15/02/2025
چیئرمین چوہدری محمد نواز کی رہائش گاہ پر پوتےکی پیدائش پرمبارکبادوں کا سلسلہ—سیاسی و سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت
لالہ موسیٰ (حاجی عبدالغفار قاسم گجر)چیئرمین چوہدری محمد نواز کے پوتے، چوہدری حمزہ نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ان کی رہائش گاہ پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ علاقے کی نامور سیاسی و سماجی شخصیات نے خوشی کے اس موقع پر ان سے ملاقات کی اور نوزائیدہ بچے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد اسلم گورسی، چوہدری طاہر گورسی، چوہدری مشتاق چھوکر، حاجی محمد ارشد، حاجی عبدالرزاق پنڈوری، چوہدری محمد خان نمبردار ماچھیوال، چوہدری خضر نمبردار، چوہدری اسامہ مشتاق چھوکر اور قاسم گجر نے چیئرمین چوہدری محمد نواز سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد پیش کی اور خوشی کے اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کیں۔مہمانوں نے نومولود کے نیک نصیب اور صحت مند زندگی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد نواز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اہل علاقہ کی محبت اور دعائیں ان کے لیے باعث مسرت ہیں۔