R.NEWS

R.NEWS For more news

05/11/2023
پولیس کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم نے خودکشی کی ہے۔ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان کیپٹن...
29/10/2023

پولیس کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم نے خودکشی کی ہے۔

ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔

آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا۔

پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی۔

🌳نیم کا درخت سدیوں سے حربل میڈیسن اور گھریلو ٹوٹکوں میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ نیم کے درخت کے دس ایسے فائدے جن سے شا...
13/01/2022

🌳نیم کا درخت سدیوں سے حربل میڈیسن اور گھریلو ٹوٹکوں میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔ نیم کے درخت کے دس ایسے فائدے جن سے شاید آپ نا واقف ہوں۔
نیم کی لکڑی۔
نیم کے درخت کے چھوٹی شاخیں کاٹ کر ان سے مسواک بنالیں نیم کغ مسواک سدیوں سے دانتوں کی مضبوطی کے لیے اہم صابط ہوتا رہا ہے۔
نیم کہ تنے میں کلہاڑی مار کر چھوٹا سا لکڑی کا پیس نکال لیں پہر سرمیں کا پتھر وہاں رکھ کر وہ پیس واپس لگا کر باندھ لیں چند روز کے بعد وہ لکڑی اپنی عصل حالت میں آجائیگی ایک دو سال کے بعد وہ سرمیں کا پتھر پیس کر آنکھوں میں ڈالیں تو نظر تیز اور سلامت رہے گی۔
نیم کے پتے۔
🌿نیم کے پتے سدیوں سے حربل میڈیسن میں استعمال ہوتے رہے ہیں۔ نیم کے پتوں میں بہت سے ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو آپ کی صحت کے لیے مفید ہیں۔
نیم کے پتے جگر، معد، دل، کی بیماریوں کے علاج کے لیے اہم صابط ہوتے ہیں نیم کے پتے شوگر کنٹرول کرنے اور قوتے مدافعت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے استعمال میں لائے جاتے ہیں۔
نیم کے پتوں کو استعمال کرنے کے لیے تاذا پتے درخت سے توڑ کر انکو دھولیں پر گرینڈر میں ڈال کر جوس بنا لیں اور اس جوس کو صاف کپڑے سے گاڑے سے پتلا کرلیں اس میں چینی ملا کر پیئیں۔
نیم کا پہل۔
نیم کے پہلو میں آئیل کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو سر کے بالوں کے لیے فائیدہ مند ہے نیم کے پلوں کو گرینڈر میں پیس کر پیسٹ بنا لیں ساتھ میں پتے بھی پیس لیں پہر سرسوں کے تیل کے ساتھ ملا کر رکھیں نہانے سے پہلے وہ تیل سر پر لگا کر ایک گھنٹے کے بعد نہا لیں سر میں جوں کا مکمل خاتمہ اور بال مضبوط ہونگے۔
نیم کے پھول۔
نیم کے پھولوں کی محق بہت ہی دل لبھانے والی ھوتی ہے ۔ نیم کے پھولوں کو ہندوستان کے کچھ علاقوں میں صبزی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے نیم کے پھولوں کو گرمی کے موسم میں شربت کے ساتھ استعمال کیا جائے تو بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ آرٹیکل مہز ایک معلومات کے لیے ہے۔

سندھ کے ضلع بدین کے شھر تلھار سے تعلق رکھنے والا جبار کمبرانی جس نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں توہین آمیز مواد ...
17/08/2020

سندھ کے ضلع بدین کے شھر تلھار سے تعلق رکھنے والا جبار کمبرانی جس نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں توہین آمیز مواد پوسٹ کرنا شروع کردیا ہے۔
واضع رہے کے محرم الحرام کی آمد آتے ہی کچھ شر پسند لوگوں نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں غصتاخانا مواد پوسٹ کرنا شروع کردیا ہے اور انتظامیہ ایسے لوگوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے جو محرم الحرام میں بڑے فتنوں کا سبب بنے گے۔

امریکا نے ایران کے چار آئل ٹینکرز پکڑ لیے جس کی تصدیق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ک...
15/08/2020

امریکا نے ایران کے چار آئل ٹینکرز پکڑ لیے جس کی تصدیق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ امریکا نے بحران کا شکار وینزویلا کی طرف جانے والے ایران کے چار آئل ٹینکرز کو قبضے میں لیا ہے جس کا مقصد ایران کے پاسداران انقلاب کی ترسیل محدود کرنا اور اپنے مخالف پر دباؤ بڑھانا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دوستوں کی مدد سے قبضے میں لیے جانے والے آئل ٹینکرز اب امریکا کے پاس ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی میں تقریباً ایک ملین بیرل تیل قبضے میں لیا گیا ہے جو اب تک ایرانی جہازوں سے قبضے میں لیا گیا تیل کا سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب گزشتہ ماہ ایرانی آئل ٹینکرز کو قبضے میں لیے جانے کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہےکہ امریکی حکام کے مطابق ایرانی جہاز ہیوسٹن کے راستے پر تھے اور انہیں سمندر سے ہی قبضے میں لے لیا گیا۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق امریکی عسکری حکام کا بتانا ہےکہ یہ کارروائی خلیج اومان کے سمندر میں کی گئی۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے بھی نیوز کانفرنس میں ایرانی آئل ٹینکرز قبضے میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو وینزویلا کی طرف اپنے آئل ٹینکرز نہیں بھیجنے چاہئیں۔

آخر کار اتنی تنقید کے بعد بھی بیحیا لوگوں نے اپنا کام کر دیا۔۔مسجد میں شوٹنگ کے باعث ریلیز سے قبل تنقید کی زد میں آنے وا...
14/08/2020

آخر کار اتنی تنقید کے بعد بھی بیحیا لوگوں نے اپنا کام کر دیا۔۔

مسجد میں شوٹنگ کے باعث ریلیز سے قبل تنقید کی زد میں آنے والا گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر کا گانا ’قبول‘ پیش کردیا گیا۔

صبا قمر کی پہلی بار ہدایت کاری اور بلال سعید کی خوبصورت آواز میں ’قبول‘ گانا ریلیز ہوگیا ہے جس کی ویڈیو میں دونوں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں اور مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا ہے۔

آخر کار اتنی تنقید کے بعد بھی بیحیا لوگوں نے اپنا کام کر دیا۔
گانا ‘قبول‘ پنجابی رومانوی گانا ہے جو 3 منٹ 59 سیکنڈ پر مشتمل ہے اور 24 گھنٹے کے اندر ہی اسے اب تک یوٹیوب پر 17 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور یہ چوتھے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کے تحت اسرائیل مزید فلسط...
14/08/2020

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کیلئے امن معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا، دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔

معاہدے کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات، اسرائیل سے دیگر مسلم ممالک سے بھی تعلقات قائم کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے، اسرائیل سے امن کرنے والے ممالک کے مسلمان مقبوضہ بیت المقدس آ کر مسجد اقصیٰ میں نماز پڑھ سکیں گے۔

دو عظیم دوستوں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں تاریخی امن معاہدہ ہوگیا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا ہے کہ ' آج ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی امن معاہدہ ہوگیا ہے'۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹوئٹ میں امریکا، یو اے ای اور اسرائیل کی جانب سے جاری کیا گیا مشترکہ بیان بھی پوسٹ کیا ہے۔

مشترکہ بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور ابوظبی کے ولی عہد اور یو اے ای کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شہزادہ محمد بن زاید النہیان نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ' تاریخی پیش رفت مشرق وسطیٰ میں امن کو آگے بڑھائے گی'۔

برطانوی میڈیا کے مطابق معاہدے کے تحت اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصوں کو ضم کرنے کے اپنے منصوبوں کو معطل کردے گا۔

افغان صوبے قندھار میں دھماکے سے خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح صوبے قندھار کے ضلع پن...
14/08/2020

افغان صوبے قندھار میں دھماکے سے خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح صوبے قندھار کے ضلع پنجوائی میں سڑک کنارے بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں چار بچے ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب ایک گاڑی سڑک پر موجود دھماکا خیز مواد پر چڑھی جس کے نتیجے میں بچے اور خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

افغان میڈیا کا بتانا ہے کہ فی الحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز بھی افغانستان کے ضلع ارغزستان میں سڑک کنارے مائن کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

دنیا کی تاریخ میں قتلے عام عام کرنے والے لوگ۔۔۔۔
12/08/2020

دنیا کی تاریخ میں قتلے عام عام کرنے والے لوگ۔۔۔۔

مریم نواز پر ہونے والے پتھراؤ کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں.............۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟⁦🕵️⁩
12/08/2020

مریم نواز پر ہونے والے پتھراؤ کو آپ کس نظر سے دیکھتے ہیں.............۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟⁦🕵️⁩

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے باہر پتھراؤ،لاٹھی چارج ،نعرے ،شیلنگ  اور بد نظمی  کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم...
12/08/2020

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے باہر پتھراؤ،لاٹھی چارج ،نعرے ،شیلنگ اور بد نظمی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازپراپرٹی کیس میں بیان ریکارڈ نہ کراسکیں۔

نیب کے دفتر کے باہر پولیس اور مسلم لیگ ن کے کارکن آمنے سامنے آگئے ، پولیس کے آگے بڑھنے سے روکنے پر کارکن مشتعل ہوئے، پولیس سے تصادم اور پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی ، پتھراو اور لاٹھی چارج کیا۔

پتھراؤ سے مریم نواز کی گاڑی شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ پولیس کے مطابق ن لیگی کارکن گاڑی میں پتھر لے کر آئے ،ن لیگ کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) کے باہر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنوں کو آگے جانے سے روکنے پرپولیس اور ن لیگی کارکنان میں دھکم پیل ہوئی جب کہ لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ جس کے جواب میں پولیس نے بھی پتھراؤ اورشیلنگ کی۔

نیب لاہور نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں خلاف قانون اور خلاف ضابطہ اراضی انتہائی سستے داموں خریدنے کے معاملے میں انکوائری کے لیے طلب کر رکھا تھا لیکن نیب دفتر کے باہر کشیدگی کی وجہ سے نیب نے مریم نواز کو واپس جانے کا کہہ دیا ۔

11/08/2020

WE'RE HIRING
News reporter Wich have experience in reporting and social media
For more details contact us
0343-8218761

مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پاکستان کی تاریخ میں بیحیائی کے ریکارڈز ٹوٹنے لگے۔مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت حکومت نے دی...
09/08/2020

مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پاکستان کی تاریخ میں بیحیائی کے ریکارڈز ٹوٹنے لگے۔
مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت حکومت نے دی، 30 ہزار روپے فیس لی اور شرط یہ رکھی کہ ریکارڈنگ میں حرکات و سکنات دینی اور شرعی ہوں گی، اجازت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد میں ویڈیو ریکارڈنگ کی اجازت حکومت نے دی، 30 ہزار روپے فیس لی اور شرط یہ رکھی کہ ریکارڈنگ میں حرکات و سکنات دینی اور شرعی ہوں گی۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور لاہور کی جانب سے 27 جولائی کو اجازت نامہ جاری کیا گیا، اس اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی نے حسب استدعا جامع مسجد وزیر خان لاہور میں بعد از ادائیگی محکمانہ فیس مبلغ 30 ہزار،احمد وقاص، لائن پروڈیوسر آفس نمبر14، تھرڈ فلور شبیر ٹاؤن عبدالستار ایدھی روڈ لاہور کو مورخہ اٹھائیس جولائی 2020ء کو ریکارڈنگ کی اجازت ان شرائط
پر دی گئی، ریکارڈنگ سے قبل قومی شناختی کارڈ، متعلقہ ادارہ جات میں ملازمت کے کارڈ کی عکسی نقل مہیا کرنا ہو گی، ریکارڈنگ کے دوران مسجد کے تقدس کو پیش نظر رکھا جائے گا اور ہر اس عمل سے اجتناب کیا جائے گا جس سے ان کی حرمت پر حرف آتا ہو اور مذہبی معاملات میں بھی خلاف شریعت یا کوئی ایسا عمل نہیں کریں گے جس سے کسی بھی پاکستانی کی دل آزاری ہو، ریکارڈنگ کے دوران لباس اور حرکات و سکنات میں دینی اور شرعی تشخص کو ہمہ وقت پیش نظر رکھا جائے گا، متعلقہ ادارہ دوران ریکارڈنگ جملہ انتظامات کا خود بندوبست کرے گا، ریکارڈنگ کے دوران کسی قسم کا بھی میوزک نہیں بجایا جائے گا، ریکارڈنگ محکمانہ امور کی انجام دہی میں خلل کا باعث نہ ہو، آخر میں نوٹ درج کیا گیا کہ درج بالا شرائط کی خلاف ورزی کی گئی تو انتظامیہ کو اختیار ہو گا کہ وہ ریکارڈنگ بند کرا دے۔ واضح رہے کہ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعیدالحسن شاہ نے مسجد وزیر خان میں فلم کی شوٹنگ کے واقعہ کے حوالے سے سخت ایکشن لیتے ہوئے تین روز میں انکوائری رپورٹ طلب کر لی جبکہ واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد اور تحریک التوائے کار بھی جمع کرا دی گئی۔ صوبائی وزیر مذہبی امورسید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ درانہ واقعات کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائے گا،مساجد اور مقدس مذہبی مقامات کا تقدس ہر قیمت برقرار رکھا جائے گا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کردی۔نیپرا نے 8 ماہ کی فی...
09/08/2020

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کردی۔

نیپرا نے 8 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق 5 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جب کہ تین ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے نومبر 2019 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی 98 پیسے مہنگی کر دی اوراس کی صارفین سے وصولی ستمبر2020 کے بجلی بلوں میں ہوگی۔

کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل میں مسلسل دوسرے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے باعث حسب معمول شہر کی...
08/08/2020

کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل میں مسلسل دوسرے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش کے باعث حسب معمول شہر کی اہم شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں، بجلی غائب ہوگئی اور نالوں سے متصل علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

عزیز آباد نمبر 2 میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، بارش کے بعد مصروف آئی آئی چندریگر روڈ پر گڑھا پڑ گیا جبکہ سٹی کورٹ مال خانے کی چھت ٹپکنے لگی اور عدالتی راہداریوں میں بھی پانی کھڑا ہوگیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے جنوب مشرق میں تھنڈر سیلز بن رہے ہیں، جس کے باعث شہر میں آج دن بھر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار بھی کیا ہے کہ مون سون کا چوتھا اسپیل تمام اسپیلز سے زیادہ طاقتور ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق راجستھان پر موجود ہوا کا کم دباؤ بڑھ گیا ہے اور ہوا کا کم دباؤکراچی اور بلوچستان کے جنوب میں موجود ہے جب کہ کراچی میں ہوا کے کم دباؤ کی شدت تاحال برقرار ہے۔

کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 400سے زائد فیڈر ٹرپ

کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کے 400سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے، شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کئی علاقوں میں کل سے اب تک بجلی کی فراہمی بحال ہی نہ ہوسکی، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن، عظیم پورہ میں 24گھنٹے سے بجلی معطل ہے جبکہ جامعہ ملیہ کے اطراف کے علاقے بھی بجلی سے محروم ہیں۔ ان علاقوں کے مکینوں نے کے الیکڑک دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا۔

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر  35 فٹ نیچے گرکر دو ٹ...
08/08/2020

بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں قومی فضائی کمپنی ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر 35 فٹ نیچے گرکر دو ٹکڑے ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 16 مسافر ہلاک ہوگئے۔

ائیرانڈیا کی دبئی سے آنے والی پرواز میں عملے کے ارکان سمیت 191 مسافر سوار تھے، طیارہ لینڈنگ کے دوران کیرالہ کے کالی کٹ ائیرپورٹ پر پھسل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر 35 فٹ نیچے وادی میں گرکر دو ٹکڑے ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز کے کپتان اور معاون پائلٹ سمیت 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

  weatherاسلام علیکم دوستو  بہت سے مقامات پر کل بارش ہوئی  کہیں تیز تو کہیں آندھی چلی یہ سلسلہ یہیں  تھم  نہیں گیا آج بھ...
07/08/2020

weather
اسلام علیکم
دوستو
بہت سے مقامات پر کل بارش ہوئی کہیں تیز تو کہیں آندھی چلی یہ سلسلہ یہیں تھم نہیں گیا آج بھی بارش کے بہت ہی اچھے امکانات ہیں جن علاقوں میں ہلکی بڑی یا نہیں پڑھی وہ آج تیاری کرلین
dangerous⛈️⛈️ thunder stream alert

بیروت شہر میں ہونے والا دہماکہ المونیم سلفرڈ کے وافت مقدار کی موجودگی کی وجہ سے ہوا۔
06/08/2020

بیروت شہر میں ہونے والا دہماکہ المونیم سلفرڈ کے وافت مقدار کی موجودگی کی وجہ سے ہوا۔

کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہانی گھر گھر کی جیسے مشہور بھارتی ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے والے بھارتی ٹی وی اسٹار سمیر ش...
06/08/2020

کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی، کہانی گھر گھر کی جیسے مشہور بھارتی ڈرامہ سیریلز میں کام کرنے والے بھارتی ٹی وی اسٹار سمیر شرما نے خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 44 سالہ سمیر شرما اپنے ممبئی کے ملاد اپارٹمنٹ کے کچن میں مردہ حالت میں پائے گئے جس کی اطلاع اپارٹمنٹ کے چوکیدار نے دی۔

رپورٹ کے مطابق چوکیدار نے کچن کی کھڑکی سے سمیر شرما کو لٹکے دیکھا جس کی اطلاع اپارٹمنٹ کے لوگوں اور پولیس کو دی گئی۔

پولیس کے مطابق سمیر شرما کی لاش کچن کے پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کے چوتھے اسپیل نے بارش برسانا شروع کردیا۔شہر کے کئی ع...
06/08/2020

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں مون سون کے چوتھے اسپیل نے بارش برسانا شروع کردیا۔

شہر کے کئی علاقوں سے عید سے قبل ہونے والی بارش کا پانی اور گندگی اب تک صاف نہ ہوسکی تھی کہ نئے اسپیل سے ان علاقوں کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

کشمیری محلے میں جمع سیوریج کا پانی اور کچرا اب تک ٹھکانے نہیں لگایا جاسکا، گندگی اور کچرے کے باعث کورنگی ندی کے بہاؤ میں بھی رکاوٹ پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ ماڈل کالونی میں جانوروں کی آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن اور بارش سے مکینوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے

بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اور ممبئی میں جس موسمیاتی سسٹم سے بارش ہوئیں وہی سسٹم آج اور کل کراچ...
06/08/2020

بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اور ممبئی میں جس موسمیاتی سسٹم سے بارش ہوئیں وہی سسٹم آج اور کل کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کا باعث بنے گا۔

ممبئی میں 107 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کچھ علاقوں میں 300 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جب کہ ممبئی میں طوفانی بارشوں سے متعلق حکام نے ریڈ الرٹ جاری کررکھا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ بارش سے ہونے والے حادثات میں 4 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔

دوسری جانب مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش اور طوفانی ہواؤں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی جب کہ ممبئی اسٹاک ایکس چینج کا سائن بورڈگرگیا تاہم اسے زمین پر گرنے سے بچانے کےلیے فائر بریگیڈ کی مد دلی گئی تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے

Weathet # ہوا کا دباؤ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کل  دوپہر سے ہی بارش اسٹارٹ ہو جائے گی⛈️⛈️
05/08/2020

Weathet #
ہوا کا دباؤ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کل دوپہر سے ہی بارش اسٹارٹ ہو جائے گی⛈️⛈️

   السلام علیکم کل شام سے انشاءاللہ سندھ بھر میں برسات شروع ہو جانے کا امکان ہے اس سسٹم سے پوری سندھ میں بہت  اچھی بارشی...
05/08/2020


السلام علیکم
کل شام سے انشاءاللہ سندھ بھر میں برسات شروع ہو جانے کا امکان ہے اس سسٹم سے پوری سندھ میں بہت اچھی بارشیں پڑھنے کا امکان ہے کس شہر میں پڑے گی کس میں نہیں پڑے گی برسات اگر تفصیل میں جاؤ تو یہ تفصیل بہت لمبی ہونے والی ہے کیوں کہ ان شاء اللہ پوری سندھ میں اچھی برسات کے امکانات موجود ہیں اور ساحلی پٹی میں برسات زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ سسٹم کا زیادہ تر حصہ سمندر کی طرف ہوگا انشاءاللہ برسات کا سلسلہ کل شام سے شروع ہو جائے گا اور رات دیر صبح سویرے جمعے کے دن اس میں مزید شدت آ جائیں گی اور یہ شدت ہفتے والے دن بھی برقرار رہے گی اور اتوار سے پھر سے یہ کمزور ہونا شروع ہو جائے گا انشاءاللہ رزلٹ آپ کو کل شام چھ سات بجے ملنا شروع ہو جائے گی
شکریہ🙏

ذرائع کے مطابق سندھ سمیت کراچی میں 6 اگست سے بارش برسانے والا سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ میں اچھ...
02/08/2020

ذرائع کے مطابق سندھ سمیت کراچی میں 6 اگست سے بارش برسانے والا سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ میں اچھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ذرائع محکمہ موسمیات کے مطابق رن آف کچھ پر ہوا کا ایک کم دباؤ بن رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ سسٹم سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس سے سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں بارش کی صورت میں اثرانداز ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ہوا کا ایک اور کم دباؤ خلیج بنگال میں بھی بن رہا ہے، یہ دونوں سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اس لیے7 سے 8 اگست کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے جو پہلے سے زائد ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سمیت زیریں سندھ میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے اب تک مون سون کے سسٹمز کے حوالے سے پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔

31/07/2020

Friend please like my page

Address

Talhar
ON

Telephone

+13438218761

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when R.NEWS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share