سرائےعالمگیر میں گرمی کے ستائے عوام نے بڑی تعداد میں جگو ہیڈ کا رخ کر لیا دور دراز سے آئے بچے بڑے سب ہی جگو ہیڈ کے ٹھنڈے پانی نہا کر انجوائے کر رہے ہیں
سرائےعالمگیر۔ سالار لاء چیمبر کا افتتاح کر دیا گیا۔ایڈووکیٹ احمد کے والد ڈاکٹر غلام مہی الدین نے سالار لاء چیمبر کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر وکلاء اور تاجر برادری سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی
سرائےعالمگیر کی معروف شخصیت راجہ قیصر کی دوستوں کو نہر کنارے ٹھنڈے تربوز کی پارٹی
جہلم پریس کلب کے صحافیوں کی دعوت پر ،صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ محمدافضل بٹ صدر نیشنل پریس کلب اسلام آباد اظہر جتوئی ۔سابق فنانس سیکرٹری آر آئی یو جے کاشان اکمل ۔سابق صدر آر آئی یو جے علی رضا علوی ممبر گورننگ باڈی پریس کلب اظہار نیازی نائب صدر سمیت پریس کلب کے معزز عہدیداران و ممبران نے جہلم سرائے عالمگیر کادورہ کیا اس موقع پر جہلم پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ . چوھدری ظفر ARY نیوز .سید مستفیض اقبال بخاری چوھدری عابد محمود نے معزز مہمانوں کاپرتپاک استقبال کیا اور نہر کنارے تربوز پارٹی کا اہتمام کیا آنے والے معزز مہمانوں کے لئےجہلم پریس کلب سرائے عالمگیر پریس کلب کے صحافیوں کی طرفسے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا
سرائےعالمگیر:سانس کے مریضوں کے لئے اہم دوائی مارکیٹ سے غائب۔سانس کے مریض شدید پریشانی کا شکار۔شہریوں کی حکومت سے میڈیکل سٹوروں پر دوائی مہیا کروانے کی اپیل
سرائےعالمگیر۔پبی نیشنل پارک عوام کے لئے تفریحی مقام
سرائے عالمگیر :تحصیل انتظامیہ کے زیر انتظام کشمیری عوام کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منایا گیا۔جناح ہال میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر میں سیمینار کا انعقادکیا گیا ۔
سیمینار میں اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر چوہدری محمد اکمل ، ڈی ایس پی سرا ئے عالمگیر مدثر گجر ، سی ای او میونسپل کمیٹی قیصر امین. ہیلتھ ، ایجوکیشن، سول ڈیفنس سمیت تمام محکمہ جات کے افسران اور ملازمین اور مختلف سکول کے بچوں نے کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار اور ریلی میں شرکت کی ۔
سرائے عالمگیر: مسلم لیگ (ن) کے دو الگ الگ قافلے لاہور کی جانب روانہ۔ قافلےکی قیادت ملک جمیل اعوان سابق MNA ۔اور راجہ محمد اسلم ضلعی جنرل سیکرٹری کی قیادت میں قافلہ لاہور کی جانب روانہ ۔قافلے کا مین بازار کے سامنے پھول کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔
سرائےعالمگیر میں بھکاریوں کی بھر مار۔شہری بھکاریوں کے سامنے بے بس۔دور دراز کے علاقوں سے آئے بھکاری دوسری وارداتوں میں بھی ملوث۔انتظامیہ خاموش تماشائی
سرائےعالمگیر:عید میلادالنبیؐ کا مرکزی جلوس جامع مسجد غوثیہ حنفیہ رضویہ سے شروع ہوا۔عاشقان مصطفیﷺ کی کثیر تعداد میں شرکت،فضاء سرکار کی آمد مرحبا سے گونج اٹھی۔
مرکزی جلوس جی ٹی روڈ فوراہ چوک سےکھنڈا چوک میں پہنچا جہاں جشن عید میلادالنبیؐ کی مناسبت سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔میونسپل کمیٹی کے افسران سمیت سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ علماء اکرام کی بھرپور شرکت کی شہربھر میں جشن عید میلادالنبیؐ کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں مرکزی جلوس جی روڈ پر اپنے راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پزیر ہوا۔۔
سرائے عالمگیر میں پنجاب کی ثقافت کا اہم رکن حقہ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئےحقہ کش ٹورنامنٹ کا انعقاد زیر نگرانی حاجی چوہدری شفقت رشید پور میں کیا گیا ٹورنامنٹ میں 52 ٹیموں نے حصہ لیا مہمان خصوصی چوہدری محمد زمان MD گرینڈ مارکی۔پیر شہزاد شاہ ۔آستانہ آلیہ شکریلہ شریف۔ نے جیتنے والی ٹیموں کو انعامات دئیے
سرائےعالمگیر:تھون کی مشہور سماجی شخصیت راجہ نواز عرف ماما پپو۔اور دوستوں نےبابا حافظ جلال آف تھون کے دربار پر سالانہ عرس کے موقعہ پر لنگر کا اہتمام کیا دور دراز سے عوام کی بڑی تعداد نے عرس میں شرکت کی
جہلم پرانے پل کی سڑک خستہ حالی کا شکار۔عوام سراپا احتجاج۔انتظامیہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ
منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ۔منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1241 فٹ کی انتہائی بلند سطح پر پہنچ گئی۔جبکہ منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 1242 فٹ ہےواپڈا منگلا حکام کی جانب سےدریائے جہلم میں 75 ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا ہائی الرٹ جاری۔انتظامیہ نے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دئیے اور دریائے جہلم کے کنارے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہو نے احکامات جاری کر دئیے۔انتظامیہ کے مطابق دریائے جہلم میں 75 ہزار کیوسک پانی سے زیادہ پانی گزرنے کی گنجائش ہے
سرائےعالمگیر۔محلہ شیخاں اور چھپڑ پر جا بجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور ریلوے پھاٹک کے لے کر تھانے کے پیچھے تک ریلوے لائن کے دونوں اطراف میں گندگی کے ڈھیر اور بھنگ کے جنگل لگے ہوئے ہیں علاقہ مکینوں کو رات کے وقت اس علاقے سے گزرتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اس مسلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا
سرائےعالمگیر کے علاقے چھپراں میں واپڈا اہلکاروں نے بجلی کے تین ٹرانسفارمر عرصہ تین ماہ سے گلیوں میں رکھے ہوئے ہیں جس سے اہل علاقہ شدید پریشان ہے اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مسلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے
سرائےعالمگیر: اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد اکمل کی جانب سے کھمبی میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا مہمان خصوصی DSpسرائے عالمگیر غلام محمد تھے ۔ انتظامیہ نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں پنجاب کی روائیتی پگڑیاں پہنائی گئیں مہمانوں کے سامنے گھوڑا ڈانس پیش کیا گیا عوام کی بڑی تعداد کبڈی میچ دیکھنے پہنچ گئی۔کبڈی میچ میں منڈی بہاؤالدین اور گجرات کی ٹیموں نے حصہ لیا شاندار کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئےونر ٹیم کو کپ اور نقد انعام سے نوازا گیا
سرائےعالمگیر جی ٹی روڈ پر قائم بنکوں کی ATM کے سامنے نوسر بازوں نے ڈیرے لگا لیے سادہ لوح افراد سے ATM کارڈ سے لاکھوں کا فراڈ۔ ATM s میں شہری لٹنے لگے۔سکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں۔سائبر کرائم سے نمٹنے کے لئےشہریوں نے حکومت سے سرائےعالمگیر میں FiA کا دفتر کھولنے کا مطالبہ کر دیا
سرائےعالمگیر۔۔ 2 سو سے زائد دیہات کو شہر سے ملانے والی جگو ہیڈ تا کوٹلہ روڈ عرصہ 15سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
سرائےعالمگیر جی ٹی روڈ اور ریلوے لائن پر ایک ارب روپے کی لاگت سے بننے والا فلائی اوور عرصہ چار سال گزرنے کے باوجود کھٹائی کا شکار ہے ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر بھاگ چکا ہے۔ادھورا منصوبہ شہریوں کے لئے عذاب بن گیا