Urdu Canada

Urdu Canada etc. Join us to connect, share experiences, and build a strong network.
(2)

Supporting Community initiatives,guidance on Immigration and tourism.Creating awareness and Promoting culture, lifestyles ,education & information,languages and personalities and achievements. Welcome to our page dedicated to Support Asian Community and Settlement of new comers in Canada! 🇨🇦 We're here to address common and important issues related to Canadian Visitor Visa, Immigration,

education, and employment, offering valuable insights and guidance. Let's empower each other and thrive together in this beautiful land of opportunities!

11/25/2024

عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے مارچ کے شرکاء اسلام کے راستے میں رکھے گئے کنٹینرز ہٹا کر راستہ بنانے میں کامیاب ۔آج صبح کے تازہ مناظر کٹی پہاڑی کے قریب

11/24/2024

کینیڈا میں وسیع وعریض جنگلات کی وجہ سے لکڑی کے بے پناہ ذخائر ہیں ۔ گھروں کی تعمیر میں لکڑی کا استعمال کیا جاتا ہے ۔اس کے علاؤہ بجلی کی ترسیل کے لئے ملک کے طول وعرض میں لکڑی کے کھمبے زیر استعمال ہیں ۔ان کھمبوں کی اوسطاً لائف پچاس سال تک ہوتی ہے ۔ ویڈ یو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سڑک کے ساتھ ایسے ہی کھمبوں کی قطار چل رہی ہے

11/22/2024

کینیڈین وزٹر ویزا کی نئی پالیسی جاری ۔کن لوگوں کو ویزے ملیں گے ؟

11/22/2024

کینیڈا کے مختلف حصوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں تیزی متوقع ہے ۔ درجہ حرارت بھی بتدریج منفی ہورہا ہے۔سخت سردی میں کاروبار زندگی بھی کسی حد تک سست اور محدود ہو جائے گا

پاکستانیوں ۔۔۔گذشتہ ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 7 ہزار417 ارب روپے کا اضافہ سے ملک پر قرضے اور واجبات 85836 ارب روپ...
11/21/2024

پاکستانیوں ۔۔۔
گذشتہ ایک سال میں قرضوں اور واجبات میں 7 ہزار417 ارب روپے کا اضافہ سے ملک پر قرضے اور واجبات 85836 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ستمبر 2023تک پاکستان پر قرضوں کا حجم 78ہزار419 ارب روپے تھا.

11/20/2024
11/20/2024

Visit our YouTube Channel to Watch the Full Video
Link in First Comment

11/19/2024

ممکنہ پر امن احتجاج پر غیر آئینی وقانونی دھمکیوں کے بعد کمپنی سینٹر 'وزیر داخلہ محسن نقوی کو کمپنی کی وردی بھی پہن لینی چاہیئے

11/19/2024

کینیڈا پوسٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کے لئے ہڑتال کا دوسرا روز ۔بارش کے باوجود ہڑتالی ملازمین کام بند کرکے سڑک پر موجود ہیں اور گزرنے والی گاڑیاں ان کے حق میں ھارن بجاتی ہیں

11/16/2024

مملکت خدادا کا جو حال کردیا گیا ہے ۔اگر ہجرت کا موقع ملے تو 1947 کو لوگ بھول جائیں گے
"قبرستان ہی باقی بچیں گے"

11/16/2024

کینیڈا کے دو صوبوں میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی آج پیشین گوئی کی گئی ہے ۔سسکیچوان اور مینی ٹوبہ میں 16 نومبر کی رات بارش ہوگی جو بعد میں برفباری میں تبدیل ہو جائے گی ۔ مختلف علاقوں میں برفباری 5 سے 20 سینٹی میٹر متوقع ہے ۔ صوبہ البرٹا کے شہر کیلگری اور گردونواح میں پہلے ہی دو بار برفباری ہوچکی ہے۔ بہت جلد پورا کینیڈا سفید برف کی چادر اوڑھ لے گا ۔

11/16/2024

کینیڈا ریونیو ایجنسی کے 580 ملازمین نوکری سے فارغ

کینیڈا کے ٹیکس و مراعات کے ذمہ دار سرکاری ادارے (سی ار اے )کینیڈا ریونیو ایجنسی نے اپنے 580 سے زائد ملازمین کو اگلے ماہ نوکری سے فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان میں زیادہ تر وہ عارضی ملازمین ہیں جنہیں چند سال قبل مختلف مد میں قرضوں کی وصولی کے کام پر رکھا گیا تھا ۔
اس وقت سی ار اے کے ملازمین کی تعداد 59 ہزار ہے جبکہ 2016 میں یہ تعداد 39500 تھی.
سی ار اے کے سینیئر حکام کے مطابق ملازمین کی چھانٹی سے ائندہ چار سال میں ادارے کو 15 ملین ڈالر کی بچت ہوگی کیونکہ ان کا بہت سارا نظام کمپیوٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کینیڈا کی خاتون وزیر خزانہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ ائندہ سال اپریل میں جو وفاقی بجٹ پیش کیا جائے گا وہ ملک کے معاشی حالات کے اعتبار سے تقریباً 40 بلین ڈالر خسارے کا ہوگا۔
یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ نو سال میں موجودہ حکومت کو 1.4 ٹریلین خسارے کا سامنا ہے اور حکومت نے یہ قرضہ مختلف مالیاتی اداروں سے بھاری سود پر لیا ہے ۔
کینیڈا میں جہاں ہر ماہ کچھ نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں وہاں بہت سارے سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں لوگوں کی ملازمتیں ختم بھی ہو رہی ہیں۔

11/16/2024

ورک پرمٹس دیئے جائیں ۔۔ہندوستانی طلبا کے کینیڈا میں مظاہرے
کینیڈا کی حکومت کا صاف انکار

کینیڈین امیگریشن منسٹر مارک ملر نے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس جن میں سے اکثریت کا تعلق ہندوستان سے ہے کے مختلف شہروں میں مظاہروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ جب کینیڈا پڑھنے ائے تھے تو ہم نے ہرگز یہ یقین دہانی نہیں کروائی تھی کہ انہیں مستقل شہریت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ ترجیح ضرور تھی کہ جو کنیڈین ایجوکیشن مکمل کرنے کے بعد اہل ہوں گے انہیں پی آر کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔ امیگریشن کے وزیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک جمہوری ملک میں انٹرنیشنل طلباء کو مظاہرے کرنے کا حق ہے ۔
وزیر نے مزید کہا کہ کینیڈا کی حکومت اپنے امیگریشن پروگرام کو منظم اور متوازن رکھنا چاہتی ہے اور یہی ہماری ترجیح ہے ۔
ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ان مظاہرین میں سے زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے پڑھائی مکمل کرنےکے بعد ورک پرمٹ کی تجدید کے لیے اپلائی کر رکھا ہے اور کئی ماہ کے باوجود انہیں جواب نہیں ملا یا پھر وہ لوگ ہیں جن کے ورک پرمٹس کی معیاد ختم ہونے والی ہے۔اس پر بھی حکومت کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں دی جا سکتی کہ ان کے ورک پرمٹ کی خود کار نظام کے تحت تجدید ہو جائے گی ۔
منسٹر مارک ملر نے کہا کہ ان سٹوڈنٹس کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں کینیڈا سے اپنے ملکوں میں واپس جاتے ہیں یا نہیں ۔لیکن ہماری حکومت صرف اتنی ہی تعداد میں پرمٹس کی تجدید کرے گی جتنی ملک میں جاب مارکیٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینیڈا کی مستقل شہریت کے حدف میں 20 فیصد سے زائد کمی کی جا چکی ہے کیونکہ ہم وہی کریں گے جسکا ہمارا موجودہ معاشی اور سماجی نظام متحمل ہو سکتا ہے ۔
وزیر امیگریشن نے کینیڈا میں پناہ کی درخواستوں پر بھی خدشے کا اظہار کیا کہ سٹوڈنٹس اس کا غلط استعمال کر سکتے ہیں جو ان کے لیے اخری سہارا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا ایک غیر اخلاقی فعل ہوگا کیونکہ کینیڈا میں یہ اپشن یا کلیم ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں اپنے ممالک میں واقعی خطرناک حالات درپیش ہوتے ہیں ۔ان دنوں ایسی درخواستوں کی بھی حکومتی ادارے کڑی چھان بین کر رہے ہیں۔کیونکہ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور اس بارے میں سخت فیصلے کیے جائیں گے۔

11/16/2024

VPNغیر شرعی
ملک نارتھ کوریا قرار
حافظ کم جونگ تن

Address

3 Grassy Lake Drive
Winnipeg, MB
R3Y0E8

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Canada posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urdu Canada:

Videos

Share