Justice TV

Justice TV اس پیج پہ آپکو ملیں گی تازہ ترین خبریں، تجزئیے ، تبصرے ، دینی معلومات اور ڈاکومنٹریز let's stand for Justice in Pakistan

اس ملک پر مسلط اشرافیہ کس قدر بے حس، سفاک اور ظالم ہے۔ دیکھ کر حیرت ہوتی ہےاس وقت عوام کا یہ حال ہے کہ بجلی کے بلوں کی و...
24/07/2024

اس ملک پر مسلط اشرافیہ کس قدر بے حس، سفاک اور ظالم ہے۔ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے

اس وقت عوام کا یہ حال ہے کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے خودکشی ہورہی، کہیں کوئی شخص اپنے ہی بھائی کو قتل کررہا ہے۔ ملک چلانے کے لیے مزید قرضے لیے جارہے ہیں اور ادائیگیوں کا بوجھ عوام کو منتقل کیا جارہا ہے

جبکہ اشرافیہ کا ایک کارندہ دس کروڑ کی لینڈ کروزر وصول رہا ہے۔ یہ دو تین کروڑ کی گاڑی بھی رکھ سکتا تھا لیکن۔۔۔۔۔۔ٹشن اور عیاشی پوری چاہیے!!!!

اس بیچارے کی مجبوری ہے۔ ۔۔۔اس پہ صحابہ کرام کی توہین کی کئ ایف آئ آر ہیں جو دبی ہوئ ہیں۔ ۔۔اور ساتھ ہی اس پہ کتنے ہی قات...
18/07/2024

اس بیچارے کی مجبوری ہے۔ ۔۔۔اس پہ صحابہ کرام کی توہین کی کئ ایف آئ آر ہیں جو دبی ہوئ ہیں۔ ۔۔اور ساتھ ہی اس پہ کتنے ہی قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں جن۔ میں یہ بچ گیا ہے۔ ۔۔۔کمپنی اپنے سب ہتھیار اب استعمال میں لارہی۔ ہے کیونکہ خان اس جنگ کو بہت آگے لے جاچکا ہے۔ ۔۔۔۔کم ظرف ڈفرز افورڈ نہیں کرسکتے کہ ان کی اور ان کے آنے والی نسلوں کی سلطنت عالی شںان کا تخت پہ بیٹھنے کے لئے کوئ مسلہ ہو۔ ۔۔اس لئے کمپنی اب سب ہتھیاراستعمال میں لارہی ہے۔ ۔۔۔باقی اب بات بہت آگے جاچکی ہے۔ ۔۔انجنئیر کا ابا بھی آجائے تو کچھ نہہیں۔ ہوسکتا

14/07/2024

‏ٹرمپ کی انتہاپسند سیاست کی وجہ سے اس پر حملہ ہوا - احسن اقبال
بادی النظر میں حملے کا فائدہ ٹرمپ کو ہوگا، اس لئے یہ پلانٹڈ بھی ہوسکتا ہے - طلعت حسین
ٹرمپ کی بیوی نے سبزی خریدتے وقت دکاندار کو برابھلا کہا تھا، ہوسکتا ہے اس نے بدلہ لیا ہو - عمر چیمہ
جس بندوق سے فائر کیا گیا، اس سے مرنے کا چانس صرف 7 اعشاریہ چوبیس فیصد ہوتا ہے - جاوید چوہدری
ہم ٹرمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں لیکن نوازشریف پر جیل میں جب مکھیوں نے حملہ کیا تو اس کی مذمت کون کرے گا؟ عرفان صدیقی
ٹرمپ پر حملہ ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت نیچے اور سٹاک مارکیٹ اوپر جائے گی - ڈی جی آئی ایس پی آر
ٹرمپ پر چلنے والی گولیوں کا خ*ل ڈھونڈنے خود امریکہ جاؤں گا - اقرار الحسن
یہ بھی تو ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ کے کان پر کیچپ لگا ہو؟ غریدہ فاروقی
ٹرمپ کی بیوی نے جادو ٹونے کے ذریعے حملہ کروایا تاکہ ٹرمپ مزید مقبول ہو سکے - عاصمہ شیرازی
بس ایک سال دے دیں، ہم ٹرمپ پر حملہ کرنے والے کو پکڑ لیں گے - کمپنی
ٹرمپ پر گولی تو بے شک چلی لیکن یہ کیسے ثابت ہوگا کہ کسی نے یہ گولی چلائی تھی؟ فائزعیسی
اگلی دفعہ میرا بھی ٹرمپ کا مکہ لہرانے والا پوز شوٹ کرنا - مریم نواز کی ٹک ٹاک پروڈکشن ٹیم کو ہدایت۔
بابا کوڈا۔ ٹوئٹر

12/07/2024

کیوں جی چس آئی کہ نہیں؟

09/07/2024
05/07/2024

برطانوی نیوز چینلز عام انتخابات کے نتائج کی خصوصی نشریات کررہے ہیں۔

الیکشن نے اُس ملک کا سیاسی منظرنامہ پلٹ کر رکھ دیا ہے اور پاکستانی زبان میں کہیں تو 'برج الٹ گئے ہیں' ۔۔۔۔

لیکن مجال ہے رات سے اب تک کوئی نیوز کاسٹر، اینکر، تجزیہ کار یا سیاست دان ایک بھی مرتبہ چیخا ہو، اونچی آواز میں بات کرکے ایکسائٹمنٹ کا اظہار کیا ہو یا فلیشی قسم کے 'پھٹے" بریکنگ نیوز کی صورت ناظرین کے منہ پر بجے ہوں۔

سکون آرام سے الیکشن ہوگئے، چار پانچ گھنٹے میں رزلٹ کمپائل ہوگیا، آج کے آج ہی موجودہ وزیراعظم بادشاہ سے مل کر گھر چلا جائے گا اور نیا وزیراعظم بادشاہ کی دست بوسی کرکے حکومت سنبھال لے گا۔ کسی قسم کا کوئی رولا نہیں۔ سب بہت "بورنگ" ہے۔

اللہٰ ہمیں اپنی زندگی میں ایسی "بوریت" پاکستان میں بھی دکھائے۔ آمین۔

04/07/2024

افغان آریانا ایئرلائن کب سے گھاٹے میں چل رہی تھی سٹوڈنٹس نے چار جہازوں سے 45 لاکھ ڈالر منافع کمایا اب نئے جہاز خریدنے لگے ہیں ، ہماری پی آئی اے کا کوئی گاہک ملا یا نہیں ؟

03/07/2024

جب بن سکی نہ بات کوئی ہیر پھیر سے
کتے لڑا دئیے گئے جنگل کے شیر سے

23/06/2024

❤️❤️

22/06/2024

اسلام علیکم
یہ ریڈیو پاکستان ہے
نک دا کوکا فتح کر لیا گیا ہے
آپ ہمارے اگلے اعلان کا انتظار کیجئے---

21/06/2024

خدا کو تمھارے خود ساختہ عقیدے اور بات بات پر سر- تن سے جدا کرنا اتنا ہی پسند ہوتا تو وہ ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کے بجائے ایک جلا-د زمین پر اتارتا، جو اس کی بات نہ مانتا اس کا سر -تن سے جدا کر دیتا !‏ اورجب ان سے کہا جائے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں ہم تو صرف اصلاح کرنے والے ہیں ۔ سن لو:
بیشک یہی لوگ فساد پھیلانے والے ہیں مگر انہیں (اس کا) شعور نہیں ۔ القرآن۔

21/06/2024

Subhan Allah

13/06/2024

"گرفتاری کا مسئلہ نہیں، بہت بار پکڑا ہے، مجھے حج پر جانے سے روکا ہے اس کی مجھے بہت تکلیف ہے،"عمران ریاض خان کی گفتگو

11/06/2024

حج کی آخری فلائٹ ٹیک آف کر گئی
احرام میں لپٹے شخص کو نقاب میں لپٹے اشخاص لے گئے 💔💔💔

11/06/2024

Subhan Allah 🕋

03/06/2024

ایک انٹرویو کے دوران فٹبال کے کھلاڑی رونالڈینو نے بتایا کہ تمام برازیلی فٹبالر برازیلین نژاد نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر، میں موزمبیقن نژاد ہوں ، رونالڈو نزاریو موریطانیہ سے ہے ، پیلے کا تعلق چاڈ سے ہے، کاکا پرتگال سے ہے، دانی الویز کا تعلق فلپائن سے ہے، سقراط کا تعلق لبنان سے ہے، روڈریگو کا تعلق انڈیا سے، رابنہو کا تعلق گھانا سے ہے، گارینچا کا تعلق بھی انڈیا سے ہے، اور روماریو کا تعلق برکینا فاسو سے ہے، لیکن... اگر آپ ان کھلاڑیوں سے پوچھیں کہ وہ کس ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، تو وہ سب برازیل کا انتخاب بلا تامل کریں گے.
کیونکہ فٹبال اسٹیڈیم میں برازیل کی نمائندگی کرنا یہ ہر کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہے اور برازیلی شرٹ پہننا تمام کھلاڑیوں کے لیے ایک سہانا خواب ہے۔"
................
خلیل جبران نے کہا تھا

ہر وہ سرزمین جس نے آپ کو عزت دی وہ وطن ہے اور ہر وہ سرزمین جس نے آپ کو بے عزت کیا وہ پردیس ہے۔
توقیر

29/05/2024

پاکستان کی ایجنسیوں نے انسان دوستی کی نئی داستان رقم کر دی
صرف پندرہ دن بعد شاعر
احمد فرہاد کو رہا کر دیا

27/05/2024

پاکستانیوں نے بازارِ حِصَص پاکستان (اسٹاک مارکیٹ) کا 47 فیصد سرمایہ دبئی کی اینٹوں اور پتھروں پر لگایا ہوا ہے۔
انہيں (جرنیل، سیاستدان، بیوروکریٹس، سرمایہ دار) ان عمارتوں پر اعتماد ہے پاکستانی انڈسٹری پر نہيں۔ پاکستان کو یہ صرف چراگاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
جب کہ انڈیا کی اسٹاک مارکیٹ کا محض صفر اعشاریہ صفر تین سات 0.037% دبئی کی مارکیٹ میں لگا ہوا یے۔
دبئی میں پاکستانیوں کی پراپرٹیاں 20 ارب ڈالرز کی ہیں اور انڈینز کی 17 ارب ڈالرز کیں۔
انڈیا کے خزانے میں اس وقت 700 ارب ڈالرز کے قریب پیسے پڑے ہیں اور پاکستان کے قومی خزانے میں دوسرے ملکوں کے تین چار ارب ڈالرز پڑے ہیں۔
اب آپ خود دیکھ لیں کہ محب وطن کون ہیں؟ ہندو بنیے یا مسلمانان پاکستان؟
(شبر زیدی کے تازہ آرٹیکل سے ماخوذ)

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھاہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے
20/05/2024

زمانہ بڑے شوق سے سن رہا تھا
ہم ہی سو گئے داستاں کہتے کہتے

17/05/2024

آپ نے بابر ستار کے خلاف فیصل ووڈا مصطفی کمال اور چند نامعلوم افراد سے براہ راست پریس کانفرنس کروائی
جن کی رائے کو عوام میں کیا گھر میں بھی معتبر نہیں سمجھا جاتا۔
کہنے کا مقصد طاقتور ترین ہونے کے باوجود آپ اتنے بدترین ہو چکے عوام کیا کوئی ایک بھی معتبر شخص آپکے ساتھ چلنے کو تیار نہیں۔
قصہ مختصر
نشان عبرت بن گئے
استغفراللہ

بانی چیئرمین عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر موجود
16/05/2024

بانی چیئرمین عمران خان اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر موجود











14/05/2024

اور احمقوں نے جان بوجھ کر اپنی شہ رگ کاٹ کر خودکشی کر لی

الحمداللہ عوام کی جیت مبارکجو کٹھ پتلی وزیراعظم چند دن قبل کہہ رہا تھا کہ سوشل میڈیا پر لکھنے والوں سے میں نہیں ڈرتا ، ل...
13/05/2024

الحمداللہ
عوام کی جیت مبارک
جو کٹھ پتلی وزیراعظم چند دن قبل کہہ رہا تھا کہ سوشل میڈیا پر لکھنے والوں سے میں نہیں ڈرتا ، لوگ صرف سوشل میڈیا پر احتجاج کر رہے ہیں

‏وہ آج قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے سامنے عوام کے آگے سرینڈر کر چکا ہے ، ہاتھوں میں نوٹیفکیشن تھام کر بتا رہا کہ میں ہار گیا ، قوم جیت گئی

10/05/2024

کبھی سنا ہے؟ کہ گھر والے مقروض ہیں مگر چوکیدار ارب پتی ہو گیا۔🤨🤨

10/05/2024

" اس سے آگے صرف تباہی ہے۔سرنڈر کرو قوم کے سامنے سرنڈر کرو اور معافی مانگو، یہ سرنڈر ڈھاکہ کے سرنڈر سے بہتر ہے ، اسے عزت ، بے عزتی کا نام نہ دو " جاوید ہاشمی

09/05/2024

کس قدر مضحکہ خیز امر ہے کہ ۹ مئی کو خود ہی فالس فلیگ آپریشن کر کے خود ہی سوگ منانے والے ان لوگوں کو عام معافی دیتے رہے جو تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا اعلان کرتے رہے اور جو اب تک تحریک انصاف کے موقف کے حامی ہیں، وہ ابھی تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید ہیں۔


08/05/2024

عدالتی ریماکس:

‏عمران خان سمیت چار لوگوں کی لیکڈ آڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے جس میں کہا گیا کہ سائفر سے کھیلتے ہیں، FIA پراسیکیوٹر

کیا آپ انٹرنیٹ پر آنے والی ہر چیز کو درست مان لیتے ہیں؟ آپ نے انٹرنیٹ پر آنے والی چیز پر دس دس سال سزا دے دی؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

اظہر نامی شخص کا ویریفائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹ ہے جس پر آڈیو اپ لوڈ کی گئی، پراسیکیوٹر

اظہر تو بہت کام کا آدمی ہے، اظہر نے وزیراعظم کے گھر سے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو بَگ کر کے انٹرنیٹ پر لگا دی، یہ تو اثاثہ ہے اور ہو سکتا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

پی ٹی وی کے کیمرہ بیان نے 27 مارچ جلسے کی ریکارڈنگ کی، اس نے بیان دیا کہ عمران خان نے کاغذ لہرایا اور کہا پاکستان کے خلاف سازش ہوئی، پھر اپنی جیب میں رکھ لیا، FIA پراسیکیوٹر

کیمرہ مین کیسے کہہ سکتا ہے کہ کاغذ میں کیا تھا؟ چیف جسٹس

یہ آپ کا سٹار گواہ ہے؟ جسٹس گل حسن اورنگزیب

سائفر کیس سماعت میں ٹانگیں کانپنے کا تذکرہ

اعظم خان کا بیان ضائع ہونے کا سوچ کر کیمرہ مین کے بیان پر انحصار کر رہے ہیں؟ کیا پراسیکیوٹر کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں کہ اعظم خان کا بیان تسلیم نہیں کیا جائے گا؟ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

‏سائفر کیس میں دلچسپ صورتحال

پراسیکیوٹر نے لیکڈ آڈیو کا ثبوت پیش کیا، ججز کے سوال پر بولے اور بھی شواہد ہیں، پھر PTV کیمرہ مین کو بطور گواہ لے آئے، ججز نے سخت سوالات کیے تو بولے اور بھی شواہد ہیں، پھر وزارتِ خارجہ سے اقرا اشرف نامی گواہ کو لائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا، اقراء اشرف نے اپنے بیان میں لکھا کہ یہ میرا حتمی بیان نہیں، میں تو ایک غیرحتمی بیان پر انحصار نہیں کر سکتا، آپ کر سکتے ہیں؟ FIA پراسیکیوٹر حامد علی شاہ بولے، میرا پاس اور بھی شواہد ہیں

اب تک 3 شواہد لائے، تینوں پر عدالتی سوالات کے بعد تقریباً مسترد ہو گئے۔

احمد وڑائچ

07/05/2024

یہی ٹولہ جو الزام لگا رہا ہے،
اٹیک کررہا ہے
اصل میں انتشار پھیلانے کے ذمہ دار لوگ ہیں،
یہی زبان اگر جاری رکھتے ہیں تو انکو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، رؤف حسن کاپریس کانفرنس کے بعد دوٹوک جواب 🔥

22/12/2023

‏اربابِ اختیار سمجھ ہی نہیں پا رہے کہ ‎ اور باقی تمام سیاسی جماعتوں میں بنیادی فرق یہ ہے کہ کشمیر سے لے کر کراچی تک پی ٹی آئی کا ووٹر خود پہل کرکے پارٹی کے اپڈیٹ لیتا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے تازہ ترین صورتحال سے خود کا باخبر رکھتا ہے، وہ پہلے سے "charged" ہے اور شدت سے 8 فروری کا انتظار کررہا ہے، اسے نا کارنر میٹنگ کی ضرورت ہے اور نا بڑے جلسوں کی اور نا اشتہاری کمپین کی، مختصر یہ کہ اگر الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو بلے کی جگہ ڈبل روٹی 🍞 کا نشان بھی دے دے تو 48 گھنٹے بھی پی ٹی آئی کے لئے بہت ہیں اور ملک کے ہر کونے میں ووٹر آگاہ ہو جائیں گے کہ ووٹ ڈبل روٹی کو دینا ہے۔ اس لیے فکر پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ہے جس کے یہ بددیانتی اور بدنیتی پر مبنی فیصلے اس ادراے کو ہمیشہ کے لیے تباہ و برباد کر رہے ہیں۔ جو پی ٹی آئی کو کھیلنے ہی نہیں دینا چاہتے وہ لیول پلیئنگ فیلڈ کیا خاک دینگے۔جبران ناصر

Address

London

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Justice TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

  • 457Games

    457Games

    92 the larches, Palmers Green

Other News & Media Websites in London

Show All