گلگت بلتستان نیوز Gilgit Baltistan news

  • Home
  • گلگت بلتستان نیوز Gilgit Baltistan news

گلگت بلتستان نیوز  Gilgit Baltistan news گلگت بلتستان کی خبریں شائع کرنا اور گلگت بلتستان کی آواز بننا

13/02/2025

The School Shop Books & Stationery Mart
ہمارے پاس سکولز کے تمام اشیاء دستیاب ہیں
بکس /نوٹ بکس /سٹیشنری سامان /سکول بیگ /لنچ باکس /واٹر بوتل /گفٹ ائٹمز ۔/سپورٹس ائٹمز مناسب قیمت پر دستیاب ہے ۔
شہزاد مارکیٹ علمدار چوک سسکردو۔
CONTACT:- 03555137700
03554428453
03555038830

لزبن میں تاریخی واقعہ: مولانا شاہ رحیم الحسینی, شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام کے طور پر معراج
11/02/2025

لزبن میں تاریخی واقعہ:
مولانا شاہ رحیم الحسینی, شیعہ اسماعیلی مسلمانوں کے 50ویں امام کے طور پر معراج

5 فروری ——  یوم یکجہتئِ  کشمیر کشمیریوں کے جذبوں جدوجہداور قربانیوں کو سلام
05/02/2025

5 فروری —— یوم یکجہتئِ کشمیر
کشمیریوں کے جذبوں جدوجہداور قربانیوں کو سلام

05/02/2025

گلگت بلتستان میں کینسر کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان انتقال کرگئے  news
05/02/2025

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان انتقال کرگئے
news

گلگت بلتستان بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینیشن نے گریڈ 5 اور گریڈ 8 کے امتحانات کے نتائج  میں لڑکیوں نے تمام نمایاں پوزیشنز ...
04/02/2025

گلگت بلتستان بورڈ آف ایلیمنٹری ایگزامینیشن نے گریڈ 5 اور گریڈ 8 کے امتحانات کے نتائج میں لڑکیوں نے تمام نمایاں پوزیشنز حاصل کرکے لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا

جماعت ہشتم کے امتحانات میں، گرلز ہائی اسکول جٹیال، گلگت کی نصیب نے 800 میں سے 729 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ دوسری پوزیشن گرلز ہائی اسکول مہدی آباد، سکردو کی عقیلہ مریم نے 725 نمبروں کے ساتھ حاصل کی، جبکہ گرلز ہائی اسکول جٹیال، گلگت کی مسرت سیف اللہ نے 724 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

جماعت پنجم میں، گرلز مڈل اسکول چلت پائین، نگر کی اقراء زہرہ نے 615 میں سے 535 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گرلز پرائمری اسکول ہارنگس تھلے، گانچھے کی معصومہ بتول نے 531 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ بوائز ہائی اسکول کوواس (امیرآباد، ضلع گانچھے) کی بشری مرتضیٰ نے 525 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 #سکردو30 جنوری کا دن سکردو والوں پر بھاری گزر گیا 💔،شہر کے تین نوجوان یکے بعد دیگرے انتقال کرگئے ، کافی عرصے سے راولپنڈ...
31/01/2025

#سکردو

30 جنوری کا دن سکردو والوں پر بھاری گزر گیا 💔
،شہر کے تین نوجوان یکے بعد دیگرے انتقال کرگئے ،
کافی عرصے سے راولپنڈی میں زیر علاج معروف سماجی کارکن و کاروباری شخصیت علی کامل (کامل ٹریولزکے مالک) اور علالت کے باعث راولپنڈی میں ہی معروف کاروبار
لی شخصیت حاجی مہدی پاروی ( پاروی کلاتھ والے) کے صابزادے زاکر انتقال کرگئے جبکہ سکردو شہر کے ہی فٹ بال اور ہاکی کے مایہ ناز سابق پلیر زکاوت علی (خالو پہ) کے نوجوان فرزند علی کا بھی آج شام اچانک انتقال ہوگیا ، ایک ہی روز تین جنازے اٹھنے سے پورے شہر کی فضا سوگوار ہوگئی اللہ پاک سے دعا ہہے کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے امین ثم امین
🥲🥲🥺

درخواستیں مطلوب ہیں شمع پبلک سکول تھلے چنڈو میں تعلیمی سال 2025 کے لیے  قابل اور محنتی اساتذہ کی چند اسامیاں خالی ہیں۔ خ...
28/01/2025

درخواستیں مطلوب ہیں
شمع پبلک سکول تھلے چنڈو میں تعلیمی سال 2025 کے لیے قابل اور محنتی اساتذہ کی چند اسامیاں خالی ہیں۔ خواہشمند مرد /خواتین 15 فروری 2025 تک اپنی درخواستیں دفتری اوقات میں یا دئے ہوئے نمبرز پر واٹساپ کریں شکریہ

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے فرض شناس عوام دوست سب انسپکٹر پولیس آفیسر جن...
24/12/2024

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔
ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے فرض شناس عوام دوست سب انسپکٹر پولیس آفیسر جناب منظور حسین بلغاری صاحب ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں ،اللّه مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین

کھرمنگ:غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیرمین حسن عباس ،سینئر ممبر مرتضی علی اور سینئر ممبر محمد حسنین نے پرنسپ...
23/12/2024

کھرمنگ:
غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیرمین حسن عباس ،سینئر ممبر مرتضی علی اور سینئر ممبر محمد حسنین نے پرنسپل گرلز ہائی سکول مادھوپور محترم جناب سید اجلال کاظمی صاحب اور انچارج پرائمری سکول محترم جناب غلام صاحب سے ان کے آفس میں تفصیلی ملاقات کی۔
چیرمین حسن عباس نے پرنسپل صاحب کو جی ٹی ایچ ایس او اور ایم ایس او کے زیر اہتمام باب العلم اکیڈمی کے حوالے سے تفصیلی سے آگاہ کیا۔۔
سکول انتظامیہ کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے باب العلم اکیڈمی میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے۔
جس میں طلباء وطالبات کو جدید طرز تعلیمی نظام کے تحت تعلیم فراہم کر رہے ہیں
لہذا تمام والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی حاضری کو یقینی بنائے۔
رجسٹریشن کا عمل یکم جنوری تک جاری رہے گا۔

تمام طلباء و طالبات اور والدین سے گزارش ہے کہ یکم جنوری سے پہلے رجسٹریشن یقینی بنائیں ۔

منجانب: غاسنگ تا ہلال آباد سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (رجسٹرڈ)

 #گنگچے آزاد یوتھ ارگنائزیشن کی جانب سے بہترین طریقے سے علاقے میں تعلیم کے فروغ اور دن رات انسانیت کی خدمت کرنے پر ڈائری...
19/12/2024

#گنگچے
آزاد یوتھ ارگنائزیشن کی جانب سے بہترین طریقے سے علاقے میں تعلیم کے فروغ اور دن رات انسانیت کی خدمت کرنے پر ڈائریکٹر نصیبی ویلفیئر فاؤنڈیشن شکور نبی صاحب کو ایوارڈ سے نوازا گیا، جس پر شکور نبی صاحب نے آزاد یوتھ ارگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا۔

 #سکردوقراقرم پیراڈائز پبلک سکول شہید کالونی سکردو کے زیر اہتمام سالانہ امتحانی نتائج اور  تقریب تقسیم انعامات کے حوالے ...
07/12/2024

#سکردو
قراقرم پیراڈائز پبلک سکول شہید کالونی سکردو کے زیر اہتمام سالانہ امتحانی نتائج اور تقریب تقسیم انعامات کے حوالے سے مشہ بروم ہوٹل میں ہروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یاسر تابان صاحب کورڈانیٹر وزیر اعلی گلگت بلتستان ، پروفیسر ڈاکٹر صابر علی صاحب سرپرست اعلیٰ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی اف بلتستان ، انجنیئر سجاد صاحب ڈیپٹی ڈاریکٹر کوالٹی انحسمنٹ سیل یونیورسٹی بلتستان اور چیرمین سکول غلام نبی شاہین اپنی زریں خیالات سے سامعین کو نواز رہے ہیں۔

 #تھلے شمع پبلک سکول تھلے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائی...
07/12/2024

#تھلے
شمع پبلک سکول تھلے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائیریکٹر نصیبی ویلفیئر فاؤنڈیشن شکور نبی صاحب ، چیرمین امن کمیٹی ریٹائرڈ ایس پی عبد الخالق صاحب ، ڈی ڈی ہائیڈ سیکنڈری سکول تھلے محمد دلشاد صاحب ،چیرمین امید ویلفیئر سوسائٹی ایڈوکیٹ عقیل ترابی صاحب ، صدر امید ویلفیئر سوسائٹی امتیاز صاحب چیرمین ایل ایس او تھلے یحی خان صاحب، محمد یسین سرکردگاہ، عبداللہ غفوری صاحب عمائدین علاقہ اور والدین کے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے سعادت تجمل خان نے کیا ۔اس کے بعد نعت رسول مقبول پیش کیا ۔تقریب میں بچوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کی بہترین ٹیبلو پیش کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شمع ایجوکیشن سکول کے منتظمین کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی علم دوست اقدامات کو داد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین امید ویلفیئر سوسائٹی ایڈوکیٹ عقیل ترابی صاحب نے کہا کہ علم با عمل حاصل کرنا آج کل کے زمانے میں بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ شمع ایجوکیشن سسٹم کے تمام منتظمین کے میں تہہ دل سے شکریہ اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں ا۔امید ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین نے شمع ایجوکیشن سسٹم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے سکول ٹاپرز اور پوزیشن ہولڈر میں نقد کیش دئے ۔ چیرمین امن کمیٹی عبد الخالق صاحب نے بھی تقریب سے خطاب کی ۔اور سکول انتظامیہ کے لیے نقد کیش انعام دیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر شکور نبی پوزی صاحب نے شمع ایجوکیشن سسٹم کے علم دوست کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے شمع ایجوکیشن سسٹم کے منتظمین کے تعریف اور داد دی ۔شکور صاحب کا کہنا تھا اس نفسا نفسی دور میں بھی نوجوان نسل اپنی علاقہ کے بہتری کے لیے کام کرنا یقیناً علاقہ کے لیے باعث فخر اور خوش قسمتی ہیں ہمیں ایسے نوجوانوں کے قدر کرنے چاہئے ۔ شکور نبی پوزی صاحب نے سکول انتظامیہ کے نقد کیش رقم دی ۔ پوزیشن اور تقریب میں حصہ لے نے والی تمام طلبہ کی بھی حوصلہ افزائی کی ۔
شکور نبی پوزی صاحب نے شمع پبلک سکول میں ای سی ڈی (ECD)کلاس کا قیام کا بھی اعلان کیا جو انشاللہ مارچ سے پہلے فنکشنل ہوں گے۔ مزید اعلان کرتے ہوئے سکول کے آفس کے لیے بھی فنڈ مختص کرنے کا اعلان بھی کیا۔
تقریب کے آخر میں اشفاق احمد سکرچن نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا

گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل پر قبضے کی سازش حکومت کا مجوزہ لینڈ ریفارم ایکٹ عوامی حقوق کے بر خلاف ہے۔  شجاعت حسین گنگ چھ...
02/12/2024

گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل پر قبضے کی سازش حکومت کا مجوزہ لینڈ ریفارم ایکٹ عوامی حقوق کے بر خلاف ہے۔ شجاعت حسین

گنگ چھے ( ذاکر علی ) صدر عوامی ایکشن کمیٹی مشہ بروم کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کا ہر پہاڑ ہر چراگاہ اور ہر دریا اپنے اندر صدیوں کی کہانیاں چھپائے ہوئے ہے۔ یہ زمینیں نہ صرف ہمارے اجداد کی وراثت ہیں بلکہ ہماری روزی روٹی کا ذریعہ بھی ہیں۔ لیکن اب جو نئی سازش تیار ہو رہی ہےوہ نہ صرف ہمارے حقوق پر حملہ ہے بلکہ ہماری آئندہ نسلوں کے مستقبل کو بھی داؤ پر لگا رہی ہے۔موجودہ حکومت نے لینڈ ریفارم ایکٹ کے نام پر ایک ایسا قانون تیار کیا ہے جس کے تحت گلگت بلتستان کی بیشتر غیر تقسیم شدہ اور لیز والے پہاڑوں ندیوں دریاوں اور چراگاہوں کوسرکاری ملکیت قرار دے دیا جائے گا۔ اور یہی وہ نکتہ ہے جس پر عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ ایکٹ دراصل عوام کی ملکیت کو چھین کر حکومت اور مختلف غیر مقامی کمپنیوں کے ہاتھوں میں دینے کی سازش ہے۔ہمیں یہ جان کر شدید تشویش ہوئی ہے کہ گلگت بلتستان کے متعدد پہاڑوں اور چراگاہوں کو پہلے ہی خفیہ طور پر مختلف کمپنیوں کو لیز پر دے دیا گیا ہے جن میں مشہ بروم کے علاقے ہلدی اور گلشن کبیر کی چراگاہیں اور پہاڑیں بھی شامل ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ خفیہ معاہدے عوامی مفاد کے خلاف ہیں اور ان کے ذریعے اس خطے کی قدرتی دولت کو لوٹا جا رہا ہے۔ شجاعت حسین کا کنہا تھا کہ حکومت اس ایکٹ کےزریعے اپنے خفیہ معاہدوں کو قانونی تحفظ دینا چاہتے ہیں یہ ایک ایسا کھیل ہے جس میں عوام کو بے خبر رکھ کر ان کے وسائل کو تیزی سے لوٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہ بات تو طے ہے کہ اگر یہ لینڈ ریفارم ایکٹ پاس ہو گیا تو ہمارے پہاڑ اور چراگاہیں کسی دوسرے کے قبضے میں جا سکتی ہیں اور ہم صرف تماشا دیکھنے کے سوا کچھ نہیں کر سکیں گے۔ لیکن اس کے خلاف ایک اور سازش چھپی ہوئی ہے اور وہ ہے کہ کچھ سہولت کار اختیار کی نشے میں اس ایکٹ کو جائز ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ عوام کو گمراہ کر کے اس کی منظوری دلوائی جا سکے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو عوامی حقوق کے بدلے اپنے ذاتی مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں اور انہیں اس سازش کا حصہ بننے کی کوئی شرم نہیں ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام متحد ہو کر اس سازش کو ناکام بنائیں۔ ہم حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر آپ واقعی ہمارے وسائل کا تحفظ چاہتے ہیں، تو ہمیں ایسا لینڈ ریفارم ایکٹ چاہیے جو ہماری زمینوں، پہاڑوں اور چراگاہوں کو عوام کی ملکیت تسلیم کرے نہ کہ غیر مقامی کمپنیوں کے ہاتھوں میں دے دے۔ پہاڑوں کی چوٹی سے لے کر دریا کے کنارے تک یہ زمینیں عوامی ملکیت ہیں اور انہیں کبھی کسی کے قبضے میں نہیں جا سکتی۔صدر نے کہا ہم سب کو اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے ایک آواز بننا ہوگا اور اگر ہم نے اپنی آواز نہ اٹھائی تو یہ زمینیں صرف ہمارے ہاتھوں سے نہیں نکلیں گی بلکہ ہماری نسلوں سے بھی چھین لی جائیں گی۔ لہٰذا اس سازش کو بے نقاب کریں اور اس متنازعہ ایکٹ کے خلاف متحد ہو کر اپنی آواز بلند کریں۔ یاد رکھیں یہ صرف زمینوں کا معاملہ نہیں ہےیہ ہماری شناخت ہماری وراثت اور ہمارے مستقبل کا سوال ہے۔ ہمیں ان وسائل کو بچانا ہے ورنہ زندگی بھر ہاتھ ملتے رہیں گے۔

12/11/2024

ضلع استور
کوسٹر حادثے میں دلہا سمیت 23افراد جانبحق جبکہ دلہن زخمی۔😭😭

12/11/2024

کوسٹر حادثے میں دلہا اور اس کی والدہ بھی اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ دلہن کر زخمی حالت میں نکالا گیا ہے

05/11/2024

میرا بیٹا جذباتی ہے اسے بولنا کہ تمہاری ماں نے تمہیں معاف کر دیا ہے۔
حیدر آباد، بیٹے کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماں کے آخری الفاظ۔💔
😢

||گنگچھے|| نصیبی فاؤنڈیشن گنگچھے کے ڈائریکٹر شکور نبی صاحب نے گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول کورو  میں سپورٹس گالا کے اختتامی...
05/11/2024

||گنگچھے||
نصیبی فاؤنڈیشن گنگچھے کے ڈائریکٹر شکور نبی صاحب نے گورنمنٹ سیکنڈری ہائی سکول کورو میں سپورٹس گالا کے اختتامی تقریب میں بطور مہمان شرکت ، سکول ہذا کے پرنسپل صاحب، اساتذہ کرام و طالبات نے نصیبی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر کا استقبال کیا، انکے ہمراہ ڈپٹی کمشنر گنگچھے عباس علی صاحب, ڈپٹی ڈائیریکٹر تعلیم گنگچھے ممتاز حسین صاحب اور تعلیم دوست شحصیت جو کہ کسی تعارف کا محتاج نہیں جس نے روان سال میٹرک رزلٹ ٹاپ ٹین میں شامل کارڈ ادا کیا جناب ڈی ڈی او غلام مھدی صاحب بھی موجود تھے۔اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نصیبی فاؤنڈیشن نے کہا کہ طالبات کو تعلیم کے علاوہ تفریحی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینی چاہیے،کھیل کود اور غیر ہم نصابی سرگرمیاں طلباء و طالبات میں صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں اور نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے اور ایک صحت مند جسم میں ہی ایک صحت مند دماغ ہوتا ہے، اگر ہمارے کھیل کے میدان آباد ہوجائیں تو ہسپتال ویران ہو جائیں گے انہوں نے سکول کے جملہ مسائل سنے اور سکول میں معیاری نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ شکور نبی صاحب نے سکول کے سالانہ سپورٹس گالا کی سرگرمیوں میں حصہ لینے والی طلبات میں انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کئے۔ تقریب کے آخر میں کالج ہذا کی پرنسپل صاحب نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گلگت بلتستان نیوز Gilgit Baltistan news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to گلگت بلتستان نیوز Gilgit Baltistan news:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share