Malik Ishfaque offical

  • Home
  • Malik Ishfaque offical

Malik Ishfaque offical My page is about Muhammad Ishfaque, History Books, Poets, M.A Urdu Books & Much More Informative Stu
(1)

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 علی سعید رضا, Ibrar Ahmad, Lubna Rizvi
16/01/2023

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 علی سعید رضا, Ibrar Ahmad, Lubna Rizvi

16/01/2023

I've received 1,000 reactions to my posts in the past 30 days. Thanks for your support. 🙏🤗🎉

16/01/2023

کالا گھوڑا
سفید سواری
ایک کے بعد ایک کی باری
بوجھو تو جانیں۔

15/01/2023

1. رشیدۃ النساء بیگم اور امداد امام اثر کا آپس میں کیا رشتا تھا۔

باپ بیٹی

چچا بھتیجی

بہن بھائی

دادا پوتی

2. کس شخصیت نے " اصلاح النساء" کو خواتین کا پہلا ناول تسلیم کیا ہے ۔

سید وقار عظیم

ڈاکٹر وحید قریشی

ظہیر فتح پوری

ناز قادری

3. " ملادو پیازہ " کی سوانح عمری کس نے لکھی ؟

عبد الرزاق کانپوری

منشی احمد شفیع

منشی محمد دین فوق

محمد جعفر تھانیسری

4. تذکرہ غوثیہ کی وجہ شہرت کیا ہے؟

ملفوظات قلندر

مقامات مقدسہ کا ملاقات ناما

دونوں

کوئی نہیں

5. "کالا پانی " کے مصنف کون ہیں ؟

عبد الرزاق کانپوری

محمد جعفر تھانیسری

منشی محمد دین فوق

منشی احمد شفیع

6. اردو خطوط نگاری میں غالب کے بعد کس کو بلند مرتبہ حاصل ہے۔

سرسید

حالی

شبلی

تینوں

7. سفر نامہ پنجاب کے مصنف کون ہیں ؟

محمد حسین آزاد

شبلی نعمانی

سر سید احمد خان

نذیر احمد دہلوی

8. اب تک کے دستیاب سفر ناموں میں حج کا قدیم ترین سفر نامہ کون سا ہے۔

سفر نامہ روم مصر و شام

بلاد اسلامیہ

سفر نامہ حجاز

ماہ مغرب

9. محمد حسین آزاد کی کتاب " آب حیات " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کی کتاب ہے

تنقید

تذکرہ

ناول

سفر نامہ

10. سخن شعراء میں کتنے شعراء کے اشعار اور احوال جمع کیے گئے ہیں۔

2490

2485

2480

2475

11. اردو شاعرات کا پہلا تذکرہ کسے شمار کیا جاتا ہے

گل رعنا

کاشف الحقائق

آب حیات

بہارستان ناز

12. "انجمن اشاعت مطالب مفیدہ پنجاب" جو بعد میں انجمن پنجاب کے نام سے مشہور ہوئی کا قیام کب عمل میں آیا ۔

1862

1863

1864

1865

13. دبستان لاہور کا بانی کون ہے۔

حالی

شبلی

آزاد

کرنل ہالرائیڈ

14. "واردات " برج موہن دتاتریہ کیفی کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا مجموعہ ہے

شاعری

مضامین

دونوں

تذکروں

15. سید احمد دہلوی کا سب سے اہم کارنامہ "فرہنگ۔ آصفیہ " کی تدوین ہے جو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سال کے عرصے میں مکمل ہوئی۔

20

22

24

26

16. نواب مرزا داغ دہلوی بنیادی طور پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے شاعر تھے۔

نظم

قصیدہ

ہجو

غزل

17. رونق بنارسی کا ڈراما " چمبیلی گلاب " کس قسم کا ڈراما تھا

منظوم

طربیہ

المیہ

کوئی نہیں

18. کس ادیب نے شیکسپیئر کے ڈراموں کو اردو میں پیش کیا۔

طالب بنارسی

حافظ عبداللہ

رونق

احسن لکھنوی

19. سماجی مزاح نگار کسے کہا جاتا ہے

سرشار

اکبر الہ آبادی

سجاد حسین

تربھون ناتھ

20. کس اخبار کی صحافت ادبی عناصر سے تہی اور پھکڑ پن کے زیادہ قریب تھی۔

اودھ اخبار

اودھ پنچ

تہذیب الاخلاق

پنجابی اخبار

21. "پن چکی" اور" کوا " جیسی نظمیں کس شاعر کی تخلیق ہیں۔

اکبر الہ آبادی

امیر مینائی

داغ

اسماعیل میرٹھی

22. محمد حسین آزاد کس کے شاگرد تھے

ذوق

داغ

غالب

شیفتہ

23. تہذیب نسواں کس نے جاری کیا؟

سر سید

مولوی ممتاز

کنہیا لعل

نور احمد چشتی

24. کس شاعر نے نعت میں پورا دیوان پیش کیا۔

محسن کاکوروی

امیر مینائی

حالی

کوئی نہیں

25. کس شاعر نے پوری زندگی نعت نعت گوئی کے لیئے وقف کردی

محسن کاکوروی

امیر مینائی

شبلی

حالی

یہ ٹیسٹ **اردو ادب کی تاریخ از ڈاکٹر انور سدید* کی کتاب کے صفحہ نمبر 302 تا 346

15/01/2023

تجنیس تام۔
ایسے الفاظ جو تلفظ اور حرکات وسکنات میں یکساں ہو تجنیس تام کہا جاتا ہے ۔
مثلا ۔جنہیں میں ڈھونڈتا ھا اسمانوں میں زمینوں میں
اس مصرعہ میں،،تین جگہ میں ایا ہے

15/01/2023

تجنیس محرف:

ایسے الفاظ جو لکھنے میں یکساں ہو اور حرکات وسکنات کے ذریعے معانی اور تلفظ سے الگ ہو تجنیس محرف کہا جاتا ھے مثلا
دور۔ بار بار دہرانا۔
دور۔ کچھ فاصلے پر
دور ۔ زمانہ وغیرہ

14/01/2023

نام محمد حفیظ، ابوالاثر کنیت، حفیظؔ تخلص تھا۔

تصانیف
’نغمۂ زار‘،
’سوز وساز‘،
’تلخابۂ شیریں‘،
’چراغِ سحر‘۔
’’شاہنامہ اسلام‘‘ (چار جلدوں میں)۔
’شاہنامہ اسلام‘ سے ان کی شہرت میں بہت اضافہ ہوا۔ انھوں نے افسانے بھی لکھے۔ بچوں کے لیے گیت اور نظمیں بھی لکھیںے

14/01/2023

کسی شاعر یا ادیب کے منفرد اور خاص طرزادا اور طرز نگارش کو اسلوب کہاجاتا ہے

14/01/2023

استعارہ میں ایسی خصوصیت جسکی وجہ سے لفظ ادھار لیا جائے ؟

۱۔ مجاز مرسل
٢۔ وجہ جامع
۳۔ تشبیہ

14/01/2023

تشبیہ دیتے وقت جس مقصد کے لیےتشبیہ دی جائے اسے کیا کہیے ہی ؟

۱۔ مشبہ بہ
۲۔ غرض تشبیہ
۳۔ وجہ تشبیہ

14/01/2023

ایسے الفاظ یا حروف جو تشبیہ دینے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں؟
۱۔ تشبیہات
۲۔ حروف تشبیہ
۳۔ مشبہ بہ

14/01/2023

استعارہ میں جس سے لفظ ادھار لیا جائے اسے کیا کہتے ہیں ؟

۱۔ مستعار ہ
۲۔ مستعار منہ
۳۔ استعارات

14/01/2023

( اِبنِ اِنشاء )

یہاں اُجلے اُجلے رُوپ بہت
پر اصلی کم، بہرُوپ بہت
اس پیڑ کے نیچے کیا رُکنا
جہاں سایہ کم ہو، دُھوپ بہت
چل انشاء اپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں

کیوں تیری آنکھ سوالی ہے؟
یہاں ہر اِک بات نرالی ہے
اِس دیس بسیرا مت کرنا
یہاں مُفلس ہونا گالی ہے
چل انشاء اپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں

جہاں سچے رشتے یاریوں کے
جہاں گُھونگھٹ زیور ناریوں کے
جہاں جھرنے کومل سُکھ والے
جہاں ساز بجیں بن تاروں کے
چل انشاء اپنے گاؤں میں
بیٹھیں گے سُکھ کی چھاؤں میں

14/01/2023

اصطلاح میں ’’دیوان‘‘ کسی شاعر کی تخلیقات کے اس مجموعے کو کہتے ہیں جس میں حروف تہجی کے اعتبار سے ردیف وار کلام شامل کیا جاتا ہے۔ اشاعت سے پہلے جو چیز بیاض ہے، اشاعت کے بعد وہی چیز دیوان ہے۔ دیوان کی جمع ’’دواوین‘‘ ہے اور ’’بیاض‘‘ اُس کاپی یا ڈائری کو کہتے ہیں جس میں شاعر اپنے اشعار نوٹ کیا کرتا ہے۔
اردو میں کلیات کا لفظ بہ طورِ واحد مستعمل ہے۔ کلیات وہ شعری مجموعہ ہے جس میں شاعر کا کُل کلام جمع کرکے شائع کر دیتا ہے۔ جیسے فیض احمد فیضؔ نے اپنے تمام مجموعوں کو یکجا کرکے ’’نسخہ ہائے وفا‘‘ کے نام سے اپنی زندگی ہی میں شائع کر دیا تھا۔ ’’کلیاتِ غزلیاتِ میرؔ‘‘ میں میرؔ کے چھے کے چھے دواوین کو یکجا کر دیا گیا ہے جب کہ ’’کلیاتِ نظمیاتِ میرؔ‘‘ میں میرؔ کی غزلیات کے علاوہ ان کی باقی تمام اصناف پر مشتمل کلام شامل ہے۔ اسی طرح حسرت موہانی کے بارہ دواوین ہیں جن کو یکجا کرکے کلیاتِ حسرتؔ کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔
(’’اصنافِ نظم و نثر‘‘ از ڈاکٹر محمد خاں و ڈاکٹر اشفاق احمد ورک، ناشر ’’الفیصل ناشران و تاجرانِ کتب‘‘، صفحہ 30 سے انتخاب)

14/01/2023

"غالب"پر کتب اور ان کے مصنفین
جہاں غلطی ہو،رہنمائی فرمائیں
١-غالب🌹غلام رسول مہر
٢-نقد غالب🌹مختارالدین احمد آرزو
٣-احوال غالب🌹 مختارالدین احمد آرزو
٤-ذکر غالب 🌹مالک رام
٥-حیات غالب 🌹شیخ محمد اکرام
٦-غالب نامہ🌹 سیخ محمد اکرام
٧-یادگار غالب🌹 الطاف حسین حالی
٨-روح غالب🌹 سید محی الدین قادری زور
٩-سر گذشت غالب🌹سید محی الدین قادری زور
١٠-غالب آشفتہ نوا 🌹آفتاب احمد
١١-غالب ایک شاعر ایک اداکار🌹 انیس ناگی
١٢-آہنگ غالب🌹 یوسف حسین خان
١٣-روح کلام غالب🌹 مرزا ظفر بیگ سہارنپوری
١٤-غالب کون🌹 سلیم احمد
١٥-مطالعہ غالب🌹 اثر لکھنوی
١٦-مشکلات غالب 🌹نیاز فتح پوری
١٧-نشاط غالب🌹 وجاہت علی سندیلوی
١٩-رموز غالب🌹 گیان چند جین
٢٠-تفسیر غالب🌹 گیان چند جین
٢١-انشائے غالب 🌹رشید حسین خان
٢٢-غالبیات اور ہم 🌹ڈاکٹر ابو محمد سحر
٢٣-نذر غالب🌹 ڈاکٹر وحید قریشی
٢٣-روئے غالب🌹 صوفی غلام مصطفی' تبسم
٢٤-پاکستان میں غالب شناسی🌹 ڈاکٹر شکیل پتافی
٢٥-طبقات رموز غالب🌹 احسان دانش
٢٦-غالب کے نئے خطوط 🌹ڈاکٹر انور سدید
٢٧-غالب کا جہاں اور🌹 ڈاکٹر انور سدید
٢٩-غالب کی تہذیبی شخصیت🌹 جیلانی کامران
٣٠-شعور اور لا شعور کا شاعر🌹 غالب ڈاکٹر سلیم اختر
٣١-اطراف غالب 🌹ڈاکٹر سید عبداللہ
٣٢-اشاریہ کلام غالب🌹 ڈاکٹر صدیق شبلی
٣٣-غالب شاعر امروزو فردا🌹 فرمان فتح پوری
٣٤-غالب شخص اور شاعر🌹 مجنوں گورکھپوری
٣٥-احوال نقد غالب🌹 محمد حیات سیال
٣٦-متفرقات غالب🌹 مسعود حسن رضوی ادیب
٣٧-محاسن کلام غالب🌹ڈاکٹر عبد الرحمان بجنوری
منقول

13/01/2023

حجاب ء رُخ یار تھے آپ ہی ہم
کُھلی آنکھ جب کوئی پردا نہ دیکھا

شب وروز اے درد ، درپے ہوں اس کے
کسو نے جسے یاں ، نہ سمجھا نہ دیکھا

خواجہ میر درد

13/01/2023

"سودیشی ریل" کس کا مزاحیہ مضمون ہے؟
1: پطرس بخاری
2: مشتاق یوسفی
3: شوکت تھانوی
4: مجید لاہوری

13/01/2023

میں نے جب لکھنا سیکھا تھا
پہلے تیرا نام لکھا تھا

ناصر رضا کاظمی

12/01/2023

رپورتاژ کس زبان کا لفظ ہے ؟
ا: فارسی
2: عربی
3:فرانسیسی
4: اطالوی

12/01/2023
_11جنوری_یوم_وفات_ابن_انشا۔ #تعارف۔معروف مزاح نگار ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد خان تھا جب کہ ان کا تخلص انشاء تھاابن ا...
11/01/2023

_11جنوری_یوم_وفات_ابن_انشا۔

#تعارف۔

معروف مزاح نگار ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد خان تھا جب کہ ان کا تخلص انشاء تھا
ابن انشاء 15 جون 1927ء کو جالندھر کے ایک نواحی گاؤں میں پیدا ہوئے۔ 1946 میں جامعہ پنجاب سے بی اے اور1953 میں کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ وہ 1962 میں نیشنل بک کونسل کے ڈائریکٹر مقرر ہوئےمعروف ادیب ابن انشاء ٹوکیو بک ڈویلپمنٹ پروگرام کے وائس چیئرمین اور ایشین کوپبلی کیشن پروگرام ٹوکیو کی مرکزی مجلس ادارت کے رکن بھی تھے۔
ابن انشاء نے اقوام متحدہ کے مشیر کی حیثیت سے متعدد ممالک کا دورہ بھی کیا انہوں نے روزنامہ جنگ کراچی، روزنامہ امروز لاہورکے ہفت روزہ ایڈیشنز اور ہفت روزہ اخبار جہاں میں بطور کالم نگار خدمات سرانجام دیے ابن انشا کو تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا، ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر ابن انشا کی تحریریں انفرادیت کی حامل ہیں

#شاعری.

اس بستی کے اک کوچے میں
چاند نگر
دلِ وحشی
بلو کا بستہ (بچوں کے لیے نظمیں)

.

آوارہ گرد کی ڈائری
دنیا گول ہے
ابن بطوطہ کے تعاقب میں
چلتے ہو تو چین کو چلئے
نگری نگری پھرا مسافر

#مضامین.

آپ سے کیا پردہ
خمار گندم
اردو کی آخری کتاب

#مکتوبات.

خط انشا جی کے

#تراجم .
اندھا کنواں

آج انشاء جی کے یومِ وفات پر ان کی یاد میں ان کے کلام میں سے کچھ اشعار۔۔۔۔۔۔

ہیں لاکھوں روگ زمانے میں، کیوں عشق ہے رسوا بیچارا
ہیں اور بھی وجہیں وحشت کی، انسان کو رکھتیں دکھیارا

ہاں بے کل بےکل رہتا ہے، ہو پیت میں جس نے جی ہارا
پر شام سے لے کر صبح تلک یوں کون پھرے گا آوارہ

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو کیا انشا جی سودائی ہیں

یہ بات عجیب سناتے ہو، وہ دنیا سے بے آس ہوئے
اک نام سنا اور غش کھایا، اک ذکر پہ آپ اداس ہوئے

وہ علم میں افلاطون سنے، وہ شعر میں تلسی داس ہوئے
وہ تیس برس کے ہوتے ہیں، وہ بی-اے ایم-اے پاس ہوئے

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو۔۔ کیا انشا جی سودائی ہیں

گر عشق کیا ہے تب کیا ہے، کیوں شاد نہیں آباد نہیں
جو جان لیے بن ٹل نہ سکے، یہ ایسی بھی افتاد نہیں

یا چھوڑیں یا تکمیل کریں، یہ عشق ہے یا افسانہ ہے؟
یہ کیسا گورکھ دھندا ہے، یہ کیسا تانا بانا ہے ؟

یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں، یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
تم انشا جی کا نام نہ لو۔۔ ک

11/01/2023

سنا ہے چاہ کا دعویٰ تمہارا
کہو جو کچھ کہ چاہو مہرباں ہو
کنارا یوں کیا جاتا نہیں پھر
اگر پائے محبت درمیاں ہو
میر تقی میر

10/01/2023

1مقالات شبلی کتنی جلدوں پر مشتمل ہے
جواب ۔ أٹھ
2 الحقوق الفرائض کتنی جلدوں پر مشتمل ہے
جواب ۔ تین

3 ناسخ نے کل کتنے دیوان لکھے
جواب ۔ چار
4آتش نے کل کتنے دیوان لکھے
جواب ۔ دو

09/01/2023

Thanks for being a top engager and making it on to my weekly engagement list! 🎉 Shahid Farooq, Hajan Laghari, Ibrar Ahmad

Address

Rajshahi Division

Telephone

+923013229357

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malik Ishfaque offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malik Ishfaque offical:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share