Sooba Hazara Tahreek

  • Home
  • Sooba Hazara Tahreek

Sooba Hazara Tahreek Sooba Hazara Tahreek. Sooba Hazara Tahreek is the grand movement

13/04/2024
تکریم شہداء پاکستان ریلی 2 جون بعد نماز جمعہ مسجد صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نزد سیور فوڈ سے ڈی چوک تک انتظامی کمیٹی کا اجلا...
27/05/2023

تکریم شہداء پاکستان ریلی 2 جون بعد نماز جمعہ مسجد صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نزد سیور فوڈ سے ڈی چوک تک

انتظامی کمیٹی کا اجلاس

27/05/2023
ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا قیام وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور  انچارج وزیر اعظم شکایات سیل مرتضی جاوید عباسی کی کوششوں سے  ہ...
05/01/2023

ہزارہ الیکٹرک کمپنی کا قیام

وفاقی وزیر پارلیمانی امور اور انچارج وزیر اعظم شکایات سیل مرتضی جاوید عباسی کی کوششوں سے ہزارہ کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا ۔

چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کی قیادت میں صوبہ ہزارہ کی جانب ایک بڑا قدم
وفاقی وزیر پارلیمانی امور فرزند ہزارہ مرتضی جاوید عباسی کا شکریہ

اگلا ہدف صوبہ ہزارہ انشاءاللہ

چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک  #سردارمحمدیوسف کی زیر قیادت تحریک کے وفد کی اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف س...
14/12/2022

چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک #سردارمحمدیوسف کی زیر قیادت تحریک کے وفد کی اسلام آباد میں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات۔

ملاقات میں صوبہ ہزارہ سمیت ملک بھر میں مزید صوبوں کے قیام کے لئے پارلیمانی کمیٹی قیام کو خوش آئند قرار دیا اور شکریہ ادا کیا۔

وفد میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضئ جاوید عباسی ، وفاقی وزیر سیفران سنیٹر طلحہ محمود ،وزیراعظم کے معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، پارلیمانی سیکرٹری داخلہ سجاد احمد اعوان ، اور مرکزی کوآرڈی نیٹر صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمر شریک تھے۔

#ایڈمن۔۔۔

نئے صوبوں پر پارلمانی کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور  مرتضٰی جاوید عباسی کی کوششوں سے صوبہ ہزارہ تح...
02/12/2022

نئے صوبوں پر پارلمانی کمیٹی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی کی کوششوں سے صوبہ ہزارہ تحریک کا دیرینہ مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔
قائد صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کی قیادت میں صوبہ ہزارہ ،ہزارہ کے عوام کا مقدر ہو گا انشاءاللہ

02/12/2022

اسلام آباد

چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر پارلمانی امور مرتضی جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود ،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان، مشیر وزیراعظم سردار شاہ جہان یوسف
مرکزی کو آرڈی نیٹر صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمر اور ممبران سپریم کونسل نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے نئے صوبوں کے قیام کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کیا ہے۔اور کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ سمیت نئے صوبے بنائے جائیں ۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں صوبہ ہزارہ تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ ہزارہ صوبہ انتظامی بنیادوں پر بہترین صوبہ بننے کا اہل ہے۔ہزارہ کے لوگوں نے صوبے کے قیام کے لیے سات جانوں کی قربانی دی اور گزشتہ بارہ سال سے مسلسل احتجاج پر ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے۔چھوٹے یونٹ بننے سے انتظامی مسائل میں کمی ہو گی ۔انھوں نے کہا نئےصوبے بننے سے کوئی قیامت نہیں آئی گی۔عوام کے مسائل حل ہوں گے۔آئین اور قانون لوگوں کی سہولت کے لیے ہوتا ہے۔بوقت ضرورت اس میں ترامیم کی جا سکتی ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ نئے صوبوں کی پارلیمانی کمیٹی جلد اجلاس منعقد کرے گی اور تیزی سے اپنا کام کر کے صوبہ ہزارہ سمیت نئے صوبوں کی سفارش کرے گی۔

اسلام آباد وزیر اعظم کے مشیر سردار شاہ جہان یوسف کی وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی  ،پارلیمانی سیکرٹری داخ...
24/11/2022

اسلام آباد
وزیر اعظم کے مشیر سردار شاہ جہان یوسف کی وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی ،پارلیمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان کے ہمراہ وفاقی وزیر بجلی انجنئیر خرم دستگیر سے ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے حوالے سے اہم ملاقات ،،ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے قیام سے صوبہ ہزارہ کی راہ بھی ہموار ہو گی

06/09/2022

اسلام آباد
چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی جاوید عباسی، وفاقی وزیر سیفران سینیٹر محمد طلحہ محمود،پارلمانی سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر سجاد اعوان
مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر، کوآرڈی نیٹر ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی، کو آرڈی نیٹر مانسہرہ طارق خان سواتی ،کوآرڈی نیٹر تور غر زر گل خان،کو آرڈی نیٹر بٹگرام خان زادہ خان،کو آرڈی نیٹر کوہستان پرنس فضل حق ،مرکزی ڈپٹی کو آرڈی نیٹر سید رفیع اللہ شیرازی نے ایبٹ آباد بورڈ منتقلی کو سختی سے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ہزارہ وال کسی صورت اس کو قبول نہیں کریں گے۔ہزارہ قیادت نے اس کو تعلیم کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا اور کہا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ پورے صوبہ میں ایک بورڈ ہو۔پہلے پی ہر شعبے کی صورت حال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ہزارہ ٹور ازم کے لیے عالمی مرکز ہے لیکن صوبائی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے علاقہ کھنڈر بن گیا ہے۔چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور رہنماوں نے کہا کہ یہ ظالمانہ فیصلہ ہے اور ہم کسی صورت اس کو قبول نہیں کریں گے۔حکومت نے اگر آسانی سے فیصلہ واپس نہ لیا تو دوسرا فیصلہ کریں گے۔
مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ تخت پشاور نے کون سے ایسے کار ہائے نمایاں سر انجام دیے ہیں کہ اب بورڈز کو بھی اپنے قبضے میں لینا چاہتے ہیں۔سجاد قمر نے اس مسئلے پر ہزارہ قیادت سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیا۔اور مشاورت کی جا رہی ہے۔کچھ بھی ہو جائے یہ فیصلہ نہیں مانیں گے۔پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ اس فیصلے سے صوبہ ہزارہ کا مطالبہ مزید مضبوط ہو گیا ہے۔ابھی تازہ تازہ ٹورسٹ پولیس کے نام پر وزیر اعلی نے ہزارہ سے باہر کے لوگوں کو بھرتی کیا۔اور اب یہ قدم اٹھا کر جلتی پر تیل کا کام کیا گیا ہے۔انھوں نے ہزارہ بھر کے تعلیمی اداروں اور سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اس مسئلہ پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم اتمام حجت کے طور پر قائمقام گورنر اور اسپیکر سے بھی ملیں گے۔انھیں فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ عوا م کے ساتھ ہیں یا نہیں۔

05/09/2022

ایبٹ باد بورڈ کی منتقلی کے حوالے سے صوبہ ہزارہ کے مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر کا اظہار خیال۔
بورڈ منتقلی کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔سب مسائل کا ایک ہی حل ہے۔صوبہ ہزارہ

18/06/2022

چئیرمین صوبہ ہ زارہ تحریک سردارمحمد یوسف کا کے پی کے اسمبلی میں ہزارہ کے حقوق پر بہترین خطاب
://fb.watch/dITadZKAno/

01/05/2022

اسلام آباد
چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا ہے کہ تمام اضلاع کے علمائے کرام کے فیصلے کے مطابق ہزارہ بھر میں عید مرکز کے ساتھ منائی جائے گی۔اپنے ایک بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ حکومت کو ریاست کے اندر ریاست نہیں بنانی چاہیے۔دوسروں کو نصیحت کرنے والے خود ہر جگہ اپنا راگ الاپ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہزراہ بھر میں عید مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق منگل کو منائی جائے گی

اسلام آبادچئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، م...
12/04/2022

اسلام آباد
چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی، مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا ہے کہ 12 اپریل تجدید عہد کا دن ہے۔سات لوگوں نے ایبٹ آباد میں اپنی جانوں کے نذرانے دے کر جس مقدس تحریک کا آغاز کیا تھا وہ ہمارے پاس امانت ہے۔اور یہ صوبے کے حصول تک جاری رہے گی ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یوم شہدا ہزارہ کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کو آرڈی نیٹر سید رفیع اللہ شیرازی، سید گل بادشاہ،سید جنید قاسم ،قاری محبوب الرحمن،چوہدری ماجد مختار، سید تبارک شاہ،قاضی محمد صادق، سید ریاض علی شاہ بھی موجود تھے۔چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہزارہ وہ خطہ ہے جس نے سب سے پہلے صوبوں کی جدوجہد شروع کی۔اور یہاں کے لوگوں نے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی۔گذشتہ حکومت اور وزیر اعظم کے پاس بہترین موقع تھا۔اپوزیشن نے بھی ان کو تعاون کا یقین دلایا تھا لیکن انھوں نے اس موقع کو گنوا دیا۔اور صرف پوائنٹ اسکورنگ کی۔انھوں نے کہا کہ ہماری تحریک جاری رہے گی۔اب جو حکومت ہے اس سے بھی ہمارا یہی مطالبہ ہے۔نئی حکومت اور نئی اپوزیشن مل کر ہزارہ سمیت جہاں بھی ضرورت ہے وہاں نئے صوبے بنائیں اگر قوم سے مخلص ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم بیداری عوام مہم بھی جاری رکھیں گے۔اور ہر ضلعے میں کنونشن منعقد کریں گے اور ضرورت پڑی تو اسلام آباد میں بھی احتجاج کریں گے۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ عمران حکومت معاشی طور پر فیل ہوئی ہے۔اگر معیشت کو کامیاب بنانا ہے تو ہزارہ کو صوبہ بنایا جائے۔ہزارہ کے نئے ڈیم نئے صوبے کو بھی تقویت دیں دے اور ملک کو بھی مستحکم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ 4 کروڑ پر بھی چار صوبے تھے اور اب 22 کروڑر پر بھی چار صوبے ہیں۔ہم نے آئینی ضرورت پوری کر دی ہے ۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دوسرے مسائل کے ساتھ صوبوں کے مسئلے پر بھی سیاست کی ہے۔اس وقت کی اپوزیشن نے ان کو فلور آف دی ہاوس پر تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی اور پوری قومی قیادت متفق تھی۔لیکن انھوں نے صرف پوائنٹ اسکورنگ کی اور اس کو بھی سیاست کی نذر کیا۔انھوں نے کہا کہ میں موجودہ اپوزیشن کو آفر کرتا ہوں کہ وہ ہمارے ساتھ آئیں جنوبی پنجاب کو بھی صوبہ بنائیں اور ہزارہ کو بھی صوبہ بنائیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس کاز کے ساتھ مخلص ہیں اور ہم پوری کوشش کریں گے کہ عوام کو ان کا حق ملے۔مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ ہم ہزارہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ان کی قربانیاں ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ آج حکومت اور اپوزیشن کی کشمکش کے حوالے سے قیادت شدید مصروف تھی۔لیکن ہم اپنے شہدا ء کو نہیں بھولے۔پورے ملک میں شہدا کے قرآن خوانی کی گئی۔تعزیتی مجالس منعقد کی گئیں اور شہدا ء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئ۔اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہزارہ صوبہ کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گئ۔نیشنل پریس کلب میں تقریب کے آغاز پر شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئ۔قاضی محمد صادق نے اجتماعی دعا کرائی اور شہدا ءہزارہ کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

11/04/2022

اسلام آباد

صوبہ ہزارہ تحریک کے چئیرمین سردار محمد یوسف کی اپیل پر 12 اپریل کو ہزارہ سمیت پورے ملک میں یوم شہداء صوبہ ہزارہ منایا جائے گا۔تمام اضلاع میں قرآن خوانی کی تقاریب اور پروگرام منعقد ہوں گے۔مرکزی کوآرڈی صوبہ ہزارہ تحریک پروفیسر سجاد قمر نے کہا ہے کہ مرکزی تقریب اسلام آباد میں ہو گی۔جس میں سردار محمد یوسف، مرتضی جاوید عباسی، سینیٹر طلحہ محمود سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماء شرکت کریں گے۔اس موقع پر شہداء صوبہ ہزارہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔اور اس عزم کا اظہار کیا جائے گا کہ شہداء نے اپنے خون سے جس تحریک کا آغاز کیا ہے اس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔چئیرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے یوم شہدا ہزارہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا صوبہ ہزارہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ رمضان کا بابرکت اور مقدس مہینہ ہے ۔تمام ہزارے وال اپنی اپنی جگہوں پر قرآن خوانی اور دعائیہ اجتماعات کا اہتمام کریں۔اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کریں۔انھوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک ایک مقدس تحریک ہے۔اور پاکستان میں صوبوں کی تحریکوں کی ماں ہے۔ہمارا مطالبہ انتظامی بنیادوں پر صوبہ بنانے کا ہے۔اور ہم اپنے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

24/03/2022

اسلام آباد
صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ اگر کوئی صوبہ بنانا ہے تو سب سے پہلے صوبہ ہزارہ کا حق ہے۔کابینہ کی طرف سے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل پیش کرنے کی خبر پر صوبہ ہزارہ تحریک نے سخت ترین ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اس کو ایک سیاسی سٹنٹ قرار دیا ہے۔
پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ کے لیے سات جانوں کی قربانی دی گئ۔عمران خان سمیت قومی قیادت صوبہ ہزارہ بنانے کا وعدہ کر چکی ہے۔
صوبہ ہزارہ سب سے غیر متنازعہ مطالبہ ہے۔اور اس پر مکمل اتفاق رائے یے۔
صوبہ ہزارہ کے بغیر اگر کوئی بل پیش ہوا تو ہزارہ کے عوام پارلیمنٹ ہاوس کے باہر دھرنا دیں گے۔انھوں نے کہا کہ حکومت اگر مخلص ہے تو ہزارہ اور جنوبی پنجاب کا بل ایک ساتھ لائے

اسلام آباد کلبصوبہ ہزارہ کا بل سینیٹ میں پیش کرنے پر سینیٹر محمد طلحہ محمود کو خراج تحسین اور عشائیہ، سابق وفاقی وزیر مذ...
03/02/2022

اسلام آباد کلب
صوبہ ہزارہ کا بل سینیٹ میں پیش کرنے پر سینیٹر محمد طلحہ محمود کو خراج تحسین اور عشائیہ، سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ ،ڈپٹی کو آرڈی نیٹر سید رفیع اللہ شیرازی ،راولپنڈی اسلام آباد کے سینیئر صحافی دوستوں اور احباب کی کثیر تعداد میں شرکت ،
#ایک ہی نعرہ ،صوبہ ہزارہ

31/01/2022

سابق وفاقی وزیر مواصلات سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی طرف سے بھی صوبہ ہزارہ بل کی حمایت میں موثر تقریر

31/01/2022

سینیٹ اجلاس : سینیٹر محمد طلحہ محمود نے صوبہ ہزارہ کے قیام کا بل ایوان بالا سینیٹ میں پیش کردیا

26/01/2022

صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،
سرن نیوز کی رپورٹ

26/01/2022

صوبہ ہزارہ کنونش داود چورنگی لانڈھی کراچی

داود چورنگی لانڈھی میں صوبہ ہزارہ کنونشن سے مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر خطاب کر رہے ہیں۔
26/01/2022

داود چورنگی لانڈھی میں صوبہ ہزارہ کنونشن سے مرکزی کو آرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر خطاب کر رہے ہیں۔

23/01/2022

کراچی
داود چورنگی لانڈھی کراچی میں صوبہ ہزارہ تحریک کا جلسہ، قائد صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف، سینیٹر طلحہ محمود، سینیٹر پیر صابر شاہ سابق وفاقی وزیر سید قاسم شاہ،سابق ایم پی اے میاں ضیاء الرحمن، سید مظہر علی قاسم، مرکزی کو آرڈی آرڈی پروفیسر سجاد قمر ،کوآرڈی نیٹر ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی، کو آڑدی نیٹر توڑ غر زرگل خان،پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فہیم خان،ایم پی اے راجہ اظہر سمیت دیگر کی شرکت

Address


Telephone

+3215569655

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sooba Hazara Tahreek posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sooba Hazara Tahreek:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share