمہاری تائید کرے۔

اور
آخری بات
جو ممبر سے اترنے سے پہلے
امت کو
مخاطب کر کے
ارشاد فرمائی
وہ
یہ کہ:"اے لوگو۔۔۔!
قیامت تک آنے والے میرے ہر ایک امتی کو
میرا سلام پہنچا دینا۔"

پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کو
دوبارہ سہارے سے
اٹھا کر گھر لے جایا گیا۔

اسی اثناء میں
حضرت عبدالرحمن بن ابی بکر رضی اللہ عنہ خدمت اقدس میں حاضر ہوئے
اور
ان کے ہاتھ میں مسواک تھی،

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
مسواک کو دیکھنے لگے لیکن
شدت مرض کی وجہ سے
طلب نہ کر پائے۔

چنانچہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دیکھنے سے سمجھ گئیں
اور
انہوں نے
حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہ سے مسواک لے کر
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے
دہن مبارک میں رکھ دی،

لیکن
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم
اسے استعمال نہ کر پائے
تو
سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا نے حضوراکرم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے
مسواک لے کر
اپنے منہ سے نرم کی اور
پھر حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کو لوٹا دی
تاکہ دہن مبارک
اس سے تر رہے۔

فرماتی ہیں:
" آخری چیز جو
نبی کریم علیہ الصلوة والسلام کے
پیٹ میں گئی
وہ
میرا لعاب تھا،
اور
یہ اللہ تبارک و تعالٰی کا مجھ پر فضل ہی تھا
کہ
اس نے وصال سے قبل میرا
اور
نبی کریم علیہ السلام کا لعاب دہن یکجا کر دیا۔"

اُم المؤمنين
حضرت عائشہ
صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا
مزید ارشاد فرماتی ہیں:
"پھر
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی فاطمہ تشریف لائیں
اور
آتے ہی رو پڑیں
کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اٹھہ نہ سکے، کیونکہ
نبی کریم علیہ السلام کا معمول تھا
کہ
جب بھی فاطمہ رضی اللہ تعالٰی عنہا تشریف لاتیں
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم
انکے ماتھے پر
بوسہ دیتے تھے۔

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم نے فرمایا
اے فاطمہ! "
قریب آجاؤ۔۔۔"
پھر
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ان کے کان میں
کوئی بات کہی
تو
حضرت فاطمہ
اور
زیادہ رونے لگیں،

انہیں اس طرح روتا دیکھ کر
حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
پھر فرمایا
اے فاطمہ! "قریب آؤ۔۔۔"
دوبارہ انکے کان میں
کوئی بات ارشاد فرمائی
تو
وہ خوش ہونے لگیں

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد
میں نے
سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا سے پوچھا تھا
کہ
وہ کیا بات تھی
جس پر روئیں
اور
پھر خوشی کا اظہار کیا تھا؟

سیدہ فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا کہنے لگیں
کہ
پہلی بار
(جب میں قریب ہوئی) تو فرمایا:
"فاطمہ! میں آج رات (اس دنیاسے) کوچ کرنے والا ہوں۔

جس پر میں رو دی۔۔۔۔"
جب
انہوں نے
مجھے بے تحاشا روتے دیکھا تو
فرمانے لگے: "فاطمہ!
میرے اہلِ خانہ میں سب سے پہلے
تم مجھ سے آ ملو گی۔۔۔"
جس پر
میں خوش ہوگئی۔۔۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنھا فرماتی ہیں:
پھر
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
سب کو
گھر سے باھر جانے کا حکم دیکر مجھے فرمایا:
"عائشہ!
میرے قریب آجاؤ۔۔۔"

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اپنی زوجۂ مطہرہ کے سینے پر ٹیک لگائی
اور
ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے فرمانے لگے:
مجھے
وہ اعلیٰ و عمدہ رفاقت پسند ہے۔

(میں الله کی، انبیاء، صدیقین، شہداء
اور
صالحین کی رفاقت کو اختیار کرتا ہوں۔)

صدیقہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں:
"میں
سمجھ گئی
کہ
انہوں نے آخرت کو چن لیا ہے۔"

جبرئیل علیہ السلام خدمت اقدس میں حاضر ہو کر گویا ہوئے:
"یارسول الله!
ملَکُ الموت
دروازے پر کھڑے
شرف باریابی چاہتے ہیں۔
آپ سے پہلے
انہوں نے کسی سے اجازت نہیں مانگی۔"

آپ علیہ الصلوة والسلام نے فرمایا:
"جبریل! اسے آنے دو۔۔۔"

ملَکُ الموت نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے گھر میں داخل ہوئے،
اور کہا:
"السلام علیک یارسول الله!
مجھے اللہ نے
آپ کی چاہت جاننے کیلئے بھیجا ہے
کہ
آپ دنیا میں ہی رہنا چاہتے ہیں
یا
الله سبحانہ وتعالی کے پاس جانا پسند کرتے ہیں؟"

فرمایا:
"مجھے اعلی و عمدہ رفاقت پسند ہے،
مجھے اعلی و عمدہ رفاقت پسند ہے۔"

ملَکُ الموت
آنحضرت صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے
سرہانے کھڑے ہوئے
اور
کہنے لگے:
"اے پاکیزہ روح۔۔۔!
اے محمد بن عبدالله کی روح۔۔۔!
الله کی رضا و خوشنودی کی طرف روانہ ہو۔۔۔!
راضی ہوجانے والے پروردگار کی طرف
جو
غضبناک نہیں۔۔۔!"

سیدہ عائشہ
رضی الله تعالی عنہا فرماتی ہیں:
پھر
نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ وسلم ہاتھ نیچے آن رہا،
اور
سر مبارک
میرے سینے پر
بھاری ہونے لگا،
میں
سمجھ گئی
کہ آنحضرت صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہو گیا۔۔۔

مجھے اور تو
کچھ سمجھ نہیں آیا سو میں
اپنے حجرے سے نکلی اور
مسجد کی طرف کا دروازہ کھول کر کہا۔۔

"رسول الله کا وصال ہوگیا۔۔۔!
رسول الله کا وصال ہوگیا۔۔۔!"

مسجد آہوں
اور
نالوں سے گونجنے لگی۔
ادھر
علی کرم الله وجہہ
جہاں کھڑے تھے
وہیں بیٹھ گئے
پھر
ہلنے کی طاقت تک نہ رہی۔

ادھر
عثمان بن عفان رضی الله تعالی عنہ
معصوم بچوں کی طرح ہاتھ ملنے لگے۔

اور
سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ
تلوار بلند کرکے کہنے لگے:
"خبردار!
جو کسی نے کہا
رسول الله صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات پا گئے ہیں،
میں
ایسے شخص کی
گردن اڑا دوں گا۔۔۔!

میرے آقا تو
الله تعالی سے
ملاقات کرنے گئے ہیں
جیسے
موسی علیہ السلام
اپنے رب سے
ملاقات کوگئے تھے،

وہ لوٹ آئیں گے،
بہت جلد لوٹ آئیں گے۔۔۔۔!
اب جو
وفات کی خبر اڑائے گا، میں
اسے قتل کرڈالوں گا۔۔۔"

اس موقع پر
سب سے زیادہ ضبط، برداشت
اور صبر کرنے والی شخصیت
سیدنا ابوبکر صدیق رضی الله تعالی عنہ کی تھی۔۔۔
آپ حجرۂ نبوی میں داخل ہوئے،
رحمت دوعالَم
صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے سینۂ مبارک پر
سر رکھہ کر رو دیئے۔۔۔

کہہ رہے تھے:
وآآآ خليلاه، وآآآ صفياه، وآآآ حبيباه، وآآآ نبياه

(ہائے میرا پیارا دوست۔۔۔!
ہائے میرا مخلص ساتھی۔۔۔!
ہائے میرا محبوب۔۔۔!
ہائے میرا نبی۔۔۔!)
پھر
آنحضرت صلی علیہ وآلہ وسلم کے ماتھے پر
بوسہ دیا
اور کہا:"یا رسول الله!
آپ پاکیزہ جئے
اور
پاکیزہ ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔"

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ باہر آئے
اور خطبہ دیا:
"جو
شخص محمد صلی الله علیہ وآلہ وسلم کی
عبادت کرتا ہے سن رکھے

آنحضرت صلی الله علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہو گیا اور
جو الله کی عبادت کرتا ہے
وہ جان لے
کہ الله تعالی شانہ کی ذات
ھمیشہ زندگی والی ہے جسے موت نہیں۔"

سیدنا عمر رضی الله تعالی عنہ کے ہاتھ سے تلوار گر گئی۔۔۔

عمر رضی الله تعالی عنہ فرماتے ہیں:
پھر
میں کوئی تنہائی کی جگہ تلاش کرنے لگا جہاں
اکیلا بیٹھ کر روؤں۔۔۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم کی تدفین کر دی گئی۔۔۔
سیدہ فاطمہ
رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:
"تم نے کیسے گوارا کر لیا کہ
نبی علیہ السلام کے چہرہ انور پر مٹی ڈالو۔۔۔؟"

پھر کہنے لگیں:
"يا أبتاه، أجاب ربا دعاه، يا أبتاه، جنة الفردوس مأواه، يا أبتاه، الى جبريل ننعاه."

(ہائے میرے پیارے بابا جان، کہ
اپنے رب کے بلاوے پر چل دیے،
ہائے میرے پیارے بابا جان،
کہ
جنت الفردوس میں اپنے ٹھکانے کو پہنچ گئے،
ہائے میرے پیارے بابا جان،
کہ
ہم جبریل کو
ان کے آنے کی خبر دیتے ہیں۔)
اللھم صل علی محمد کما تحب وترضا۔

میں نے آج تک
اس سے اچّھا پیغا م کبھی پوسٹ نہیں کیا۔

اسلۓ
آپ سے گزارش ہے
کہ
آپ اسے پورا سکون
و اطمینان کے ساتھ پڑھۓ۔
ان شاء اللہ,
آپکا ایمان تازہ ہو جاۓ گا۔“

ثواب کی نیت سے
شیئر کریں
اور
صدقہ جاریہ میں
شامل ہو جائیں -!!!'

20/07/2024

اللہ
یہ وہ نام ہے جو ہر پریشانی ہر مشکل میں سکون دیتا ہے بیشک اللہ ہی حاجت روا اور مشکل کشا ہے۔

06/07/2024

Subhan Allah

25/02/2024

مرزا غلام احمد قادیانی کون تھا سیرت المہدی میں لکھا ہے کے مرزا جب چھوٹا تھا تب اپنے چچا نور محمد کے ساتھ اپنے باپ کی پنشن کے پیسے لینے گیا جو کے سات سو روپے بنتے تھے ان دونوں نے پیشن لی اور پیسے کھا گے اس کے بعد مرزا دو سال تک گھر سے غائب رہا مطلب فراڈیا یہ بچپن سے تھا۔
جیسے تیسے کر کے اس نے بی اے کیا پھر سیالکوٹ کچہری میں مبلغ چودا روپے ماہوار پہ کلرک یعنی منشی بھرتی ہوئی یہ سن 1864 کی بات ہے، 1869 میں مرزا کو کچھ خطوط موصول ہوتے ہیں جن کے ساتھ کچھ منی آرڈر جو بغیر نام کے بھی موصول ہوتے ہیں۔ یہ انتہائی شاطر آدمی تھا، جس نے انتہائی شاطر دماغی سے پہلے خود کو مسلمان عالم کے مشہور کروایا عار قرآن پہ ریسرچ کے بنائے لوگوں سے چندہ موصول کرتا رہا، اس نے سب سے پہلے یہ دعویٰ کیا کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات ہو چکی ہے یہ انکو زندہ آسمان پہ نہیں اٹھایا گیا اور اس نے کہا کے قرآن مجید میں لفظ رفع جسمانی نہیں روحانی طور پہ ااٹھایا جانا ہے اور تمام علماء کو چیلنج کر دیا احادیث کا یہ شروع سے منکر تھا،پھر 1879 میں اس نے مہدی مہود ہونے کا دعویٰ کر دیا کے حضرت امام مہدی نے کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی خوش خبری دینی ہے لہٰذا میں امام مہدی ہوں اور ٹھیک اُسکے دس سال یعنی 1889 بعد اس نے دعویٰ کے میں ہی اصل میں کو عیسیٰ ہوں اور خود کو مسیح مھود کہہ دیا، بات ڈیٹیل سے تحریر نہیں کروں گا لمبی ہو جائے گی کسی بھائی کو کچھ پوچھنا ہوا 8کاتو کمنٹ میں پوچھ لیجئے گا۔
مرزا چونکہ انگریزوں اور یہودیوں کا کاشت شدہ پودا تھا اور اس وقت تسلط یہاں انگریزوں کا تھا اور اُن کی بھرپور سپورٹ اسکے ساتھ تھی جسکی وجہ سے اس فتنے کو کچلا نہیں جا سکا 1901 میں اس نے دعویٰ کر دیا میں میں نبی ہوں معاذ اللہ اور خود کو اُمتی نبی بتایا اور کہا کہ میرے پہ کوئی نہی شریعت کا نزول نہیں ہوا میں اسی پرانی شریعت کی ترویج کے لیے بھیجا گیا ہوں بس میرے ذریعے اللہ نے جہاد کا حکم اٹھا لیا ہے چونکہ جہاد ہی وہ اصل چیز تھی جس کو یہودی اور باقی کفار مل کے ختم کروانا چاہتے تھے اس منہوس نے تاویل دی کہ قرآن کریم میں خاتم النبیین کا لفظ منقطع ہونے کے لیے استعمال نہیں کیا گیا جیسا کے ختم کا لفظ ختم اللہ الاقلوبهم میں مہر کے لیے استعمال کیا گیا کے اللہ نے ان کے دلوں پہ مہر لگا دی۔ لہٰذا خاتم لفظ یہاں بھی مہر کے لیے استعمال ہوا ہے اور مہر بقوقت ضرورت کسی بھی وقت توڑی یا کھولي جا سکتی ہے اب اسکی ضرورت تھی تو مجھے معبوث کر دیا گیا.
اس وقت جب کسی مسلمان کو کسی بھی برٹش تسلط ادارے کوئی کام ہوتا تو وہاں اس سے پوچھا جاتا کے جب تک اس کو نبی تسلیم نہیں کرو گے تب تک کام نہیں ہو گا وہاں پھر جو کمزور ایمان والے تھے وہ اسکو مانتے گے آخر کار مرزا ہیضے کی بیماری میں 26 مئی 1908 کو جہنم واصل ہو گیا اور اسکے بیٹے میرزا بشیر احمد جس نے سیرت مہدی بھی لکھی اسکے جھوٹ کی لگام سنبھال لی۔1947 تک اسی لیے ان کے خلاف کوئی تحریک نہیں چل سکی پھر جب اس تحریک نے زور پکڑا تو۔
7 ستمبر 1974 کو قادیانی قانون پاکستان کے تحت ایک کافر اقلیت ڈیکلیئر کر دیے گے جس میں یہ شک شامل تھی کے قادیانی اپنے مذہب کی اشاعت مسلمان بن میں نہیں کر سکتے اور نہ اپنے نام مسلمانوں کے نام کے جیسا رکھ سکتے ہیں۔ وہ دن ختم نبوّت کی فتح کے دن اور قادیانیوں کے منہ پہ یادگار تماچے کے طور پہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ہم انتہائی گناہ گار فرقوں میں بٹے ہوئے سہی مگر ہم حرمت رسول اور ختم نبوّت کے معاملے میں ایک ہیں ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوّت کی خاطر جان قربان کرنے ہمیشہ تیار ہیں۔
تحریر عنایت حسین

آج سے سو سال بعد دنیا کتنی ترقی کر جائے گی؟یہ ویڈیو بہت ہی حیرت انگیز ہے..
13/04/2023

آج سے سو سال بعد دنیا کتنی ترقی کر جائے گی؟
یہ ویڈیو بہت ہی حیرت انگیز ہے..

Future Technology Prediction in Hindi/Urdu | Future World Technology in 100 Years 🔴🔴🔴🔴🔴🔴🔴🔴?...

حیرت انگیز ویڈیو. منظرِ عام پر آ گئ سب فوری دیکھ لیں سب کے بھلے کے لیے آگے شئیر کرتے جائیں !
31/03/2023

حیرت انگیز ویڈیو. منظرِ عام پر آ گئ سب فوری دیکھ لیں سب کے بھلے کے لیے آگے شئیر کرتے جائیں !

Allah Hates These 3 Homes | Islamic Emotional Bayan | Allah Tala 3 Gharoon Se N...

ہر روزہ دار یہ ویڈیو لازمی پوری دیکھے حیران کُن ویڈیو... ثواب کی نیت سے شیئر کرتے جائیں
27/03/2023

ہر روزہ دار یہ ویڈیو لازمی پوری دیکھے حیران کُن ویڈیو... ثواب کی نیت سے شیئر کرتے جائیں

Roza Rakhne Ke Fayde | Miracles Benefits of Fasting During Ramazan | روزہ اور سائنس Ramazan is the month of fasting and while Muslims around the world are ob...

بہت ہی شاندار طریقہ کمائی کرنے کا
14/03/2023

بہت ہی شاندار طریقہ کمائی کرنے کا

How to Earn Money Online For Students Without Investment | Earn money online money for students | online earning earn money onlinehow to make money onlinehow...

🎋🎊🎄پروردگار کا  اور ہدایت کرنے والے سے انکار کا انجام🎀🎋🎊🎄🎀🎋🎊🎆اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لیے جہنم ک...
04/09/2022

🎋🎊🎄پروردگار کا اور ہدایت کرنے والے سے انکار کا انجام🎀🎋🎊🎄

🎀🎋🎊🎆اور جن لوگوں نے اپنے پروردگار سے انکار کیا ان کے لیے جہنم کا عزاب ہے۔ ۔اور وہ بُرا ٹھکانا ہے۔ جب وہ اس میں ڈالے جائیں گے تو اس کا چیخنا چلانا سنیں گے اور وہ جوش مار رہی ہوگی۔ گویا مارے جوش کے پھٹ پڑے گی ۔جب اُس میں انکی کوئ جماعت ڈالی جائے گی تو دوزخ کے داروغہ ان سے پوچھیں گے کیا تمہارے پاس کوئ ہدایت کرنے والا نہیں آیا تھا ۔وہ کہیں گے کیوں نہیں ضرور ہمارے پاس ہدایت کرنے والا آیا تھا لیکن ہم نے اُس کو جھٹلادیا اور کہا کہ اللّٰه نے تو کوئ چیز نازل نہیں کی ۔۔تم تو بڑی غلطی میں( پڑے ہوئے) ہو۔ اور کہیں گے اگر ہم سُنتے یا سمجھتے ہوتے تو دوزخیوں میں نہ ہوتے۔ پس وہ اپنے گناہ کا اقرار کر لیں ۔گے۔ سو دوزخیوں کے لیے (اللہّٰ کی رحمت) سے دوری ہےاور جو لوگ بن دیکھے اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اُن کے لیے بخشش اور اجرِ عظیم ۔۔ہے۔ 🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆آیات ٦-١٢🎀🎋🎊
🎀🎋🎊🎆سورة الملک۔ ۔پارہ نمبر ٢٩۔ ۔تبرک الزی🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎄آج غفلت میں ڈوبے انسانوں کو روزِ حسرت سے ڈرنا چاہیے جس دن ہر معاملے کا فیصلہ کیا جائے گا🎀🎋🎊🎆🎀🎋🎊🎆اور بیشک میرا اللّٰه...
16/08/2022

🎀🎋🎊🎄آج غفلت میں ڈوبے انسانوں کو روزِ حسرت سے ڈرنا چاہیے جس دن ہر معاملے کا فیصلہ کیا جائے گا🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆اور بیشک میرا اللّٰه ہی میرا رب ہے اور تمہارا رب ہے ،لہزا تم اسی کی عبادت کرو یہی ہے سیدھی راہ۔ پھر (مختلف) گروہوں نے آپس میں اختلاف کیا چنانچہ انکے لیے تباہی ہے جنہوں نے یوم عظیم کی پیشی کا انکار کیا ۔وہ لوگ کیا ہی خوب سنتے اور دیکھتے ہوں گے جس دن وہ ہمارے پاس آئیں گے !لیکن آج یہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں۔ ۔اور آپ انہیں روزِ حسرت سے ڈرائیں جب ہر معاملے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ (آج) وہ غفلت میں ہیں اور وہ ایمان نہیں لاتے۔ ۔بلاشبہ ہم ہی زمین کے اور تمام زمین والوں کے وارث ہونگے اور ہماری ہی طرف وہ لوٹائے جائیں گے۔ ۔🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆آیات ٣٦-۴٠🎀🎋🎊🎆
🎀🎋🎊سورة ۔۔مریم۔ پارہ نمبر ۔١٦۔ قال الم🎀🎋🎊🎄

🎀🎋🎋🎊آج کے انسان کے غفلت میں ہونے اور یوم حسرت سے ڈرانے کامطلب یہ ہے کہ جب قیامت برپا ہوگی تو انکی آنکھیں کھلیں گی اور وہ حسرت کریں گے لیکن پھر اسکا ازالہ ممکن نہیں ہوگا وہاں جو آرام و راحت میں ہوگا وہ ہمیشہ اس میں رہے گا اور جو عزاب میں مبتلا ہوگا وہ برابر مبتلائے عزاب رہے گا۔ رسول ﷺ نے فرمایا" قیامت کے دن موت کو ایک چتکبرے مینڈ ھے کی شکل میں لایا جائے گا پھر ایک پکارنے والا پکارے گا: اے جنت والو !چنانچہ وہ گردن اُٹھا دکر یکھیں گے تو سے کہا جائے گا :کیا تم اسے جانتے ہو؟ وہ کہیں گے ہاں جانتے ہیں یہ تو موت ہے کیونکہ سب اسے دیکھ چکے ہونگے ۔پھر دوبارہ پکارا جائے گا :(اعلان کیا جائے گا) اے جہنم والو !وہ گردن اُٹھا کر دیکھیں گے تو ان سے کہا جائے گا :کیا تم اسے جانتے ہو ؟وہ کہیں گے :ہاں !(جانتے ہیں) یہ تو موت ہے کیونکہ اس وقت تک وہ سب اسے دیکھ چکے ہونگے ۔پھر اس (مینڈھے) کو ذبح کردیا جائے گا اور پکارنے والا کہے گا: اے جنت والو! تم ہمیشہ (جنت میں) رہو گے اور اب (کسی کو) موت نہیں آئے گی اور اے جہنم والو! تم ہمیشہ (جہنم میں) رہو گے اور اب (کسی کو) موت نہں آئے ۔گی۔ "پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مزکورہ آیت تلاوت فرمائ🎀🎋🎊🎆
🎀🎋🎊صحیح بخاری ۔التفسیر۔ باب ١ حدیث ۴٧٣٠🎀🎋🎊

🎀🎋🎊رب کی آیات سے نصیحت نہ حاصل کرنے والے اور اپنے اعمال کو بھول جانے والے ظالم ہیں🎀🎋🎊🎆🎀🎋🎊🎆اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جس...
11/08/2022

🎀🎋🎊رب کی آیات سے نصیحت نہ حاصل کرنے والے اور اپنے اعمال کو بھول جانے والے ظالم ہیں🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆اور اس سے زیادہ ظالم کون ہے جسے اس کے رب کی آیات سے نصیحت کی جائے تو وہ ان سے منہ موڑ لے اور جو کچھ اسکے دونوں ہاتھوں نے آگے بیجھا ہے اسے بھول جائے، بیشک ہم نے انکے دلوں پر پردے ڈال دئیے ہیں کہ اس (قرآن) کو( نہ )سمجھیں اور انکے کانوں میں ڈاٹ ہیں اور اگر آپ انہیں ہدایت کی طرف بلائیں تو وہ کبھی ہدایت نہ پائیں گے ۔۔اور آپکا رب خوب مغفرت والا اور خوب رحمت والا ہے ۔۔اگر وہ انکے کیے پر پکڑے تو ان پر جلد عزاب لے آئے بلکہ ان کے لیے وعدے کا وقت مقرر ہے ،وہ اسکے مدِ مقابل کوئ جائے پناہ نہیں پائینگے۔ اور یہ بستیاں جنہیں ہم نے ہلاک کیا جب انہوں نے ظلم کیا اور ہم نے انکی ہلاکت کیلئے ایک وقت مقرر کر رکھا تھا🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆
🎀🎋🎊🎆سورة الکھف ۵٧-۵٩🎇🎆🎊پارہ نمبر ١۵۔ سبحن الزی🎀🎋🎊🎊

🎀🎋🎊ہمیں چاہیے کہ قرآنی تعلیمات کو سمجھیں کیونکہ قرآن پاک بہتریں ہدایت اور رہنمائ کاذریعہ ۔ہے۔ قرآن و حدیث کو جاننا اور اس پر عمل کرنا ہی راہِ نجات ۔ہے۔ ورنہ قرآن پاک میں ہے کہ اکثریت اٹکل پچو سے کام لیتی ہے کیونکہ لاعلم ۔۔ہے۔اور غافلوں میں سےہے اپنی روزمرہ زندگی میں اسکو بھی وقت دیں کیونکہ زندگی بہت چھوٹی ہے اگر اللّٰه کی رضا کے مطابق نہ گزاری تو نہ تو ایسی زندگی کا کوئ فائدہ ہے اور نہ آخرت میں نجات ممکن ۔ہے۔ اللّٰه ہمیں باعمل مسلمان بنائے۔ آمین🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆ایمان والے اور نیک لوگوں کے لیے اجر🎀🎋🎊🎆🎀🎋🎊🎆بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً ہم ان کا اجر ضائع...
10/08/2022

🎀🎋🎊🎆ایمان والے اور نیک لوگوں کے لیے اجر🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً ہم ان کا اجر ضائع نہیں کرتے جس نے اچھا عمل کیا۔ انہی لوگوں کے لیے ابدی باغات ہیں،جن کے نیچے نہریں جاری ہیں، وہاں انہیں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے ،اور وہ باریک اور موٹے ریشم کے سبز کپڑے پہنیں گے ،وہاں تختوں پر تکیے لگائے بیٹھے ہو نگے کیا اچھا بدلہ ہے (جنت) اور کیا ہی اچھی آرام۔ گاہ ہے (وہ) ۔🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆آیات ٣٠-٣١🎀🎋🎊🎄
🎀🎋🎊🎆سورة الکھف۔ ۔پارہ نمبر ۔١۵۔ سبحن الزی🎀🎋🎊🎆

🎆🎋🎊اعمال نامے میں چھوٹے اور بڑے سب اعمال درج ہیں اور مجرم بروزِ قیامت اسکے مندرجات (تحریر)  سے ڈر رہےہونگے🎀🎋🎊🎄🎀🎋🎊🎆اور (ہ...
09/08/2022

🎆🎋🎊اعمال نامے میں چھوٹے اور بڑے سب اعمال درج ہیں اور مجرم بروزِ قیامت اسکے مندرجات (تحریر) سے ڈر رہےہونگے🎀🎋🎊🎄

🎀🎋🎊🎆اور (ہر ایک کا) اعمال نامہ (سامنے) رکھ دیا جائے گا، پھر آپ مجرموں کو دیکھیں گے کہ وہ اس کے مندرجات( تحریر) سے ڈر رہے ہونگے اور کہیں گے :ہائے ہماری کمبختی !کیسا ہے یہ اعمالنامہ جو کسی چھوٹے اور بڑے عمل کو نہیں چھوڑ رہا ،اس نے تو سب کچھ ہی شمار کر رکھا ہے۔ اور انہوں نے جو عمل کیے تھے حاضر پائیں گے اور آپ کا رب کسی پر ظلم نہیں کرے گا🎀🎋🎊🎆آیت نمبر ۴٩🎀🎋🎊🎆🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆سورة الکھف ۔۔پارہ نمبر ۔۔۔١۵۔ سبحن الزی🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہر آنے والے دن کو پچھلے دنوں سے بہتر بنائیں اپنے آپ میں اور اپنے اعمال میں بہتر تبدیلی لائیں کیونکہ ہر صورت ہمیں اس زندگی میں کئیے گئے اعمال کے بارے میں جوابدہ ہونا ہے اس سے نجات ممکن نہیں ۔۔دنیا دارلعمل ہے آخرت تو بس جزا وسزا ۔۔ہے۔ خود بھی نیک کام کریں اور دوسروں کو بھی ترغیب دیں اللّٰه ہمیں باعمل مسلمان بنائے اور خاتمہ باالخیر عطا فر مائے۔ آمین ۔۔ثمہ آمین🎀🎋🎊

🎊🎋🎆کھانے پر بسم اللّٰه ضرور پڑھیں ورنہ بے برکتی ہوتی ہے  🎀🎋🎊🎆🎀🎋🎋🎄حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضور اقدسﷺ چھ آدمیوں کے ساتھ ...
09/08/2022

🎊🎋🎆کھانے پر بسم اللّٰه ضرور پڑھیں ورنہ بے برکتی ہوتی ہے 🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎋🎄حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ حضور اقدسﷺ چھ آدمیوں کے ساتھ کھانا تناول فرما رہے تھے کہ ایک بدوی آیا اور اس نے دو لقموں میں سب کو نمٹا دیا۔ ۔حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ "اگر یہ بسم اللّٰه پڑھ کر کھاتا تو یہ کھانا سب کو کافی ہو جاتا ۔۔۔"
🎀🎋🎊🎆یعنی بسم اللّٰه نہ پڑھنے سے شیطان نے شرکت کی اور وہ سب کو نمٹا گیا جس سے بے برکتی ہوئ🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆صفحہ نمبر ٢٠٠--شمائل ترمزی ۔۔امام المحدثین الحافظ الحجتہ۔ ۔محمد بن عیسی بن سورة الترمزی رحمتہ اللّٰه علیہ🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆یہ طریقہ بچوں کو ضرور سیکھائیں کیونکہ اکثریت بنا بسم اللّٰه پڑھے ہی کھانا کھاتی ہے۔ ۔جب کھانے اور پینے پر بسم اللہّٰ ہڑھی جائے تو اللہّٰ بہت خوش ہوتا ۔۔اس سے برکت بھی ہوگی اور سنت رسول ﷺ بھی ادا ۔ہوگی۔ 🎀🎋🎊🎆

🎆🎋🎊آسمان و زمین کا غیب اللّٰه کے لیے ہے۔ ۔کوئ اسکے حکم میں شریک نہیں۔ ۔اور اطاعت صرف اللّٰه کاذکر کرنے والوں کی کرنی چاہ...
07/08/2022

🎆🎋🎊آسمان و زمین کا غیب اللّٰه کے لیے ہے۔ ۔کوئ اسکے حکم میں شریک نہیں۔ ۔اور اطاعت صرف اللّٰه کاذکر کرنے والوں کی کرنی چاہیے۔ ۔🎀🎋🎊🎆

🎀🎋🎊🎆کہ دیجیے : اللّٰه بہتر جانتا ہے جتنا عرصہ وہ رہے، آسمانوں اور زمین کا غیب اسی کے لئیے ہے۔ ۔کیا خوب ہے وہ دیکھنے والا اور سننے والا! ان کے لیے اس ( اللّٰه ) کے سوا کوئ اور دوست نہیں اور وہ اپنے حکم میں کسی کو شریک نہیں کرتا۔ اور آپ اسکی تلاوت کیجیے جو کچھ آپکے رب کی کتاب میں سے آپکی طرف وحی کیا گیا ہے ،اسکے کلمات کو کوئ بدلنے والا نہیں اور آپ اسکے سوا کوئ جائے پناہ ہر گز نہیں پائیں گے۔ ۔۔اور اپنے آپ کو ان لوگوں کیساتھ روک رکھیں جو صبح و شام اپنے رب کو پکارتے ہیں ،وہ اسکا چہرہ چاہتے ہیں ۔۔اور آپکی آنکھیں ان سے ہٹنے نہ پائیں کہ دنیاوی زندگی کی زینت چاہنے لگیں اور اسکی اطاعت نہ کریں جسکا دل ہم نے اپنے ذکر سے غافل کر دیا اور اس نے اپنی خواہش کی پیروی کی اور اسکا معاملہ حد سے بڑھا ہوا ہے ۔۔۔🎀🎋🎊🎆🎇

🎀🎋🎊🎆آیات ٢٧-٢٨🎀🎋🎊🎆
🎀🎋🎊🎆سورة ۔الکھف۔ پارہ نمبر ۔١۵۔ سبحن الزی🎀🎋🎊🎄

Address


Telephone

+447587048731

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beloved Ummah Of Prophet Muhammad ﷺ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share