Gujranwala Diary

Gujranwala Diary Historical city of Gujranwala Pakistan

🥹🫡
20/05/2024

🥹🫡

28/03/2024
چوہدری عامر منیر باگڑی کو صدر گوجرنوالہ بار بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اور محمد عظیم ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کو بھی مبار...
26/01/2024

چوہدری عامر منیر باگڑی کو صدر گوجرنوالہ بار بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اور محمد عظیم ایڈووکیٹ ھائی کورٹ کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں

میرا ھوم ٹاؤن ایمن آباد لودھی مسجد ایمن آباد گوجرانوالہ تصاویر آصف ریاضلودھی مسجد سے ملحقہ قبرستان اور چوبرجی کے آثارجو ...
14/08/2023

میرا ھوم ٹاؤن ایمن آباد
لودھی مسجد ایمن آباد
گوجرانوالہ
تصاویر آصف ریاض
لودھی مسجد سے ملحقہ قبرستان اور چوبرجی کے آثار
جو گورنمنٹ کی عدم توجہی کی وجہ سے برباد ہو گئے ۔
لودھی سلطنت، جو 1451ء سے 1526ء تک قائم رہی۔ 1451ء میں لاہور اور سرہند کے پٹھان صوبہدار بہلول لودھی نے دہلی پر قبضہ کر کے ایک مضبوط حکومت قائم جو لودھی سلطنت کہلائی- بہلول لودھی نے 1451ء سے 1489ء تک حکومت کی- لودھی خاندان میں سب سے زیادہ شہرت بہلول کے لڑکے سکندر لودھی نے حاصل کی- جس کا دور حکومت 1489ء سے 1517ء تک رہا- سکندر کے بعد اس کا بیٹا ابراہیم لودھی (1517ء تا 1526ء) تخت پر بیٹھا۔ جو ایک انتہائی نا اہل حکمران تھا۔ اس کو دہلی کے قریب پانی پت کے میدان میں کابل کے مغل حکمران ظہیر الدین بابر کے ہاتھوں شکست ہو گئی اور اس طرح لودھی سلطنت کا خاتمہ ہوا اور مغلیہ سلطنت کی بنیاد پڑی۔ یہ فیصلہ کن جنگ پانی پت کی پہلی لڑائی کہلاتی ہے۔
گوجرانوالہ کے قصبے ایمن آباد سے شمال کی جانب بیگم کوٹ کہلانے والے رقبہ میں ایک شاندار مسجد لودھی دور کی یادگار کہلاتی ہے- قصبہ سے ذرا ہٹ کو چاول کے کھیتوں میں واقع یہ مسجد پاکستان کی سب سے قدیم مسجدوں میں شمار ہوتی ہے- اس مسجد کے ساتھ بھی کچھ مقامی روایات جڑی ہوئی ہیں- مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ''ایمن'' نام کی ایک لڑکی کا مقبرہ ہے جو کہ کسی لڑائی میں فوجیوں کو پانی پلاتے ہوئے شہید ہو گئی- وہ لڑائی کون سی تھی؟ اور کن کے درمیان لڑی گئی؟ اس حوالے سے کوئی بات معلوم نہیں ہے- مقامی روایات کے مطابق اسی ایمن کے نام پر اس قصبہ کا نام ''ایمن آباد'' رکھا گیا- تاریخ صرف یہ بتاتی ہے کہ جب ظہیر الدین بابر نے 16ویں صدی کے دوسرے عشرے میں پنجاب کے اس حصے پر یلغار کی تو لاہور یا سیالکوٹ سے پہلے سید پور نامی قصبہ چغتائی حملے کی زد میں آیا۔ 1521 میں بابر کی فوج نے اس شہر کو روند ڈالا۔ جرنیلی سڑک اس وقت ایمن آباد سے ہی گزرا کرتی تھی اور اس قصبہ کا نام سید پور ہوا کرتا تھا- بابر کے بیٹے ہمایوں کے دور میں پٹھان جاگیر دار شیر خان نے کافی قوت حاصل کرلی تھی اور خود کو شیر شاہ کہلوانے لگا تھا، شیر شاہ سوری۔ ایمن آباد یعنی اس دور کے سید پور کو شیر شاہ کے حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ شیر شاہ نے پرانے شہر کی جگہ اپنے نام سے نیا شہر شیر گڑھ آباد کیا۔ 1555ء میں ہمایوں نے ایران سے واپس آ کر شیر شاہ کے وارثوں کو ہندوستان سے بے دخل کیا۔ ہمایوں کا جرنیل جس کا نام غالباً ایمن یا امین بیگ تھا اس نے شیر گڑھ کا قلعہ مسمار کردیا اور دہلی کی طرف جانے والی جرنیلی سڑک کے کنارے آباد اس اہم شہر کو اکبر کے دور میں ایمن یا امین بیگ سے منسوب کردیا گیا۔
تصاویر ۔۔آصف ریاض
Gujranwala Diary # Eminabad_Town

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کالاہور،سیالکوٹ موٹروے سے گوجرانوالہ کو لنک کے منصوبے کا دورہوزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجر...
31/07/2023

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کالاہور،سیالکوٹ موٹروے سے گوجرانوالہ کو لنک کے منصوبے کا دورہ
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹرے وے لنک روڈپراجیکٹ پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا
محسن نقوی کی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت
گوجرانوالہ موٹروے لنک روڈپراجیکٹ میں اعلی تعمیراتی معیارکو یقینی بنایا جائے۔محسن نقوی
پراجیکٹ کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے اضافی وسائل بروئے کار لائے جائیں۔محسن نقوی
محسن نقوی نے گوجرانوالہ موٹر وے لنک روڈ پراجیکٹ کی زیر تعمیرسڑک کا بھی وزٹ کیا
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں
11 ارب روپے کی لاگت کے اس منصوبے کی جلد تعمیر میں حائل ایشوز خوش اسلو بی سے حل کر لئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
15.2 کلو میٹر طویل دو رویہ کا ر پٹیڈ سڑک مو ٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔ بریفنگ
منصوبے کو 90 دنوں کے اندر مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل برو ئے کار لا رہے ہیں۔بریفنگ
جدید سفری سہولیات سے وقت اور ایندھن کی بچت اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک رش کم ہو گا۔ بریفنگ
ایف ڈبلیو او کے حکام نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی
نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی گوجرانوالہ موٹر وے لنک روڈ پراجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو
بارشوں کے باوجود یہ پراجیکٹ اپنے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔ محسن نقوی
بارشوں کے باعث کام میں کچھ تاخیر ہوئی لیکن اسے دن رات کام کرکے پورا کیا جائے گا۔محسن نقوی
گوجرانوالہ کو جلد موٹر وے سے لنک کر دیا جائے گا۔محسن نقوی
انتخابات الیکشن کمیشن کا کام ہے جب وہ کہیں گے ہو جائیں گے۔محسن نقوی
گوجرانوالہ کے دونوں ہسپتالوں کے درمیان شٹل سروس شروع ہو چکی ہے۔محسن نقوی
ہسپتالوں میں ایچ آر کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ محسن نقوی
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے،ذمہ داروں کوسخت سزا ملے گی۔محسن نقوی
ضرورت پڑی توجوڈیشل انکوائری بھی کرائیں گے۔محسن نقوی
پولیس کو مکمل بااختیار بنایا ہے۔محسن نقوی
صوبائی وزیر بلال افضل،چیف سیکرٹری، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن،آر پی او، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،ڈی سی،ڈی پی او اوردیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے

22/06/2023

امریکا میں بننے والے تقریبا 34 برس قبل کارٹون کی ٹائی ٹینک کی آبدوز کے حوالے سے پیش گوئی کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

دی سمپسنز کارٹون کی ایک قسط میں نشر کیا گیا تھا کہ باپ اور بیٹا ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے سمندر کی تہہ میں گئے اور پھر راستہ بھڑک گئے جبکہ ان کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔

04/06/2023

سائنس کے نئے کرشمے دیکھنے کے لئے ہمارا پیج گوجرنوالہ ڈائری فالو کر لو یار😁

لبنانی شخص اپنی کہانی سناتا ہے کہ میں جاپان کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھرا ہوا تھا -میں ہوٹل کے سوئمنگ پول میں اترا تب ...
17/05/2023

لبنانی شخص اپنی کہانی سناتا ہے کہ میں جاپان کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھرا ہوا تھا -
میں ہوٹل کے سوئمنگ پول میں اترا تب میرے علاوہ وہاں کوئی نہیں تھا،نہاتے نہاتے می‍ں نے سوئمنگ پول میں پیشاب کر دیا چند لمحوں میں پورے سوئمنگ پول کے پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا سکیورٹی پر معمور افراد فوری پہنچ گئے اور مجھے سوئمنگ پول سے نکالا، میری نظروں کے سامنے عملہ آیا اور سوئمنگ پول کے پانی کو تبدیل کر دیا -
مجھے ہوٹل کے ریسیپشن میں بلایا گیا میرا پاسپورٹ اور سامان مجھے پکڑا دیا گیا اور ہوٹل سے مجھے باہر کر دیا -
اب میں شہر کے جس بھی ہوٹل کا رخ کرتا ریسیپشن پر بیٹھا عملہ میرا پاسپورٹ دیکھ کر کہتا تم ہی ہو نا جس نے سوئمنگ پول میں پیشاب کیا تھا -
مجھے کسی فائیو سٹار ہوٹل میں روم نہیں ملا، میں نے اپنے سفارت خانے کا رخ کیا اور انہیں ساری کہانی سنا دی، سفارت خانے سے یہ راہنمائی ملی کہ ایسا ہوٹل تلاش کریں جہاں سوئمنگ پول نہ ہو -
میں جب جاپان چھوڑنے کیلئے ائیرپورٹ امیگریشن پہنچا تھا میرے پاسپورٹ پر مہر لگاتے ہوئے وہاں کے ایک آفیسر نے کہہ دیا امید ہے آپ کو اچھا سبق ملا ہوگا -
وہ لبنانی شخص کہتے ہیں تین دنوں میں پورا جاپان جان چکا تھا کہ میں ہی تھا جس نے سوئمنگ پول میں پیشاب کیا تھا، اس واقعے کو عرصہ بیت گیا آج بھی کوئی جاپانی مجھے نظر آتا ہے تو مجھے لگتا ہے اسے بھی پتہ ہوگا.
دوسری طرف ہمارے ملک میں اربوں ڈالر ملک کے لوٹ لیے گیے، خزانہ خالی کر دیا گیا لیکن کسی کو پتہ ہی نہیں ہے کہ کون لوٹ گیا، کون کھا گیا، کس نے ہاتھ صاف کیا -
ہمارے اداروں نے ہمیں معلوم ہی ہونے نہیں دیا کہ کون ک تے کا بچہ ٹانگ اٹھا کر قومی خزانے میں پیشاب کر گیا ہے -

04/05/2023

عرب کے صحرا میں ایک اونٹ پیاس کی شدت سے نڈھال کھڑا تھا اور پاس گذرتے ایک ہمدرد ڈرائیور نے کیا کیا 💦🤲

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک تیندوا پیٹ بھرنے کیلئے کتے کا پیچھا کر رہا تھا۔  کتا بھاگتے ہوئے کھڑکی سے سرکاری ریسٹ ہاوس ک...
19/01/2023

بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک تیندوا پیٹ بھرنے کیلئے کتے کا پیچھا کر رہا تھا۔ کتا بھاگتے ہوئے کھڑکی سے سرکاری ریسٹ ہاوس کے بیت الخلا میں کود گیا جس کا دروازہ باہر سے بند تھا۔ تیندوا کتے کے پیچھے داخل تو ہو گیا مگر دونوں پھنس گئے۔ کتا تیندوے کو دیکھ کر خاموشی سے ایک کونے میں بیٹھ گیا اور انتظار کرتا رہا کہ تیندوا کب اسے نوالہ بناتا ہے۔
دونوں جانور تقریباً 12 گھنٹے تک مختلف کونوں میں اکٹھے رہے۔ پھر محکمہ جنگلات کی ٹیم نے ٹرانکوئلائزر ڈارٹ کا استعمال کرتے ہوئے تیندوا پکڑ کر آزاد کر دیا۔
اب سوال یہ ہے کہ بھوکے تیندوے نے کتے کو کیوں نہیں کھایا حالانکہ وہ اسے کھانے کیلئے ہی پیچھا کر رہا تھا جبکہ بند واش روم میں وہ یہ کام آسانی سے کر سکتا تھا؟
اس حوالے سے جنگلی حیات کے ماہرین نے بتایا کہ جنگلی جانور اپنی آزادی کے لیے بہت حساس ہوتے ہیں۔ جیسے ہی انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کی آزادی چھین لی گئی ہے وہ گہرا دکھ محسوس کر سکتے ہیں، اتنا کہ وہ اپنی بھوک پیاس بھی بھول جاتے ہیں۔ پیٹ کو کھانا کھانے کی ان کی فطری ترغیب ختم ہونے لگتی ہے۔
اور کتنے عجیب ہیں ہم کہ آزادی چھین لئے جانے کا احساس ہونے کے باوجود صرف پیٹ بھر کھانے کیلئے جی رہے ہیں۔۔۔ ہماری حالت بھی بیڑیوں میں جکڑے اس غلام کی سی ہے جس کی زنجیروں کو زنگ لگا تو وہ انہیں رنگ کرنے لگا کہ بدنما نہ نظر آئے۔۔۔۔۔!!!

ایک عابد نے *خدا کی زیارت* کے لیے 40 دن کا چلہ کھینچا ۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا ...
18/01/2023

ایک عابد نے *خدا کی زیارت* کے لیے 40 دن کا چلہ کھینچا ۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اس کا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا
36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی : *_شام 6 بجے، ‏تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور خدا کی زیارت کرو_*
عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا۔
وہ کہتا ہے:
"میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھارہی تھی"
‏اسے وہ بیچنا چاہتی تھی- وہ جس تانبہ ساز کو اپنی دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا:
"4 ریال ملیں گے"
وہ بڑھیا کہتی:
"6 ریال میں بیچوں گی"
پر کوئی تانبہ ساز اسے چار ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا-
آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی۔ تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا۔
‏بوڑھی عورت نے کہا:
"میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور میں اسے 6 ریال میں بیچوں گی کیا آپ چھ ریال دیں گے؟"
تانبہ ساز نے پوچھا:
"چھ ریال میں کیوں؟؟؟"
بوڑھی عورت نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا:
"میرا بیٹا بیمار ہے، ڈاکٹر نے اس کے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے"
‏تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا:
"ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور نہایت قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 25 ریال میں خریدوں گا!!"
بوڑھی عورت نے کہا:
"کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! "
تانبہ والے نے کہا:
"ہرگز نہیں،میں واقعی پچیس ریال دوں گا"
یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور ‏بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 25 ریال رکھ دیئے !!!
بوڑھی عورت، بہت حیران ہوئی۔ دعا دیتی ہوئی جلدی اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔
عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بوڑھی عورت چلی گئی تو میں نے تانبے کی دوکان والے سے کہا:
"چچا، لگتا ہے آپ کو کاروبار نہیں آتا؟
‏بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اسکی قیمت نہیں لگائی اور آپ نے 25 ریال میں اسے خریدا"
بوڑھے تانبہ ساز نے کہا:
"میں نے برتن نہیں خریدا ہے۔ میں نے اس کے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اور ایک ہفتے تک اس کے ‏بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں۔ میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے-"
عابد کہتا ہے میں سوچ میں پڑگیا۔ اتنے میں غیبی آواز آئی:
‏"چلہ کشی سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کرسکتا۔ گرتے ہووں کو تھامو؛ غریب کا ہاتھ پکڑو؛ ہم خود تمہاری زیارت کو آئیں گے"۔

وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُم°
"وہ تمہـــارے ساتھ ہــے جہـــاں بھـــی تــم ہـــو
بے شک ♥️

 🥹🥹
14/01/2023

🥹🥹

Address

London

Telephone

+923010069572

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujranwala Diary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujranwala Diary:

Videos

Share