Bangla Urdu - بنگلہ اردو

Bangla Urdu - بنگلہ اردو بنگلہ دیش کی پل پل بدلتی صورتحال سے متعلق تازہ ترین خبریں، معلومات، تجزیے

ڈھاکہ میں قائداعظم کا یوم پیدائش منایا گیانواب سلیم اللہ خان اکیڈمی کے تحت ڈھاکہ پریس کلب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد...
26/12/2024

ڈھاکہ میں قائداعظم کا یوم پیدائش منایا گیا
نواب سلیم اللہ خان اکیڈمی کے تحت ڈھاکہ پریس کلب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ مقررین نے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

حسینہ واجد نے 2041 تک اقتدار میں رہنے کا خواب دیکھا تھا لیکن طلبہ انقلاب نے بنگلہ دیش کو اس کے ظلم سے بچا لیا۔ 16 سالہ د...
26/12/2024

حسینہ واجد نے 2041 تک اقتدار میں رہنے کا خواب دیکھا تھا لیکن طلبہ انقلاب نے بنگلہ دیش کو اس کے ظلم سے بچا لیا۔ 16 سالہ دورحکومت میں لوٹ مار کر کے عوام کی محنت کی کمائی بیرون ملک منتقل کی گئی، تعلیمی اداروں میں قلم چھین کر ہتھیار تھما دیے گئے۔ جنہوں نے قتل عام کیا، عوام کے سینے پر گولی ماری، انہیں سیاست کرنے کا حق نہیں ہے
آج آمریت بھاگ گئی لیکن اس معاشرے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔ ہمیں اس ملک سے پیار ہے، ہم ایک ایسا معاشرہ بنانا چاہتے ہیں جہاں کرپٹ قابضین موجود نہ ہوں۔ ہماری مائیں بہنیں اندرون و بیرون ملک عزت کےساتھ چل سکیں۔ نوجوان اپنی قابلیت کے مطابق کام کرسکیں۔ اگر جماعت کوملک کی خدمت کا موقع ملاتو لوگوں کی دہلیز پر ان کےمسائل حل کریں گے۔ بھتہ خوروں اورقابضین سے پاک بنگلہ دیش بنائیں گے
امیرجماعت اسلامی ڈاکٹرشفیق الرحمن کا ضلع کوئرہ میں بڑےورکرزکنونشن سےخطاب

شہداء کے خوابوں کا بنگلہ دیش بنانے کے لیے قبضے اور بھتہ خوری کی سیاست کو روکنا ہوگا۔ کمزوروں پر طاقتور ظلم نہ کرے، مزدور...
24/12/2024

شہداء کے خوابوں کا بنگلہ دیش بنانے کے لیے قبضے اور بھتہ خوری کی سیاست کو روکنا ہوگا۔ کمزوروں پر طاقتور ظلم نہ کرے، مزدوروں کو حق ملے گا، ملک میں مساوات قائم ہو۔ طلبہ انقلاب کے شہداء یہی چاہتے تھے۔
- امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمن کا ضلع گائےبندھا میں بڑے ورکر کنونشن سے خطاب

اب تک کی سب سے بڑی خبربنگلہ دیش حکومت نے باقاعدہ طور پر بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیابنگلہ دیشی وزارت خ...
23/12/2024

اب تک کی سب سے بڑی خبر
بنگلہ دیش حکومت نے باقاعدہ طور پر بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا
بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا، اور کہا کہ ان حوالگی کا انتظام کیا جائے۔ حسینہ واجد طلبہ انقلاب کے دوران قتل عام کے کئی مقدمات میں مطلوب ہیں

ایک اور شہیدطلبہ انقلاب کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 12 سالہ عرفات شہید ہو گئے۔ مرکزی شہید مینار پر نماز جنازہ ک...
23/12/2024

ایک اور شہید
طلبہ انقلاب کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے 12 سالہ عرفات شہید ہو گئے۔ مرکزی شہید مینار پر نماز جنازہ کے بعد انھیں سپرد خاک کر دیا گیا۔ طلبہ انقلاب کے قائد ناہید اسلام سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

بنگلہ دیش کا مستقبل نوجوانوں کے حوالے کرنا چاہتا ہوں۔ 15 سال تک ہم نے بہت سی تحریکیں چلائیں، جدوجہد کی لیکن عوامی لیگ کی...
22/12/2024

بنگلہ دیش کا مستقبل نوجوانوں کے حوالے کرنا چاہتا ہوں۔ 15 سال تک ہم نے بہت سی تحریکیں چلائیں، جدوجہد کی لیکن عوامی لیگ کی ظالمانہ حکومت ختم نہیں کر سکے تھے۔ مجھے فخر ہے کہ ہمارے بچوں نے یہ کر دکھایا۔ انھیں سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قوم کو ایسے بچوں پر فخر ہے، ہم مستقبل کا بنگلہ دیش ان کے حوالے کرنا چاہتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمن کا مولوی بازار میں بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب

حکومت نے الیکشن کا عندیہ دے دیا ہے لیکن واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اصلاحات کا عمل تیز کریں، الیکشن کی تاریخ دیں، ...
21/12/2024

حکومت نے الیکشن کا عندیہ دے دیا ہے لیکن واضح تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اصلاحات کا عمل تیز کریں، الیکشن کی تاریخ دیں، اس سے لوگوں میں اعتماد پیدا ہوگا
امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن کا ڈھاکہ میں بہت بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب

چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات، دو طرفہ ...
19/12/2024

چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کی قاہرہ میں D-8 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش کا یوم آزادی ملک بھر میں قومی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہےاسلامی چھاترو شبر نے یوم فتح کے موقع پر چٹاگانگ میں...
16/12/2024

بنگلہ دیش کا یوم آزادی ملک بھر میں قومی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
اسلامی چھاترو شبر نے یوم فتح کے موقع پر چٹاگانگ میں بڑی ریلی نکالی۔ مرکزی سکریٹری جنرل زاہد الاسلام نے قیادت اور خطاب کیا
ریلی میں ہزاروں طلبہ شریک تھے، جنھوں نے قومی پرچم اور بینر اٹھا رکھے تھے

سلامی چھاترو شبر نے غازی پور میں 54 ویں یوم فتح کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی سے شبر کے سابق مرکزی صدر صلاح الدین ...
16/12/2024

سلامی چھاترو شبر نے غازی پور میں 54 ویں یوم فتح کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی سے شبر کے سابق مرکزی صدر صلاح الدین ایوبی نے خطاب کیا۔ ہزاروں طلبہ نے ریلی میں شرکت کی

05/12/2024

بنگلہ دیش اب بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے گا، دوطرفہ تعلقات برابری اور انصاف کی بنیاد پر ہوں گے۔ عوامی لیگ نے بنگلہ دیش کی آزادی و خودمختاری پر کمپرومائز کیا۔ اب ایسا نہیں ہوگا
طلبہ تحریک کے کنوینر حسنات عبداللہ نے بھارت کو واضح پیغام دے دیا

بھارتی اسٹیبلشمنٹ نے طلبہ انقلاب کو اسلام و عسکریت پسند قبضے اور ہندومخالف کے طور پر پیش کیا، لیکن اس کا یہ پروپیگنڈا او...
05/12/2024

بھارتی اسٹیبلشمنٹ نے طلبہ انقلاب کو اسلام و عسکریت پسند قبضے اور ہندومخالف کے طور پر پیش کیا، لیکن اس کا یہ پروپیگنڈا اور اشتعال انگیزی ناکام ہو رہی ہے۔ بھارت بنگلہ دیش میں طلبہ اور عوام کی جمہوری جدوجہد کو تسلیم کرے۔ کوارڈینیٹر طلبہ تحریک و حکومتی مشیر محفوظ عالم کا اہم بیان

حسینہ واجد حکومت نے سب کچھ تباہ کر دیا۔ انتخابات کے انعقاد سے قبل ہمیں معیشت، گورننس، بیوروکریسی اور عدلیہ میں جامع اصلا...
05/12/2024

حسینہ واجد حکومت نے سب کچھ تباہ کر دیا۔ انتخابات کے انعقاد سے قبل ہمیں معیشت، گورننس، بیوروکریسی اور عدلیہ میں جامع اصلاحات کی ضرورت ہے۔ چیف ایڈوائزر چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کا جاپانی اخبار نکی ایشیا کو انٹرویو

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں فیصلے کے بعد حسینہ واجد کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کریں گے۔ بھارت اس پر عمل کرنے کا پابند...
05/12/2024

انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں فیصلے کے بعد حسینہ واجد کی حوالگی کی باضابطہ درخواست کریں گے۔ بھارت اس پر عمل کرنے کا پابند ہے
چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے جاپانی اخبار نکی ایشیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حسینہ اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ایک بار جب مقدمے کی سماعت ختم ہو جائے گی اور فیصلہ آ جائے گا، ہم باضابطہ طور پر بھارت سے حوالگی کی درخواست کریں گے۔ دونوں ممالک کے دستخط شدہ بین الاقوامی قانون کے تحت، بھارت اس کی تعمیل کرنے کا پابند ہو گا۔ ڈاکٹر محمد یونس

بھارت بتائے کہ یہ کیسی دوستی ہے؟ کیسا ہمسائے والا رویہ ہے؟ جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے بنگلہ دیش کی خودمختاری خطرے م...
05/12/2024

بھارت بتائے کہ یہ کیسی دوستی ہے؟ کیسا ہمسائے والا رویہ ہے؟ جھوٹے اور گمراہ کن پروپیگنڈے سے بنگلہ دیش کی خودمختاری خطرے میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ رویہ قابل قبول نہیں ہے۔ بھارت بنگلہ دیش کی خودمختاری اور جمہوریت کا احترام کرے۔ بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کا اہم بیان

بنگلہ دیش کی ترقی و استحکام کے لیے قومی اتحاد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ زوال پ...
05/12/2024

بنگلہ دیش کی ترقی و استحکام کے لیے قومی اتحاد کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمن نے کہا کہ زوال پذیر آمریت کے دوست ملک میں عدم استحکام اور انتشار پھیلانے کے لیے طرح طرح کی سازشیں کر رہے ہیں۔ اہل وطن کو اس حوالے سے ہوشیار اور چوکنا رہنا چاہیے۔
ابوسعید ہماری دوسری جنگ آزادی کے اہم آئیکن اور کمانڈر ہیں۔ وہ اپنا حق مانگ رہے تھے لیکن گولی مار کر انھیں شہید کر دیا گیا۔ قوم انھیں سلام پیش کرتی ہے
ہم ایک ایسا ملک بنانا چاہتے ہیں جہاں نوجوان بےروزگاری سے خودکشی نہ کریں۔ ایسا بنگلہ دیش بنائیں گے جہاں تعلیم کے فورا بعد نوکریاں ملیں گی

مجھے شہید کی بہن ہونے پر فخر ہے۔ والدہ اب بھی ساجد شہید کے کپڑے سینے سے لگا کر سوتی ہیں۔ ہم اپنے دن ان کی یادوں کے ساتھ ...
05/12/2024

مجھے شہید کی بہن ہونے پر فخر ہے۔ والدہ اب بھی ساجد شہید کے کپڑے سینے سے لگا کر سوتی ہیں۔ ہم اپنے دن ان کی یادوں کے ساتھ گزار رہے ہیں۔ ہمیں بطور قوم یہ یقینی بنانا ہے کہ اس انقلاب کو فراموش نہ کیا جائے۔
طلبہ انقلاب کے دوران شہید ہونے والے اکرام الحق ساجد کی بہن فرزانہ حق کی گفتگو

بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کی بنگلہ دیشی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ ہم ایک نکتے پر متحد ہیں: اپنی آزادی اور خودمختاری پر ...
04/12/2024

بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کی بنگلہ دیشی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ ہم ایک نکتے پر متحد ہیں: اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ہم ثابت قدم رہیں گے۔
بھارت پڑوسی ملک ہے، ہم بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ تاہم حالیہ کچھ اقدامات انتہائی اشتعال انگیز، ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہیں۔
ہم انتہا پسندی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں۔ ہم اسے نہ تو برداشت کریں گے اور نہ ہی قبول کریں گے۔ چاہے وہ کسی بھی شکل میں کیوں نہ ہو، اسے کوئی چھوٹ نہیں دیں گے۔ اس معاملے میں ہم متحد ہیں۔
میں مستقبل کے بنگلہ دیش کی تعمیر کے راستے میں مختلف رکاوٹیں دیکھ رہا ہوں۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد، حکومت ایک قومی اعلان کرے گی۔ اس سلسلے حکومت کو ضروری مشاورت فراہم کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر شفیق الرحمن کی چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

Address

Mirpur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bangla Urdu - بنگلہ اردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share