صاحب دھمیال والے ماسٹر چوہدری عبدلحمید صاحب کے چھوٹے بھائی اور چوہدری سجاد صاحب کے چچا اور چوہدری کاشف نوید کے والد صاحب چوہدری نوید اختر قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات 2024-12-19دن 2:00 بجے صاحب دھمیال میں ادا کی جائے گی
إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
18/11/2024
پنجاب!
لاہور اور ملتان ڈویژن کے علاوہ باقی تمام اضلاع کے سکول کل سے کھولنے کا فیصلہ.
کوئی سکول 8:45 سے پہلے نہیں کھولا جائے گا۔ اور چھٹی کا شیڈول ہر کلاس کا الگ ہو گا۔ تاکہ ٹریفک ہجوم سے بچا جا سکے۔ ماسک کا پہننا ہر طالب علم کے لیے ضروری ہے۔
18/11/2024
*ائیر کوالٹی انڈکس بہتر ہونے کی وجہ سے راولپنڈی ڈویژن کے تمام سکولز کل 2024-11-19 سے کھولنے کا حکم۔ محکمہ ماحولیات حکومتِ پنجاب*
16/09/2024
اس یورپی پرندے نے جس کے ساتھ ٹریکر بندھا تھا صرف 42 دنوں میں 10000 کلومیٹر سفر طے کیا یعنی اوسط تقریبا 230 کلومیٹر روزانہ۔ حیرت انگیز طور پر اس نے واپس فن لینڈ جانے کے لئے شمال کی سیدھی لائن کیسے لی۔ صرف ایک دفعہ یہ مادہ پرندہ سمندر کو avoid کرنے کو دریاے نیل کی طرف مڑی لیکن پھر اس نے اپنی لائن سیدھی کر لی۔ انسان ٹیکنالوجی پہ بھروسہ کرتا ہے جبکہ جانور اور پرندے اپنی جبلت پہ،،
ویسے حیرت ہے یہ پہلے فن لینڈ سے موسم سرما گزارنے ساؤتھ افریکہ آئ پھر دوبارہ چلی گئی اور اس 20 ہزار کلومیٹر کے سفر میں اسے کسی نے نقصان نہیں پہنچایا۔
01/07/2024
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب۔۔میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ۔۔سبی،نوکنڈی47،جیکب آباد،دالبندین 46، دادواوربھکر میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ۔۔
لاہور میں تیز ہوائیں اور موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ۔۔ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔۔۔
*MATRIC result will be declared on 9 July 2024 at 10:10 AM.*
*In sha ALLAH*
اللہ تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو
09/04/2024
عید الفطر مبارک 💫💫
17/01/2024
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں آج بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ انٹربینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 49 پیسے کی کمی سے 279 روپے 75 پیسے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر دن بھر اتار چڑھاو کے بعد واپس 280.24 روپے پر بند ہو گیا تھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کمی دیکھنے کو ملی تاہم کاروبار کے اختتام کے وقت ڈالر نے واپسی کا سفر شروع کیا اور 280.24 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281.25 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے۔
17/01/2024
13/09/2023
ٹریکٹر کی خریداری کیلئے رحیم یار خان جانے والے باپ بیٹا اغوا، تاوان طلب
راولپنڈی (کرائم پورٹر)
سوشل میڈیا پر اشتہار دیکھ کر ٹریکٹر کی خریداری کے لئے رحیم یار خان جانے والے باپ بیٹا کو اغوا کر کے تاوان طلب کر لیا گیا، تھانہ روات کو احسن رضا نے بتایا کہ میرے بھائی یا سر رضا نے والد کی فیس بک آئی ڈی پر ٹریکٹر کی فروخت کا اشتہار دیکھا اور اور اس نا معلوم آدمی کے ساتھ اس کی پوسٹ پر دئیے گئے موبائل نمبر پر رابطہ کیا۔ 7 ستمبر کو میرا بھائی یا سر رضا اور والد محمد مسکین ساڑھے گیارہ لاکھ روپے لیکر ٹریکٹر کی خریداری کیلئے صادق آباد رحیم یار خان کے لیے روانہ ہوگئے۔ انکے نمبرز بند ہونے پر پوسٹ شیئر کرنیوالے سے رابطہ کیا تو اس نے پیسے طلب کئے۔
16/06/2023
بجلی غاہب غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کوئی پوچھنے والا نہیں ساگری بشندوٹ اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی غاہب
ایوانِ بالا نوٹس لے۔
Raja Qamar ul Islam
Chairman of iesco Please Notice For this Issue.
16/06/2023
بجلی غاہب غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کوئی پوچھنے والا نہیں ساگری، باشندوں اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی غاہب
ایوانِ بالا نوٹس لے۔
16/06/2023
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ.
Be the first to know and let us send you an email when Pothwar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.