Kashmir Watan Tv کشمیر وطن ٹی وی

Kashmir Watan Tv کشمیر وطن ٹی وی Kashmir Watan TV is a entertainment Channel just for Vlog videos around Ak UK and all our world Chan
(1)

A entertainment and News and other video Clips
by Kashmir Watan Tv

29/09/2024
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَشہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے سرساواپناکھا والے میاں سلیمان کا پوتا اور ...
01/09/2023

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے سرساوا
پناکھا والے میاں سلیمان کا پوتا اور نزاکت قریشی کا بیٹا زیشان نزاکت شہید ہو گیا ہے
مرحوم زیشان نزاکت پاک آرمی میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے اور گزشتہ روز بنوں میں ایک خودکش حملے میں شہید ہوگے
شہادت کا بہت بڑا مرتبہ اور مقام ہے اللہ پاک اس نوجوان کے درجات بلند فرماۓ اور لواحقین کو اس پر صبر اور شکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین

سہنسہ: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سہنسہ کی طالبات کا روڈ بند کر کے محکمہ برقیات کیخلاف شدید احتجاج  کالجزز روڈ میراہ ٹریفک ک...
31/08/2023

سہنسہ: گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سہنسہ کی طالبات کا روڈ بند کر کے محکمہ برقیات کیخلاف شدید احتجاج کالجزز روڈ میراہ ٹریفک کےلیے بند کر دی گئی
اطلاع کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سہنسہ کئی سالوں بجلی کی کم وولٹیج کا مسلہ ہے جس کی اہم وجہ کالج کا اپنا ٹرانسفارمر کا نہ ہونا ہے پچھلے سال بھی طالبات نے اسی مسلے پر شدید احتجاج بھی کیا تھا لیکن مسلہ جوں کا توں رہا ارباب اختیار کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی .آج کے احتجاج میں طالبات نے کم ولٹیج اور ٹرانسفارمر کے حوالے سے مختلف بینرز اٹھاۓ ہوۓ تھے طالبات کے ساتھ مذاکرات کے لیے تحصیلدار سہنسہ تشریف لاۓ لیکن مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ یاسر محمود نے آکر طالبات سے مذاکرات کیے اور مطالبات سنے مطالبہ میں سب سے بڑا ایشو ٹرانسفارمر ہی رہا جس پر اسسٹنٹ کمشنر سہنسہ نے دس دن کے اندر کالج میں ٹرانسفارمر نصب کرنے کا وعدہ کیا جس پر طالبات نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا.
بعض فیس بک پیجز پر اس احتجاج کو ملک گیر جو احتجاج ہو رہے اس کے جوڑنے کی کوشش کی گئی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں یہ احتجاج خالصتا گرلز کالج کے لیے الگ ٹرانسفارمر کے حصول اور کم ولٹیج کے خلاف تھا.

جماعت نہم کے رزلٹ کی اشاعت 28 اگست 2023 ء بروز پیر سہ پہر چار بجےکی جاۓ گی۔۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپ...
25/08/2023

جماعت نہم کے رزلٹ کی اشاعت 28 اگست 2023 ء بروز پیر سہ پہر چار بجےکی جاۓ گی۔۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میرپور

Press Release Revised Online Registration 9th( session2023-25
08/08/2023

Press Release Revised Online Registration 9th( session2023-25

اعلان فوتگی و نماز جنازہ:سہنسہ:  کھوڑی ہل والے پروفیسر عامر صاحب کے دادا، رضوان فارس (پی ای ٹی) کے نانا اور محمد ظہیر کے...
03/07/2023

اعلان فوتگی و نماز جنازہ:
سہنسہ: کھوڑی ہل والے پروفیسر عامر صاحب کے دادا، رضوان فارس (پی ای ٹی) کے نانا اور محمد ظہیر کے والد محترم مظہر حسین وفات پا گے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ آج شام 6 بجے ہل کھوڑی کے مقام پر ادا کی جائے گی۔ اللہ پاک مرحوم کی کامل بخشش و مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائیں ۔آمین
03/07/2023

( #سہنسہ)    😭😭😭ماسٹر راجہ عرفان صاحب کا نوجوان بیٹا، راجہ ساجد صاحب کا بھانجا راجہ فرحان احمد موٹر سائیکل حادثے میں جان...
29/06/2023

( #سہنسہ)

😭😭😭
ماسٹر راجہ عرفان صاحب کا نوجوان بیٹا، راجہ ساجد صاحب کا بھانجا راجہ فرحان احمد موٹر سائیکل حادثے میں جان کی بازی ہار گیا،
بے شک جوان موت والدین کے لئے ناقابل برداشت صدمہ ہوتی ہے مگر قانون قدرت ہے کہ ہر ذی روح نے اس دنیا سے ضرور جانا ہے،
اللہ پاک مرحوم کی بخشش فرمائے، والدین اور پوری فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و توفیق عطا فرمائے۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

11/02/2023

Ranjot Beautifull Village of Tehsil Sehnsa Azad kashmir Situated in west of sehnsa on the Top of mountain, lush greenery , dense and tall trees around the Village,
تحصیل سہنسہ آزادکشمیر کا ایک خوبصورت گاوں جو رنجوٹ کے نام سے جانا جاتا ہے ، جہاں سے تحصیل سہنسہ کے مرکزی بازار کا باآسانی نظارہ کیا جاسکتا یے ، سہرمنڈی سے لے کر ہولاڑ تک کے علاقوں کا نظارہ ہوسکتا ہے ، یہاں کے رہائشی گجرقبیلے سے تعلق رکھتے ہیں ،
ویڈیو 👇🏻
https://facebook.com/576633947814446

29/08/2022

آزاد جموں و کشمیر انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر انتظام منعقد ہونے والے امتحان ثانوی جماعت دہم کمپوزٹ/سالانہ 2022 کے نتائج کا اعلان 30 اگست 2022ء بروز منگل دن 1 بجے کیا جائے گا۔

12/08/2022

جلد آرہا ہے Coming Soon

02/08/2022

اشتہار برائے بھرتی آزاد کشمیر پولیس

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ( افسوسناک سانحہ ) تحصیل ہجیرہ کے نواحی علاقے سہڑھ تاہی کھکھریالی کالونی سے مل...
01/08/2022

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
( افسوسناک سانحہ )
تحصیل ہجیرہ کے نواحی علاقے سہڑھ تاہی کھکھریالی کالونی سے ملک افسر صاحب کا مکان گرنے سے بچوں سمیت گھر کے 10 افراد شہید اور 4 زخمی
اللہ پاک مرحومین کی مغفرت اور زخمیوں کو روبہ صحت فرمائے۔ آمین

تتہ پانی:تاہی میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔تاہی کے مقام پر کچا مکان گرنے سے معصوم بچوں اور خواتین سمیت دس ھلاکتیں. ...
01/08/2022

تتہ پانی:تاہی میں غریب خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔
تاہی کے مقام پر کچا مکان گرنے سے معصوم بچوں اور خواتین سمیت دس ھلاکتیں. متعدد زخمی.ذرائع
تتہ پانی، تاہی کھکھریالی سے ملک افسر کا مکان گر گیا ہے گھر کے افراد مکان کے اندر تھے تاہی ،مواڑہ، پلتر کالونی اور نزدیک ترین لوگوں نے پہنچ کرزخمیوں کو ریسکیو کیا. اطلاع ہے کہ ابھی بھی کچھ لوگ ملبے تلے دبے ہویے ہیں.

29 جولائی تک اپنے بل جمع نہ کروائے جائیں۔۔۔نوٹیفیکیشن جاری۔۔۔جلد ہی بلات میں سے اضافی ٹیکسز کو ختم کر دیا جائے گا۔۔
23/07/2022

29 جولائی تک اپنے بل جمع نہ کروائے جائیں۔۔۔نوٹیفیکیشن جاری۔۔۔جلد ہی بلات میں سے اضافی ٹیکسز کو ختم کر دیا جائے گا۔۔

ﺇِﻧَّﺎ ﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻟَﻴْﻪِ ﺭَﺍﺟِﻌُﻮﻥ:  دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے والے سوشل میڈیا پر بےپناہ شہرت پانے والے سع...
22/07/2022

ﺇِﻧَّﺎ ﻟِﻠَّﻪِ ﻭَﺇِﻧَّﺎ ﺇِﻟَﻴْﻪِ ﺭَﺍﺟِﻌُﻮﻥ:
دوسروں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے والے سوشل میڈیا پر بےپناہ شہرت پانے والے سعید شہزاد ناڑوی لاہور ہاسپٹل میں وفات پاگئے، سعید شہزاد ناڑوی کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا تھے،انکی وفات پر دنیا بھر میں انکے چاہنے والوں میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی،ہر آنکھ اشکبار
دعا ھے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبروجمیل عطا فرمائے۔آمین

مورخہ 17/07/2022 بوقت 11:00بجے دن  بمقام نوسیری جھکڑ نکہ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 04 جان بحق جبکہ 05 زخمی.
17/07/2022

مورخہ 17/07/2022 بوقت 11:00بجے دن بمقام نوسیری جھکڑ نکہ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق 04 جان بحق جبکہ 05 زخمی.

نیلم آزاد کشمیر  //المناک ٹریفک حادثہ*حادثہ میں دلہن جاں بحق، دولہا شدید زخمی*ضلع نیلم سے افسوس ناک خبر ۔۔۔۔۔۔نیلم ماربل...
17/07/2022

نیلم آزاد کشمیر //المناک ٹریفک حادثہ

*حادثہ میں دلہن جاں بحق، دولہا شدید زخمی*

ضلع نیلم سے افسوس ناک خبر ۔
۔۔۔۔۔نیلم ماربل کے قریب کار حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سڑک پر لائی جارہی ھیں بارات لیکر باٹا گاؤں سے مظفر آباد جائے والی گاڑی میں دولہن سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
پانچ زخمی
ماربل اور نوسیری کے درمیان موبائل فون کی سہولت نہ ہونے سے حادثے کی بروقت اطلاعات موصول نہ ہوسکیں.

کوٹلی آزاد کشمیر میلاد چوک کوٹلی کوڑے کے ڈھیر کے نزدیک سے نومولود بچے کی نعش برآمد،کوٹلی:بروقت اطلاع پر پولیس بھی موقع پ...
01/07/2022

کوٹلی آزاد کشمیر میلاد چوک کوٹلی کوڑے کے ڈھیر کے نزدیک سے نومولود بچے کی نعش برآمد،

کوٹلی:بروقت اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی،بچے کو دیکھنے کے لئے مردوخواتین کا ہجوم اکٹھا ہوگیا،

کوٹلی:بعد ازاں پولیس نے نومولود بچے کی نعش اپنی تحویل میں لے لی،بچے کی نعش میلاد چوک کوٹلی شوکت راہی والی گلی کے قریب کوڑے کے ڈھیر کے قریب سے ملی

ڈی ای او ایلیمنٹری / سیکنڈری ضلع کوٹلی نے حکومتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی پر ضلع کوٹلی کے بائیس پرائیویٹ تعلیمی اداروں...
30/06/2022

ڈی ای او ایلیمنٹری / سیکنڈری ضلع کوٹلی نے حکومتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی پر ضلع کوٹلی کے بائیس پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے تحریک کر دی ۔۔۔

کوٹلی کھوئیرٹہ محکمہ برقیات کے ظلم کی ستائی عوام سڑکوں پر کوٹلی کھوئیرٹہ مین روڈ مصطفی موڑ (گہوڑا) ٹریفک کے لئے مکمل بند...
29/06/2022

کوٹلی کھوئیرٹہ محکمہ برقیات کے ظلم کی ستائی عوام سڑکوں پر کوٹلی کھوئیرٹہ مین روڈ مصطفی موڑ (گہوڑا) ٹریفک کے لئے مکمل بند ، احتجاج جاری

مظفرآباد/میرپور(   صباح نیوز     )آزاد کشمیر میں 12 گھنَوں سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی وآبی وسائل آزاد کشمی...
29/06/2022

مظفرآباد/میرپور( صباح نیوز )آزاد کشمیر میں 12 گھنَوں سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی وآبی وسائل آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین کا سخت نوٹس،وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں چیف انجینیر برقیات میرپور نے آزاد کشمیر کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی آئسیکو کو خط لکھ دیا۔آئسیکو کی جانب سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا اور پہلے مرحلے میں شہری علاقوں میں چھ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کی جائے۔وزیر توانائی وآبی وسائل آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے پریس بریفنگ میں کہا کہ فوری طور پر برقیات کی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو آئسیکو اور حکومت پاکستان سے بات کرئے گی،آزاد کشمیر میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کریں گے،ظالمانہ لوڈشیڈنگ پر حکومت آزاد کشمیر شدید احتجاج کرئے گی،آزاد کشمیر کے لوگوں نے پاکستان کی تعمیروترقی اور خوشحالی کے لیے قربانیاں دیں اور اپنے اباؤاجداد کی قبروں کو پانی کی نذر کیا۔انہوں نے کہا کہ منگلا ڈیم سے صرف تقریبا 1400 میگاواٹ کے قریب بجلی پیدا ہو رہی ہے اور ریاست کی کل بجلی کی ضرورت صرف تقریبا 400 میگا واٹ ہے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جولائی سے مزید لوڈشیڈنگ شیڈنگ کا عندیہ دیا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے وزیر توانائی وآبی وسائل چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ آزاد کشمیر میں لوڈشیڈنگ قطعی برداشت نہیں کریں گے۔حکومت پاکستان اور آئیسکو ہوش کے ناخن لے۔انہوں نے مزید کہا کہ چند روز میں آزاد کشمیر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کروائیں گے۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir Watan Tv کشمیر وطن ٹی وی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir Watan Tv کشمیر وطن ٹی وی:

Videos

Share

Category