کیا آپ نے کبھی نابینا افراد کے ہاتھوں سے پکا کھانا کھایا ہے؟
کیا آپ نے کبھی نابینا افراد کے ہاتھوں سے پکا کھانا کھایا ہے؟ فضہ حسین اور اُن کی ٹیم بینائی سے محروم ہے لیکن وہ خود کھانا پکاتی ہیں اور کھانا پکانے کی کوکنگ کلاسز بھی دیتی ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات کراچی سے مانیہ شکیل کی رپورٹ میں دیکھیے۔
یہ گلابی یا سرخ تالاب تصویروں کے لیے تو ایک اچھا منظر پیش کر رہا ہے لیکن ماحول کے لیے یہ خطرے کی علامت بھی ہے۔
@dw.globalideas
گدھے اور خچر ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحول دوست طریقے اختیار کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
DW Global Ideas
جرمنی میں ترک پناہ گزینوں کی تعداد کیوں بڑھ رہی ہے؟
ترک شہریوں کی جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں گزشتہ برس کے مقابلے میں دو سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس کی اہم وجوہات ترکی میں اقتصادی بحران، مہنگائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں خیال کی جاتی ہیں۔
#Analysis #Germany #turkey #migration
بلوچستان کی خواتین فلم کی دنیا میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں
بلوچستان کی خواتین سنیما کی تاریخ میں اپنا نام لکھ رہی ہیں۔ یہ امر معاشرے میں خواتین کے حوالے سے مثبت تبدیلیوں کا مظہر ہے۔ سنیما کے ذریعے یہ خواتین معاشرتی مسائل اجاگر کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
غزہ کے الشفاء ہسپتال میں اسرائیلی فوج کی کارروائی
اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے گزشتہ روز الشفاء ہسپتال میں آپریشن شروع کیا تھا۔ یہ کارروائی بین الاقوامی سطح پر گہری تشویش کا سبب بن گئی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق انہیں میڈیکل کمپاؤنڈ میں "فوجی اور جنگی سازوسامان" ملا ہے۔ غزہ میں وزارت صحت نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
تقریباً 5000 الیکٹرک بسوں اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ساتھ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔
via DW Global Ideas
کیا فرنیچر کی مدد سے خوشیاں بکھیری جاسکتی ہیں؟ #afrimaxx
پاکستان میں عام شہریوں کے لیے فوجی انصاف
وجے مالیا کی فیئٹ 1100 ریسنگ کار
فیئٹ 1100 ایک آئیکونک ریسنگ کار ہے۔ ایسی ہی ایک کار کبھی بھارت کے سابق ارب پتی وجے مالیا کی ملکیت ہوا کرتی تھی۔ آئیے جانتے ہیں کہ وجے مالیا کی فیئٹ 1100 آج کس حالت میں ہے۔
#REV
غزہ: ہسپتال کا عملہ اجتماعی قبریں کھودنے پر مجبور
غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں واقع الشفاء ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے اور شدید لڑائی کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین مجبوراﹰ میڈیکل کمپلیکس کے احاطے میں کی جا رہی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے جنگجوؤں کی تلاش میں ہے، جو مبینہ طور پر ہسپتال میں چھپے ہوئے ہیں۔
کراچی میں ایک غیر روایتی فیشن شو کا انعقاد
'زیر' کے عنوان سے منعقد کیے گئے فیشن شو کا موضوع جنگ، جنسیت، دولت اور مرض تھا۔ اس فیشن شو میں نہ تو روایتی ملبوسات تھے اور نہ ہی روایتی ماڈلز بلکہ روایت شکن افراد نے ملبوسات کے ذریعے ایک مشکل مگر ضروری پیغام یعنی 'سوچنے کی ضرورت ہے'، پہنچایا۔
ہماری نامہ نگار کوکب جہاں کی رپورٹ دیکھیے۔
جرمنی: روسی گیس کے بغیر موسم سرما میں گزارا کیسے ہو گا؟
کیا روسی گیس کے بغیر بھی جرمنی موسم سرما گزار لے گا؟ جی ہاں کیونکہ جرمنی نے اس بار مکمل تیاری کر رکھی ہے۔
DW Business #dwbusiness
پکاسو، ورہول اور گویا: اسپین کا یہ اشتعال انگیز میوزیم ''ممنوعہ آرٹ'' کے لیے وقف ہے۔ تو کیا آپ اس عجائب گھر کو دیکھنا چاہیں گے؟
#DwCulture
کراچی کے دھوبی، جو نسل در نسل یہی کام کر رہے ہیں
کراچی کے دھوبی گھاٹ میں زیادہ تر وہی دھوبی کپڑے دھوتے ہیں جن کے باپ دادا صدیوں سے یہی کام کر رہے ہیں۔ لیکن دورِ جدید میں روایتی طریقے سے کپڑے دھونے کا رجحان دھیرے دھیرے ختم ہوتا جا رہا ہے۔
کراچی آرٹس کونسل میں سجا اپنی نوعیت کا ایسا پہلا فیسٹیول جس کو ’ہیجڑا فیسٹیول‘ کا نام دیا گیا۔اس فیسٹیول میں ٹرانس جینڈرز کی بڑی تعداد نے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔
بھارت میں جب سے ’می ٹو‘ مہم شروع ہوئی ہے، تب سے بہت سی خواتین نے بالی ووڈ میں بڑے پیمانے پر جنسی ہراسانی کے بارے میں کھل کر بات کرنا شروع کر دی۔ کیا اس مہم کے بعد سے بالی ووڈ میں کچھ بدلاؤ آیا ہے؟
#dw_stories
اسرائیل۔ حماس جنگ: کیا نیتن یاہو کی سیاست کا اختتام ثابت ہو گی؟
اسی فیصد سے زائد اسرائیلی اپنے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو سات اکتوبر کے حملوں کو نہ روکے جانے کا ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ مستعفی ہونے کے مطالبے نیتن یاہو کے لیے نئے نہیں۔کیا یہ نیتن یاہو کی حکومت کے اختتام کی ابتدا ہے؟
via DW News
چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ہر سال گیارہ نومبر کو دنیا کی سب سے بڑی سیل لگتی ہے۔ اس سیل کو ڈبل الیون بھی کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی سیل ہے۔ اس سیل میں لاکھوں برانڈ حصہ لیتے ہیں اور اس دن ہونے والی خرید و فروخت کا حجم ایمزون پرائم ڈے اور بلیک فرائڈے پر ہونے والی مشترکہ خرید و فروخت سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
آج کل سونا خريدنا چاہيے يا بيچنا؟
سرمايہ کاری يا بچت کے ليے سونا خريد کر رکھنا پاکستان اور بھارت میں بے شمار گھرانوں کی روايت ہے۔ ليکن کيا آپ جانتے ہيں کہ ملکی سطح پر بينک بھی يہ کام کرتے ہيں۔ ان کے مقاصد البتہ مختلف ہيں۔ ان دنوں سونے کے سب سے بڑے خريدار کون سے ممالک ہيں اور ان کے مقاصد کيا ہيں؟ DW Business
خيبر پختونخوا کے کچھ علاقوں ميں خواتين پر سختياں
صحافيوں اور انسانی حقوق کے ليے کام کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ خيبر پختونخوا کے چند علاقوں ميں خواتين پر سختياں کی جا رہی ہيں۔ انہوں نے خبردار کيا کہ اگر حکومت نے مداخلت نہ کی، تو خواتين کے ليے ويسے ہی حالات نمودار ہو سکتے ہيں، جيسے پڑوسی ملک افغانستان ميں ہيں۔ ڈی ڈبليو اردو کے عبدالستار نے بنوں کا دورہ کيا اور وہاں کے حالات جانے۔
پاکستان اور ایران جیسے ملکوں میں خفیہ ایجنسیز کسی کے بھی ذاتی ڈیٹا تک اس کے موبائل فون کی مدد سے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ #dwdigital
روبوٹس دنیا بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زیر استعمال ہیں۔ ہوسکتا ہے جلد ہی یہ پاکستان میں بھی نظر آئیں۔ #dwdigital
بیسویں صدی کی پہلی نسل کشی نمیبیا میں
افریقی ملک نمیبیا پر جرمن فوجیوں کے ہاتھوں پچھلی صدی کی پہلی نسل کشی کے واقعات پیش آئے۔ جنوب مغربی افریقہ میں جرمنی کی ’شٹس ٹروپے‘ نے اواہیریرو اور ناما جنگجوؤں کے خلاف لڑائی لڑی اور نسل کشی کی۔
فرانکن اشٹائن قلعہ فرضی جگہ نہیں
فرانکن اشٹائن قلعہ کوئی فرضی جگہ نہیں۔ جرمنی میں واقع اس قلعے میں ہر سال ہالووین کی پارٹی منعقد ہوتی ہے، جہاں مختلف افراد نت نئے اور خوف ناک لباس کے ساتھ ایک دوسرے کو ڈراتے ہیں۔
دیوالی کے موقع پر پاکستانی ہندو برادری کی شکایات و توقعات
پاکستانی صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں رہائش پذیر ہندو اقلیتی برادری کو عبادت کے لیے مندر نہ ہونے کی وجہ سے اپنے گھروں میں ہی دیوالی منانا پڑ رہی ہے۔ ہندو برادری شمشان گھاٹ کی سہولیات نہ ہونے کے باعث اپنے مُردوں کو جلانے کی بجائے قبرستانوں میں دفنانے پر بھی مجبور ہے۔ تفصیلات دیکھیے بلال بصیر کی ویڈیو رپورٹ میں
اسرائیلی اشتہارات بچوں کی گیمز میں کیسے؟
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ اشتہارات پر مبنی ایک ڈیجیٹل کیمپین چلا رہی ہے، جس میں حماس کے دہشت گردانہ حملے سے متعلق مواد شامل ہے۔ ایسے اشتہارات بچوں کی گیمز تک میں دکھائی دیے ہیں۔
ٹائٹل: ایلون مسک انٹرنیٹ تک رسائی کے بادشاہ ہیں؟
ایلون مسک جہاں اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ساتھ بڑی حد تک ناکام ہو رہے ہیں وہاں انٹرنیٹ کے بادشاہ بننے کا ان کا منصوبہ کارآمد ثابت ہو رہا ہے۔ ان کا اسٹار لنک نیٹ ورک بڑے سیاسی نتائج کے ساتھ وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔
بھارت میں خواتین کی ’گرین آرمی‘
بھارتی ریاست اتر پردیش کے 270 دیہات میں کام کرنے والا ’گرین آرمی‘ گروپ صرف خواتین پر مشتمل ہے۔ یہ خواتین بالخصوص گھریلو تشدد اور اس کی وجہ بننے والے سماجی مسائل کی روک تھام کے لیے کوشاں ہے۔