Jk Kashmir TV

  • Home
  • Jk Kashmir TV

Jk Kashmir TV Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jk Kashmir TV, Digital creator, .

میرا تعلق جنت نظیر وادی جموں و کشمیر سے ہے •|• کشمیر کی خوبصورتی •|• کشمیر کی ثقافت •|• ٹوریزم •|• سپورٹس•|• فنی ویڈیوز •|• کے لیے ہمارے پیج کو لائک،فالو اور ہمارے یوٹیوب چینل کو سسکرائب کریں

21/12/2024

آج مورخہ 21 دسمبر 2024 سرساوہ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران کا اجلاس راجہ قمر الزمان صاحب کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ آج کے اجلاس کے اعلامیہ:
1. لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے جملہ مسائل پر برقیات کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دی گئی، بصورت دیگر ڈی سی آفس کے باہر دھرنا یا گریڈ اسٹیشن کی طرف مارچ کیا جائے گا
2. بنجوسہ معاملے پر مقامی ایکشن کمیٹی کے ہر فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ وہ جو بھی کال دیں گے ہم اسکی سپورٹ کریں گے
3. کوٹلہ رورل ہیلتھ سنٹر کا عملہ پورا کیا جائے، ایمرجنسی کا شعبہ اور زچہ بچہ مرکز قائم کیا جائے ورنہ احتجاج کی طرف جائیں گے۔

22/ جمادی الثانی: یومِ وصال خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ و دفاع شانِ صحابہؓ و اہل بیتؓ ریلی بمطابق 25 دسمبر، 2024 بروز بد...
21/12/2024

22/ جمادی الثانی: یومِ وصال خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیقؓ و دفاع شانِ صحابہؓ و اہل بیتؓ ریلی بمطابق 25 دسمبر، 2024 بروز بدھ کو انوہی سرہوٹہ سے ایک عظیم عالیشان ریلی کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں تمام غیرت مند حضور اکرم ﷺ کے غلاموں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
ریلی کے براہ راست مناظر دیکھیے جے کے کشمیر ٹی وی کے ساتھ ✨❤️

16/12/2024

سرساوہ کی مساجد میں باران رحمت کے لیے خصوصی دعا 🥺
گزشتہ جمعہ کو سرساوہ کی مساجد میں بارش کے لیے خصوصی دعا کی گی دعا ہے اللہ پاک ہمارے گناہوں کو درگزر کرکے ہم پر رحمت کی بارش برسائے بارش نہ ہونے کی وہ سے گزشتہ ایک دو ماہ سے خشکی کی وجہ سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور فصلوں کی پیداوار بھی نہیں ہورہی سب مل کر دعا کریں اللہ پاک ہم پہ رحمت کی بارش برسائے آمین 🤲🥹

15/12/2024

خوشخبری۔۔۔۔۔۔خوشخبری۔۔۔۔۔۔خوشخبری 🔥
مـیاں جـی کیٹـرنگ اینـڈ ٹینـٹ سـروس سـرسـاوہ ❤️
اب آپ کے شہر سرساوہ میں پیش کرتے ہیں ایک چھت تلے بےشمار سروسز اس کے علاؤہ سرساوہ میں پہلی بار ایک معیاری پکوائی سنٹر 🔥😍
میاں جی ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ سروسز سرساوہ کا شاندار افتتاح اور کون کون سی سروسز عوام کو دی جائے گی جانیے یہ سب کچھ اس ویڈیو میں

محکمہ برقیات نے اگر یہ غیر اعلانیہ اور 6، 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو ، پھر بھرپور احتجاج کی طرف جائیں گے۔ایکسین ک...
14/12/2024

محکمہ برقیات نے اگر یہ غیر اعلانیہ اور 6، 6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو ، پھر بھرپور احتجاج کی طرف جائیں گے۔ایکسین کے پاس اگر ٹیکنیکل ٹیم نہیں ہے تو صرف تنخواہ لینے والا خود، ایکسین ایس ڈی او اور باقی عملہ محکمے پر بوجھ ہے۔۔۔ اسکو اتارہ جائے اور ٹیکنیکل ٹیم بھرتی کی جائے

13/12/2024

سرساوہ انوہی سرہوٹہ کی جانی پہچانی شخصیت ہمارے بہت ہی پیارے دوست جناب فیصل غنی ہمراز صاحب کی طرف سے میڈیا ٹیم کی لانگ مارچ کی بہترین کوریج پر نعقد انعام کے اعلان کے ساتھ ہی میڈیا ٹیم کے اعزاز میں شاندار ڈنر پارٹی کا اہتمام کیا گیا ❤️😍
دوستوں کے ساتھ خوبصورت بیٹھک اور گپ شپ یوکے میں موجود ہمارے ایک پیارے دوست کو بھی س ڈنر پارٹی میں آن لائن شامل کیا گیا 🥺
Faisal Ghani Humraaz Thanks JanaaB 🥀❤️

انوہی سرہوٹہ موہڑہ راجگان سے تعلق رکھنے والے ڈوگرہ دور میں پولیس انسپیکٹر راجہ فیروز خان نے ریاست جموں و کشمیر کے لیے اپ...
13/12/2024

انوہی سرہوٹہ موہڑہ راجگان سے تعلق رکھنے والے ڈوگرہ دور میں پولیس انسپیکٹر راجہ فیروز خان نے ریاست جموں و کشمیر کے لیے اپنی خدمات کا آغاز کیا ان کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے ان کے لخت جگر راجہ گل نثار مرحوم نے بھی طویل عرصہ تک اپنی ریاست جموں و کشمیر میں ڈیوٹی سر انجام دی ان کی وفات کے بعد بھی اس خاندان نے ملک و قوم کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا۔آج اپنے دادا اور اپنے والد صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نڈر اور بہادر پولیس مین راجہ عبد الجبار بھی سب پولیس انسپیکٹر پرموٹ ہوگے جس پر اہلیان علاقہ اور ان کے چاہنے والوں نے اس کامیابی پر راجہ عبد الجبار اور اہلیان موہڑہ راجگان کو مبارک باد پیش کی۔ یاد رہے موہڑہ راجگان کی یہ تیسری نسل اس وقت ریاست و جموں کشمیر کے لیے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے اہلیان موہڑہ راجگان آزادکشمیر کی سیاست میں بھی ایک خاص مقام رکھتے ہیں
دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک اس خاندان پہ اپنا خصوصی رحم وکرم فرمائیں تاکہ یہ ایسے ہی ملک و قوم کی خدمت کرتے رہے
منجانب:اہلیان موہڑہ راجگان و انوہی سرہوٹہ

12/12/2024

-"
دم لخت پخت کمبخت ورائٹی ٹھاہ ٹھاہ ٹھاہ
لم ٹینگ ٹینگ لم ٹانگ ٹانگ سب ٹین ٹپکے ٹھاہ ٹھاہ🔥
جموں کشمیر سے لے کر پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والا نعرہ راجہ فضیل الحسن فاروقی نے کہاں سے دریافت کیا یہ نعرہ کس زبان میں ہے اس نعرہ کے متعلق دلچسپ انٹرویو فضیل الحسن فاروقی کے ساتھ دیکھیے اس ویڈیو 😀 😍

فیصل منظور سمیت میرپور کے تاجروں کو جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی کی پانچ دسمبر کی شٹر ڈاٶن کال کی حمایت کی،...
12/12/2024

فیصل منظور سمیت میرپور کے تاجروں کو جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوامی کی پانچ دسمبر کی شٹر ڈاٶن کال کی حمایت کی، انکو انتظامیہ میرپور کی جانب سے حراساں کیۓ جانے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انتظامیہ میرپور اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔ بصورت دیگر ہم راست اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ انتظامیہ اپنی قانونی ذمہ داریوں پر توجہ دے، تاجران اور عام عوام کو ہراساں کرنا بند کرے۔
امتیاز اسلم
ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی لانگ مارچ ❤️
11/12/2024

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی لانگ مارچ ❤️

...

خوشخبری۔۔۔۔۔۔خوشخبری۔۔۔۔۔۔خوشخبری 🔥          مـیاں جـی کیٹـرنگ اینـڈ ٹینـٹ سـروس سـرسـاوہ ❤️اب آپ کے شہر سرساوہ میں پیش ...
11/12/2024

خوشخبری۔۔۔۔۔۔خوشخبری۔۔۔۔۔۔خوشخبری 🔥
مـیاں جـی کیٹـرنگ اینـڈ ٹینـٹ سـروس سـرسـاوہ ❤️
اب آپ کے شہر سرساوہ میں پیش کرتے ہیں VIP ٹینٹ اینڈ کیٹرنگ سروس کے علاؤہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے لیے فرش سٹیج،3D لائٹنگ ،مووی ،شادی پر ہر طرح کی گاڑیاں اور پکی پکائی دیگیں آرڈر پر دستیاب ہیں
ایڈرس: بھٹی پلازہ مین بازار سرساوہ
InshahAllah Opening SooN 😍

ممبر کور کمیٹی میرپور ڈویژن امتیاز اسلم صاحب اور ایکشن کمیٹی سرساوہ کے روح رواں قمر زمان صاحب،عوامی ایکشن کمیٹی انوہی سر...
09/12/2024

ممبر کور کمیٹی میرپور ڈویژن امتیاز اسلم صاحب اور ایکشن کمیٹی سرساوہ کے روح رواں قمر زمان صاحب،عوامی ایکشن کمیٹی انوہی سرہوٹہ کے روح رواں ادیب عالم صاحب،راجہ عاصم کشمیری صاحب اور انجمن تاجران سرساوہ کے صدر بابو ابرار صاحب سے ملاقات
صدر انجمن تاجران سرساوہ بابو ابرار صاحب اور ایک ایک تاجر ایک ایک فرد،ایک ایک بچے کا شکریہ ادا کرتے اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں
7 دسمبر کو مزاحمت کاروں کی عظیم دھرتی سرساوہ پر ضلع بھر سے آئے ہوئے مزحمت کاروں کا استںقبال کیا اور ہمیشہ کی طرح جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر لبیک کہتے ہوئے قافلہ حسینی کا حصہ بنتے ہوئے انٹری پوائنٹ ہولاڑ دھرنے میں موجود رہے

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی شان ممبر کور کمیٹی امتیاز اسلم صاحب کا لانگ مارچ کی کامیابی اور چارٹر آف ڈیمانڈ ک...
09/12/2024

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی شان ممبر کور کمیٹی امتیاز اسلم صاحب کا لانگ مارچ کی کامیابی اور چارٹر آف ڈیمانڈ کی تکمیل کے بعد سرساوہ آمد
سرساوہ کے مقام پر سیاسی و سماجی شخصیات انجمن تاجران سرساوہ اور اہلیان سرساوہ انوہی سرہوٹہ کی طرف سے سرساوہ چوک میں شاندار استقبال
Pic : Kalyal Studio Sarsawa 📸

ہم ان تمام دوستوں کے مشکور ہیں جہنوں نے سوشل میڈیا پر ہماری حوصلہ افزائی کی اس کے ساتھ ساتھ  ہمارے بہت ہی پیارے بھائی زا...
09/12/2024

ہم ان تمام دوستوں کے مشکور ہیں جہنوں نے سوشل میڈیا پر ہماری حوصلہ افزائی کی اس کے ساتھ ساتھ ہمارے بہت ہی پیارے بھائی زاہد رضاء کھوکھر(اٹلی) نے ایکشن کمیٹی کے پروگرامات کی بہترین کوریج پر اپنی طرف سے سرساوہ پنجیڑہ کے تینوں بڑے میڈیا چینلز کے لیے اپنی طرف سے مبلغ 15000 ہزار روپے انعام بیجھا ہے جس پر ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں اللہ پاک بھائی کو سلامت رکھیں آمین 🥀❤️

08/12/2024

راجہ گلفام سرساوہ کا مرد مجاہد ❤️
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا انمول ہیرا ❤️
اس تحریک کو کامیاب کرنے میں جہاں باقی دوستوں بھائیوں کی محنت شامل ہے وہاں راجہ گلفام کا نام نہ لینا ناانصافی ہوگی
ایکشن کمیٹی کی کامیابی کے بعد راجہ گلفام کی کلیال سٹوڈیو پر آمد
کامیابی کے بعد کیا کہا اور پردیسی بھائیوں کے بارے میں کیا کہا اس کے علاؤہ یوکے میں مقیم ہمارے دوست Atif Ishaq کے بارے میں کیا کہا یہ سب دیکھیے ہماری اس ویڈیو میں 😀❤️🔥

08/12/2024

ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی امتیاز اسلم صاحب کا کامیاب لانگ مارچ کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ سرساوہ شاندار استقبال

08/12/2024

حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا چارٹر آف ڈیمانڈ مان لیا
ایکشن کمیٹی ممبر ڈویژن کے ممبر امتیاز اسلم صاحب نے ہولاڑ انٹری پوائنٹ پر لانگ مارچ کے شرکا سے حکومت کی جانب مانے گے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا
تفصیل جانیے اس ویڈیو میں

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی محنت رنگ لے آئیحکومت نے صدارتی آرڈیننس کو منسوخ کردیامعاہدے کی مبینہ دستیاب کاپی ...
08/12/2024

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی محنت رنگ لے آئی
حکومت نے صدارتی آرڈیننس کو منسوخ کردیا
معاہدے کی مبینہ دستیاب کاپی کے مطابق مندرجہ ذیل 17 نکات پراتفاق کیا گیا ہے۔
1. صدارتی آرڈینس ختم/منسوخ کیا جائے گا۔
2. تمام اسیران رہا کیے جائیں گے۔
2. بجلی کے ٹیرف میں رد وبدل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس کے مطابق 5kva سے اوپر بجلی کے ٹیرف سے لے کر شادی ہالز اور پٹرول پمپس کا ٹیف طے پایا گیا ہے
3. گھریلو بجلی کی اقساط کی 36 اقساط۔
4. 09مئی 2023 سے درج ایف آئی آرز کی واپسی آج ہی ہو گی۔
5. پراپرٹی ٹیکس کا نوٹیفکیشن آج ہی ہو گا۔
6. 50ایف آئی آرز کے علاوہ باقی ایف آئی آرز 30 دنوں کے اندر تحت ظابطہ ختم کی جائیں گی۔
7. برطرف سرکاری ملازم صہیب عارف کی بحالی سات دنوں کے اندر ہو گی۔
8. اظہر شہید کے بھائی کی مسقل سرکاری ملازمت سات دنوں میں ہوگی۔
9. زخمیوں کو فی کس دس لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی سات دنوں میں کی جائے گی۔
10. منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے دوران جو مکانات ڈیم کی حدود میں آئے ان کے میٹر کنکشن ختم کر کے ایک ماہ کے بلات کر ختم کیا جائے گا۔
11. آزاد پتن ڈیم کی وجہ سے متاثرہ آزاد پتن تا سون سڑک کی پنجاب حکومت کے ذریعے بحالی کی جائے گی۔
12. بجلی میٹرز کی آئندہ خریداری ای ٹنڈرنگ کے ذریعے کی جائے گی۔
13. آٹے کی کوالٹی بہتر اور ایلوکیشن بڑھائی جائے گی۔
14. بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری کیے جائیں گے۔
15. طلباء یونین کے انتخابات کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی
16. چارٹر آف ڈیمانڈ پر 06 ماہ میں گفت و شنید کے ذریعے عمل کیا جائے گا۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jk Kashmir TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jk Kashmir TV:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share