رحیم یارخان()حکومت کا حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے عرس مبارک پر عام تعطیل کا اعلان خوش آئند ہے‘حضرت خواجہ غلام فریدؒ سرائیکی وسیب کے قومی شاعر ہیں‘ان خیالات کااظہار سردار عبدالمجیب خان ایڈووکیٹ‘ جام عبدالمجیدلاڑ ایڈووکیٹ محمدافضل کھوسہ ایڈووکیٹ کے ہمراہ کیا حضرت خواجہ غلام فریدؒ کی شاعری امن‘ محبت اور عشق حقیقی کی عکاسی کرتی ہے سرائیکی ادب میں خواجہ غلام فریدؒ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘ ہم سب کوخواجہ غلام فریدؒ کے نقش قدم پر چلنا چاہیے‘ آپؒ کی شاعری کا بیشترحصہ قرآن پاک پرمشتعمل ہے۔خواجہ فریدؒ کی شاعری تصوف اور وحدانیت کا منہ بولتاثبوت ہے‘ خواجہ فریدؒکی شاعری کو سمجھنا ہوگا جس میں انسانیت کادرس موجود ہے۔خواجہ صاحب کی شخصیت شاعری اور سوانح کو تعلیمی نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ نئی نسل آپکے افکار سے روشناس ہو
03/11/2022
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)شہربھر میں تجاوزات کی بھرمارہے‘ ریلوے چوک‘اندرون بازارشہر‘ چوک پٹھانستان‘ اڈا خانپور‘ تھلی چوک میں تجاوزات کی بھر مار ہے‘ دکانداروں نے سڑکوں پر اپنے سٹال لگارکھے ہیں‘تجاوزات کی وجہ سے بازار سکڑ کررہ گئے ہیں‘میونسپل کارپوریشن کے افسران کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معلوم بن چکاہے‘ شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے‘ ارباب اختیار خصوصی طورپر تجاوزات کاخاتمہ کرائیں‘ ان خیالات کااظہار وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے چیئرمین سردار عبدالمجیب خان ویہا ایڈووکیٹ‘ سینئر کونسل ملک نور الہیٰ جھکڑ‘سردار یوسف خان چانڈیو‘رئیس شہزاد ورند ایڈووکیٹس کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا‘ مزید انہوں نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن صفائی‘ ستھرائی‘ تجاوزات اور سیوریج کے مسائل فوری طورپر حل کرے۔ آوارہ کتوں کی بھر مار ہے‘ جس کی وجہ سے آئے روز بچوں کو کتے کے کاٹنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔اس کے علاوہ سڑکوں میں گڑھے پڑچکے ہیں‘ اندرون شہر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں‘ ان کی فوری مرمت کرائی جائے‘ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل کارپوریشن شجر کاری کاخصوصی خیال رکھے۔
28/10/2022
28/10/2022
رحیم یارخان ( نمائندہ خصوصی )زراعت کو جدید خطوط پر ترقی دینے کے لئے زرعی یونیورسٹی کا قیام ناگزیر ہے،ضلع رحیم یارخان زرعی لحاظ سے جنوبی پنجاب کا اہم ضلع ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی وسیب کیلئے زرعی یونیورسٹی کے قیام کے لئے اپنا کردارادا کریں ان خیالات کا اظہاروسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سردار عبدالمجیب ویہا ایڈوکیٹ نے سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار غلام غوث خان کورائی اوررانا عبدالصمد کانجو ایڈوکیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں زراعت کا بہت بڑا کردار ہے، خوراک کی فراہمی کے علاوہ زراعت صنعتی شعبہ کیلئے خام مال کے حصول کا بڑا ذریعہ ہے جو کبھی کسی بھی دوسرے شعبہ سے زیادہ تھا اب یہ تیسرے نمبر پر ہے،زراعت کو پرانے طرزپرچلانے سے رحیم یارخان ضلع سمیت کئی علاقے جو روایتی طور پر کپاس کی کاشت کے علاقے تھے شوگر ملیں لگنے کے باعث گنے کی کاشت کیلئے مختص ہو گئے اس صورتحال کے باعث ملک کی ٹیکسٹائل ملیں چلانے کیلئے کپاس کی بھاری مقدار باہر سے منگوانا پڑرہی ہے انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی کے قیام سے یہاں نے نوجوان زراعت کے جدید طریقے سیکھ کر اچھی کاشتکاری کو بہتربنانے کے ساتھ ساتھ چولستان میں پڑی بنجر زمین کو کاشت کے قابل بنا سکیں گے وسیب اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سردار عبدالمجیب ویہا ایڈوکیٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی وسیب کیلئے زرعی یونیورسٹی کے قیام کے لئے اپنا کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when RYK HD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.