03/01/2025
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
آج میں آپ کے سامنے سکول کے حوالے سے چند الفاظ لکھنے جا رہا ہوں ۔
سکول یہ جگہ علم کا مرکز، ترقی کا زینہ اور ہماری خوابوں کی تعبیر کی بنیاد ہے۔
سکول علم کا گہوارہ ہے جہاں ہم نہ صرف کتابی علم سیکھتے ہیں بلکہ اخلاق، نظم و ضبط اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ تعطیلات کے دوران ہم نے اپنی زندگی کے مختلف لمحات سے لطف اندوز ہوئے، لیکن اب وقت ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں اور پوری لگن کے ساتھ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھیں۔
تعلیم ایک روشنی ہے جو اندھیرے کو دور کرتی ہے اور ایک طاقت ہے جو ہمیں مشکلات کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اسکول کھلنا اس بات کی یاد دہانی ہے کہ ہمیں محنت اور لگن کے ساتھ اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کام کرنا ہوگا۔ دعا ہے تعلیم حاصل کر کے
ہم اپنے والدین اور اساتذہ کا فخر بنے آگے اپنے بچوں کو بھی اچھی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیں۔۔
تعلیم کے حوالے سے بیول میں اگر نظر درائی جائے تو بہت سے سرکاری اور پرائیویٹ سکول آپ کے علم میں ہوں گے سب ادارے اچھے رزلٹ کے لیے کوشاں رہتے ہیں آج میں اپنے علم کے مطابق حرا سکول بیول کی طرف آپ کی توجہ لے جانا چاہتا ہوں حرا سکول کی بنیاد عزت مآب چوہدری اخلاق صاحب نے رکھی تھی شروع شروع میں تعداد کافی کم تھی اس وقت حرا سکول میں تعداد کافی زیادہ ہو چکی ہے چوہدری اخلاق صاحب نے جو بنیاد رکھی وہ بہت کامیابی کی طرف رواں دواں ہے اس سکول کا ماحول بہت اچھا ہے اچھی تعلیم بچے اور بچیوں کو دی جارہی ہے استاتذہ کرام بھی بڑے علم والے اور قابل ہیں۔۔ حرا سکول میں بچے بہت اچھا سیکھ رہے ہیں چوہدری اخلاق صاحب نے جس طرح اس سسٹم کو چلا رکھا ہے قابل تعریف ہے چوہدری اخلاق صاحب خود بھی بہت اچھی طبیعت کے مالک اور شریف النفس انسان ہیں میں افتخار وارثی اپنی تحریر کے ذریعے ان چوہدری اخلاق صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا گو بھی ہوں۔ اللہ ان کو صحت کاملہ عطاء فرمائے اور ان کے ادارے کو مزید کامیابی عطا فرمائے آمین۔۔۔
تحریر۔
افتخار وارثی یوکے/بیول
07445881151