INS TV Network Uk

  • Home
  • INS TV Network Uk

INS TV Network Uk Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from INS TV Network Uk, TV Network, .

مظلوم انسانیت کے لیے ہر سٹیج پر آواز بلند کرنا اور لابی کرنا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا ایک لائن ایجنڈا ہے رانا بشا...
24/11/2023

مظلوم انسانیت کے لیے ہر سٹیج پر آواز بلند کرنا اور لابی کرنا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا ایک لائن ایجنڈا ہے
رانا بشارت علی خاں

بغیر رنگ نسل اور مذہب کے ہر دکھی انسانیت کی آواز بلند کرنا انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی اولین ترجیح ہے

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ دنیا کے 67 سے زیادہ ممالک میں عملی طور پر کام کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی اورگنائزیشوں میں شمار ہوتا ہے

یہ پاکستان کی واحد اورگنائزیشن ہے جو اتنے بڑے پیمانے پر انسانیت کی آواز عملی طور پر بلند کر رہی ہے

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ۔

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی آج سالِ نو کی پہلی آن لائن کانفرنس میں 67 ممالک کے سفیران اور ممبران موجود تھے جنہوں نے اپنے ممالک میں انسانی حقوق سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا اور اپنے تجربات شیئر کیے۔

صدر ، رانا بشارت علی خان نے سفیروں اور انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے ممبران کی جانب سے عالمی سطح پر اس تحریک کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کا جواب دیا تاکہ مناسب افہام و تفہیم کو بڑھایا جاسکے۔

افہام و تفہیم کو مزید بڑھاتے ہوئے سفیران اور ممبران کو یہ بتایا گیا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ عالمی سطح پر پسماندہ برادریوں کی حفاظت اور ان کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے اور انکے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کیلئے قائم کی گئی اور بخوبی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہے.

تمام سفیران اقوامِ متحدہ کی جانب سے کشمیر, یمن اور فلسطین کیلئے ہونے والے تین روزہ سیمینار میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کے علاوہ 67 سے زائد ممالک میں کام رہی ہے ہزاروں کی تعداد میں عہدیداروں کے ساتھ.

مزید یہ کہ نوجوانوں پہ مشتمل کمیٹیز بنائیں جائیں گی جس میں قانونی, صحت, بچوں اور خواتین کے حقوق کی پاسداری شامل ہو گی.

صدر رانا بشارت علی خان نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے اغراض و مقاصد کو متعارف کرایا اور سفیروں کو اپنے ممالک میں ایک ورکنگ کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ، اور کہا کہ تمام افراد انفرادی حیثیت میں آرگنائزیشن سے متعلق ویڈیو کلپ بنا کر وائرل کرے تاکہ عالمی سطح پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کو فروغ دیا جاسکے۔

سری لنکا ، کینیا ، کولمبیا ، نائیجیریا ، فلپائن ، پاکستان ، مصر ، عراق ، بنگلہ دیش ، ہندوستان ، کیمرون ، اردن ، مریم ، الجیریا ، گھانا ، ڈینن ، پیرو ، لندن ، سوڈان ، کولمبیا ، تنزانیہ ، یمن ، لبنان ، صومالیہ ، کوریا ، سیرون ، تیونس ، کشمیر سمیت اور بہت سے ممالک کے سفیران اس آن لائن کانفرنس میں شامل ہوئے.

کانفرنس سے خطاب کے دوران بانی و صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ رانا بشارت علی خان نے آرگنائزیشن میں شامل ہونےوالے نو منتخب سفیران اور ممبران کو بتایا کہ انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ایک طویل عرصے سے دنیا کے بیشتر ممالک میں عملی طور پر اپنی خدمات اور فرائض بخوبی نبھا رہی ہے اور مظلوم اور دکھی انسانیت کیلئے ہمیشہ سب سے پہلے اور سب سے آگے رہی ہے.

مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کی پاسداری اور اسرائیل کی جانب سے جاری قتل و غارت کے خلاف لندن کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں چالیس ہزار سے زائد لوگوں نے رانا بشارت علی کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے شمولیت کی اور اقوامِ عالم کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروا کر مظلوم فلسطینیوں کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروائی.

فلسطین, کشمیر, یمن, عراق لبنان آذربائجان سمیت دنیا کے ہر اس خطے کے حقوق کی پاسداری اور قیامِ امن کو یقینی بنانے کیلئے خوابِ غفلت میں ڈوبی اقوامِ عالم کا ضمیر جنجھوڑنے کیلئے اقوامِ متحدہ اور او آئی سی سمیت ہر فورم پر ان ممالک کے مظلوم لوگوں کی آواز بن کر رانا بشارت علی انسانیت اور انسانی حقوق کی پاسداری کو عملی طور پر سر انجام دے رہے ہیں

Rawalpindi District Sports Club played Chishan Azadi hockey match and cut a 50-pound cake Rawalpindi (INS TV UK): Rawalp...
16/08/2023

Rawalpindi District Sports Club played Chishan Azadi hockey match and cut a 50-pound cake
Rawalpindi (INS TV UK):
Rawalpindi District Jashan Azadi Hockey Tournament Under 16 Boys, Gymnastics Demonstration and Panthalon: Demonstrations were held with this event District Sports Department Rawalpindi cut a 50-pound cake with the Pakistani flag on the occasion of Independence Day and prayed for the martyrs of Pakistan. District Sports Officer Shams Tawheed Abbasi, Raja Yasin General Secretary District Hockey Association Rawalpindi, Sardar Nazir Ahmed Kashmiri Central General Secretary Anjuman Tajran Liaquat Road Rawalpindi, Raja Maqsood Hussain Former Chairman UC8 Rawalpindi, Sardar Muhammad Irfan, Muhammad Saddam Abbasi Former General Secretary Anjuman Tajran Sir Syed Chowk Member Kariana Association Rawalpindi, Shafaqtullah Khan Niazi, Mohammad Usman Sharif Tehsil Sports Officer, Mudassar Bashir CEO Mudassar Kungfu Hangar and Gymnastics Academy, athletes and a large number of people participated and appreciated the event. The organizing secretary of the event was Malik Muhammad Sajid Awan who thanked the chief guest and the players and all those who attended.

13/08/2023
29/05/2023

Rawalpindi Rung.

04/05/2023

INS TV UK
عالمی یوم صحافت پر حقیقی صحافیوں کو سرخ سلام
قائد صحافت ایس۔ اے۔ صہبائی
شہدائے صحافت بالخصوص ارشد شریف کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ چیرمین
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان
ورکنگ اور علاقائی صحافیوں کے جائز مسائل کے حل کے لیے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے قائدین تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) :جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر اپنے میڈیا پیغام میں حقیقی صحافیوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق وسچ کی جنگ کے شہدائے صحافت کا خون ہر گز رائیگاں نہیں جائے گا۔
صحافت کے عالمی دن پر ہم ارشد شریف شہید سمیت تمام شہدائے صحافت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔
ایس۔ اے۔ صہبائی نے صحافت کے عالمی دن کے موقع پر تمام قائدین صحافت کو جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے مشترکہ پلیٹ فارم سے حقیقی ورکنگ جرنلسٹس کے جائز حقوق کی جدوجہد اور مثبت میڈیا کے فروغ کے لیے دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافتی اتحاد کے بغیر آزادی صحافت اور مثبت میڈیا کی بدولت روشن پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔
آج کا دن تجدید عہد وفا کا دن ہے ۔آپس کے باہمی اختلافات کو بھلا کر تمام قائدین صحافت کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ۔جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سبھی قائدین اس سال نئے سرے سے نیشنل پریس کلب سمیت پاکستان اور بیرون ممالک کی صحافتی تنظیموں اور ملٹی نیشنل آرگنائزیشن کے ساتھ mouسائن کریں گے تاکہ عالمی سطح پر مثبت میڈیا کے فروغ سے مثالی اور روشن پاکستان کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔

https://youtu.be/-noVU87MCDI
29/03/2023

https://youtu.be/-noVU87MCDI

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منشور کے مطابق ورکنگ جرنلسٹس کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ مرکزی چیرمین...

29/03/2023

اوور سيز پاکستانی صحافيوں کا جرنلسٹس کی سياست ميں عہدوں پر آنا ہماری بڑی کاميابی ہے ميں اپنے دل کی گہرائيوں سے مياں عامر علی کو مُبارکباد پيش کرتا ہوں۔
افضل بٹ صدر پاکستان فیڈرل يونین آف جرنلسٹ
مياں عامر علی کو مرکزی صدر جرنلسٹس ايسوسی ايشن آف پاکستان کا صدر بننے پر دلی مُبارکباد ديتے ہيں۔ آصف رشيدبٹ
ميری کاميابی تمام صحافی بھائيوں کی کاميابی ہے ميں آپ سب کی نيک تمناوں کا دل کی گہرائيوں سے مُشکور ہوں۔ مياں عامر علی
مانچسٹر( INS TV UK) :
افضل بٹ صدر پاکستان فیڈرل يونین آف جرنلسٹ کی مانچسٹر برطانيہ آمد پر صدر جرنلسٹس ايسوسي ايشن آف پاکستان مياں عامر علی کی جانب سے پُر جوش استقبال۔ افضل بٹ صدر پاکستان فیڈرل بونین آف جرنلسٹ نے مياں عامر علی کو صدر منتخب ہونے پر مُبارکباد دی اور نيک خواہشات کا اظہار کيا۔ اس موقع پر تحريک انصاف نارتھ ويسٹ کے صدر آصف رشيد بٹ۔ مغزز صحافی حضرات اور ديگر مغزز شحضيات بھی موجود تھيں
افضل بٹ کا مياں عامر علی کو مُبارکباد ديتے ہوے کہنا تھا کے ہونہار صحافی مياں عامر علی نے ابھی اليکشن جيتا ہے اور اِن جيسے لوگ جو ہيں وہ پريس فريڈم کی جدوجہد کو اپنی جدو جہد سمجھتے ہيں شہری آزادی کی جدوجہد کو اپنی جدو جہد سمجھتے ہيں جو انسانی حقوق کی جدوجہد کو اپنی جدوجہد سمجھتے ہيں ان کا جرنلسٹس کی سياست ميں عہدوں پر آنا ہماری بڑی کاميابی ہے ميں اپنے دل کی گہرائيوں سے مياں صاحب کو مُبارکباد پيش کرتا ہوں۔
افضل بٹ صدر فیڈرل بونین آف جرنلسٹ پاکستان کی مانچسٹر برطانيہ آمد پر مختلف حلقہ احباب کی جانب سے اُن کے اغزاز ميں تقريبات کا اہتمام۔ صدر جرنلسٹس ايسوسي ايشن آف پاکستان مياں عامر علی کی جانب سے پُر جوش استقبال۔ بعدازان افضل بٹ کے قريبی دوستوں صحافی عامر بٹ اور مُدثر چوہدری کی سالگرہ کا کيک کاٹا گيا اور مياں عامر علی کی جانب سے افضل بٹ کے اغزاز ميں عشائيہ کا اہتمام سحری پر کيا گيا جس ميں پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ کے صدر آصف بٹ اسلم بھٹہ سابق جنرل سیکٹری یوکے پی ٹی آئی یوکے چوہدری فخر اقبال سابق صدر ایسٹ آف سکاٹ لینڈ محمد ارشد شیفیلڈ عرفان احمد چیف کوارڈی نیٹرپی ٹی آئی نارتھ ویسٹ محمود حیدر بٹ ساگر برمنگھم ڈاکٹر اظہر محمود بولٹن اور ديگر مغزز شحضيات نے شرکت کی۔
صحافی برادری کو پيغام ديتے ہوے اُن کا کہنا تھا کے ہميشہ سے جب سے پاکستان بنا ہے اور جب جب پاکستانی ميڈيا پر سخت دور آيا ہے جب بھی پاکستان ميں قلم پر پہرے بيٹھاۓ گے جب بھی پاکستان ميں کيمرے پر پابندی لگی جو اوور سيز پاکستانی ہيں حصوصی طور پر جو اوورسيز پاکستانی صحافی ہيں وہ پاکستانی ميڈيا کی زُبان بھی بنتے ہيں وہ پاکستانی ميڈيا کے ليے زبان بھی بنتے ہيں وہ پاکستانی ميڈيا کے ليے آواز بھی بُلند کرتے ہيں اور ہميشہ اس آج تک پاکستان ميں جو پريس فريڈم موجود ہے اس ميں پاکستانی صحافيوں نے بہت قربانياں دی ہيں اور آج جو پاکستان ميں پريس کو آزادی حاصل ہے اس ميں اوور سيز صحافيوں کو بہت کردار ہے۔
مياں عامر علی نے افضل بٹ۔ آصف بٹ اور ديگر مغزز شحضيات کا مُبارکباد دينے پر شُکريہ ادا کيا۔

25/03/2023

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے منشور کے مطابق ورکنگ جرنلسٹس کے حقیقی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔
مرکزی چیرمین ایس۔ اے۔ صہبائی
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے اپنے ممبران کے لیے سال کے دوران بہت سارے مثالی پراجیکٹس کا آغاز کریں گے ۔مرکزی سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد خان نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا صدر منتخب ہونے کے بعد انقلابی اقدامات سے حقیقی صحافیوں کی مایوسی کا ازالہ کریں گے۔ جاوید ملک
صحافتی حقوق کی جنگ کے لیے ہمارے تمام ممبران جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے شانہ بشانہ چل کر کام کریں گے۔صحافتی تنظیوں کے قائدین کا مشترکہ بیانیہ
راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب کے شرکاء سے سینئر صحافیوں کادبنگ خطاب
راولپنڈی (INS TV UK): جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ڈیجیٹل میڈیا ممبران کے تعاون سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں J*Pکے نومنتخب عہدیداران بالخصوص مرکزی سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد خان اور مرکزی چیرمین ایس۔اے۔صہبائی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے راولپنڈی /اسلام آباد کے سینئرز صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جن میں روزنامہ مرکز کے ایڈیٹر انچیف سیف اللہ سیف (ایڈیٹر انچیف روزنامہ مرکز)،سردار خرم (صدر آل پاکستان میڈیا کونسل )، اشفاق عالم تنولی(چیرمین ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن)،راجہ شوکت کمال (Pfuj)،NPCصدارت کے امیدوار جاوید ملک (J*P)،سردار ممتاز (ایڈیٹر اینٹی کرپشن)،خالد چودھری(Neo News TV)،خان حفیظ خان (ایڈیٹر روزنامہ اخبار حق)،ضیا شام(خیبر ٹی وی)،بزرگ صحافیرانا منظور احمد، وقار حیدر چوہان (TV Today)،راجہ ہارون (ایڈیٹر روزنامہ احرار، اسلام آباد) ،خالد سعید (نائب صدر ،ڈیجیٹل میڈیا ایسوسی ایشن )،ارشد خان تنولی (انفارمیشن سیکرٹری ہزارہ جرنلسٹس)،عدنان حیدر بری (Kn News)،بشیر راجہ(ایڈیٹر انچیف ہفت روزہ ہائی کلاس )،ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سعید خان سدوزئی(لیگل ایڈوائزر J*P)،مناظر علی(ایڈیٹر انچیف امید نو ،اسلام آباد) نے اپنے اپنے خطاب میں مثبت میڈیا کے فروغ میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیرمین قائد صحافت ایس۔اے۔صہبائی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے میڈیا انسٹی ٹیوشن کا درجہ دیتے ہوئے سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مرکزی چیرمین اور سینٹرل سیکرٹری جنرل سردار ظہیر احمد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان بھر کے حقیقی صحافی اپنے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)کے مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ۔تاریخ شاہد ہے کہ ہم نے ہر موقع پر اپنے صحافی بھائیوں کے حق کے لیے آواز بلند کی ہے۔عنقریب جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کے لیے مثالی پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔تقریب کے اختتام پر پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

04/03/2023

Journalists Association of Pakistan
Candidate for Federal President Mian Aamir Ali from Manchester, UK.

آج کا پاکستانی نوجوان فکر اقبال کی روح سے نا آشنا ہے۔ایس۔اے۔صہبائی اقبال کے شاہین کی بربادی کے ذمہ دار سیاسی مداری و جاگ...
08/11/2022

آج کا پاکستانی نوجوان فکر اقبال کی روح سے نا آشنا ہے۔ایس۔اے۔صہبائی
اقبال کے شاہین کی بربادی کے ذمہ دار سیاسی مداری و جاگیردار ہیں ۔چیرمین ،جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)
اسلام آباد (بیورو رپورٹ): کلمہ حق کی بنیاد پر معرض وجود آنے والی مملکت پاکستان کے مصور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے شاہینوں کی بربادی کے ذمہ دار سیاسی مداری و ظالم جاگیردار ہیں ۔آج کا پاکستانی نوجوان فکر اقبال کی روح سے نا آشنا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف ادیب ،صحافی ،شاعر ،ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین ایس۔اے۔صہبائی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے میڈیا پیغام میں کیا۔
ایس۔اے۔صہبائی نے ملک و قوم کی تعمیروترقی کے لیے فلسفہ اقبال کو پاکستان کی سالمیت سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج کا نوجوان اقبال کے فلسفہ خودی اور افکارونظریات سے آشنا ہوجائے تو تمام جہانوں کو مسخر کر سکتا ہے اور بحیثیت مسلمان اور پاکستانی دنیا میں اپنے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کر سکتا ہے۔
پاکستان اور پاکستانی نوجوانوں کی بربادی کا ذمہ دار کرپٹ مافیا ہے۔کرپشن فری پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستانی قوم کو انسان بنانے کے بجائے حیوان بنا ڈالا ہے اور آئندہ نسلوں کو بھی مقروض بنا ڈالا ہے جسکی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے

08/11/2022

آج کا پاکستانی نوجوان فکر اقبال کی روح سے نا آشنا ہے۔ایس۔اے۔صہبائی
اقبال کے شاہین کی بربادی کے ذمہ دار سیاسی مداری و جاگیردار ہیں ۔چیرمین ،جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)
اسلام آباد (INS TV UK): کلمہ حق کی بنیاد پر معرض وجود آنے والی مملکت پاکستان کے مصور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے شاہینوں کی بربادی کے ذمہ دار سیاسی مداری و ظالم جاگیردار ہیں ۔آج کا پاکستانی نوجوان فکر اقبال کی روح سے نا آشنا ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف ادیب ،صحافی ،شاعر ،ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان کے چیرمین ایس۔اے۔صہبائی نے یوم اقبال کے موقع پر اپنے میڈیا پیغام میں کیا۔
ایس۔اے۔صہبائی نے ملک و قوم کی تعمیروترقی کے لیے فلسفہ اقبال کو پاکستان کی سالمیت سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آج کا نوجوان اقبال کے فلسفہ خودی اور افکارونظریات سے آشنا ہوجائے تو تمام جہانوں کو مسخر کر سکتا ہے اور بحیثیت مسلمان اور پاکستانی دنیا میں اپنے کھوئے ہوئے تشخص کو بحال کر سکتا ہے۔
پاکستان اور پاکستانی نوجوانوں کی بربادی کا ذمہ دار کرپٹ مافیا ہے۔کرپشن فری پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے پاکستانی قوم کو انسان بنانے کے بجائے حیوان بنا ڈالا ہے اور آئندہ نسلوں کو بھی مقروض بنا ڈالا ہے جسکی جتنی مذمت بھی کی جائے کم ہے

03/11/2022

وزیرآباد
پاکستان تحریک انصاف کے کنٹینر پر فائرنگ

وزیرآباد
سینیٹر فیصل جاوید زخمی

وزیرآباد
چھ زخمی افراد اسپتال لائے گئے ہیں

وزیرآباد
ایک شخص جاں بحق عمران خان حملہ میں بال بال بچ گئے

01/11/2022

درودوسلام کا خصوصی اہتمام مومنین کے ایمان کا خخاصہ ہے۔علامہ حافظ محمد حنیف انجم قریشی
ملک خضر حسین کے والد اور ملک ذیشان ارشد کے نانا کی وفات پر چیرمین J*Pایس۔اے۔صہبائی کا اظہار تعزیت
حاجی مقصود حسین مرحوم کے رسم قل میں معززین علاقہ کی خصوصی شرکت
پنڈی گھیب (INS TV UK): درودوسلام کاخصوصی اہتمام بندہ مومن کے لیے ایمان کا نور ہے۔مومنین اور نیک اولاد کی جانب سے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے پڑھے جانے والے اورادووظائف ،تلاوت قراان پاک اور درودوسلام کا اہتمام صدقہ جاریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین حضرت مولانا حافظ محمد حنیف انجم قریشی نے بڈھا خان مرحوم کے فرزند ملک مقبول حسین ، ڈاکٹر بنارس خان کے بھائی اور ملک فدا حسین مرحوم کے بہنوئی ملک مقصود حسین (ملک الیکٹرک سٹور)کی رسم قل کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ملک مقصود حسین مرحوم ملک آفتاب منیر ،ملک وقار حسین ،ملک شمس الاسلام ،ملک صحبان عارف ،حکیم نسیم احمد،ملک نیاز حسین ،ملک ندیم حسین کے ماموں زاد ملک ارشد حسین زرگر ،ملک امجد حسین کے پھوپھا ،ملک ذیشان حسین کے نانا ،پیر ارشد مقبول ،ندیم مقبول ،عمران مقبول اور ملک آصف حسین کے تایا تھے۔
رسم قل کی تقریب کا آغاز حافظ متولی خانصاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت رسولﷺ کی سعادت معروف نعت خواں محمد سلیم میروی کے حصے میں آئی۔رسم قل کی تقریب میں مرحوم کے عزیزواقرباء اور معززین علاقہ نے خصوصی شرکت کی۔

30/10/2022

عالمی قوتیں بالخصوص امریکہ تصفیہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ۔کونصل جنرل طارق کریم
یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے قونصل جنرل آف پاکستان شکاگو میں سیمینار کا انعقاد
پاکستانی کمیونٹی شکاگو کا بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظالمانہ جبر اور انسانی حقوق کی پامالی پر زبردست تشویش کا اظہار

شکاگو (INS TV UK ):
کونسلیٹ جنرل آف پاکستان شکاگو میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی صدر پاکستان وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیانات پڑھ کر سنائے گئے سیمینار کے مقررین میں قونصل جنرل طارق کریم ممتاز امریکی انسانی حقوق کے کارکن اینڈی تھائر مسلم نیٹ ورک ٹی وی کے پروڈیوسر عبدالمالک مجاہد کشمیر یکجہتی کونسل کے صدر جاوید راٹھور ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر وصی اللہ خان شامل تھے ۔ مقررین نے جمّوں و کشمیر میں بھارت کے مسلسل جبر اور غیر قانونی قبضے کے تحت بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری اور امریکہ پر بھی زور دیا کہ کشمیر تنازعہ کے حل میں اپنا کردار ادا کریں کونسل جنرل طارق کریم نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے

عالمی قوتیں بالخصوص امریکہ تصفیہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ۔کونصل جنرل طارق کریمیوم سیاہ کشمیر کے حوا...
29/10/2022

عالمی قوتیں بالخصوص امریکہ تصفیہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ۔کونصل جنرل طارق کریم
یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے قونصل جنرل آف پاکستان شکاگو میں سیمینار کا انعقاد
پاکستانی کمیونٹی شکاگو کا بھارت کی جانب سے کشمیر میں ظالمانہ جبر اور انسانی حقوق کی پامالی پر زبردست تشویش کا اظہار

شکاگو (INS TV UK):کونسلیٹ جنرل آف پاکستان شکاگو میں یوم سیاہ کشمیر کے حوالے سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی اور مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی صدر پاکستان وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے بیانات پڑھ کر سنائے گئے سیمینار کے مقررین میں قونصل جنرل طارق کریم ممتاز امریکی انسانی حقوق کے کارکن اینڈی تھائر مسلم نیٹ ورک ٹی وی کے پروڈیوسر عبدالمالک مجاہد کشمیر یکجہتی کونسل کے صدر جاوید راٹھور ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر وصی اللہ خان شامل تھے ۔ مقررین نے جمّوں و کشمیر میں بھارت کے مسلسل جبر اور غیر قانونی قبضے کے تحت بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری اور امریکہ پر بھی زور دیا کہ کشمیر تنازعہ کے حل میں اپنا کردار ادا کریں کونسل جنرل طارق کریم نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری عوام کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے

28/10/2022

جنڈ: رہنما پی ٹی آئی ملک نوید حسین کے ڈیرہ پہ ، پاکستان تحریک انصاف تحصیل جنڈ کے صدر لالا محمد رفیق کی زیر صدارت جنڈ میں خان صاحب کی لانگ مارچ کال کے سلسلے میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک نواز صاحب سابقہ چیرمین یونین کونسل تراپ ، ملک نذر صاحب نلہڈ یونین کونسل مکھڈ سے نمبردار فرید خٹک ، سعید خان نکہ ، یونین کونسل چھب سے شیر افضل خٹک و ساتھی ، یونین کونسل جابہ سے ملک آصف ، ملک فدا زیارت ، ملک شوکت بیلا ، ملک یاسر جھمٹ ، ملک شفقت جھمٹ، ملک مہر خان اچھڑی ، حافظ ممتاز نظامی بیلہ، ملک رائیس چپھڑی ، ملک ناصر گلیال ، ملک عارف کوڑا ، یونین کونسل لنگر ملک ہاشم بھنڈر ، ملک رشید منکور ، ملک محمد خان ڈنگی ناڑی ، ملک شیر زمان لنگر ، ملک نور عالم لنگر ، ملک تصور لنگر ، یونین کونسل جلوال سے ملک جاوید ماڑی ، ٹھیکدار ملک حسین ، ملک امیر حسین ، سجاد خان کندرالہ ، یونین کونسل سگھری ، ملک نیاز علی کوٹ چھجی ، ملک ضیاء ، ملک آمین ، ملک اسد یونین کونسل ناڑہ سردار سخاوت نمبردار صاحب ، ملک مہرخان ناڑہ یونین کونسل پنڈ سلطانی ملک مجید رنگلی ، شعیب خان پنڈ سلطانی ، سید انوار شاہ تھٹی سیداں ، مدثر خان ڈھوک کھٹنڑا ، یونین کونسل بسال سے سید بلال شاہ ، سید فیصل شاہ یونین کونسل دومیل سے بابا عجب اعون ، ملک اکرم ڈھوک ولیاں ، سردار عباس امیر یونین کونسل کھنڈا شیخ طارق صاحب میونسپل کمیٹی جنڈ سے صدر مقدم خٹک صاحب ، بابا عبدالقیوم خٹک ۔ ملک شاہد حسین ، ملک اسد عباس ، چوہدری شریف ، منشی نزیر بلوچ ، جعفر ارائیں ، ملک الطاف ، احمد دین ، عتیق خٹک ، سبطین شاہ ، زاہد جھمٹی ، لالا اقبال خٹک ، نواز نرسری ، ملک عدنان ، شیخ علی ایڈووکیٹ ، ملک قیس ایڈوکیٹ ، فیصل خان کشمیری ، ماسٹر نعیم خٹک ، راجہ مظہر نواز ، ذولفقار خٹک ، سہیل سلو ، صدیق خٹک ، حسن اقبال۔ و دیگر شہر معززین نے شرکت فرمائی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم ملک نوید صاحب کے ساتھ سید زلفی بخاری صاحب امیدوار برائے NA50 کی قیادت میں اس لانگ مارچ کو کامیاب کر کے اپنے کپتان کو بہت جلد ان شاءاللہ پاکستان کا وزیراعظم بنائیں گے

28/10/2022

In charge Nomaindgan : 03009705028

28/10/2022

In charge Nomaindgan : 03009705028

25/10/2022

سینئر صحافی ارشد شریف کی شہادت قتل یا حادثہ ،میڈیا اور حکمرانوں کے لیے سوالیہ نشان؟
ایس۔اے۔صہبائی چیرمین J*P
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تمام عہدیداران و ممبران کی جانب سے ارشد شریف کے قتل کی پرزور مذمت
اسلام آباد (INS TV UK): پاکستان کے معروف سینئر صحافی لوکل چینل کے اینکر ارشد شریف کے کینیا میں پولیس گردی کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔ارشد شریف گزشتہ پانچ سالوں کے دوران نجی ٹی وی چینل کی تبدیلی سرکار پالیسی کی ترجمانی کرتے کرتے دیار غیر میں پولیس گردی کی بھینٹ چڑھ گئے۔
آرشد شریف کا قتل تمام صحافتی برادری کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے۔اب حق سچ کے علمبردار صحافی نہ تو پاکستان میں محفوظ ہیں اور ناں ہی دیار غیر میں ۔
عالمی ادارے شہید صحافت ارشد شریف کے قتل کے پیچھے خفیہ محرکات کا جلد از جلد پتہ لگائے۔ان خیالات کا اظہار جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیرمین اور ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ ایس۔اے۔صہبائی نے شہید صحافت ارشد شریف کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کیا۔
جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ) کے تمام عہدیداران و ممبران نے ارشد شریف کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں اور پاکستان کی اعلی قیادت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے شہید صحافت کے اصل قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

عالمی امن و سلامتی ایشیاء بالخصوص پاکستان کی سالمیت سے مشروط ہےعالمی مالیاتی ادارے مذہبی لسانی  اخلاقی معاشرتی و سماجی د...
21/09/2022

عالمی امن و سلامتی ایشیاء بالخصوص پاکستان کی سالمیت سے مشروط ہے
عالمی مالیاتی ادارے مذہبی لسانی اخلاقی معاشرتی و سماجی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں
ایس۔اے۔صہبائی
چیرمین جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (رجسٹرڈ)

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو ونزر محل میں سپردخاک کر دیا گیا۔London (INS TV UK): 7 دہائیوں پرمشتمل تاریخی عہدک...
20/09/2022

برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو ونزر محل میں سپردخاک کر دیا گیا۔
London (INS TV UK):

7 دہائیوں پرمشتمل تاریخی عہدکا جذبات اورشان وشوکت کےساتھ اختتام ہوا، شاہی گھرانے کے افراد کی موجودگی میں ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی ونزر محل کے کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں ہوئی۔

ملکہ کا تابوت سینٹ جارج چیپل کے نیچے قائم رائل والٹ میں اتاراگیا، اس سے قبل تابوت کو شاہی جلوس میں ویسٹ منسٹر پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبی تک لایا گیا تھا۔ اس کے بعد تاریخی چرچ ویسٹ منسٹر ایبی میں دعائیہ تقریب میں دو ہزار افراد نے شرکت کی، تقریب کےبعدشاہ چارلس نےملکہ کے پرچم کو تابوت پر رکھا، لارڈ چیمبرلین نے اپنی سرکاری چھڑی توڑکرتابوت پررکھی ۔

آنجہانی ملکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دنیا بھر سے سربراہان مملکت، اہم شخصیات، برطانیہ کے سینئر سیاست دان اور سابق وزرائے اعظم نے شرکت کی۔

پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف نے کی، تقریب کے اختتام پر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور برطانوی ترانہ چلایا گیا ۔

خیال رہے کہ ملکہ کی آخری رسوما ت میں برطانیہ بھر سے 10 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when INS TV Network Uk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share