NS Network

NS Network سب سے پہلے پاکستان ���

پی ٹی آئی دفتر جیل روڈ لاہورمرکزی دفتر پی ٹی آئی پنجاب جیل روڈ جس کو کل سول جج حسن اقبال کے حکم پر بیلف نے ڈی سیل کیا تھ...
05/12/2023

پی ٹی آئی دفتر جیل روڈ لاہور

مرکزی دفتر پی ٹی آئی پنجاب جیل روڈ جس کو کل سول جج حسن اقبال کے حکم پر بیلف نے ڈی سیل کیا تھا۔

اس کو دوبارہ ایل ڈی اے کے عملہ نے رات کو سیل کر دیا ہے

‏ماں نے سکول سے واپسی پر جلدی یونیفارم چینج کروا کر نماز کے لیۓ بابا کے ساتھ بھیجا اور ایک گھنٹے بعد ھنستے مسکراتے حسن ع...
05/03/2022

‏ماں نے سکول سے واپسی پر جلدی یونیفارم چینج کروا کر نماز کے لیۓ بابا کے ساتھ بھیجا اور ایک گھنٹے بعد ھنستے مسکراتے حسن عباس کا خون میں تر جسم ملا
ماں تجھے سلام
اے ننھے نمازی شہید حسن عباس تجھے سلام

05/03/2022

جنگ جہاں بھی مسلت ہو انسانیت مرتی ہے، ماسوائے حق و باطل کی جنگ کے بیچ کہ جس میں انصاف مقصود و درپیش ہوتا ہے۔
لیکن اللّلہ کے انصاف پے مبنی نظام کا اک انتہائی پرسکون عمل "مکافاتِ عمل" ہے ۔
دنیا کوئی بھی وجہہ پیش کرے، کوئی کہے یوکرائین ساتھیوں کے ایٹمی ہتھیار روس کے باڈر پے لانا چاہتا تھا تو کوئی کہے کہ یہ طاقت کا پیراڈائم شفٹ ہے جو دنیا کے طاقتور ملکوں کو بیلنس فراہم کرتا ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
درحقیقت یہ درج ذیل نام موافق ہیں اس جنگ کو مکافاتِ عمل کہلانے کے۔
فلسطین۔افغانستان۔عراق-لیبیا۔شام۔

مشہور آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے بولر ایشٹن ایگر کو موت کی دھمکی کے باجود، ان کے ساتھی پاکستان...
03/03/2022

مشہور آسٹریلوی بلے باز سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے بولر ایشٹن ایگر کو موت کی دھمکی کے باجود، ان کے ساتھی پاکستان میں خود کو 'انتہائی محفوظ' محسوس کر رہے ہیں۔

25 برس کے بعد پاکستان کے دورے پر آنے والی آسٹریلوی ٹیم اپنے دورے کا آغاز جمعے کو راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ سے کرنے جا رہی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پیر کو پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں ایک آسٹریلوی کرکٹر کی اہلیہ کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغامات ملنے کی خبروں کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ بورڈ ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے آگاہ ہے اور اس کی تحقیقات کی گئی ہیں۔

آسٹریلوی بورڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا سوشل میڈیا پر اس پوسٹ کے بارے میں باخبر ہے اور اس کی نوعیت اور مواد کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ، کرکٹ آسٹریلیا اور دونوں ممالک کی سرکاری ایجنسیوں نے تحقیقات کی ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس موقعے پر مزید تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس قسم کی سرگرمیوں کا سدباب کرنے کے لیے جامع سکیورٹی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے اور اس موقع پر مذکورہ سوشل میڈیا پیغام کو ’خطرناک نہیں سمجھا جا رہا ہے‘۔

’ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی لوگ کرکٹ کے کتنے دیوانے ہیں‘
سٹیو سمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 'بہت سے لوگ ہمارے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، ہمیں اپنی سکیورٹی پر بھروسہ ہے اور ہم پاکستان میں خود کو انتہائی محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔'

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 'واپس آنا اور یہاں کرکٹ کھیلنا زبردست ہے۔'

'ہم میں سے بہت سے کھلاڑیوں کے لیے یہاں آنے کا یہ پہلا موقع ہے اور ہم لوگ پُرجوش ہیں۔ ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی لوگ کرکٹ کے کتنے دیوانے ہیں۔'

یاد رہے کہ سنہ 2009 میں لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے پاکستان کا کوئی دورہ نہیں کیا۔ سری لنکن ٹیم پر حملے میں چھ پولیس اہلکاروں کے علاوہ دو شہری مارے گئے تھے۔

بین الاقوامی ٹیموں نے ماضی قریب میں ہی دوبارہ پاکستان آنا شروع کیا تھا، لیکن گزشتہ برس ستمبر میں نیوزی لینڈ نے اپنی حکومت کی جانب سے خبردار کیے جانے پر راولپنڈی میں سیریز کے پہلے میچ سے چند منٹ پہلے اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

اس کے محض تین دن بعد انگلینڈ نے بھی اپنی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے مجوزہ دورے یہ کہہ کر منسوخ کر دیے تھے کہ انہیں اپنے کھلاڑیوں کی 'ذہنی اور جسمانی بہبود' کی فکر ہے۔

01/03/2022

افسوس ناڪ واقعو…………..!!

راڻيپور جي ڪچي آبادي ۾ قائم مدرسي ۾ پڙھندڙ شاگرد تي مولوي ثناالله بروھي جو تارن سان سخت تشدد……!!

مذھبي درسگاھن ۾ علم گھٽ تشدد وڌيڪ پيو ٿئي، اسلام ترقي، علم ۽جدت جي ڳالھ ڪري پيو پر مدرسن ۾ استاد طالبن کي تشدد ڪن ٿا، کين مسجد جي چندي لاءِ استعمال ڪن ٿا، گھرن مان ماني پنرائن ٿا ۽ ڪيترائي واقعا ته جنسي زيادتين جا پڻ ٿيا آھن….!

ٻارن کي مدرسي ۾ الله پاڪ جو سچو ۽ حقيقي پيغام سمجھايو وڄي…!

وزیراعظم عمران خان کے بڑے اعلانات، 1) پیٹرول 10 روپے سستا2) بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی3) احساس کیش پروگرام کے 12 ہزار میں ...
01/03/2022

وزیراعظم عمران خان کے بڑے اعلانات،
1) پیٹرول 10 روپے سستا
2) بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی
3) احساس کیش پروگرام کے 12 ہزار میں 2000 اضافہ جو اب 14000 ملے گے
بی اے پاس ہر نوجوان کو 30 ہزار روپے کا پیکج دیں گے
407ارب روپے جوان پروگرام، ںغیر سود قرضے،اور اپنا گھر پروگرام میں دیے جاہے گے

Prime Minister Imran Khan spoke to estranged PTI leader Jahangir Tareen over the phone after a long hiatus and inquired ...
01/03/2022

Prime Minister Imran Khan spoke to estranged PTI leader Jahangir Tareen over the phone after a long hiatus and inquired after his health, Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi confirmed on Monday.

Speaking to a local TV channel, Qureshi downplayed the premier’s contact with the ailing disgruntled leader, saying PM Imran called his former close aide as a “goodwill gesture” after he fell ill.

According to the media reports, the premier telephoned Tareen before his departure to London, reportedly for medical treatment.

The development comes days after two federal ministers urged the prime minister to contact Tareen in an effort to torpedo the chances of success of the opposition’s no-confidence move, sources had told The Express Tribune.

It is learnt that the two federal ministers met the prime minister, suggesting him to contact Tareen but got a stony silence from him, the sources added.

PML-N Punjab President Rana Sanaullah on Saturday dismissed rumours that estranged PTI leader Tareen was travelling to London to hold a meeting with party supremo Nawaz Sharif.

Prime Minister Islamic Republic of Pakistan Imran Khan
25/02/2022

Prime Minister Islamic Republic of Pakistan Imran Khan

24/02/2022

BREAKING : Russia Launches Air strike on Khariv, Ukraine.

  And this is the result of any war..... People suffers not politicians
24/02/2022


And this is the result of any war..... People suffers not politicians

24/02/2022

☆ 。  ☆。  ☆
☆。 \   |   /。 ☆

have qualified for the
FINAL!
☆。 /  |  \。 ☆
。  ☆。    。  ☆。

آج کی اچھی بات
23/02/2022

آج کی اچھی بات

23/02/2022

‏وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جناب عمران خان کا جہاز ماسکو ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا ہے

‏جب ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے والے ایک دوسرے سے کہنیاں ملانا شروع ہو جائیں تو سمجھ جاؤ کہ خان کا راستہ بلکل ٹھیک ہے۔...
23/02/2022

‏جب ایک دوسرے کو
سڑکوں پر گھسیٹنے والے ایک دوسرے سے کہنیاں ملانا شروع ہو جائیں تو سمجھ جاؤ کہ خان کا راستہ بلکل ٹھیک ہے۔۔۔

ہم لوگ پینڈو سے ماڈرن کتنی قیمت دے کر ہوئے؟ہم لوگ ماڈرن کہلائے جانے کے چکر میں بہت قیمتی چیزیں چھُوڑ بیٹھے ہیں۔ ہم نے آس...
23/02/2022

ہم لوگ پینڈو سے ماڈرن کتنی قیمت دے کر ہوئے؟

ہم لوگ ماڈرن کہلائے جانے کے چکر میں بہت قیمتی چیزیں چھُوڑ بیٹھے ہیں۔ ہم نے آسانیاں ڈھونڈیں اور اپنے لیے مشکلیں کھڑی کر دیں۔

آج ہم دھوتی پہن کے باہر نہیں نکل سکتے لیکن صدیوں کی آزمائش کے بعد یہ واحد لباس تھا جو ہمارے موسم کا تھا۔ ہم نے خود اپنے اوپر جینز مسلط کی اور اس کو پہننے کے لیے کمروں میں اے سی لگوائے۔ شالیں ہم نے فینسی ڈریس شو کے لیے رکھ دیں اور کندھے جکڑنے والے کوٹ جیکٹ اپنا لیے۔ ہمیں داڑھی مونچھ اور لمبے بال کٹ جانے میں امپاورمنٹ ملی اور فیشن بدلا تو یہ سب رکھ کے بھی ہم امپاورڈ تھے!

ہم نے حقہ چھوڑ کے سگریٹ اٹھایا اور ولایت سے وہی چیز جب شیشے کی شکل میں آئی تو ہزار روپے فی چلم دے کر اسے پینا شروع کر دیا۔ ہے کوئی ہم جیسا خوش نصیب؟

ہم نے لسی چھوڑی، کولا بوتلیں تھام لیں، ہم نے ستو ترک کیا اور سلش کے جام انڈیلے، ہم نے املی آلو بخارے کو اَن ہائی جینک بنا دیا اور وہی چیز ایسنس کے ساتھ جوس کے مہر بند ڈبے خرید کے بچوں کو پلائی، وہ پیک جس کے آر پار نہیں دیکھا جا سکتا کہ گتے کا ہوتا ہے۔ ہم نے ہی اس اندھے پن پہ اعتبار کیا اور آنکھوں دیکھے کو غیر صحت بخش بنا دیا۔

ہم نے دودھ سے نکلا دیسی گھی چھوڑا اور بیجوں سے نکلے تیل کو خوش ہو کے پیا، ہم نے چٹا سفید مکھن چھوڑا اور زرد ممی ڈیڈی مارجرین کو چاٹنا شروع کر دیا، اس کے نقصان سٹیبلش ہو گئے تو پھر ڈگمگاتے ڈولتے پھرتے ہیں۔ گوالے کا پانی ہمیں برداشت نہیں لیکن یوریا سے بنا دودھ ہم گڑک جاتے ہیں، الحمدللہ!

اصلی دودھ سے ہمیں چائے میں بو آتی ہے اور ٹی واٹنر ہم نوش جان کرتے ہیں جس پہ خود لکھا ہے کہ وہ دودھ نہیں۔ گھر کے نیچے بھینس باندھ کر ہم نے سوکھا دودھ باہر ملک سے خریدنے کا سودا کیا اور کیا ہی خوب کیا!

ہم تو وہ ہیں جو آم کے موسم میں بھی اس کا جوس شیشے کی بوتلوں میں پیتے ہیں۔

ہم گڑ کو پینڈو کہتے تھے، سفید چینی ہمیں پیاری لگتی تھی، براؤن شوگر نے ہوٹلوں میں واپس آ کے ہمیں چماٹ مار دیا۔ اب ہم اِدھر اُدھر دیکھتے ہوئے گال سہلاتے ہیں لیکن گُڑ بھی کھاتے ہیں تو پیلے والا کہ بھورا گُڑ تو ابھی بھی ہمیں رنگ کی وجہ سے پسند نہیں۔

آئیں، ہم سے ملیں، ہم ایمرجنسی میں پیاسے مر جاتے ہیں، گھروں کی ٹونٹی کا پانی نہیں پی سکتے، نہ ابال کر نہ نتھار کے، ہم پانی بھی خرید کے پیتے ہیں۔ ہم ستلجوں، راویوں، چنابوں اور سندھوں کے زمین زاد، ہم ولایتی کمپنیوں کو پیسے دے کے پانی خریدتے ہیں۔

ہم تو پودینے کی چٹنی تک ڈبوں میں بند خریدتے ہیں۔ چھٹانک دہی اور مفت والے پودینے کی چٹنی ہم ڈیڑھ سو روپے دے کے اس ذائقے میں کھاتے ہیں جو ہمارے دادوں کو ملتی تو انہوں نے دسترخوان سے اٹھ جانا تھا۔

سوہانجنا ہمیں کڑوا لگتا تھا، جب سے وہ مورنگا بن کر کیپسولوں میں آیا ہے تو ہم دو ہزار میں پندرہ دن کی خوراک خریدتے ہیں۔ وہی سوکھے پسے ہوئے پتے جب حکیم پچاس روپے کے دیتا تھا تو ہمیں یقین نہیں تھا آتا۔

پانچ سو روپے کا شربت کھانسی کے لیے خریدیں گے لیکن پانچ روپے کی ملٹھی کا ٹکڑا دانتوں میں نہیں دبانا، ’عجیب سا ٹیسٹ آتا ہے۔‘

ہم پولیسٹر کے تکیوں پہ سوتے ہیں، نائلون ملا لباس پہنتے ہیں، سردی گرمی بند جوتا چڑھاتے ہیں، کپڑوں کے نیچے کچھ مزید کپڑے پہنتے ہیں اور زندگی کی سڑک پہ دوڑ پڑتے ہیں، رات ہوتی ہے تو اینٹی الرجی بہرحال ہمیں کھانی پڑتی ہے۔

ہم اپنی مادری زبان ماں باپ کے لہجے میں نہیں بول سکتے۔ ہم زبان کے لیے نعرے لگاتے ہیں لیکن گھروں میں بچوں سے اردو میں بات کرتے ہیں۔ ہم اردو یا انگریزی کے رعب میں آ کے اپنی جڑیں خود کاٹتے ہیں اور بعد میں وجہ ڈھونڈتے ہیں کہ ہم ’مس فٹ‘ کیوں ہیں۔

عربی فارسی کو ہم نے مدرسے والوں کی زبان قرار دیا اور ہاتھ جھاڑ کے سکون سے بیٹھ گئے۔ ’فورٹی رولز آف لَو‘ انگریزی میں آئی تو چومتے نہیں تھکتے۔ الف لیلیٰ، کلیلہ و دمنہ اور اپنے دیسی قصے کہانیوں کو ہم نے لات مار دی، جرمن سے گورے کے پاس آئی تو ہمیں یاد آ گیا کہ استاد مال تو اپنا تھا۔

جا کے دیکھیں تو سہی، عربی فارسی کی پرانی ہوں یا نئی، صرف وہ کتابیں ہمارے پاس اب باقی ہیں جو مدرسوں کے نصاب میں شامل ہیں۔ باقی ایک خزانہ ہے جسے ہم طلاق دیے بیٹھے ہیں۔ پاؤلو کوہلو اسی کا ٹنکچر بنا کے دے گا تو بگ واؤ کرتے ہوئے آنکھوں سے لگا لیں گے۔ متنبی کون تھا، آملی کیا کر گئے، شمس تبریز کا دیوان کیا کہتا ہے، اغانی میں کیا قصے ہیں، ہماری جانے بلا!

ہماری گلیوں میں اب کوئی چارپائی بُننے والا نہیں آتا، ہمیں نیم اور بکائن میں تمیز نہیں رہ گئی، ہمارے سورج سخت ہوگئے اور ہمارے سائے ہم سے بھاگ چکے، ہمارے چاند روشنیاں نگل گئیں اور مٹی کی خوشبو کو ہم نے عطر کی شکل میں خریدنا پسند کیا۔

وہ بابا جو نیم کی چھاؤں میں چارپائی لگائے ٹیوب ویل کے ساتھ دھوتی پہنے لیٹا ہوتا ہے، وہ حقے کا کش لگاتا ہے، ہمیں دیکھتا ہے اور ہنس کے آنکھیں بند کر لیتا ہے۔ اسے کب کی سمجھ آ گئی ہے، ہمیں نئیں آتی!۔

23/02/2022

‏عوام کی انتھک خدمت میں مصروف نادرا سٹاف کے ساتھ بااثر افراد کی بدتمیزی قابل قبول نہیں

یہ خوبصورت راتیںاسلام آباد اور ماسکو کے درمیان ملاقاتیںکچھ تو ہونے والا ہے
23/02/2022

یہ خوبصورت راتیں
اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان ملاقاتیں
کچھ تو ہونے والا ہے

وزیراعظم عمران خان روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دعوت پر 23 اور 24 فروری کو ماسکو کا دو روزہ دورہ کریں گے جو گذشتہ 23 برسو...
23/02/2022

وزیراعظم عمران خان روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے دعوت پر 23 اور 24 فروری کو ماسکو کا دو روزہ دورہ کریں گے جو گذشتہ 23 برسوں میں کسی پاکستان رہنما کا روس کا پہلا دورہ ہے۔ موجودہ عالمی اور علاقائی حالات کے تناظر میں ماہرین اس دورے کو بہت اہم قرار دے رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا دورہ ماسکو ایک ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے جب مغربی ممالک اور روس کے درمیان یوکرین کے معاملے پر کشیدگی بظاہر بلند ترین سطح پر ہے اور پیر کی شب روس کے مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر کنٹرول علاقوں کو بطور آزاد ریاستیں تسلیم کرنے کے فیصلے کے اعلان کے بعد سے اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد میں کابینہ کے اراکین بھی شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ یوکرین تنازع سے قبل دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو اس دورے پر مدعو کیا گیا تھا۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’دورے کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ خطے اور بین الاقوامی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا جن میں اسلاموفوبیا اور افغانستان کی صورتحال شامل ہے۔

وزیراعظم اس دورے کے دوران ماسکو میں مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔ بظاہر وزیراعظم عمران خان کے دورے میں معیشت اور تجارت ایجنڈے پر حاوی ہوں گے لیکن ماہرین کے خیال میں اس دورے کے سیاسی پیغام کی گونج زیادہ ہو گی۔

پاکستان سرد جنگ کے دوران اور اس کے بعد سے امریکی کیمپ میں رہا ہے اور اس لحاظ سے وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کو اس تاریخی سمت میں تبدیلی کی علامت کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

یہ اس جانب بھی ایک اشارہ ہے کہ پاکستان اب کسی ایک ملک سے جڑنے کی بجائے کثیر ملکی پالیسی میں دلچسپی رکھتا ہے۔

خاص طور پر اپنے خطے کی بڑی طاقتوں سے اس امید پر تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے تاکہ تجارت اور توانائی کی راہداری کے طور پر اپنی صلاحیت کا استعمال کرتے ہوئے اپنی معیشت میں بہتری لا سکے۔
analysis, Syed Sudeer Shah Insafi

گستاخی معاف کیجئے گا ججز صاحبانلیکن یہ کیا ہے خود دیکھ لیں اور پوری قوم بھی دیکھ لیں When the case of Arsalan Iftikhar c...
22/02/2022

گستاخی معاف کیجئے گا ججز صاحبان
لیکن یہ کیا ہے خود دیکھ لیں اور پوری قوم بھی دیکھ لیں
When the case of Arsalan Iftikhar came to light, Iftikhar Chaudhry himself was going to sit in this bench. A commission was later set up under Shoaib Suddle, whose report has not been made public. So such things give rise to doubts and suspicions.

پوری قوم کا مطالبہموجودہ حکومتی اداروں سے
22/02/2022

پوری قوم کا مطالبہ
موجودہ حکومتی اداروں سے

کڑوی بات
22/02/2022

کڑوی بات

اہم اطلاعاگلے ہفتے سے کسی کے بارے میں غیر مصدقہ یا نازیبا خبر پھیلانے پر FIA آپکو بغیر وارنٹ تحقیقات کیلئے گرفتار کر سکت...
22/02/2022

اہم اطلاع
اگلے ہفتے سے کسی کے بارے میں غیر مصدقہ یا نازیبا خبر پھیلانے پر FIA آپکو بغیر وارنٹ تحقیقات کیلئے گرفتار کر سکتی ہے۔ سوشل میڈیا پر کسی کے بارے میں کوئی پوسٹ کرتے ہوئے محتاط رہیں۔ شکریہ

پبلک میسج پوسٹ کو آگے بھی شئر کریں
پیج کو فالو کریں FOLLOW this page

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے مودی کو چیلنج کے بعد علمی میڈیا پر پاکستان کے کپتان کے چرچے
22/02/2022

وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کے مودی کو چیلنج کے بعد علمی میڈیا پر پاکستان کے کپتان کے چرچے

22/02/2022

PM Imran Khan Interview To Russian Tv {With Urdu Subtitles} 22 02 2022
وزیر اعظم عمران خان کا روسی ٹی وی کو انٹرویو {اردو ترجمے کے کے ساتھ} 22 02 2022

22/02/2022

‏یہ اپوزیشن کر رہے ہیں یا مذاق، چیزوں کو خفیہ تو حکومتیں رکھتی ہیں، یہ پہلی اپوزیشن ہے جو خفیہ تحریک عدم اعتماد لا رہی ہے، تحریک عدم اعتماد خفیہ رکھنے کے لیے اپوزیشن کیا کرسکتی ہے؟ اور عثمان بزدار اور شہباز شریف کی کارکردگی میں کیا فرق ہے؟ پروگرام نیوز آئی میں گفتگو۔
Urdu

‏پہلے absolutely not،پھر امریکہ کی جانب سے ڈیموکریسی سمٹ کی دعوت کو ٹھکرانا،ہر عالمی فورم پر غریب ممالک سے لوٹی ہوئی دول...
22/02/2022

‏پہلے absolutely not،پھر امریکہ کی جانب سے ڈیموکریسی سمٹ کی دعوت کو ٹھکرانا،ہر عالمی فورم پر غریب ممالک سے لوٹی ہوئی دولت پرمغرب کے دوہرےمعیار کا ذکر،ونٹر اولمپکس کے امریکی بائیکاٹ کے بعد وہاں جانا،اب روس مغرب کشیدگی کے دوران روس کا دورہ،ایسی گستاخ حکومت کے خاتمے کی باتیں تو ہونگی

Pakistan Army Soldiers Marching in harsh weather of Siachin Glacier.
22/02/2022

Pakistan Army Soldiers Marching in harsh weather of Siachin Glacier.

22/02/2022

وزیراعظم عمران خان نے روسی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو دعوت دی ہے کہ وہ لائیو ٹی وی پر آکر بات کر لیں وہ دنیا کو بتائیں گے کہ بھارت میں کیا ہو رہا ہے۔

Allah is the best creator ❤️
22/02/2022

Allah is the best creator ❤️

پیپلز پارٹی اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے: مولانا فضل الرحماناسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت مخالف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (...
22/02/2022

پیپلز پارٹی اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے
: مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت مخالف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الگ الگ مارچ سے تقسیم کا تاثر ملتا ہے، پیپلز پارٹی اپنا لانگ مارچ ملتوی کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم سربراہ سے ملاقات کی تھی جس میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

دنیا نیوز دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی کی تفصیلات سامنے لے آیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان لانگ مارچ اور عدم اعتماد پر اختلافات ہیں جبکہ ہارس ٹریڈنگ نہ کیے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ پیپلزپارٹی 27 فروری کا لانگ مارچ ملتوی کرے ، دو الگ الگ لانگ مارچ کرنے سے اپوزیشن کی تقسیم کا تاثر ملتا ہے۔ پیپلز پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ لانگ مارچ میں شریک ہو۔

یہ بھی پڑھیں: نا اہل حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ، فضل الرحمان کی زرداری سے ملاقات

ذرائع کے مطابق پہلے مرکز یا پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک پر دونوں رہنما تقسیم نکلے۔

ذرائع کے مطابق مولانا نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پہلے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیے جس پر شریک چیئر مین پی پی نے کہا کہ وزیراعظم سے قبل وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی چاہیئے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پہلے کس کے خلاف لانی چاہیے۔ آج شہباز شریف سے بھی مشاورت کریں گے، حکومت کے 20 سے 22 ناراض ارکان نے ن لیگ کو حمایت کا یقین دلایا ہے۔ حکومتی ارکان کی حمایت کے بعد اپوزیشن کو حکومتی اتحادیوں کو بھی توڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ذرائع کے مطابق مولانا اور زرداری نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ناراض ارکان کی حمایت سے تحاریک متنازعہ ہوسکتی ہیں، اس لئے اتحادیوں کو ساتھ ملانا چاہیے۔

Address

Andover
03216

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when NS Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Andover

Show All