Dubai News

Dubai News ورلڈ اردو نیوز

06/07/2022

1970 میں جب مجیب الرحمٰن الیکشن جیت گئے تو انہوں نے تاریخی تقریر کی ۔آپ بھی ملاحظہ فرمائیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں حج کوٹے کا 60 فیصد حصہ سرکاری جبکہ 40 فیصد کوٹہ نجی ٹور آپریٹر کمپنیوں کو دیا جاتا ہے۔ رواں برس...
30/05/2022

واضح رہے کہ پاکستان میں حج کوٹے کا 60 فیصد حصہ سرکاری جبکہ 40 فیصد کوٹہ نجی ٹور آپریٹر کمپنیوں کو دیا جاتا ہے۔ رواں برس پاکستان سے 81 ہزار افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ’سولر پیکج مکہ میں عزیزیہ اور مدینہ میں فور سٹار اور فائیو سٹار ہوٹل کی بکنگ شامل ہے اور یہ پیکج 15 لاکھ روپے سے شروع ہوکر 19 لاکھ روپے تک کا ہے۔‘
’ڈائمنڈ پیکج 18 روز کا ہے جو کہ 16 لاکھ روپے سے لے کر 19 لاکھ روپے تک ہے۔ وی آئی پی پیکج میں فائیو سٹار ہوٹل کی بکنگ شامل ہے جو 20 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 30 لاکھ تک کا ہے۔ حج پیکجز کے ریٹ ہوٹل کی بکنگ اور کمرے کی شیئرنگ کے حساب سے طے کیے گئے ہیں۔‘
علی حماد کے مطابق ان پیکجز میں ہوائی جہاز کا ٹکٹ اور قربانی شامل نہیں۔ ایئرلائنز کے حساب سے ٹکٹ کی قیمت طے کی جائے گی۔ اس وقت ٹکٹ کا تخمینہ ڈھائی سے تین لاکھ روپے تک لگایا گیا ہے جبکہ پرائیویٹ حجاج کی ٹریننگ کا انعقاد ٹور آپریٹر کمپنی خود کروائے گی

اسرائیل کے صدر اسحاک ہرزوگ نے پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی۔عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے ا...
29/05/2022

اسرائیل کے صدر اسحاک ہرزوگ نے پاکستانی وفد سے ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی۔

عالمی اقتصادی فورم میں بات چیت کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ان سے دو وفود نے ملاقات کی جن میں امریکا میں مقیم دو پاکستانی بھی شامل تھے۔

اسرائیلی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد سے ان کی ملاقات بے حد خوش آئند رہی

24/05/2022

*کرائم پیٹرول (S02)*

ⁱⁿᵈⁱᵃⁿ ᶜʳⁱᵐᵉ ᵈʳᵃᵐᵃ
*Crime Petrol Strak Season 02 Full Episode 360p 23rd May 2022 SonyLiv HD*

24/05/2022

_* نـیـوز (ہـیـڈلائـنـز)صبح 09 بـجـے |🌟🇵🇰™|*_

*_24 مئی 2022💯 🤝🏻_*

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2350روپے بڑھ کر 1...
24/05/2022

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں2350روپے بڑھ کر 1لاکھ41ہزار650روپے ہوگئی اسی طرح2015روپے کے اضافے سے دس گرام سونا 1لاکھ21ہزار442روپے ہو گیا

سابق آسٹریلین کرکٹراینڈریوسائمنڈزکارحادثےمیں ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹراینڈریوسائمنڈزکی عمر 46سال...
15/05/2022

سابق آسٹریلین کرکٹراینڈریوسائمنڈزکارحادثےمیں ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلین کرکٹراینڈریوسائمنڈزکی عمر 46سال تھی ان کی کارکوحادثہ ٹاؤنزول کے قریب پیش آیا جس کے نتیحے وہ ہلاک ہو گئے

سائمنڈز دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہےتھے۔

آسٹریلین میڈیا کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی فیملی نے بھی واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اظہار ہمدردی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور پرائیویسی کے احترام کی درخواست کی ہے۔

دو مرتبہ آسٹریلیا کے ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ رہنے والے سائمنڈز نے 198 ون ڈے، 26 ٹیسٹ اور 14 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل کھیلے۔

اینڈریو سائمنڈز شین وارن کے بعد اس سال انتقال کرجانے والے دوسرے مشہور آسٹریلوی کھلاڑی ہیں

روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ فن لینڈ کیجانب سے بجلی کی ادائیگیاں مشکلات کے باعث معطل ہیں-غی...
15/05/2022

روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے کیونکہ فن لینڈ کیجانب سے بجلی کی ادائیگیاں مشکلات کے باعث معطل ہیں-

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فن لینڈ کی گرڈ کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ روسی آر اے او یوٹیلیٹی انٹر آج سے فن لینڈ کو بجلی برآمد بند کرے دے گی۔

روس کا کہنا ہے کہ ہم آج سے شروع ہونے والی بجلی کی فراہمی بند کرنے پر مجبور ہیں۔

روس کے فن لینڈ میں قائم آر اے او کے ذیلی ادارے کے مطابق روس سے درآمد شدہ بجلی کی ادائیگی کرنے کے قابل نہیں ہے۔

فنگرڈ کی نائب صدر ریما پاؤینن نے کہا کہ فن لینڈ میں بجلی کی وافر مقدار کو کوئی خطرہ نہیں ہے، یہ بتاتے ہوئے کہ روس سے بجلی فن لینڈ کی فل کھپت کا صرف 10 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم سپلائی کی تلافی سویڈن سے بڑھتی ہوئی درآمدات کے ساتھ ساتھ جزوی طور پر گھریلو پیداوار سے کی جا سکتی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ روس نیٹو میں شامل ہونے کی وجہ سے فن لینڈ کو قدرتی گیس کی فراہمی بھی بند کر سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے ہیں۔وزارت صدارت امور نے دکھ کی یہ خبر دی ہے کہ عرب دنیا ا...
13/05/2022

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان انتقال کر گئے ہیں۔

وزارت صدارت امور نے دکھ کی یہ خبر دی ہے کہ عرب دنیا اور مسلم امہ کے ایک عظیم رہنما شیخ خلیفہ کا انتقال ہو چکا ہے جن کی وفات پر ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ تین نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظبہی کے حکمران تھے۔

مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی وفات کے بعد ان کے جانشین کے طور پر شیخ خلیفہ کا انتخاب کیا گیا۔ وہی شیخ زاید جنہوں نے 1971 میں یونین کے بعد متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

1948 میں پیدا ہونے والے شیخ خلیفہ متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16ویں حکمران اور شیخ زید کے بڑے بیٹے تھے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر بننے کے بعد سے شیخ خلیفہ نے وفاقی حکومت اور ابوظہبی کی حکومت دونوں کی ایک بڑی تنظیم نو کی صدارت کی۔ ان کے دور اقتدار میں متحدہ عرب امارات نے تیز رفتار ترقی کا دورف دیکھا جس نے ملک کو گھر کہنے والے لوگوں کے لیے باوقار زندگی کو یقینی بنایا۔

صدر منتخب ہونے کے بعد شیخ خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے لیے متوازن اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اپنا پہلا اسٹریٹجک منصوبہ شروع کیا۔ جس میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کی خوشحالی کو بنیادی اہمیت دی گئی۔

متحدہ عرب امارات کے صدر کی حیثیت سے ان کے کلیدی مقاصد اپنے والد شیخ زاید کے نقش قدم پر چلنا تھا ۔ شیخ زاید کا مشہور قول کے جہاں سلامتی اور استحکام کا راج ہوگا وہاں خوشحالی اور ترقی مستقبل میں ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔

شیخ خلیفہ نے تیل اور گیس کے شعبے اور نیچے کی دھارے کی صنعتوں کی ترقی کو آگے بڑھایا جس سے ملک کے معاشی تنوع میں کامیابی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

شمالی امارات کی ضروریات کا مطالعہ کرنے کے لیے انہوں نے پورے متحدہ عرب امارات کے کامیاب دورے کیے، اس دوران انھوں نے ہاؤسنگ، تعلیم اور سماجی خدمات سے متعلق متعدد منصوبوں کی تعمیر کے لیے ہدایات دیں

ملکی خزانہ خالی ہونے کا سلسلہ جاری، ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادل...
13/05/2022

ملکی خزانہ خالی ہونے کا سلسلہ جاری، ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر190ملین ڈالر کمی کے بعد16.37ارب ڈالرہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 6 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم10.30 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم6.06 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 28 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔ دوسری جانب امریکی ڈالر کی اونچی اڑان جمعرات کو بھی رک نہ سکی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر تاریخ کی انتہائی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.90پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 189.90روپے سے بڑھ کر191.60روپے اور قیمت فروخت190.10روپے سے بڑھ کر192.00روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 191روپے اور قیمت فروخت 192روپے پر برقرار رہی تاہم ایک موقع پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر193روپے تک بھی فروخت کیا گیا

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کی کمی رہی جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 199روپے سے کم ہو کر198روپے اور قیمت فروخت201.50روپے سے گھٹ کر200.50روپے پر جا پہنچی۔جبکہ 1.50روپے کی کمی سے برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 234روپے سے گھٹ کر232.50روپے اور قیمت فروخت238روپے سے کم ہو کر237.50روپے ہو گئی ۔ ماہرین کرنسی کے مطابق یکم اپریل سے اب تک ڈالرساڑھے سات روپے سے بھی زائد مہنگا ہوچکا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف سے بات چیت میں ناکامی ڈالر بے قابو ہونیکی بڑی وجہ ہے

پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن ...
11/05/2022

پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ہارس ٹریڈنگ جمہوریت اور نظام کیلیے خطرہ ہے۔ اراکین کی خرید و فروخت کے زریعے حکومتیں گرانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجربینچ نے صدارتی ریفرنس پرسماعت کی۔ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے موقف اپنایا کہ مدت کا تعین نہ ہوتونااہلی تاحیات ہوگی جس پرجسٹس اعجازالاحسن بولے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ہی نااہلی تاحیات ہوگی۔ عدالت جب تک نااہلی کا ڈکلیریشن ختم نا کرے نااہلی برقراررہے گی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایک کہتا ہے آزاد عدلیہ چاہیے، دوسرا کہتا ہے آئین کے تابع عدلیہ چاہیے، آئین کے تابع پارلیمان، ایگزیکٹو اورعدلیہ ہونی چاہیے۔

جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے بابراعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آرٹیکل 63 ون جی بھی پڑھ لیں، جسکی خلاف ورزی زیادہ سنگین جرم ہے جوعدلیہ اورفوج کی تضحیک اور نظریہ پاکستان سے متعلق ہے۔جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا آرٹیکل 63 اے کا آرٹیکل 62 ون ایف کیساتھ تعلق کیسے بنتا ہے؟ جس پربابر اعوان نےکہا کہ آرٹیکل 63 اے بذات خود منحرف رکن کو تاحیات نااہل کرتا ہے

جسٹس جمال خان نے کہا کہ آزاد رکن اسمبلی سے پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے حلف لیا جاتا ہے کہ پارٹی کے ہر فیصلے کا پابند ہو گا؟ یہ تعین کس نے کرنا ہے کہ کس شخص کا کیسا کردار ہے؟

مسلم لیگ ق کے وکیل اظہر صدیق نےکہا کہ آزاد رکن پارٹی میں شامل ہونے سے پہلے تمام شرائط تسلیم کرتا ہے مںحرف ارکان ووٹ ڈال ہی نہیں سکتے، آئین نے پارٹی سربراہ کو اختیار دیا ہے کہ اپنے اراکین کے کردار کا تعین کر سکے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ روایت بن گئی ہے پیسوں سے حکومت گرائی جاتی ہے، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، جب تک نااہلی کا ڈکلیریشن عدالت ختم نہ کرے نااہلی برقرار رہے گی، یوٹیلیٹی بلزکی عدم ادائیگی پرنااہلی تاحیات نہیں ہو سکتی ۔ عدالت نے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت مخالف مظاہرین نے مہندا راجا پکشے کی سرکاری رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کی بھی کوشش کی ...
10/05/2022

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت مخالف مظاہرین نے مہندا راجا پکشے کی سرکاری رہائش گاہ کا محاصرہ کرنے کی بھی کوشش کی سری لنکا میں جاری پرتشدد مظاہروں میں پیرکے دن سے اب تک حکمران جماعت کے ایک رکن پارلیمان سمیت سات افراد ہلاک جبکہ 190 زخمی ہو چکے ہیں اور حکام کی جانب سے ملک بھر میں عائد کرفیو میں بدھ تک توسیع کر دی گئی ہے تاکہ حالات قابو میں لائے جا سکیں.
مظاہرین مہندا راجاپکشے کے استعفے کے بعد اب یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ ان کے بھائی اور سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پکشے بھی مستعفی ہوں سری لنکا میں مہنگائی اور بجلی کی بندش کے خلاف گذشتہ مہینے سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے سری لنکا اس وقت سنگین معاشی بحران سے دوچار ہے جو کہ جزوی طور پر غیر ملکی کرنسی کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے پیدا ہوا ہے بحرالہند میں سوا دو کروڑ سے زیادہ آبادی والے اس ملک کو بڑے پیمانے پر بجلی کی لوڈشیڈنگ، ایندھن، ضروری اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے جس کے سبب عوام کا حکومت کے خلاف غصہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے.

10/05/2022

⚠ *ھوشیار باش* ⚠️ ۔ السلام علیکم۔

*ہائی سیکیورٹی الرٹ:*
خبردار، ایک گروہ ہوم افیئرز آفیسر ہونے کا بہانہ بنا کر گھر گھر جا رہا ہے۔ ان کے پاس دستاویزات اور وزارت داخلہ کے محکمہ کا لیٹر ہیڈ ہے اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں اس بات کی تصدیق کرنی ہوگی کہ آنے والی مردم شماری کے لیے ہر ایک کے پاس صحیح شناختی کارڈ موجود ہے۔
یہ گروہ گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ حکومت کی طرف سے ایسا کوئی اقدام شروع نہیں کیا گیا ہے۔ اسے اپنے گروپس میں بھیجیں۔
براہ کرم اپنے خاندان اور دوستوں کو آگاہ کریں۔
ایک شخص گھر آتا ہے اور کہتا ہے *میں آپ کی تصویر/ انگوٹھے کا نشان* کچھ اسکیموں کے تحت لینا چاہتا ہوں۔ ان کے پاس ایک لیپ ٹاپ، ایک بائیو میٹرک مشین اور تمام ناموں کی فہرست ہے۔ وہ ایک فہرست دکھا رہے ہیں اور یہ تمام معلومات مانگ رہے ہیں۔ نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ سب جعلی ہے۔ انہیں کوئی معلومات نہ دیں۔ میں یہ پوسٹ سب کی معلومات کے لیے بھیج رہا ہوں۔ سب کو ہوشیار رہنا چاہیے
🚫 جو گروپ میں نہیں ہیں ان کو بتائیں۔.۔ اللہ پاک آپکو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ copied

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد مزید اشیاء بھی مہنگی کردیں ، 950 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 47 روپے اضافہ کرد...
09/05/2022

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد مزید اشیاء بھی مہنگی کردیں ، 950 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 47 روپے اضافہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے ، جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے ، جس سے معلوم ہوا ہے کہ 200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 36 روپے اضافہ کیا گیا ہے ، عوام کو اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر 200 گرام سفید زیرہ 23 روپے اور 50 گرام لونگ 16 روپے مہنگے ملیں گے ، 50 گرام بڑی الائچی کی قیمت میں 18 روپے اضافہ کیا گیا ہے تو سبز الائچی 13 روپے مہنگی کی گئی ہے، اس کے علاوہ 100 گرام ہلدی 4 روپے مہنگی کی گئی ہے ، 200 گرام دھنیا ثابت اور پاوڈر 9 روپے جب کہ 50 گرام گرم مصالحہ اور کالی مرچ کی قیمت 8 روپے بڑھائی گئی ہے

: یوکرین کے علاقے لوہانسک کے ایک گاؤں میں روس نے مبینہ طور پر اسکول کی عمارت کو بم حملے سے تباہ کردیا۔غیر ملکی خبررساں ا...
09/05/2022

: یوکرین کے علاقے لوہانسک کے ایک گاؤں میں روس نے مبینہ طور پر اسکول کی عمارت کو بم حملے سے تباہ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق لوہانسک کے گورنر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے گاؤ ں بلوہوریوکا میں ایک اسکول پر روس کی بمباری میں دو افراد کی موت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ملبے تلے دبے 60 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

گورنر کے مطابق روس نے ہفتے کی دوپہر اسکول پر بم گرایا،اسکول میں تقریباً 90 افراد پناہ لیے ہوئے تھے جس میں 30 افراد کوبچالیا گیا جن میں 7 افراد زخمی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ روسی بم حملے میں اسکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

دوسری جانب روس کی طرف سے اس مبینہ بم حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل ہوگئے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس وقت جدہ کے کنگ فیصل ہس...
08/05/2022

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز علیل ہوگئے ۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز اس وقت جدہ کے کنگ فیصل ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں سعودی فرمانروا کے چند میڈیکل ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ شاہ سلمان کو 7 مئی بروز ہفتہ کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ۔
قبل ازیں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سال 1443ھ کی عیدالفطرکے موقع پرقوم سے خطاب بھی کیا ، سعودی فرمانروا کی علالت کے باعث ان کی جانب سے یہ تقریر قائم مقام وزیر میڈیا ڈاکٹرماجد بن عبداللہ القصبی نے پڑھ کرسنائی ، انہوں نے آغاز میں اللہ کی حمد وثنا بیان کی اورنبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام ودرود بھیجا اور کہا کہ ہمیں تمام سعودیوں اور تمام اہل اسلام کوعیدالفطر کے مبارک موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے ، اللہ سعودی مملکت اور دنیا کے تمام ممالک کو ہر برائی اور نقصان سے محفوظ رکھیں

انھوں نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں اورآپ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے اور راتوں کو نمازیں ادا کرنے کا انعام دیا اور ہم اس سے تمام نیک اعمال قبول کرنے کی دعا کرتے ہیں ، وہ ہمارے دعائیں سننے والا اور جواب دینے والاہے۔ شاہ سلمان نے کہا کہ ہم اللہ کا شکرادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں رمضان کے بعد عیدالفطر کی مبارک باد دینے کا موقع فراہم کیا ، ہمیں امید ہے کہ اللہ تعالیٰ عید سے ہمارے دلوں کو خوش کریں گے اور خوشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم سب کو مبارک عید کے مقاصد کو مدنظر رکھنا چاہیے ، اللہ نے عید کو اخلاقیات، ہم آہنگی، بھائی چارے، رواداری اور معافی کی حد بندی کا موقع بنایا ہے۔
پیارے ہم وطنو!اللہ نے ہمارے ملک کو جو بڑا اعزازعطا کیا ہے وہ الحرمین الشریفین کی خدمت ہے ، حجاج کرام، عمرہ کرنے والوں اورزائرین کی راحت کو یقینی بنانا اور انہیں بہترین خدمات فراہم کرنا ہے جو ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے اور ہم اس ذمہ داری کی تکمیل کے لیے ہرممکن کوشش کرتے ہیں ، اللہ نے ہمیں اس عظیم فریضہ کی انجام دہی کے لیے منتخب کیا اور ہم اس پراللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس عظیم کام کو جاری رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بانی مرحوم شاہ عبدالعزیز کے دور سے یہ ملک ان کے بعد کے بادشاہوں اور ان کے بیٹوں کی قیادت میں ان کی پیروی کرتا رہا ہے اور ہم اب بھی اس پرفخرکرتے ہیں کہ ہمیں اعلیٰ ترین کارکردگی اورامتیاز کے ساتھ مشن جاری رکھنے کا اعزاز حاصل ہے ، اللہ کے فضل سے مملکت نے (کرونا وائرس کی وبا کے بعد)مسجد حرام اور مسجد نبوی میں پوری صلاحیت کے ساتھ استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی اور ہمیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بڑی تعداد میں عمرہ کرنے والوں، عبادت گزاروں اور دو مقدس مساجد میں آنے والے زائرین کی مدد پربے پایاں خوشی ہوئی ہے۔

صدر بائیڈن کا یوکرین کو مزید 15 کروڑ ڈالرز کے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلانامریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روسی جارحیت سے نمٹنے ...
07/05/2022

صدر بائیڈن کا یوکرین کو مزید 15 کروڑ ڈالرز کے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے روسی جارحیت سے نمٹنے کے لیے یوکرین کو مزید 15 کروڑ ڈالرز کے ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کی کامیابی کے لیے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو بلاتعطل ہتھیار اور فوجی سازو سامان کی فراہمی جاری رکھنا ہو گی۔
جمعے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر بائیڈن نے کہا کہ " میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی امداد کے طور پر ایک اور پیکج کا اعلان کر رہا ہوں جس میں آرٹلری کے لیے گولہ بارود ، ریڈارز اور دیگر فوجی ساز و سامان شامل ہوگا۔
بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کی فوجی مدد کے لیے فنڈنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے، لہذٰا وہ کانگریس پر زور دیتے ہیں کہ جلد از جلد مزید فنڈنگ کی منظوری دے تاکہ یوکرین میدان جنگ اور مذاکرات کی میز پر مضبوطی سے کھڑا رہے۔
صدر بائیڈن کانگریس پر زور دے رہے ہیں کہ وہ یوکرین کی مدد کے لیے 33 ارب ڈالر فراہم کرنے کی منظوری دے۔
امریکی فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ اس پیکج میں 25 ہزار آرٹلری راونڈز، دشمن کے توپ خانے کے گولوں کو قبل از وقت شناخت کرنے والے ریڈار، الیکٹرانک جیمنگ آلات اور دیگر فوجی سازو سامان شامل ہے۔
دوسری جانب امریکی وزیرِ خارجہ اینٹنی بلنکن کا کہنا ہے کہ روسی جارحیت کے بعد سے لے کر اب تک امریکہ یوکرین کو 3.8 ارب ڈالرز کے ہتھیار فراہم کر چکا ہے جن میں یہ نیا پیکج بھی شامل ہے۔
اتوار کو صدر بائیڈن جی سیون کے رہنماؤں اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ایک ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں یوکرین کے لیے مزید امداد پر غور کیا جائے گا۔
صدر بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے یوکرین کی سیکیورٹی امداد کے لیے جو رقم فراہم کی ہے وہ تاریخی حیثیت کی حامل ہے۔ ہم کانگریس کے دیے گئے اختیار کے تحت ہتھیار اور دیگر فوجی سازو سامان براہ راست یوکرین بھیج رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فنڈز اب ختم ہوتے جا رہے ہیں اس لیے بغیر کسی رکاوٹ کےمزید امداد کی فوری فراہمی ضروری ہو گئی ہے۔ لہذٰا کانگریس کو اس سلسلے میں فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
خاتون اول جل بائیڈن کا دورۂ یورپ
دریں اثنا یوکرین کے حالات کو قریب سے دیکھنے کے لیے امریکی خاتون اول جل بائیڈن یورپ پہنچ گئی ہیں۔
چار روزہ دورے کے پہلے حصے میں جمعرات کو وہ رومانیہ پہنچیں جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی اور انہیں کھانا پیش کیا۔ اس موقع پر خاتون اول نے فوجیوں کا شکریہ ادا کیا اور ایک فوجی ماں کے ساتھ مل کر بچوں کے لیے کہانیوں کی کتاب بھی پڑھی۔
خاتون اول کا تنہا یہ دوسرا غیر ملکی دوہ ہے جس دوران وہ یوکرین کے ہمسایہ ملکوں میں پناہ کے لیے آنے والے یوکرینی خاندانوں سے ملاقاتیں کریں گی۔
اس سے پیشتر وہ گزشتہ برس ٹوکیو گئی تھیں جہاں انہوں نے اولمپک مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں امریکہ کی نمائندگی کی تھی۔
واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل جل بائیڈن نے کہا تھا کہ صدر اور میرے لیے لازم ہے کہ یوکرینی عوام کو یقین دلایا جائے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جمعرات کو نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جل بائیڈن نے کہا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ مہاجرین کو یہ احساس ہو کہ ان کی قوتِ برداشت نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔ اسی ہفتے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہر چند میں ان کی زبان نہیں جانتی مگر مجھے امید ہے کہ میں ان تک اپنے جذبات اور احساسات پہنچا سکوں گی۔ انہیں پتا چلے گا کہ ان کو فراموش نہیں کیا جا رہا ہے اور امریکی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اس خبر کے لیے مواد خبر رساں اداروں 'اے ایف پی' اور 'اے پی' سے لیا گیا ہے

05/05/2022

روسی حکومت نے جاپان کے معاندانہ اقدامات کے جواب میں جاپان کے وزیر اعظم سمیت 63 افراد پر پابندی عائد کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی حکومت نے جاپان کے معاندانہ اقدامات کے جواب میں جاپان کے وزیر اعظم سمیت 63 افراد پر پابندی عائد کردی ہے۔روس کی وزارت خآرجہ نے آج بدھ کے دن اعلان کیا ہے کہ روسی حکومت نے جاپان کے 63 حکام پر پابندی عائد کردی ہے ۔

ان افراد میں جاپان کے وزير اعظم ، جاپان کے وزیر خارجہ ، جاپان کے وزیر خزانہ اور وزیر انصاف بھی شامل ہیں۔ روسی حکومت کا کنہا ہے کہ جاپان یوکرائن کو ہتھیار اور مالی تعاون فراہم کررہا ہے اور نیٹو کے ساتھ مل کر روس کے خلاف معاندانہ اقدامات میں ملوث ہے۔

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے رواں سال کا 14واں میزائل تجربہ قرار دیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا...
05/05/2022

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جسے رواں سال کا 14واں میزائل تجربہ قرار دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق جنوبی کوریا کے فوجی حکام کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا نے حال ہی میں مشرقی ساحل کی جانب ایک میزائل فائر کیا ہے اور یہ تجربہ شمالی کوریا کے حالیہ جوہری پروگرام سے متعلق بیان کے ایک ہفتے بعد کیا گیا ہے۔

اس بیان میں شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہو جوہری صلاحیت کے حصول کو ممکن بنائے گا۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے دعویٰ کیا ہےکہ شمالی کوریا نے تقریباً دوپہر بارہ بجے کے قریب پیانگ یانگ کے علاقے سے ایک میزائل فائر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی کوسٹ گارڈ کا کہناہےکہ شمالی کوریا کی جانب سے فائر کیا گیا میزائل ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل ہوسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کا یہ میزائل تجربہ رواں سال ہتھیاروں کا 14واں تجربہ ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ شمالی کوریا نے 2017 کے بعد پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جسے امریکا اور دیگر پڑوسی ممالک پر شمالی کوریا کی جانب سے دباؤ برقرار رکھنے کی حکمت عملی قرار دیا گیا تھا

03/05/2022

امریکا نے کہا ہے کہ بھارت پابندیوں کے بغیررضامندی سے روس کے ساتھ تعلقات ترک کردے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کی متعدد سماعتوں میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ ماسکو سے تیل اور ہتھیار خرید نے پر بھارت پر پابندیاں عائد کرنے کی بجائے اسے رضا کارانہ طور پر روس سے علیحدگی اختیار کرنے کی ترغیب دی جائے۔

اس کے علاوہ امریکی سینیٹرز کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ کاروبار جاری رکھنے سے روکنے کیلئے بھارت پر مزید دباؤ ڈالا جائے اور اگر بھارت روس سے دفاعی سازو سامان کی خریداری نہیں روکتا تو اس پر پابندی لگانے کا مشورہ دیا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انٹونی بلنکن نے امریکی قانون سازوں کو معاملے کا وسیع منظر نامہ دیکھنے پر زور دیا اور کہا کہ روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات کئی دہائیوں پرانے ہیں،امریکا کے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات ہیں جو روس کی رعایتی اجناس کی برآمدات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،امریکا کا ایسے ممالک پر انفرادی پابندیاں لگانا مناسب نہیں ہے

روسی صدر پوٹن یورپی سیاست کو کیسے بدلتے جا رہے ہیں، تبصرہکلسٹر بموں کی ہلاکت خیزی کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک اب تک ا...
02/03/2022

روسی صدر پوٹن یورپی سیاست کو کیسے بدلتے جا رہے ہیں، تبصرہ

کلسٹر بموں کی ہلاکت خیزی کی وجہ سے دنیا کے بہت سے ممالک اب تک اس عالمی کنوینشن میں شامل ہو چکے ہیں، جس کا مقصد ایسے ہتھیاروں کے استعمال کو محدود بنانا ہے۔

لیکن یہ بم آج بھی مختلف براعظموں کے بہت سے بحران زدہ علاقوں میں جاری خونریز تنازعات میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
کلسٹر بم کہتے کس کو ہیں؟
کلسٹر بم ایسے ہتھیاروں کو کہتے ہیں، جن سے گرائے جانے کے بعد فضا میں ہی بہت سے ایسے چھوٹے چھوٹے بم یا bomblets نکلتے ہیں، جو وسیع تر علاقے میں گرتے ہیں۔ ان کے استعمال کا مقصد بہت سے اہداف کو بیک وقت تباہ کن حملوں کا نشانہ بنانا ہوتا ہے۔

بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کے مطابق کلسٹر بم جنگی ہوائی جہازوں سے بھی گرائے جا سکتے ہیں، توپوں سے فائر بھی کیے جا سکتے ہیں اور انہیں میزائلوں کے ذریعے بھی ان علاقوں میں گرایا جا سکتا ہے، جنہیں ہدف بنانا مقصود ہو۔

روس کا 60 کلومیٹر طویل فوجی قافلہ کییف کی جانب بڑھ رہا ہے

انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کے مطابق کلسٹر بموں سے نکلنے والے چھوٹے چھوٹے بموں کے ایسے حملوں کے فوری بعد نہ پھٹنے کی شرح کافی زیادہ ہوتی ہے، جو 40 فیصد تک بھی ہو سکتی ہے۔

یوں یہ چھوٹے چھوٹے لیکن بہت ہلاکت خیز بم وسیع تر علاقوں میں پڑے رہتے ہیں اور تنازعے کے بعد بھی متاثرہ علاقوں میں معمول کی زندگی کی بحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ثابت ہوتے ہیں۔
کلسٹر بموں کا استعمال جنگی جرم؟
کسی بھی جنگ میں کلسٹر بموں کا استعمال تو بین الاقوامی قانون کے منافی نہیں ہوتا لیکن ان کا عام شہریوں کے خلاف استعمال بین الاقوامی قانون کے منافی ہو سکتا ہے۔

اس لیے ایسے کسی ہلاکت خیز حملے کی چھان بین اور ممکنہ جنگی جرم کے تعین میں فیصلہ کن بات یہ ہوتی ہے کہ آیا جس جگہ کو ہدف بنایا گیا تھا، وہ جائز عسکری ہدف تھا اور آیا شہری ہلاکتوں سے بچنے کی بھی پوری کوشش کی گئی تھی۔
مہاجرین کی آمد اور یورپ کا ’دوہرا معیار‘

انسان حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے ہتھیاروں سے متعلق ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارک ہِزنے نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا، ''بین الاقوامی قانون کا یہ حصہ اس وقت کلیدی اہمیت کا حامل ہو جاتا ہے، جب یہ طے ہو جائے کہ ایسے بموں کو شہری آبادی کو بلادریغ نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔

‘‘ ان کے بقول، اس طرح اہم بات یہ نہیں رہتی کہ ایسے ہتھیار استعمال کیے گئے، بلکہ یہ کہ یہ بم کس طرح استعمال ہوئے۔
کلسٹر بموں پر پابندی کا بین الاقوامی کنوینشن
کلسٹر بموں کے استعمال پر پابندی کے بین الاقوامی کنوینشن میں اب تک دنیا کے 120 سے زائد ممالک شامل ہو چکے ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں، جو اس بات پر متفق ہیں کہ وہ ان ہتھیاروں کا استعمال نہیں کریں گے، انہیں تیار بھی نہیں کریں گے، ذخیرہ بھی نہیں کریں گے اور کسی دوسرے ملک کو منتقل بھی نہیں کریں گے۔

پوٹن کی جارحیت، جرمنی نے اپنی اسلحے کی پالیسی تبدیل کر دی

اس کے علاوہ یہ ممالک خود کو اس امر کا پابند بھی بنا چکے ہیں کہ ماضی میں کسی بھی موقع پر ان کے استعمال کے بعد وہ ایسے بموں کی باقیات کا صفایا بھی کریں گے۔ اس کنوینشن میں اب تک روس اور یوکرین بھی شامل نہیں ہوئے اور امریکہ بھی اس کا رکن نہیں ہے۔

کلسٹر بم کہاں کہاں استعمال ہو چکے؟
ایسے بم کئی حالیہ تنازعات میں استعمال ہو چکے ہیں۔

خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں حکومتی دستوں نے یہ بم ملکی اپوزیشن کی مسلح فورسز کے مراکز پر حملوں میں استعمال کیے۔ شامی فوج کو یہ بم روس نے مہیا کیے تھے۔ دمشق حکومت کے دستوں نے یہ بم کئی مرتبہ شہری اہداف پر اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے گرائے۔
ایٹمی جنگ کا خطرہ: کونسے ممالک جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں؟

اسرائیل نے بھی جنوبی لبنان کے شہری علاقوں پر کلسٹر بم پھینکے تھے، بشمول 1982ء کی اس فوجی مداخلت کے جب اسرائیلی فوجی لبنانی دارالحکومت بیروت تک پہنچ گئے تھے۔

ہیومن رائٹس واچ اور اقوام متحدہ دونوں کا الزام ہے کہ 2006ء میں حزب اللہ کے خلاف کئی ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران اسرائیل نے لبنان پر چار ملین کلسٹر بم فائر کیے تھے۔ ان میں سے بہت سے آج تک نہیں پھٹے اور لبنانی شہریوں کی زندگیوں کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔
اس کے علاوہ یمن کی جنگ میں سعودی عرب کی قیادت میں عسکری اتحاد نے ایرانی نواز حوثی باغیوں کے خلاف بھی کلسٹر بم استعمال کیے تھے۔

2003ء میں عراق پر فوجی حملے میں خود پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے بھی ان بموں کا استعمال کیا تھا۔ یہی نہیں ہیومن رائٹس واچ کے مطابق 2001ء میں افغانستان پر امریکی فوجی حملے کے دوران اور اس کے تین سال بعد تک بھی امریکی قیادت میں فوجی اتحاد نے ہندوکش کی اس ریاست پر ڈیڑھ ہزار سے زائد کلسٹر بم پھینکے تھے۔
یوکرین میں کیا ہو رہا ہے؟
ہیومن رائٹس واچ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ہِنزے کے مطابق روسی فوج نے یوکرین میں 'یقینی طور پر‘ کلسٹر بم استعمال کیے ہیں۔

اس کے لیے انہوں نے دو ایسی یقینی مثالیں دیں، جن میں ایسے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ ان میں سے ایک واقعے میں تو ایسے بم روسی فوجی حملے کے پہلے ہی روز وُہلیدار نامی قصبے میں ایک ہسپتال کے سامنے ایک میزائل حملے میں گرائے گئے۔ کلسٹر بموں سے روس نے دوسرا یقینی حملہ جنگ شروع ہونے کے پانچویں روز کیا، جب یوکرین کے 1.4 ملین کی آبادی والے اور دوسرے سب سے بڑے شہر خارکیف کو میزائلوں کے ذریعے ایسے بموں سے نشانہ بنایا گیا۔
یوکرائن کی فوری فوجی مدد کی جائے، یورپی یونین کے مشرقی ارکان

روسی یوکرینی جنگ میں کلسٹر بموں کے استعمال سے متعلق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی کہا ہے، ''روس کا سول آبادی والے علاقوں میں کلسٹر بموں کے استعمال کا ریکارڈ بہت شرم ناک ہے۔‘‘

روس کی طرف سے اپنے خلاف یوکرین میں کلسٹر بموں کے استعمال کے الزامات کی تردید کی جاتی ہے۔ لیکن لندن میں قائم ایک ڈیفنس تھنک ٹینک کے ریسرچ فیلو جسٹن برونک نے اے پی کو بتایا، ''خارکیف کے رہائشی علاقوں میں روسی حملوں کے بعد جمع کردہ گولہ بارود کی باقیات کی تصاویر اس امر کا ٹھوس ثبوت ہیں کہ روس یوکرین میں کلسٹر بم استعمال کر رہا ہے۔‘‘

https://youtu.be/ymbrNqEtbU4
31/07/2021

https://youtu.be/ymbrNqEtbU4

اسلام علیکم " خلیج،ایشیا اور دنیا کی تازہ ترین خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے چینل کو سبسکرائیب کریں۔اس چینل ...

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dubai News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share