05/12/2023
تربت میں جاری بلوچ دھرنے میں شرکت کرنے کے لئے منظور احمد پشتین اور ان کے قافلے پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ریاست کی طرف سے پرامن کارکنوں کو مسلسل نشانہ بنانا سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔ منظور احمد پشتین نے ہمیشہ محکوم اقوام کی وکالت کی ہے اور آئین و قانون کے مطابق حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے۔ پشتون ایجوکیشن ڈیویلپمنٹ مؤمنٹ، منظور احمد پشتین اور انکے ساتھیوں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ حقوق کی بات کرنا اور انصاف کا مطالبہ کرنا جرم نہیں ہے۔ مظلوم لوگوں کے لئے اٹھنے والی آوازوں کو جبر سے دبایا نہیں جا سکتا۔ ہم منظور پشتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
په تا دی هېڅ نکيږی ياره
په دشمن دی وشه د مرميو بارانونہ