Doctor OnLine ڈاکٹر آن لائن

Doctor OnLine ڈاکٹر آن لائن At this beautiful place all facilities are available

‏مسائل وہاں سے شروع ہوتے ہیں، جب ہم ایک دوسرے سے بات کرنے کے بجائے، ایک دوسرے کے بارے میں باتیں شروع کر دیتے ہیں۔
17/11/2025

‏مسائل وہاں سے شروع ہوتے ہیں، جب ہم ایک دوسرے سے بات کرنے کے بجائے، ایک دوسرے کے بارے میں باتیں شروع کر دیتے ہیں۔

*کہتے ہیں کہ دور دراز کے کسی علاقے میں ایک بستی تھی۔ وہاں لوگ ہمیشہ پریشان رہتے تھے، وجہ یہ تھی کہ ہر سال ایک خوفناک دیو...
14/11/2025

*کہتے ہیں کہ دور دراز کے کسی علاقے میں ایک بستی تھی۔ وہاں لوگ ہمیشہ پریشان رہتے تھے، وجہ یہ تھی کہ ہر سال ایک خوفناک دیو وہاں آتا اور بستی والوں کو للکار کر کہتا،*

"کیا کوئی مرد ہے تمہارے درمیان جو مجھ سے مقابلہ کرے؟ کیا کوئی ایسی ہمت رکھتا ہے جو مجھے ہرا سکے؟"
اور یوں وہ ہر سال کسی نہ کسی انسان کو مار ڈالتا۔

آج بھی وہی دن تھا... دیو کے آنے کا... اور گاؤں والے سخت ڈرے اور پریشان تھے کہ آج بھی ہماری بستی کا کوئی نوجوان جان سے جائے گا۔

اتفاقاً اسی دن، ایک مرد مجاہد وہاں جا پہنچا۔ جب اس نے پورے گاؤں میں موت جیسا سوگ دیکھا تو وہ بہت حیران اور بے چین ہوا۔ اس نے بستی والوں سے پوچھا،
"تم لوگ اتنے پریشان کیوں ہو؟ یہاں کیا ہوا ہے کہ سب کچھ مردہ سا نظر آتا ہے؟"

بستی والوں نے حالت سنائی،
"ہر سال ایک دیو آتا ہے، مقابلے کے لیے کسی مرد کا مطالبہ کرتا ہے اور پھر گاؤں کا ایک انسان مار دیتا ہے۔"

مرد مجاہد نے پوچھا،
"تو اس سال تم نے کس کو مقابلے کے لیے چنا ہے؟"

بستی والوں نے ایک نوجوان کو لا کر اس مجاہد کے سامنے کھڑا کیا۔ وہ نوجوان پژمردہ، کمزور اور نحیف دکھتا تھا۔ اس کے جسم سے واضح تھا کہ وہ کسی لڑائی یا مقابلے کے قابل نہیں۔

مرد مجاہد نے اسے دیکھ کر حیرت سے سر ہلایا، پھر بولا،
"اس بار دیو کا مقابلہ تم لوگ نہیں کرو گے۔ میں خود اس کے ساتھ لڑوں گا۔ دیکھتے ہیں اس میں کتنی طاقت ہے۔"

مرد مجاہد کے اس حوصلے پر بستی والوں کے چہروں پر امید کی کرن جاگی۔ انہیں پہلی بار امید لگی کہ شاید آج ان کی مصیبتوں کا خاتمہ ہو جائے۔

میدان میں بیٹھ کر مجاہد نے دیو کے نمودار ہونے کا انتظار کیا۔ تھوڑی دیر بعد دور سے ایک خوفناک سایہ دکھائی دیا، ایک بہت بڑا دیو سامنے آیا۔
اس کا قد آسمان کو چھو رہا تھا اور وہ ہاتھ میں تلوار لیے آرہا تھا۔
بار بار وہی سوال دہرا رہا تھا،
"کیا کوئی ہے تمہارے اندر ایسا جوان جو مجھ سے مقابلہ کرے؟ کیا تمہارے درمیان کوئی مرد نہیں جو مجھ سے لڑ کر مجھے ہرا سکے؟"

جب اس کی آواز سنائی دی تو پورا گاوں سہم گیا۔ مجاہد بھی ایک لمحے کے لیے گھبرا اٹھا، مگر پھر خدا کا نام لے کر میدان میں کود پڑا اور دیو کو للکارا،
"ہاں، میں ہوں... میں مقابلہ کروں گا، میں تمہیں ہرا دوں گا۔ آؤ دیکھتے ہیں کس میں کتنا دم ہے۔"
یہ کہتے ہی وہ دوڑا اور دیو بھی اسی طرف لپکا۔

جوں جوں وہ قریب آیا، محسوس ہوا کہ دیو کا قد کم ہوتا جا رہا ہے۔ پہلے وہ آسمان کو چھوتا ہوا پہاڑ محسوس ہورہا تھا، پھر ہاتھی کے برابر، پھر ایک عام انسان، پھر بچے کے قد تک سکڑ گیا اور جب وہ بالکل قریب پہنچا تو ایک مینڈک کے برابر رہ گیا۔
مجاہد نے تلوار اس کے سینے میں گھونپ دی اور پھر جھک کر پوچھا،
"تم کون ہو؟ یہ کیسے ممکن ہوا کہ پہلے تم اتنے بڑے تھے۔ پھر جیسے ہی میں ہمت اور حوصلے سے تمہاری طرف دوڑا، تم چھوٹے ہوتے چلے گئے؟"

دیو نے مرنے سے پہلے بس ایک ہی جواب دیا،
"میں کچھ بھی نہیں... میں تو انسان کے دل میں پلنے والا خوف ہوں۔ جتنا وہ خود پر حاوی کرے گا اتنا ہی میرا قد بڑھتا چلا جائے گا۔ اور جب وہ اس خوف کو دل سے نکال کر پھینک دے تو میری بھی کوئی وقعت نہیں رہتی۔"
سبق ہے کہ
"خوف صرف اُتنا طاقتور ہوتا ہے جتنا تم اسے اپنے دل میں جگہ دیتے ہو۔"

جب انسان ہمت، ایمان اور حوصلے سے خوف کا سامنا کرتا ہے تو وہ خوف خود بخود چھوٹا ہوتا چلا جاتا ہے۔
لیکن اگر وہ ڈر کے آگے جھک جائے، تو یہی خوف اس پر حاوی ہو کر اسے کمزور کر دیتا ہے۔
یعنی
"انسان کی اصل طاقت اس کا یقین ہے، اور اس کا سب سے بڑا دشمن اس کا اپنا خوف۔"۔

میں بار بار اپنی قوم سے مطالبہ کرتی ہوں کہ میری رہائی کا ایشو سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ کرے۔ مجھے اپنے بچے بہن اور رشتہ دا...
14/11/2025

میں بار بار اپنی قوم سے مطالبہ کرتی ہوں کہ میری رہائی کا ایشو سوشل میڈیا پر ہائی لائٹ کرے۔ مجھے اپنے بچے بہن اور رشتہ دار بہت یاد آتے ہیں۔ عافیہ صدیقی💔

10/11/2025

کیا خوبصورت طریقے سے ڈینگی بخار سے ریکوری کے بارے میں بتایا ہے
صدقہ جاریہ کی نیت سے زیادہ سے زیادہ دیگر گروپوں میں شیئر کریں
کیا پتا اپ کے ایک شیئر سے کسی کی جان بچ جائے

06/11/2025
  آج کی دُنیا کا طاقتور ترین ملک ہے. اس کی نیوی کے پاس 11 طیارہ بردار بحری بیڑے ہیں جو ہر وقت دُنیا میں گشت پر ہوتے ہیں....
05/11/2025

آج کی دُنیا کا طاقتور ترین ملک ہے. اس کی نیوی کے پاس 11 طیارہ بردار بحری بیڑے ہیں جو ہر وقت دُنیا میں گشت پر ہوتے ہیں. اس کی فضائی افواج اتنی طاقتور ہیں کہ دُنیا بھر کے اسٹیلتھ طیارے جو رڈار پر بھی نظر نہیں آتے ان کا 90 فیصد امریکہ کے پاس ہے.

ان کی زمینی افواج دُنیا کی واحد فوج ہے جو دُنیا کے کسی بھی کونے میں 48 گھنٹوں کے اندر اپنے دس ہزار فوجی بمعہ بھاری بھرکم مشینری کے بیجھ سکتے ہیں. ان کے پاس وہ نظام بھی ہے جو خلا سے زمین تک اپنی ساری افواج کا رابطہ برقرار رکھتے ہیں. لمحہ لمحہ یہ فیصلے بھی کر سکتے ہیں اور اس کے نتائج بھی مانیٹر کر سکتے ہیں.

تو کیا یہی امریکہ کی طاقت ہے.؟

اسکا جواب نفی میں ہے. امریکہ کی طاقت اس کے ادارے علم اور بیانیہ کی طاقت ہے. یہ برسوں میں تعمیر ہوا وہ مزاج ہے جس نے امریکہ کو یہ طاقت دی ہے. یہاں کوئی فرد چاہے کسی بھی طاقتور سیٹ پر ہو اس مزاج کے سامنے عاجز ہو جاتا ہے.

مثلاً آج نیویارک کے مئیر کا انتخاب ہی دیکھ لیں. ظہران ممدانی جیت گیا. باوجود اس کے کہ صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پوری طاقت سے اس کے خلاف کھڑا تھا. امریکی تاریخ کی سب سے مضبوط لابی یعنی قدس کے غاضب اس کے خلاف تھے.

ظہران پھر بھی جیت گیا. وقت کے یہ طاقتور امریکی مزاج سے ہار گئے. امریکہ کے ادارے انکا علم اور بیانیہ ہمیں بتا رہا ہے ہم کیوں کمزور اور دُنیا میں رسوا زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں. کیونکہ نہ ہم ادارے بنا سکے نہ علم نے ترقی کی نہ ہمارا آج کا بیانیہ ہی جاندار ہے. یہاں صرف طاقتور ہی جیت سکتا ہے.

یہ جنگل کا دستور ہے جہاں کمزوری جرم بن جاتی ہے. جنگل کو کسی ادارے علم اور بیانیہ کی ضرورت نہیں ہوتی

شہباز شریف اب عالمی سطح پر پرفارم کرتے ہیں! مونس الٰہی🔥🔥🔥
15/10/2025

شہباز شریف اب عالمی سطح پر پرفارم کرتے ہیں! مونس الٰہی🔥🔥🔥

شہبازشریف عالمی سطح پر عمران خان سے ایک ہزار گنا زیادہ مقبول لیڈر بن چکے ہیں۔ سیف اعوان
15/10/2025

شہبازشریف عالمی سطح پر عمران خان سے ایک ہزار گنا زیادہ مقبول لیڈر بن چکے ہیں۔ سیف اعوان

انس الشریف الجزیرہ کا وہ صحافی،جو برستے بارود اور بھوک کی دلدل میں سسکتی انسانیت اور دم توڑتی زندگی کی خبر دیتا رہا۔ اس ...
12/08/2025

انس الشریف الجزیرہ کا وہ صحافی،جو برستے بارود اور بھوک کی دلدل میں سسکتی انسانیت اور دم توڑتی زندگی کی خبر دیتا رہا۔ اس کی ایک ویڈیو دیکھی، جس میں وہ اپنی معصوم سی بچی کیساتھ مسکرا رہا تھا، وہ کہہ رہا تھا ہم غزہ سے نہیں جائیں گے، وہ کہتے ہیں،غزہ سے ہم صرف جنت میں منتقل ہوں گے۔ انس الشریف تو جنت منتقل ہوگیا، ان شااللہ ۔ اس کے ساتھ پانچ صحافی بھی۔ اب تک کل 200 سے زیادہ صحافی اسرائیل قتل کر چکا ہے۔ انس الشریف کو اس وقت تاک کر نشانہ بنایا گیا ،جب وہ الشفا ہسپتال کے پاس صحافیوں کیلئے لگے ایک خیمے میں موجود تھا۔ اسرائیل نے اس پر غزہ کی عسکری تنظیم سے تعلق کا الزام لگایا۔ عالمی طور پر جسے ایسا الزام کہا گیا،اسرائیل جس کے واضح ثبوت نہیں دے سکا۔ اسرائیل کو ثبوتوں کی کیا ضرورت ہے۔ اس کے ہاتھ میں گن ہے اور اس کا کہا ، خود سچائی۔ ہر وہ شخص جو اسرائیل کے ظلم کو دنیا کے سامنے لاتا ہے، ظاہر ہے، اس کے نزدیک وہ خطرناک ہے۔ دراصل اسرائیل کے نزدیک ساری دنیا خطرناک ہے۔ جو اس کے ظلم کو ظلم کہتی اورسمجھتی ہے۔
بہرحال پاکستانی صحافت کو دیکھنا چاہئے کہ صحافت اصل میں ہوتی کیا ہے؟ دن میں تین بار طاقت وروں کی حمد وثناء کرنا اور ان کی مرضی کو خبر بنا کے پیش کرنا اور ان کے آئندہ منصوبوں کیلئے راہ تراشنے کو دلائل فراہم کرنا اور اسے تجزیہ قرار دینا یا دنیا کے سب سے بڑے ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے اور اس کی گن کے سامنے کیمرہ تان کے اپنوں کیلئے ڈٹے رہنا۔ زندگی ایک جتنی اور ایک جیسی ہے مگر اس کا انجام اور کا انعام ایک جیسا نہیں۔ بھوک اور بارود غزہ پر bvہی مسلط نہیں یہ ہمارے ہاں بھی مسلط کر دی گئی ہے اور ہماری صحافت روزی روٹی کیلئے اپنا کیمرہ اور قلم اور لفظ اور لیاقت اس کے عوض گروی رکھ چکی ہے۔ اب کہیں سے کوئی خبر نہیں ملتی، فلاں نے یہ کہا اور فلاں نے وہ کہا بھی کوئی صحافت ہوتی ہے؟ وہ یہ چاہتے ہیں اور وہ فلاں کو لانے اور فلاں کو لے جانے لگے ہیں ،بھی کوئی صحافت ہوتی ہے؟ صحافت وہ ہوتی ہے جو انس الشریف نے کی،وہ جب تک جیا بھوک سے اور ظالموں سے برابر لڑا اور ایک شہید کا انعام پاکے رخصت ہوا۔ وہ شہید صحافت ہے، ہم تو اسے خراج تحسین پیش کرنے سے ڈرتے ہیں۔ اس کا نام تک لینا ہمیں گوارا نہیں کہ کہیں اس کو بھی ہماری جرات سمجھ کے کوئی طاقت ور ہم سے ناراض نہ ہو جائے۔ اللہ اس شہید کو جنت میں بہت آسودہ کرے،وہ تنہا جان اس امت کی طرف سے کیمرہ اٹھا کے ظالموں سے بہت لڑا۔ وہ ہماری بے ہمتی اور بے حمیتی کا کفارہ اور استثنا تھا۔ ایسے لوگ قوموں میں کم ہوتے ہیں۔ نادر اور نایاب۔خدا رحمت کنند این عاشقان پاک

Property tycoon Malik Riaz said on Tuesday that Bahria Town may be forced to halt all operations across Pakistan due to ...
07/08/2025

Property tycoon Malik Riaz said on Tuesday that Bahria Town may be forced to halt all operations across Pakistan due to ongoing financial and legal challenges. He mentioned disruptions like frozen accounts and halted services.

He added that staff salaries are delayed, daily operations are under stress, and the situation is worsening quickly. A full shutdown may be the next step if conditions don’t improve soon.

Authorities have also announced the auction of several Malik Riaz-linked properties on August 7, 2025.

Image is AI generated and is just for reference.

جب سائنس قرآن کی تفسیر کرنے لگےمعمول کے مطابق ٹک ٹاک دیکھ رہا تھاایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ڈاکٹر  یہ بات کر رہے تھےکہ ا...
03/08/2025

جب سائنس قرآن کی تفسیر کرنے لگے

معمول کے مطابق ٹک ٹاک دیکھ رہا تھا
ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں ڈاکٹر یہ بات کر رہے تھے
کہ انسان کے جسم کے اندر سب سے زیادہ جینیاتی مشابہت رکھنے والا جانور دراصل خنزیر ہے

میں نے ویڈیو کو نظرانداز کر دیا
لیکن وہ بات ذہن کے اندر کہیں بیٹھ گئی

دو دن بعد
جب میں قرآن کی تلاوت کر رہا تھا
تو سورۃ المائدہ کی ایک آیت پر دل ٹھہر گیا

قُلْ هَلْ أُنَبِّئُكُم بِشَرٍّۭ مِّن ذَٰلِكَ مَثُوبَةً عِندَ ٱللَّهِ ۚ مَن لَّعَنَهُ ٱللَّهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ ٱلْقِرَدَةَ وَٱلْخَنَازِيرَ وَعَبَدَ ٱلطَّاغُوتَ ۚ أُو۟لَٰٓئِكَ شَرٌّۭ مَّكَانًۭا وَأَضَلُّ عَن سَوَآءِ ٱلسَّبِيلِ
سورۃ المائدہ آیت ٦٠

ترجمہ
کہہ دیجئے کیا میں تمہیں اُن لوگوں سے بھی بدتر انجام کے بارے میں بتاؤں جن پر اللہ نے لعنت کی اور جن پر وہ ناراض ہوا اور اُن میں سے بعض کو بندر اور خنزیر بنا دیا اور جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی یہ لوگ بدترین مقام والے اور راہِ راست سے سب سے زیادہ بھٹکنے والے ہیں

میں صرف عذاب کے تصور پر نہیں رکا
بلکہ سوچ میں پڑ گیا کہ اللہ تعالیٰ نے بندر اور خنزیر کا ذکر ہی کیوں چُنا

سائنس ہمیں بتاتی ہے
کہ انسانی جسم جن جانوروں کو سب سے بہتر قبول کرتا ہے
ان میں سب سے نمایاں خنزیر ہے
اس کے دل کا صمام ہو
گردہ ہو
یا جلد
انسانی جسم اسے آسانی سے قبول کر لیتا ہے اور رد نہیں کرتا

تحقیق یہاں تک کہتی ہے
کہ خنزیر کے گوشت کے بافتی ریشے انسان کے گوشت کے سب سے زیادہ مشابہ ہیں
اور بعض سنگدل مجرموں نے جنہوں نے آدم خوری جیسے گناہ کیے
یہ گواہی دی کہ انسانی گوشت کا ذائقہ خنزیر کے گوشت سے بہت ملتا جلتا ہے
العیاذ باللّٰہ

اب سوال یہ ہے
کہ جب اللہ نے کسی قوم پر عذاب نازل فرمایا
تو انہیں بندر اور خنزیر ہی کیوں بنایا گیا

سورۃ الأعراف میں اس کی مزید وضاحت آتی ہے
جہاں اصحاب السبت کے گناہ پر فرمایا گیا

فَلَمَّا عَتَوْا۟ عَن مَّا نُهُوا۟ عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُونُوا۟ قِرَدَةً خَـٰسِـِٔينَ
سورۃ الأعراف آیت ١٦٦

ترجمہ
پھر جب وہ ان باتوں سے باز نہ آئے جن سے انہیں روکا گیا تھا تو ہم نے ان سے کہا کہ ہو جاؤ ذلیل بندر

جب ہم جدید حیاتیاتی تحقیق پر نگاہ ڈالتے ہیں
تو معلوم ہوتا ہے کہ چمپانزی کا ڈی این اے انسان سے اٹھانوے اعشاریہ پانچ فیصد مشابہت رکھتا ہے

یعنی یہ مشابہت صرف شکل میں نہیں بلکہ مکمل جینیاتی سطح پر موجود ہے
سائنس اسے ارتقاء کہتی ہے
لیکن قرآن اسے مسخ قرار دیتا ہے

تو کیا مسخ صرف چہرے اور جسم کی شکل کا ہوا تھا
یا اندرونی ساخت بھی بدل دی گئی تھی
کیا یہی وجہ ہے کہ آج بندر اور خنزیر ہمارے جسمانی نظام سے اتنی مماثلت رکھتے ہیں

پھر ایک اور آیت پر دل رکا
اللہ تعالیٰ نے فرمایا

إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ ٱلْمَيْتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحْمَ ٱلْخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَيْرِ ٱللَّهِ بِهِۦ ۖ فَمَنِ ٱضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍۢ وَلَا عَادٍۢ فَلَآ إِثْمَ عَلَيْهِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌۭ
سورۃ البقرۃ آیت ١٧٣

ترجمہ
اللہ نے تم پر صرف مردار خون خنزیر کا گوشت اور وہ چیزیں حرام کی ہیں جن پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکارا گیا ہو پھر جو شخص مجبور ہو جائے اور نہ بغاوت کرنے والا ہو نہ حد سے بڑھنے والا ہو تو اس پر کوئی گناہ نہیں بے شک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت رحم والا ہے

یہاں غور سے دیکھنے پر سمجھ آتا ہے
کہ اللہ نے صرف خنزیر کے گوشت کو حرام کہا ہے
اس کی چربی اس کی کھال اس کے اعضاء کا ذکر نہیں
تو حرمت کھانے میں ہے
استعمال یا طب میں نہیں

یہ سوچ میرے دل میں ٹھہر گئی
کیا وہ قومیں جنہیں اللہ نے مسخ کیا
ان کی خِلقت اس حد تک تبدیل ہو گئی
کہ آج ہم انہی کے جینیاتی نظام کو اپنی بیماریوں کے علاج میں استعمال کر رہے ہیں

سبحان اللہ
ایسا لگتا ہے جیسے جیسے سائنس آگے بڑھ رہی ہے
ویسے ویسے قرآن کے الفاظ اور زیادہ کھل کر سامنے آ رہے ہیں

سَنُرِيهِمْ ءَايَـٰتِنَا فِى ٱلْءَافَاقِ وَفِىٓ أَنفُسِهِمْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ ٱلْحَقُّ ۗ أَوَلَمْ يَكْفِ بِرَبِّكَ أَنَّهُۥ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ
سورۃ فصلت آیت ٥٣

ترجمہ
ہم ان کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے دنیا کے کناروں میں بھی اور ان کے اپنے نفسوں میں بھی یہاں تک کہ ان پر واضح ہو جائے گا کہ یہ قرآن ہی حق ہے اور کیا تیرے رب کا یہ جاننا کافی نہیں کہ وہ ہر چیز پر گواہ ہے

ہم سچائی سے منہ موڑ سکتے ہیں
مگر اللہ کی نشانیاں ہم سے منہ نہیں موڑتیں
اور شاید آنے والا وقت ان آیات کو اور زیادہ عیاں کر دے گا





26/07/2025

انتہائی شرمناک افسوسناک دردناک سٹیٹمنٹ ‏عافیہ صدیقی کو ہونے والی سزا بالکل درست اور باقاعدہ پراسس کے بعد ہوئی۔اور پھر نتائج بھی ملاحظہ فرمائیں
۔۔See more🔥🔥🔥
Ten Unknown Facts About

1. Founding and History: BMW, Bayerische Motoren Werke AG, was founded in 1916 in Munich, Germany, initially producing aircraft engines. The company transitioned to motorcycle production in the 1920s and eventually to automobiles in the 1930s.

2. Iconic Logo: The BMW logo, often referred to as the "roundel," consists of a black ring intersecting with four quadrants of blue and white. It represents the company's origins in aviation, with the blue and white symbolizing a spinning propeller against a clear blue sky.

3. Innovation in Technology: BMW is renowned for its innovations in automotive technology. It introduced the world's first electric car, the BMW i3, in 2013, and has been a leader in developing advanced driving assistance systems (ADAS) and hybrid powertrains.

4. Performance and Motorsport Heritage: BMW has a strong heritage in motorsport, particularly in touring car and Formula 1 racing. The brand's M division produces high-performance variants of their regular models, known for their precision engineering and exhilarating driving dynamics.

5. Global Presence: BMW is a global automotive Company

6. Luxury and Design: BMW is synonymous with luxury and distinctive design, crafting vehicles that blend elegance with cutting-edge technology and comfort.

7. Sustainable Practices: BMW has committed to sustainability, incorporating eco-friendly materials and manufacturing processes into its vehicles, as well as advancing electric vehicle technology with models like the BMW i4 and iX.

8. Global Manufacturing: BMW operates numerous production facilities worldwide, including in Germany, the United States, China, and other countries, ensuring a global reach and localized production.

9. Brand Portfolio: In addition to its renowned BMW brand, the company also owns MINI and Rolls-Royce, catering to a diverse range of automotive tastes and luxury segments.

10.

Address

Cowley

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doctor OnLine ڈاکٹر آن لائن posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Doctor OnLine ڈاکٹر آن لائن:

Share