اردو شاعری

  • Home
  • اردو شاعری

اردو شاعری اردو زبان سے پیار کرنے والوں کے لئیے ایک بہترین صفحہ� ?
(1)

04/07/2024

قبلہ ایک ہے، کعبہ ایک
محشر ایک ہے، عقبیٰ ایک

ایک ہے سب کا یومِ حساب
ایک شریعت، ایک کتاب

وحدتِ حق کا نغمہ ایک
‘ الا اللہ ’ کا کلمہ ایک

منشا ایک، مُرادیں ایک
دین کی سب بنیادیں ایک

ایک نبی اور ایک خدا
لیکن ہم کو اُس سے کیا

گیان کے دریا پیلیں گے
مسلک مسلک کھیلیں گے

18/05/2024

خرچ ہوگیا دن کام کاج میں لیکن
تیرے واسطے میں نے رات کو بچایا ہے

وصی شاہ
📷

ارسلان عباس
01/04/2024

ارسلان عباس

01/04/2024

یارب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا
محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا

جب تک ہے دل بغل میں ہر دم ہو یاد تیری
جب تک زباں ہے منہ میں جاری ہو نام تیرا

ایمان کی کہیں گے ایمان ہے ہمارا
احمدؐ رسول تیرا، مصحف کلام تیرا

شمسُ الضحی محمدؐ، بدر الدجی محمدؐ
ہے نور پاک روشن ہر صبح و شام تیرا

اُس شاہِ انبیاکے در کا ہوں میں سلامی
آیا سلام جس کو پہنچا پیام تیرا

ہے تو ہی دینے والا، پستی سے دے بلندی
اسفل مقام میرا اعلیٰ مقام تیرا

بے چون و بے چگوں ہے، بے شبہ ذات تیری
واحد، احد، صمد ہے، اللہ نام تیرا

محروم کیوں رہوں میں؟ جی بھرکے کیوں نہ لوں میں؟
دیتا ہے رزق سب کو، ہے فیض عام تیرا

یہ داغ بھی نہ ہو گا تیرے سوا کسی کا
کونین میں ہے جو کچھ وہ ہے تمام تیرا

داغ دہلوی

16/03/2024

ہزار جبر ہے اور کوئی احتجاج نہیں
کہ ہم پہ ہجر مسلط ہے سامراج نہیں

عبید ثاقب

16/03/2024

کہیں ملیں تم کو بھوری رنگت کی گہری آنکھیں، مجھے بتانا
میں جانتا ہوں کہ ایسی آنکھیں بہت اذیت شناس ہونگی

دانش نقوی

10/03/2024

کانپتے ہونٹ ہیں آواز میں دھیما پن ہے
کتنا دشوار کنیزوں کا کنوارا پن ہے

یہ کسی ایک کہانی سے نہیں اَخذ شدہ
جھوٹ تاریخ کا مجموعی کمینہ پن ہے

اشک ہیں نُوری خزینوں کے نگینے جیسے
تیرے غمگین کی آنکھوں میں اچھوتا پن ہے

معذرت آپ کی آواز نہیں سُن پایا
میرے ہمراہ کئی سال سے بہرا پن ہے

ہم خد و خال سے اندازہ لگا لیتے ہیں
واقعی دشت ہے یا ذہن کا سُوکھا پن ہے

جلتے خیموں کا دھواں ساتھ لیے پھرتا ہوں
غم کا احساس مری ذات کا کڑوا پن ہے

خوبصورت ہے مگر شک میں گھری ہے ساجد
جیسے دنیا کسی مٹیار کا سُونا پن ہے

لطیف ساجد

26/02/2024

کبھی کبھی وہ بلاتا ہے نام لے کے مجھے
کبھی کبھی مجھے بہتر سنائی دیتا ہے

یہ معجزہ ہی تو ہے، تم سے گفتگو کے سمے
ہماری آنکھ کو منظر سنائی دیتا ہے

احسن ابراہیم

20/02/2024

حسن وافر ہے مگر فہم و فراست کم ہے
اب نئی تتلیاں حیران نہیں کرتی ہیں

عبید ثاقب

18/02/2024

نہیں ممکن کہ ہر احسان اتارا جائے
آپ خوشبو کے عوض پھول کو کیا دیتے ہیں ۔

سیفی پوری

10/02/2024

میں چاہتا ہوں مگر اب تِرے معاملے میں
دماغ ، دل کا طرفدار ہی نہیں ہوتا

ہمیشہ دل کو وہی شخص آ کے بھاتا ہے
وہی جو سالا وفادار ہی نہیں ہوتا !

افکار علوی

10/02/2024

کام اتنے ہیں کہ مت پوچھ مگر آج بھی مَیں
پہلی فرصت میں تجھے یاد کیا کرتا ہوں !

جہانزیب ساحر

03/02/2024

توڑ دیتے ہیں اسے ٹھیک سے رکھتے رکھتے
قیمتی چیز فقیروں کو نہیں دی جاتی

حوصلہ دے کے انہیں چھوڑ دیا جاتا ہے
رونے والوں سے حقیقت نہیں پوچھی جاتی

لطیف ساجد

31/01/2024

پر نکلنے پے ان پرندوں نے!!
اپنی منڈیر چھوڑ دینی ہے!!

ان حسینوں نے ہم غریبوں سے!!
بس لگانی ہے توڑ دینی ہے!!

اسامہ فراق

30/01/2024

نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں !

احمد مشتاق

27/01/2024

فرقت میں اک تُجھی سے بہلتا ہے جی مِرا
دل سے تو اے تصوّرِ جاناں جُدا نہ ہو !

مست گیاوی

23/01/2024

سوچتے ہیں تمہارے بارے میں
ہاں یہ سوچا نہیں کہ تم سے کہیں

جانے کیا کچھ کہا ہے دنیا نے
ہم تو دنیا نہیں کہ تم سے کہیں !

ادریس بابر

18/01/2024

میرا ہو کر بھی تیرے نام ہوا
دل بھی گویا نمک حرام ہوا

دو ہی چیزیں تو خوبصورت ہیں
تم ہوئے یا تمہارا نام ہوا

راشد خان عاشر

16/01/2024

اے یارِ خوش دیار !! تجھے کیا خبر کہ میں
کب سے اُداسیوں کے گھنے جنگلوں میں ھُوں
بدلا نہ میرے بعد بھی موضُوعِ گفتگو
میں جا چکا ھُوں , پھر بھی تیری محفلوں میں ھُوں

"احمّد فراز"

16/01/2024

ابھی تم ہو کبھی ہم تھے یہی دستور دنیا ہے
کسی کی آنکھ کا تارا ہمیشہ کون رہتا ہے !

علی ادراک

15/01/2024

ساتویں عرش کے اشارے ہیں
تیری آنکھوں میں جو ستارے ہیں

چھوڑئیے گفتگو سیاست کی
آپکے پاؤں کتنے پیارے ہیں

کُھل کے ہونے دو تم ہمارا ذکر
ہم تمہارے ہی استعارے ہیں

کیوں نہ میٹھی ہوں آپ کی باتیں
آپ کے ہونٹ شکر پارے ہیں

رس بھرے ہیں تری ہنسی کے پھول
کونسے پیڑ سے اُتارے ہیں

ملکیت بدلی جا چکی کب سے
اب ہم اپنے نہیں، تمہارے ہیں

پھول، ماہِ تمام، شام، سَحَر
آپ نے کتنے رُوپ دھارے ہیں

رحمان فارس

14/01/2024

میں پورے جسم کی طاقت سے دیکھوں گا رخ_ یار،
جو مجھ سے گفتگو میں وہ زباں مصروف ہوگی،

تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے ملک اور میں،
یہ سوچے جا رہا ہوں تو کہاں مصروف ہوگی،

علی پیر عالی

‏سوچا نہیں تھا کے ایسا بھی ایک دن آیگا۔ طوطا رہ جائے گا پنجرے میں  ____________ اور درخت پر بابو تھانا تھائے گا🤧🤦
10/01/2024

‏سوچا نہیں تھا کے ایسا بھی ایک دن آیگا۔ طوطا رہ جائے گا پنجرے میں ____________ اور درخت پر بابو تھانا تھائے گا🤧🤦

09/01/2024
arsalan abbas
03/01/2024

arsalan abbas

26/11/2023

میں کہوں کچھ تم اور کچھ سمجھو
ایسی اُلٹی سمجھ کا کیا کہنا

داغ دہلوی

07/11/2023

ہم ایسے لوگ محبت وصول کرنے کو
کبھی کبھار پرندوں میں بیٹھ جاتے ہیں

سہولیات میں آنکھوں کو اعتدال میں رکھ
زیادہ خواب بھی جوڑوں میں بیٹھ جاتے ہیں

ترے خیال کا سورج غروب ہونے پر
ترے مزاج کے لوگوں میں بیٹھ جاتے ہیں

لطیف ساجد

04/11/2023

‎عجب تو یہ ہے جو میری خاطر لکھا گیا تھا
‎نصیب اپنی مصیبتوں میں پڑا ہوا ہے

‎ضرورتیں ہیں کہ سر پٹخنے پہ آ گئی ہیں
‎سکون اپنے مطالبے پر اڑا ہوا ہے

لطیف ساجد

02/11/2023

تو کیوں نہ ٹوٹ کے میں اُس کا انتظار کروں
کہ آ تو ویسے بھی جانا ہے شام تک اُس نے !

اسد سرمد 🖤

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اردو شاعری posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to اردو شاعری:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share